سب سے زیادہ معزز انسان

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

سيرة النبي علي
359
جلد 1
سب سے زیادہ معزز انسان
حضرت مصلح موعود نے 20 اگست 1915 ء کو خطبہ جمعہ دیتے ہوئے فرمایا:۔دین کی وجہ سے جو عزت ملی وہ آنحضرت عالیہ سے زیادہ کسی کو نہیں ملی اور نہ مل سکتی
ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں آپ کی نسبت فرماتا ہے اِنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ -
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ ـ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ 1 ہم نے تجھے کوثر عنایت فرمائی
ہے۔یعنی ہر ایک چیز کی کثرت اور ہر ایک چیز میں وسعت دی ہے۔چنانچہ کوئی چیز
بھی لے لو نہریں ہی جاری نظر آتی ہیں۔جنت میں جو حوض کوثر ہوگا وہ تو علیحدہ رہا
یہاں بھی نہریں جاری ہیں اور ہر چیز کی کثرت ہے۔آپ کو خدا تعالیٰ نے وہ عزت
دی جو دنیا میں کسی کو حاصل نہ ہوئی۔پہلی بڑی عزت تو آپ کو وہ دی جس میں دیگر
انبیاء بھی آپ کے شریک نہیں اور وہ یہ کہ سب انبیاء ایک ایک قوم کی طرف بھیجے
جاتے تھے مگر آنحضرت ﷺ کو ساری دنیا کی طرف مبعوث کیا گیا اور آپ کو ساری
دنیا کا بادشاہ کر دیا گیا۔کرشن اور رام چندر کی تعلیم ہندوستان کیلئے تھی۔زرتشت کی
تعلیم ایران کیلئے تھی۔حضرت موسی سے لے کر حضرت مسیح تک گل انبیاء کی تعلیم بنی
اسرائیل کیلئے تھی لیکن آنحضرت ﷺ پر خدا تعالیٰ نے یہ فضل کیا کہ ساری دنیا کا بادشاہ
بنا دیا اور کوئی علاقہ آپ کی حکومت سے باہر نہ رکھا۔خواہ ایشیا ہو یا افریقہ، خواہ
یورپ ہو یا امریکہ، خواہ جزائر کے رہنے والے ہوں یا پہاڑوں کے، خواہ میدانوں
میں رہنے والے ہوں یا جنگلوں میں ، خواہ گاؤں ، بستیوں میں رہنے والے ہوں یا
شہروں میں تمام کے اوپر آپ کی اطاعت فرض کر کے یہ قرار دے دیا کہ آپ کی

سيرة النبي علي
360
جلد 1
اطاعت کا جوا اٹھائے بغیر کسی کیلئے نجات کا دروازہ نہیں کھلا۔تو اتنی بڑی حکومت آپ
کو عطا ہوئی۔پھر آپ کے کلام کو وہ اثر بخشا کہ آپ کی باتوں کوسن کر جنہوں نے
ہدایت پائی تھی ان کی شان کو اللہ تعالیٰ نے ایسا بڑھایا کہ کسی نبی کی صحبت یافتہ
جماعت ان سے مقابلہ نہیں کر سکتی۔قرآن شریف میں جن نبیوں کا ذکر ہے ان میں سے حضرت موسیٰ علیہ السلام سب
سے بڑے ہیں۔ان سے پہلے نبیوں کی امتوں کا حال تو ہمیں معلوم نہیں اور نہ ہی کوئی
مفصل تاریخ ہے جس سے یہ پتہ لگ سکے کہ حضرت نوح حضرت ابراہیم وغیرہ انبیائو کی
امتیں کیسی تھیں۔مگر موسیٰ علیہ السلام کی امت کا حال معلوم ہوتا ہے جو تاریخوں میں بھی
پایا جاتا ہے اور قرآن کریم نے بھی کھول کر بتا دیا ہے۔قرآن کریم نے تو اس لئے بتایا
ہے کہ آنحضرت ﷺ ان کے مثیل تھے۔ان دونوں انبیاء کی امتوں کا حال دیکھیں تو
بہت بڑا فرق نظر آتا ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کی امت تو وہ ہے جو ایک اتنے
بڑے نبی کے عظیم الشان نشان دیکھ چکی ہے۔انہوں نے فرعون کو غرق ہوتے دیکھا،
جنگلوں اور بیابانوں میں خدا تعالیٰ کی نصرت اور مددکو شامل حال پایا لیکن پھر بھی یہ حال
ہے کہ ایک جگہ لڑائی کے لئے حکم ہوا تو قَالُوا يَمُوْسَى إِنَّا لَنْ نَّدْخُلَهَا أَبَدًا مَّا دَامُوْا
فِيهَا فَاذْهَبْ اَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَآ إِنَّا هُهُنَا قُعِدُونَ 2 کہتے ہیں اے موسیٰ ! آپ
اور آپ کا رب جا کر ان سے لڑیں ہم تو یہاں بیٹھے ہیں۔جب وہ وہاں سے چلے
جائیں گے تب ہم داخل ہوں گے۔یہ اس قوم کا حال ہے جس نے بڑے بڑے
معجزے دیکھے، بہت مدت نبی کی صحبت میں رہی۔لیکن آنحضرت ﷺ کی جماعت کا
حال سنئے۔جب آپ مدینہ تشریف لائے تو وہاں کے لوگوں سے آپ نے یہ معاہدہ
کیا کہ اگر مدینہ سے باہر جنگ ہو تو تم اس میں لڑنے کے پابند نہیں لیکن اگر مدینہ کے
اندر ہو تو اس کے روکنے میں مدد دینا تمہارا فرض ہوگا۔اس معاہدہ میں عیسائی اور
یہودی بھی شامل تھے۔لیکن جب ایک دفعہ جنگ کا موقع آیا اور یہود نے بدعہدی

سيرة النبي علي
361
جلد 1
کر کے اندر فساد مچا دیا تو مسلمانوں نے کہا کہ ہم تو آپ کے دائیں بائیں آگے پیچھے
لڑیں گے اور دشمن پہلے ہم کو قتل کرے گا پھر کہیں آپ تک پہنچنے پائے گا 3۔یہ اس قوم
کا حال ہے جو بہت قلیل عرصہ یعنی صرف ڈیڑھ دو سال تک آپ کی صحبت میں رہی مگر
باوجود اس کے اس کا ایمان اتنا ترقی کر گیا۔لیکن حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جماعت
جو قریباً بیس سال ان کی صحبت میں رہی اور جس نے بڑے بڑے نشانات دیکھے انہیں
جب لڑنے کیلئے کہا گیا اور دشمن کی تعداد بھی کچھ زیادہ نہ تھی تو اس نے جواب دیا کہ
آپ اور آپ کا خدا جا کر لڑئیے۔آنحضرت ﷺ کی صحبت میں ایک قلیل عرصہ رہنے
والی جماعت کا یہ حال ہے کہ اس کا مقابلہ ایک خطرناک گروہ سے ہو جاتا ہے جو یوں
تو ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں تھا لیکن مقابلہ کیلئے جو آئے وہ بھی بہت زیادہ تھے
با وجود اس کے وہ آنحضرت ﷺ کو کہتے ہیں کہ ہم آپ کا ساتھ نہ چھوڑیں گے۔آپ
تک اُس وقت تک کوئی دشمن نہیں پہنچ سکتا جب تک ہم سب کو مار نہ لے۔پھر مردوں
ہی میں یہ جوش نہیں بلکہ لڑکوں اور بچوں میں بھی یہی جوش ہے۔چودہ پندرہ سال کے
لڑکوں میں وہ جرات اور دلیری پائی جاتی تھی جو اس زمانہ میں بڑے بڑے جوانوں
میں نہیں۔اب اگر اس عمر کے لڑکوں کو نماز کیلئے کہا جائے تو والدین کہہ دیتے ہیں
ابھی بچے ہیں۔مگر آنحضرت ﷺ کی زبان میں وہ اثر تھا کہ دنیا کی وہ قوم جو بچے
کہلاتی ہے ان میں وہ روحانیت اور جوش تھا کہ آج کل کے بڑے سے بڑے
بہادروں میں نہیں ہے۔بدر کی جنگ کا واقعہ ہے۔عبد الرحمن بن عوف کہتے ہیں اس
لڑائی میں میرے پہلو بہ پہلو دولڑ کے تھے۔میں نے خیال کیا کہ آج کی لڑائی بے مزا
ہی رہے گی ( کیونکہ لڑنے میں اسی وقت مزا آتا ہے جبکہ دونوں پہلوؤں میں بھی
بہادر لڑ رہے ہوں ) میرے دل میں یہ خیال پیدا ہی ہوا تھا کہ ایک نے مجھ سے پوچھا
چچا ! ابوجہل جو رسول اللہ ﷺ کو گالیاں دیتا اور بڑی بھاری مخالفت کرتا ہے کہاں
ہے؟ مجھے بتاؤ تا میں اسے قتل کروں۔یہ بڑے بہادر تھے کہتے ہیں میرے دل میں یہ

سيرة النبي علي
362
جلد 1
خیال بھی نہیں تھا جو اس لڑکے نے ظاہر کیا۔پھر دوسرے لڑکے نے یہی سوال کیا۔میں حیران رہ گیا۔ابوجہل فوج کا کمانڈر اور قلب لشکر میں کھڑا تھا۔اس کے اردگرد
بڑے بہادر اور زور آور آدمی لڑ رہے تھے۔میں نے اشارہ کر کے بتایا اور اشارہ کیا
ہی تھا کہ دونوں لڑکے بجلی کی طرح کوند کر اس پر جا پڑے اور راستے کے لوگوں کو
چیرتے ہوئے اس تک پہنچ گئے۔گو ایک کا ہاتھ کٹ گیا مگر دونوں نے جا کر ابوجہل کو
گرالیا 4۔یہ بچوں کا حال تھا۔عورتوں کا تو اس سے بھی عجیب تھا۔دنیا میں ماتم عورتوں سے ہی چلا ہے کیونکہ
یہ کمزور اور ضعیف دل ہوتی ہیں اور کسی صدمہ اور غم سے جلد ہی گھبرا جاتی ہیں۔مگر
آنحضرت ہی کی صحبت میں اور ہی نظارہ دیکھنے میں آتا ہے۔اُحد کی جنگ میں یہ
مشہور ہو گیا تھا کہ آپ شہید ہو گئے ہیں۔جب اس لڑائی سے لشکر واپس آرہا تھا تو
مدینہ کی عورتیں مدینہ سے باہر دیکھنے کیلئے نکل آئیں۔ایک عورت نے ایک سپاہی
سے پوچھا کہ آنحضرت ﷺ کا کیا حال ہے؟ چونکہ آپ بخیریت واپس تشریف
لا رہے تھے اور سپاہی اس طرف سے مطمئن تھا اس لئے اس نے اس بات کا تو کوئی
جواب نہ دیا اور اس عورت سے کہا کہ تیرا خاوند مارا گیا ہے۔اس نے کہا میں نے تم
سے یہ پوچھا ہے کہ آنحضرت ﷺ کا کیا حال ہے؟ اس نے کہا کہ تیرا باپ بھی مارا
گیا ہے (چونکہ اس سپاہی کا دل آنحضرت مے کی طرف سے بے فکر تھا اس لئے وہ
صلى الله
وہی جواب دیتا جو اس کے نزدیک اس عورت کیلئے ضروری تھا) عورت نے کہا میں
نے تو یہ پوچھا ہے کہ آنحضرت ﷺ کا کیا حال ہے؟ اس نے کہا تیرا بھائی بھی مارا گیا
ہے۔اس نے کہا میں تم سے یہ نہیں پوچھتی، مجھے یہ بتاؤ کہ آنحضرت کا کیا حال
ہے؟ اُس نے کہا آپ تو خیریت سے ہیں۔عورت نے کہا کہ اگر رسول اللہ زندہ ہیں
تو اور کسی کی کیا پرواہ ہے 5۔جب ایک اعلیٰ درجہ کی چیز محفوظ ہے تو اس پر ادنی درجہ
کی چیزوں کے قربان ہو جانے کا کیا رنج۔

سيرة النبي علي
363
جلد 1
یہ ایک عورت کا گردہ ہے۔اس کے مقابلہ میں آج کل کے لوگ جو بڑے صوفی
بنتے ہیں اور بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں ان کی عورتوں کا یہ حال ہے کہ اگر کوئی
چھوٹا بچہ مرجائے تو شور مچادیتی ہیں۔مگر اس کا خاوند باپ بھائی مارا جاتا ہے اور وہ کہتی
ہے کہ اگر رسول اللہ زندہ ہیں تو کوئی پرواہ نہیں۔تو آنحضرت ﷺ کی ایسی تاثیر تھی کہ
جس نے دلوں کو بدل دیا تھا اور ایسا کر دیا تھا کہ جس کی نظیر نہیں مل سکتی۔موت ان
لوگوں کیلئے کوئی حقیقت نہ رکھتی تھی۔اسی طرح ان کے اخلاق کو دیکھا جائے تو معلوم
ہوتا ہے کہ دنیا میں ان کی بھی کوئی نظیر نہیں۔تعلیم ایسی اعلیٰ کہ بے مثل۔غرضیکہ کوئی ایسی
چیز نہیں کہ جو عزت سے تعلق رکھتی ہو اور آنحضرت ﷺ کو نہ ملی ہو۔اور پھر ایسی کوئی
چیز بھی نہیں کہ کوئی نبی بھی اس کا مقابلہ کر سکے۔تو آنحضرت یہ اس قدر عزت والے
انسان ہیں۔اس کے متعلق تم نے کبھی اپنے نفس میں غور کیا ہے کہ آپ کو کس طرح یہ
عزت ملی۔کیا اس کیلئے آپ نے بڑی بڑی کوششیں کیں۔منصوبے باندھے، تدبیریں
کیں یا اس کیلئے لوگوں سے لڑائی جھگڑا کرتے تھے۔آپ کے بڑے بڑے دشمن
گزرے ہیں جنہوں نے آپ کے سارے کام کو فریب اور منصوبہ قرار دینے میں بڑا
زور مارا ہے۔کیونکہ اس کی بجائے وہ یہی اقرار کرتے ہیں کہ یہ شخص سب سے زیادہ
دنیا کی عزت سے بھاگنے والا نظر آتا ہے۔لیکن باوجود اس کے آپ اوپر ہی اوپر
بڑھتے جاتے تھے۔تو آپ کی تمام عزت کا راز تدبیروں ، کوششوں اور منصوبوں میں
نہ تھا بلکہ اس میں تھا کہ آپ جس قدر دنیا سے دور بھاگتے تھے اتنے ہی بڑھائے
جاتے تھے۔آپ جس طرح دینی عزت میں تمام انسانوں سے ممتاز ہیں اسی طرح
دنیوی عزت میں بھی ہیں۔لیکن چونکہ اس میں جھگڑا ہے اس لئے میں اسے نظر انداز
کر دیتا ہوں۔ورنہ دنیاوی لحاظ سے بھی آپ کی وہ شان وشوکت ہے کہ اس کا
کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔لیکن جس قدر آپ بڑے تھے آپ کی عبادات ، افعال اور
معاملات پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ اسی قدر دنیا سے نفرت کرنے

سيرة النبي علي
والے تھے۔“
1: الكوثر : 42
2: المائدة: 25
364
جلد 1
الفضل 29 اگست 1915 ء )
3 بخارى كتاب المغازى باب قصة غزوة بدر صفحه 668 حدیث نمبر 3952 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
4:بخاری کتاب المغازى باب فضل من شهد بدرا صفحه 673 حدیث نمبر 3988 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
5: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثانی صفحه 880 زیر عنوان شان المرأة الدينارية
مطبوعہ دمشق 2005ء

آج 10 میں سے 10 باقی