رسول کریمﷺ کے اسمائے گرامی

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

سيرة النبي علي
365
صلى الله
رسول
کریم
عیہ
کے
اسمائے
گرامی
جلد 1
حضرت مصلح موعود نے 27 ،28، 30 دسمبر 1915 ء کو جلسہ سالانہ قادیان میں
جو خطابات ارشاد فرمائے وہ اکتوبر 1916ء میں انوارِ خلافت“ کے نام سے شائع
ہوئے۔اس مجموعہ خطابات میں آپ نے آنحضور ﷺ کے اسمائے گرامی پر مختلف
پیرایوں میں روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا:۔و آنحضرت ﷺ کو بھی کفار گالیاں دیتے تو آپ فرماتے کہ میرا نام محمد ہے
جس کے معنی ہیں کہ بہت تعریف کیا گیا پھر مجھے کس طرح گالی لگ سکتی ہے۔اسی طرح
عرب کے کفار جب آپ کو گالی دیتے تو اُس وقت آنحضرت ﷺ کا نام محمد نہ لیتے بلکہ
مدتم کہتے۔اس کے متعلق آنحضرت ﷺ فرماتے کہ اگر یہ لوگ میرا نام محمد لے کر گالیاں
دیں تو مجھے گالی لگ ہی نہیں سکتی کیونکہ جسے خدا پاک ٹھہرائے کون ہے جو اس کی نسبت
کچھ کہہ سکے اور اگر مذقم کہہ کر گالیاں دیتے ہیں تو دیتے جائیں یہ میرا نام ہی نہیں۔کفار عرب اہل زبان تھے اس لئے وہ اتنی سمجھ رکھتے تھے کہ محمد نام لے کر ہم گالی نہیں دے
سکتے لیکن یہ چونکہ عربی نہیں جانتے اس لئے یہ گالی دیتے ہیں کہ تم محمودی ہو۔ہم کہتے ہیں
خدا تعالیٰ کا بڑا ہی فضل ہے کہ ہم محمودی ہیں کیونکہ یہ تو رسول کریم ﷺ کا وہ مقام ہے
صلى الله
جس کی نسبت خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُودًا 1 -
اگر ہمارا رسول کریم ﷺ سے اس عظیم الشان درجہ کے ذریعہ سے تعلق قائم ہو جسے
صلى الله
اللہ تعالیٰ نے انعام عظیم کے طور پر آپ کے لئے وعدہ فرمایا ہے تو ہمارے لئے اس
سے زیادہ فخر اور کیا ہوسکتا ہے۔“
(انوار خلافت صفحہ 16)

سيرة النبي علي
366
جلد 1
انجیل میں آپ
کا نام محمد آیا ہے پھر ایک عجیب بات ہے کہ ایک طرف تو یہ
صلى الله
زور دیا جاتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کا نام احمد
تھا اور دوسری طرف یہ ثابت کیا جاتا ہے کہ انجیل میں آنحضرت ﷺ کا نام محمد آیا
ہے۔جبکہ انجیل میں آپ کا نام محمد آیا ہے تو پھر اِسْمُهُ أَحْمَدُ والی پیشگوئی آپ پر
چسپاں کرنا گویا آپ کی تکذیب کرنا ہے کیونکہ انجیل تو صریح محمد نام سے آپ کی خبر
دیتی ہے اور اس پیشگوئی میں کسی احمد نام رسول کی خبر دی گئی ہے۔تو کیا صاف ثابت
نہیں ہوتا کہ وہ پیشگوئی اور ہے اور یہ اور ؟ اور کیا اس پیشگوئی کو آپ پر چسپاں کرنے
والا قرآن کریم پر غلط بیانی کا الزام نہیں لگا تا کہ انجیل میں تو محمد نام لکھا تھا لیکن
قرآن کریم احمد نام بتاتا ہے؟ ایسا شخص ذرا غور تو کرے کہ اس کی یہ حرکت اسے کس
خطرناک مقام پر کھڑا کر دیتی ہے اور وہ اپنا شوق پورا کرنے کے لئے قرآن کریم اور
رسول کریم ﷺ کی بھی تکذیب کر دیتا ہے۔جس انجیل میں آنحضرت ﷺ کو محمد کے
نام سے یاد کیا گیا ہے وہ برنباس کی انجیل ہے اور نواب صدیق حسن خان مرحوم
بھوپالوی اپنی تفسیر فتح البیان کی جلد 9 صفحہ 335 میں اِسْمُهُ أَحْمَد والی پیشگوئی کے
نیچے لکھتے ہیں کہ برنباس کی انجیل میں جو خبر دی گئی ہے اس کا ایک فقرہ یہ ہے لکن
هَذِهِ الْإِمَانَةَ وَ الْإِسْتِهْزَاءَ تَبْقِيَان إِلى أَنْ يَجِيءَ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ یعنی
حضرت مسیح نے فرمایا کہ میری یہ اہانت اور استہزاء باقی رہیں گے یہاں تک کہ محمد
رسول اللہ تشریف لائیں۔یہ حوالہ ہمارے موجودہ اختلافات سے پہلے کا ہے اور
نواب صدیق حسن خان صاحب کی قلم سے نکلا ہے۔پس یہ حوالہ نہایت معتبر ہے
به نسبت ان حوالہ جات کے جو اب ہم کو مد نظر رکھ کر گھڑے جاتے ہیں اور اس حوالہ
سے ثابت ہے کہ رسول کریم ﷺ کا نام انجیل میں محمد آیا ہے۔پس جبکہ اگر کوئی نام
رسول کریم ﷺ کا انجیل میں آیا بھی ہے تو وہ محمد نام ہے تو پھر اس آیت کو خلاف منشاء
آیت آپ پر چسپاں کرنے کی کیا وجہ ہے اور کیا اس میں رسول کریم ﷺ کی ہتک نہیں

سيرة النبي علي
367
جلد 1
کی جاتی بلکہ خدا تعالیٰ پر الزام نہیں دیا جاتا کہ اول تو انجیل میں اور نام سے خبر دی گئی
تھی لیکن قرآن کریم نے وہ نام ہی بدل دیا۔دوم یہ کہ وہ علامتیں بتائیں جو آنحضرت
فارقلیط
پر چسپاں نہیں ہوتیں۔ہمارے مخالف ہمارے مقابلہ پر ایک اور رنگ بھی اختیار کرتے ہیں اور وہ
یہ کہ انجیل میں فارقلیط کی جو خبر دی گئی ہے اس سے اِسْمُهُ أَحْمَدُ کی
پیشگوئی ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ فارقلیط سے احمد نام ثابت
ہوتا ہے اور جب کہ تم اِسْمُهُ اَحْمَدُ کی پیشگوئی رسول کریم ﷺ پر چسپاں نہیں کرتے
تو فارقلیا کی پیشگوئی آپ پر چسپاں نہ ہوگی۔اور وہ بھی مسیح موعود پر چسپاں ہوگی۔اور
اگر ایسا ہوگا تو آنحضرت ﷺ کے متعلق انجیل میں کونسی پیشگوئی رہ جائے گی۔سواس کا جواب یہ ہے کہ فارقلیط کی پیشگوئی آنحضرت ﷺ کے متعلق ہی ہے
اور ہمارے نزدیک آپ ہی اس پیشگوئی کے مصداق ہیں۔لیکن ہم اس بات کو تسلیم
نہیں کرتے کہ اگر فارقلیط کے معنی احمد نہ کئے جائیں تو یہ پیشگوئی آنحضرت علی
چسپاں نہیں ہوتی بلکہ ہمارے نزدیک بہر حال یہ پیشگوئی آنحضرت ﷺ پر چسپاں ہوتی
ہے اور جو لوگ فارقلیط کے معنی احمد کر کے اس پیشگوئی کا مصداق رسول کریم میے کو
بناتے ہیں تو وہ اپنا پہلو کمزور بناتے ہیں کیونکہ احمد ترجمہ لفظ پیر یکلیو طاس کا کیا جاتا
ہے حالانکہ موجودہ یونانی نسخوں میں لفظ پیر یکل طاس کا ہے۔پس جبکہ وہ لفظ جس سے
احمد کے معنی نکالے جاتے ہیں موجودہ انا جیل میں ہے ہی نہیں اور پہلے زمانہ کے متعلق
بحث ہے کہ آیا ایسا تھا یا نہیں تو ایسے لفظ پر استدلال کی بنیا د جبکہ اور شواہد اس کے ساتھ
نہ ہوں نہایت کمزور بات ہے۔اور صرف اس قدر کہہ دینا کافی نہیں کہ چونکہ انجیل میں
تحریف ہوئی ہے اس لئے اس میں یہی لفظ ہوگا جو بعض لوگوں نے خیال کیا ہے کیونکہ
اس طرح تو جو شخص چاہے انجیل کی ایک آیت لے کر کہہ سکتا ہے کہ یہ یوں نہیں یوں
ہے اور اس کی دلیل وہ یہ دے دے کہ چونکہ انجیلوں میں تحریف ہوئی ہے اس لئے مان

سيرة النبي علي
368
جلد 1
لو کہ جو کچھ میں کہتا ہوں وہی صحیح ہے۔تحریف کا ہونا اور بات ہے اور کسی خاص جگہ
تحریف ہونا اور بات ہے۔جب تک یہ ثابت نہ ہو کہ کس جگہ تحریف ہوئی ہے اپنے
پاس سے ایک نئی بات بنا کر انجیل میں داخل نہیں کر سکتے اور نہیں کہہ سکتے کہ اصل میں
یہ تھا۔اور ایسا کرنے کی ہم کو ضرورت نہیں کیونکہ فارقلیط عبرانی لفظ ہے اور یہ لفظ
مرکب ہے فارق اور لیط سے۔فارق کے معنی بھگانے والا اور لیط کے معنی شیطان یا
صلى الله
جھوٹ کے ہیں اور ان معنوں کے رو سے آنحضرت عہ ہی اس پیشگوئی کے مصداق
بنتے ہیں کیونکہ آپ ہی وہ شخص ہیں جنہوں نے روحانی ہتھیاروں سے شیطان کو بھگایا
اور جھوٹ کا قلع قمع کیا اور بلند آواز سے دنیا میں خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ منادی کی
کہ وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا۔پس ہمیں
کیا ضرورت ہے کہ ہم خواہ مخواہ ایک یونانی ترجمہ پر جو خود زیر بحث ہے اپنی دلیل کی بنا
رکھیں۔اصل لفظ فارقلیط ہے اور اس کے لحاظ سے آنحضرت ﷺ کا نام احمد ہو یا نہ ہو
آپ اس پیشگوئی کے مصداق بنتے ہیں بلکہ موجودہ ترجمہ یونانی میں جو لفظ پیر بکلیطاس
ہے اور جس کا ترجمہ مختلف محققین نے تشفی دہندہ معلم مالک یا پاک روح کے کئے ہیں
اگر اس کو بھی مان لیا جائے تو ہمارا کوئی حرج نہیں کیونکہ حضرت مسیح کے بعد کون انسان
دنیا کے لئے تشفی دہندہ آیا ہے یا کس نے يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ كا
دعوی کیا ہے یا کس کو خدا تعالیٰ نے بنی نوع انسان سے بیعت لینے کا حکم دیا ہے جو سنت
کہ اس سے پہلے کے انبیاء میں بھی معلوم نہیں ہوتی اور بیعت کے معنی بیچ دینے کے
ہوتے ہیں۔پس وہ مالک بھی ہوا بلکہ آگے اس کے غلام بھی مالک ہو گئے۔پھر وہ
کون شخص ہے جو سر سے لے کر پیر تک پاک ہی پاک تھا اور جس کو اللہ تعالی نے کل
جہان کے لئے اسوہ حسنہ قرار دیا؟ ظاہر ہے کہ ایسا شخص ایک ہی تھا اور صرف اسی نے ایسا
ہونے کا دعوی بھی کیا یعنی ہمارے آنحضرت علﷺ فِدَاهُ بِى وَأُمِّی ہی وہ شخص تھے جن کو
یہ سب باتیں حاصل تھیں اور قیامت تک کے لئے بنی نوع انسان کی طرف مبعوث۔صلى الله

سيرة النبي علي
369
جلد 1
ہوئے تا کہ فارقلیط کی اس شرط کو پورا کریں کہ وہ ہمیشہ لوگوں کے ساتھ رہے گی۔اور
کون سا نبی ہے جس پر ایمان لانا اور اس کے حکموں کو ماننا قیامت تک واجب رہے گا
سوائے ہمارے آنحضرت کے۔غرض اِسْمُهُ اَحْمَدُ کے ساتھ فارقلیط والی پیشگوئی کا کوئی تعلق نہیں اور یہ
پیشگوئی بہر حال رسول کریم میے کے متعلق ہے خواہ اس کے معنی احمد کے مطابق ہوں یا
اس کے غیر ہوں۔اور اگر اس کے معنی احمد کے مطابق بھی فرض کر لئے جائیں تو کیا
صلى الله
رسول کریم ﷺ اپنی صفات میں احمد نہ تھے؟ کیا کوئی اس کا انکار کرتا ہے؟ بلکہ انجیل
میں فارقلیط کا نام آنا ہی دلالت کرتا ہے کہ یہاں صفت مراد ہے کیونکہ ناموں کا ترجمہ
نہیں کیا جاتا ہاں صفات کا ترجمہ کیا جاتا ہے۔پس اگر اس پیشگوئی میں تسلیم کیا جائے
کہ آپ کی صفت احمدیت کی طرف اشارہ ہے تو یہ کیونکر معلوم ہوتا ہے کہ فارقلیط والی
پیشگوئی میں اِسْمُهُ اَحْمَدُ والی پیشگوئی کی طرف اشارہ ہے۔ان دونوں میں کوئی
تعلق دلائل سے ثابت نہیں کہ ہم ان دونوں پیشگوئیوں کو ایک ہی شخص کے حق میں سمجھنے
کے لئے مجبور ہوں۔شاید بعض لوگ میرے مقابلہ میں بخاری کی حدیث پیش کریں۔عَنْ جُبَيْرِ بْنِ
مُطْعَمْ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ لِي أَسْمَاءً أَنَا مُحَمَّدٌ
وَأَنَا أَحْمَدُ وَاَنَا الْمَاحِي الَّذِي يَمْحُو اللَّهُ بِيَ الْكُفْرَ وَ أَنَا الْحَاشِرُ الَّذِي يُحْشَرُ
النَّاسُ عَلَى قَدَمَيَّ وَ أَنَا الْعَاقِبُ وَالْعَاقِبُ الَّذِي لَيْسَ بَعْدَهُ نَبِيٌّ 3۔آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ میرے کئی نام ہیں۔میرا نام محمد ہے، میرا نام احمد
ہے، میرا نام ماحی ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے ذریعہ سے کفر کو مٹائے گا، میرا نام حاشر ہے
کہ لوگ میرے قدموں پر اٹھائے جائیں گے۔اور میرا نام عاقب ہے اور عاقب کے
معنی ہیں وہ جس کے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا۔غیر مبائعین کہتے ہیں کہ اس حدیث سے
ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کا نام احمد تھا مگر یہ ایسی ہی بات ہے جیسا ایک آریہ

سيرة النبي علي
370
جلد 1
کہے کہ قرآن میں چونکہ خدا کی نسبت مکر کرنے والا آیا ہے اس سے ثابت ہوا کہ
مسلمانوں کا خدا مکار ہے۔چونکہ آریہ نہیں جانتے کہ مکر کا لفظ اگر اردو میں استعمال
ہو تو برے معنی لئے جاتے ہیں اور عربی میں برے معنوں میں نہیں آتا اس لئے وہ
اس کو قابلِ اعتراض سمجھتے ہیں۔حالانکہ عربی میں مکر کے معنی ہیں تدبیر کرنا اور چونکہ
قرآن شریف عربی زبان میں ہے اس لئے مکر کے وہی معنی کرنے چاہئیں جو عربی
زبان میں مستعمل ہوتے ہیں نہ کہ اردو کے معنی۔یہی بات یہاں ہے۔ان لوگوں کو یہ
دھوکا لگا ہے کہ اس حدیث میں لفظ اسماء کا آیا ہے۔اردو میں چونکہ اسم نام کو ہی کہتے
ہیں اس لئے انہوں نے سمجھ لیا ہے کہ رسول کریم ﷺ کے یہ سب نام ہیں حالانکہ عربی
میں اسم بمعنی صفت بھی اور اسم بمعنی نام بھی آتا ہے۔انہیں سوچنا چاہئے تھا کہ جب اسم
صلى اللهم
کے دو معنی ہیں تو ان دو معنوں میں سے یہاں کون سے لگائے جائیں۔قرآن کریم میں
4
اسم بمعنی صفات کے آیا ہے جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى
یعنی سب اچھے نام خدا تعالیٰ کے ہیں لیکن یہ بات ثابت ہے کہ اسم ذات تو اللہ تعالیٰ کا
ایک ہی ہے یعنی اللہ۔باقی تمام صفاتی نام ہیں نہ کہ ذاتی۔پس قرآن کریم سے ثابت
ہے کہ اسم بمعنی صفت بھی آتا ہے بلکہ قرآن کریم میں تو صفات الہیہ کا لفظ ہی نہیں ملتا۔سب صفات کو اسماء ہی کہا گیا ہے اور جبکہ اسم بمعنی صفت بھی استعمال ہوتا ہے تو حدیث
کے معنی کرنے میں ہمیں کوئی مشکل نہیں رہتی۔اس میں آنحضرت ﷺ نے اپنی صفات
گنوائی ہیں کہ میری اتنی صفات ہیں۔میں محمد ہوں یعنی خدا نے میری تعریف کی ہے
میں احمد ہوں کہ مجھ سے زیادہ خدا تعالیٰ کی تعریف کسی اور شخص نے بیان نہیں کی۔میں
ماحی ہوں کہ میرے ذریعہ سے خدا تعالیٰ نے کفر مٹانا ہے۔میں حاشر ہوں کہ میرے
ذریعہ سے ایک حشر برپا ہوگا۔میں عاقب ہوں کہ میرے بعد اور کوئی شریعت لانے
والا نبی نہیں۔اور اگر اس حدیث کے ماتحت رسول کریم علیہ کا نام احمد رکھا جائے تو
پھر یہ بھی ماننا پڑے گا کہ آپ کا نام ماحی بھی تھا اور حاشر بھی تھا اور عاقب بھی تھا۔

سيرة النبي علي
371
جلد 1
حالانکہ سب مسلمان تیرہ سو سال سے متواتر اس بات کو تسلیم کرتے چلے آئے ہیں کہ
ماحی اور عاقب اور حاشر آپ کی صفات تھیں نام نہ تھے۔پس جبکہ ایک ہی لفظ پانچوں
ناموں کے لئے آیا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ایک جگہ اس کے معنی نام لئے جائیں اور ایک
دوسرے لفظ کے متعلق اسی لفظ کے معنی صفت لئے جائیں۔غرض اس جگہ اسماء سے مراد
نام لئے جائیں تو پانچوں نام قرار دینے پڑیں گے جو کہ بالبداہت غلط ہے۔اور اگر
صفت لئے جائیں تو اس حدیث سے اسی قدر ثابت ہوگا کہ آنحضرت
عیہ کی صفت
احمد بھی تھی اور اس بات سے کسی کو بھی انکار نہیں بلکہ انکار کرنے والا مومن ہی نہیں
ہوسکتا۔ممکن ہے کہ کوئی شخص اس حدیث سے یہ استدلال کرے کہ رسول کریم ﷺ نے
محمد واحمد کی تو تشریح نہیں کی اور دوسرے تینوں ناموں کی تشریح کی ہے جس سے معلوم
ہوتا ہے کہ پہلے دونوں آپ کے نام ہیں اور دوسری تین آپ کی صفات ہیں کیونکہ تبھی
ان کے معنی کر دیے۔لیکن یہ استدلال بھی درست نہیں کیونکہ اول تو یہ دلیل ہی غلط
ہے کہ جس کی تشریح نہ کی جائے وہ ضرور نام ہوتا ہے۔بلکہ تشریح صرف اس کی کی جاتی
ہے جس کی نسبت خیال ہو کہ لوگ اس کا مطلب نہیں سمجھیں گے۔دوسرے ایک اور
روایت اس دلیل کو بھی رد کر دیتی ہے اور وہ یہ ہے کہ ابو موسیٰ اشعری روایت کرتے
ہیں کہ سَمَّى لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَفْسَهُ أَسْمَاءً مِنْهَا مَا
حَفِظْنَا فَقَالَ أَنَا مُحَمَّدٌ وَّ اَحْمَدُ وَالْمُقَفِّى وَالْحَاشِرُ وَنَبِيُّ الرَّحْمَةِ۔۔۔۔۔وَنَبِيُّ
الله التَّوْبَةِ وَ نَبِيُّ الْمَلْحَمَةِ 5 یعنی رسول کریم ﷺ نے ہمارے سامنے اپنے کئی نام
بتائے جن میں سے بعض ہم کو بھول گئے اور بعض یاد رہ گئے۔آپ نے فرمایا کہ میرا
نام محمد ہے، میرا نام احمد ہے، میرا نام مقفی ہے، حاشر ہے، نبی الرحمة،
نبي التوبة، اور نبی الملحمة ہے۔اس حدیث میں مقفی اور نبی الرحمۃ اور
نبى التوبۃ اور نبی الملحمۃ کی تشریح نہیں کی لیکن یہ سب صفات ہیں۔آج تک
کسی نے بھی ان
کو نام تسلیم نہیں کیا اور نہ یہ نام ہو سکتے ہیں کیونکہ آپ کے نام تو آپ

سيرة النبي علي
372
جلد 1
کے بزرگوں نے رکھنے تھے اور عرب لوگ نبوت کے قائل ہی نہ تھے وہ آپ کا
نام نبي الرحمة کیونکر رکھ سکتے تھے۔غرض یہ حدیث آپ ہی پکار پکار کر کہہ رہی ہے
صلى الله
کہ اس میں رسول کریم ﷺ کے نام نہیں بلکہ آپ کی صفات بیان کی گئی ہیں۔شاید اس جگہ کوئی شخص یہ بھی سوال کر بیٹھے کہ اوپر کے بیان سے تو معلوم ہوتا
ہے کہ رسول کریم ﷺ کا نام محمد بھی نہ تھا کیونکہ محمد بھی اس حدیث میں دوسری
صفات کے ساتھ آیا ہے اس کا جواب یہ ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس حدیث
میں محمد بطور صفت ہی بیان ہوا ہے بطور نام نہیں۔ہاں قرآن کریم اور دوسری احادیث
سے پتہ لگتا ہے کہ آپ کا نام محمد تھا اس حدیث میں سب صفات ہی بیان ہوئی ہیں اور
اس کا ثبوت یہ ہے کہ اس حدیث میں رسول کریم ﷺ نے تحدیث نعمت کے طور پر
فرمایا کہ میرے یہ یہ نام ہیں۔اب ظاہر ہے کہ نام ہونا تو کوئی تعریف نہیں ہوتی۔کیا
رسول کریم ﷺ جیسا انسان صرف نام پر فخر کرے گا؟ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَالِکَ۔بات یہی ہے کہ آپ نے اس جگہ اپنی صفات ہی بیان فرمائی ہیں اور خدا تعالیٰ کا احسان
بتایا ہے کہ اس نے مجھے محمد بنایا ہے، احمد بنایا ہے اور دیگر صفات حسنہ سے متصف کیا
ہے۔اور محمد بھی اس جگہ بطور صفت کے استعمال ہوا ہے نہ بطور نام کے اور اس میں
آپ نے بتایا ہے کہ میرا صرف نام ہی محمد نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنے
کاموں اور اخلاق کے لحاظ سے بھی میں محمد ہوں جس کی خدا نے تعریف کی ہے۔فرشتوں نے پا کی بیان کی ہے۔میں وہ ہوں جو سب سے بڑھ کر خدا تعالیٰ کی تعریف
پاکی
کرنے والا ہوں۔میں وہ ہوں جو دنیا سے کفر اور ضلالت کو مٹانے والا ہوں۔میں وہ
ہوں جس کے قدموں پر لوگ اٹھائے جائیں گے اور میں وہ ہوں جو سب سے آخری
شریعت لانے والا نبی ہوں۔اگر اس حدیث میں صرف اتنا ہی آتا کہ میں محمد ہوں اور
میں احمد ہوں تو کوئی کہ سکتا تھا کہ یہ آپ کے نام ہیں صفات نہیں ہیں۔لیکن جب انہی
کے ساتھ ماحی، حاشر اور عاقب بھی آ گیا تو معلوم ہوا کہ یہ سب آپ کی صفات

سيرة النبي علي
373
جلد 1
ہیں نام نہیں۔اس لئے غیر مبائعین کا یہ استدلال بھی غلط ہو گیا کہ آنحضرت ﷺ کا احمد
نام اس حدیث میں بیان کیا گیا ہے ورنہ اگر صرف محمد نام پر نَعُوذُ بِاللهِ آپ نے فخر
کیا تھا تو اس نام کے تو اور بہت سے انسان دنیا میں موجود ہیں۔کیا وہ سب اپنے
ناموں پر فخر کر سکتے ہیں اور کیا ان کا یہ فخر بجا ہوگا ؟ اگر نہیں تو کیوں اس حدیث کے
ایسے معنی کئے جاتے ہیں جن میں رسول کریم ﷺ کی ہتک ہوتی ہے اور نَعُوذُ بِاللهِ
آپ پر الزام آتا ہے کہ آپ اپنے ناموں پر فخر کیا کرتے تھے۔یہ حرکت تو ایک معمولی
انسان بھی نہیں کر سکتا چہ جائیکہ خدا کا نبی اور پھر تمام نبیوں کا سردار ایسی بات کرے۔ہمارے مخالف ذرا اتنا تو سوچیں کہ وہ ہماری مخالفت میں رسول کریم ﷺ پر بھی حملہ
کرنے لگ گئے ہیں۔حضرت مسیح موعود بھی فرماتے ہیں کہ منم محمد واحمد کہ مجتبی باشد۔کیا اس کے معنی یہ ہیں کہ آپ کے بھی یہ سب نام تھے۔احمد نام گو اختلافی ہے لیکن محمد
تو آپ کا نام ہرگز نہ تھا۔پھر کیا اس کا یہ مطلب نہیں کہ مجھ میں صفت محمد یت ہے اور
یہی بات قابل فخر ہو بھی سکتی ہے۔صرف نام محمد آپ کے لئے باعث فخر کیونکر ہوسکتا تھا
اور حضرت مسیح موعود کا نام محمد تو تھا بھی نہیں کہ یہاں وہ دھوکا لگ سکے۔“
66
(انوار خلافت صفحہ 24 تا 30)
1: بنی اسرائیل: 80
2: بنی اسرائیل: 82
3: بخارى كتاب المناقب باب ماجاء فی اسماء رسول الله الا الله صفحه 594 حدیث نمبر 3532
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
4:الحشر: 25
:5 مسند احمد بن حنبل صفحہ 1413 حدیث نمبر 19754 مطبوعہ لبنان 2004 ء

آج 10 میں سے 10 باقی