امتی نبی کا آنا رسول کریمﷺ کی ہتک نہیں بلکہ عزت کا باعث ہے
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)
سيرة النبي علي
374
جلد 1
امتی نبی کا آنا رسول کریم ﷺ کی ہتک نہیں بلکہ
عزت کا باعث ہے
انوار خلافت (فرمودہ دسمبر 1915ء) میں حضرت مصلح موعود اس بات کو بیان
صلى الله
کرتے ہوئے کہ رسول کریم ﷺ کی امت میں نبی آنا آپ عہ کے لئے باعث ہتک
نہیں بلکہ عزت کا باعث ہے۔فرماتے ہیں:۔”ہمارے مخالفین کہتے ہیں کہ آنحضرت مے کے بعد کسی نبی کا آنا خواہ وہ آپ
کے فیض سے ہی کیوں نہ نبی بنے آپ کی ہتک ہے۔لیکن میں کہتا ہوں کہ ان لوگوں کا
یہ کہنا آنحضرت ﷺ کی ہتک ہے کیونکہ نبوت تو خدا تعالیٰ کی رحمت ہے جو وہ اپنے
الله
بندوں پر نازل کیا کرتا ہے اور آنحضرت ﷺ وہ رسول ہیں جو سارے جہان کے لئے
رحمت ہو کر آئے تھے۔لیکن آپ کے آنے پر کہا جاتا ہے کہ اب خدا تعالیٰ نے وہ
سارے فیض بند کر دیئے ہیں جو آپ سے پہلے اپنے بندوں پر کیا کرتا تھا۔آپ سے
پہلے تو نبی پر نبی بھیجتا تھا۔جو اس کی طرف گرتا اسے اٹھاتا تھا۔جو اس کی طرف جھکتا
اسے پکڑتا تھا۔جو اس کے آگے گڑ گڑاتا اسے چپ کراتا تھا۔اور جو اس کی پوری پوری
اطاعت اور فرمانبرداری کرتا اسے نبی بناتا تھا۔لیکن (نعوذ باللہ ) اب ایسا بخیل ہو گیا
ہے کہ خواہ کوئی کتنا ہی روئے چلائے اور کتنے ہی اعمال صالحہ کرے اس نے کہہ دیا
ہے کہ اب میں کسی کو منہ نہیں لگاؤں گا اور اگر لگاؤں گا تو ادنی درجہ پر رکھوں گا پورا نبی
کبھی نہیں بناؤں گا۔
سيرة النبي علي
375
جلد 1
اب بتاؤ آنحضرت ﷺ کی یہ ہتک ہے کہ آپ کی امت سے کوئی نبی نہیں بن
سکتا یا یہ کہ آپ کے فیض سے آپ کی امت میں سے بھی نبی بن سکتا ہے۔بڑے تعجب
کی بات ہے کہ ایک انسان جو تمام جہان کے لئے رحمت اور فضل ہو کر آتا ہے اس کی
نسبت کہا جاتا ہے کہ اس نے آ کر خدا تعالیٰ تک پہنچنے کی تمام راہوں کو بند کر دیا ہے اور
آئندہ نبوت تک کوئی نہیں پہنچ سکتا۔لیکن میں کہتا ہوں نبوت رحمت ہے یا زحمت؟ اگر
رحمت ہے تو آنحضرت ﷺ کے بعد بند کیوں ہو گئی؟ آپ کے بعد تو زیادہ ہونی
چاہئے تھی آپ تو ایک بہت بڑے درجہ کے نبی تھے اس لئے آپ کے بعد جو نبی آتا وہ
بھی بڑے درجہ کا ہونا چاہئے تھا نہ یہ کہ کوئی نبی ہی نہ بن سکتا۔دیکھو! دنیا میں مدر سے ہوتے ہیں۔لیکن کسی مدرسہ والے یہ اعلان نہیں کرتے
کہ ہمارے مدرسہ میں اپنے لڑکوں کو بھیجو کیونکہ ہمارے مدرسہ کے استاد ایسے لائق ہیں
کہ ان کے پڑھائے ہوئے لڑکے ادنی درجہ پر ہی پاس ہوتے ہیں۔لیکن کتنے تعجب کی
بات ہے کہ آنحضرت ﷺ کی شان بلند ثابت کرنے کے لئے کہا جاتا ہے کہ چونکہ
آپ کے شاگر د ادنی درجہ پر پاس ہوتے ہیں اس لئے آپ کی بڑی شان ہے۔لیکن
آنحضرت ﷺ کی شان پر یہ ایک ایسا زبردست حملہ ہے کہ جو ابھی تک کسی عیسائی یا
آریہ نے بھی نہیں کیا۔کیونکہ وہ در حقیقت آپ سے دشمنی رکھتے ہیں اور آپ کو رحمت
نہیں بلکہ زحمت سمجھتے ہیں۔لیکن یہ آپ کو رحمت سمجھ کر پھر یہ درجہ دیتے ہیں اور وہ جو
دوسروں کے درجہ کو بڑھانے آیا تھا اس کے درجہ کو گھٹاتے ہیں۔مگر ہم رسول کریم ہے
کی اس ہتک کو ایک منٹ کے لئے بھی برداشت نہیں کر سکتے۔وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم
حضرت مرزا صاحب کو نبی کہیں گے تو لوگ ہماری مخالفت کریں گے اور ہمیں دکھ
دیں گے۔میں کہتا ہوں حضرت مرزا صاحب کو نبی نہ کہنے میں آنحضرت ﷺ کی
سخت ہتک ہے جس کو ہم کسی مخالفت کی وجہ سے برداشت نہیں کر سکتے۔وہ تو مخالفت
سے ڈراتے ہیں لیکن اگر میری گردن کے دونوں طرف تلوار بھی رکھ دی جائے اور
سيرة النبي ع
376
جلد 1
الله
مجھے کہا جائے کہ تم یہ کہو کہ آنحضرت ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا تو میں اسے
کہوں گا تو جھوٹا ہے کذاب ہے۔آپ کے بعد نبی آسکتے ہیں اور ضرور آ سکتے ہیں۔کیونکہ آنحضرت ﷺ کی شان ہی ایسی ہے کہ آپ کے ذریعہ سے نبوت حاصل
ہوسکتی ہے۔آپ نے رحمۃ للعالمین ہو کر رحمت کے دروازے کھول دیئے ہیں اس
لئے اب ایک انسان ایسا نبی ہو سکتا ہے جو کئی پہلے انبیاء سے بھی بڑا ہو مگر اس صورت
الله
میں کہ آنحضرت ﷺ کا غلام ہو۔ہمارے لئے کتنی عزت کی بات ہے کہ قیامت کے دن تمام نبی اپنی اپنی امتوں
کو لے کر کھڑے ہوں گے اور ہم کہیں گے کہ ہمارے نبی کی وہ شان ہے کہ آپ کا
غلام ہی ہمارا نبی ہے۔لیکن مسلمان کہتے ہیں کہ ہمارے لئے وہی مسیح آئے گا جو
بنی اسرائیل کے لئے آیا تھا۔اگر وہی آیا تو یہ قیامت کے دن کیا کہیں گے کہ ہمارے
نبی آنحضرت ﷺ کی وہ شان ہے کہ آپ کی امت کی اصلاح کے لئے بنی اسرائیل کا
ہی ایک نبی آیا تھا۔اس بات کو سوچو اور غور کرو کہ آنحضرت ﷺ کی ہتک تم کر رہے
ہو یا ہم ؟ آنحضرت ﷺ کی اسی میں عزت ہے کہ آپ کی امت میں سے کسی کو نبی کا
ملے نہ کہ بنی اسرائیل کا کوئی نبی آپ کی امت کی اصلاح کے لئے آئے۔درجه
الله
حضرت مسیح موعود نے اسی لئے فرمایا کہ:
اس
صلى الله
ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو
سے بہتر غلام احمد ہے
یعنی ابن مریم کا تم کیوں انتظار کر رہے ہو مجھے دیکھو کہ میں احمد کا غلام ہو کر اس سے
بڑھ کر ہوں۔کوئی کہے کہ اس شعر میں مرزا صاحب کہتے ہیں کہ میں غلام احمد ہوں اس
لئے آپ کا یہی نام ہوا۔میں کہتا ہوں کون مسلمان ہے جو اپنے آپ کو غلام احمد نہیں
کہتا۔ہر ایک سچا مسلمان اور مومن یہی کہے گا کہ میں احمد کا غلام ہوں۔اسی طرح
حضرت صاحب نے فرمایا ہے۔چنانچہ آپ ایک اور جگہ فرماتے ہیں:
کرامت گر چه بے نام ونشان است بیا بنگر ز غلمان محمد
سيرة النبي علي
377
جلد 1
صلى الله
اب اس شعر سے کوئی احمق ہی یہ نتیجہ نکالے گا کہ جس شخص کا نام غلام محمد ہو وہ کرامت
صلى الله
دکھا سکتا ہے۔پس پہلے شعر میں صرف یہ دکھانا مقصود ہے کہ آنحضرت ﷺ کا ایک غلام
مسیح سے بہتر ہوسکتا ہے۔غرض کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کے بعد کوئی نبی نہ آئے تو اس طرح آپ کی
تعریف ہوتی ہے لیکن یہ عجیب تعریف ہے۔مثلاً ایک مدرس کی یوں تعریف کی
جائے کہ اس کے پڑھائے ہوئے لڑکے کبھی پاس نہیں ہوتے بلکہ فیل ہی ہوتے ہیں
اور اگر پاس بھی ہوتے ہیں تو بہت ادنی درجہ پر۔کیا یہ اس کی تعریف ہوگی اور اس
سے اس کی عزت بڑھے گی؟ یہ تو اس پر ایک بہت بڑا حملہ ہو گا۔اسی طرح مسلمان
کہتے ہیں کہ بے شک آنحضرت ﷺ تمام انبیاء کے سردار ہیں، تمام سے بلند درجہ
رکھتے ہیں اور تمام سے کمالات میں بڑھے ہوئے ہیں لیکن اس کا ثبوت یہ دیتے ہیں
کہ آپ کے شاگرد کبھی اعلیٰ درجہ نہیں پاتے اور اس طرح رسول کریم ﷺ کی سخت
ہتک کرتے ہیں۔لیکن باوجود اس کے ہم پر الزام دیتے ہیں کہ تم آنحضرت ﷺ کی
ہتک کرتے ہو لیکن درحقیقت وہ آپ کی ہتک کر رہے ہیں۔اور وہ جو رحمۃ للعالمین
ہے اس کو عذاب للعالمین ثابت کرتے ہیں۔ہمیں اس بات کا فخر ہے کہ ہم
آنحضرت ﷺ کی سچی عزت اور تعریف کرتے ہیں۔اور ہم عیسائیوں کو کہہ سکتے ہیں
کہ ہمارے نبی کریم علیہ کی وہ عزت ہے کہ اس کا غلام بھی تمہارے نبیوں سے بڑھ
کر ہے۔لیکن دوسرے لوگوں کو یہ فخر حاصل نہیں ہے۔بھلا بتلاؤ ایک بادشاہ کا درجہ
بڑا ہوتا ہے یا شہنشاہ کا۔ہر ایک جانتا ہے کہ شہنشاہ کا درجہ بڑا ہوتا ہے۔تو
رسول اللہ ﷺ کی نسبت خیال کرو کہ ہم آپ کی یہ شان بیان کرتے ہیں کہ آپ کی
غلامی میں نبی آئیں گے تو اس کے یہ معنی ہوئے کہ دوسرے تمام نبی بادشاہ کی مانند
ہیں اور آنحضرت ﷺ شہنشاہ۔کیونکہ آپ کے فیض سے نبی بن سکتے ہیں۔یہی تو
آپ کی عزت ہے جو خدا تعالیٰ نے خاتم النبیین کے الفاظ میں بیان فرمائی ہے۔صلى الله
سيرة النبي علي
378
جلد 1
آپ انبیاء کی مہر ہیں جس پر آپ کی مہر لگی وہی نبی ہوگا۔“
انوار خلافت صفحه 63 تا 67)