رسول کریمﷺ کے استغفار کی حقیقت
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)
سيرة النبي علي
380
جلد 1
رسول کریم ﷺ کے استغفار کی حقیقت
انوار خلافت (فرمودہ دسمبر 1915 ء) میں حضرت مصلح موعود نے سورۃ النصر
کی تفسیر کرتے ہوئے حضرت رسول کریم ﷺ کے استغفار کی حقیقت پر روشنی ڈالتے
ہوئے فرمایا:۔وہ دوسرا حصہ جس کو میں اس وقت بیان کرنا چاہتا ہوں اس کے متعلق میں نے
ایک مختصر سی سورۃ پڑھی ہے جو گو عبارت کے لحاظ سے بہت مختصر ہے لیکن مضامین کے
لحاظ سے بہت وسیع باتیں اپنے اندر رکھتی ہے اور حکمت اور معرفت کے بڑے بڑے
دریا اس کے اندر بہہ رہے ہیں۔نیز اس سورۃ میں خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو وہ بات
بتائی ہے کہ اگر وہ اس پر غور و فکر اور عمل درآمد کرتے تو ان پر وہ ہلاکت اور تباہی کبھی نہ
آتی جو آج آئی ہوئی ہے۔اور نہ مسلمان پراگندہ ہوتے ، نہ ان کی حکومتیں جاتیں، نہ
اس قدر کشت و خون کی نوبت پہنچتی اور نہ ان میں تفرقہ پڑتا۔اور اگر پڑتا تو اتنا جلدی
اور اس عمدگی سے زائل ہو جاتا کہ اس کا نام ونشان بھی باقی نہ رہتا۔لیکن افسوس کہ ان
میں وہ تفرقہ پڑا جو باوجود گھٹانے کے بڑھا اور باوجود دبانے کے اٹھا اور باوجود مٹانے
کے ابھرا اور آخر اس حد تک پہنچ گیا کہ آج مسلمانوں میں سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں
فرقے موجود ہیں کیونکہ وہ بند جس نے مسلمانوں کو باندھا ہوا تھا کاٹا گیا اور اس کے
جوڑنے والا کوئی پیدا نہ ہوا بلکہ دن بدن وہ زیادہ سے زیادہ ہی ٹوٹتا گیا حتی کہ تیرہ سو
سال کے دراز عرصہ میں جب بالکل ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا تو خدا تعالیٰ نے اپنے پاس
سے ایک شخص کو اس لئے بھیجا کہ وہ آکر اس کو جوڑے۔اس فرستادہ خدا سے پہلے کے
سيرة النبي علي
381
جلد 1
تمام مولویوں، گدی نشینوں ، بزرگوں اور اولیاؤں نے بڑی بڑی کوششیں کیں مگر
اکارت گئیں اور اسلام ایک نقطہ پر نہ آیا، پر نہ آیا۔اور کس طرح آ سکتا تھا جبکہ اس
طریق سے نہ لایا جاتا جو خدا تعالیٰ نے مقرر کیا تھا یعنی کسی مامور من اللہ کے ذریعے
سے۔غرض اس سورۃ میں خدا تعالیٰ نے رسول کریم ﷺ کو ایک آنے والے فتنہ پر آگاہ
فرمایا ہے اور اس سے بچنے کا علاج بھی بتایا ہے۔اس سورۃ میں آنحضرت ﷺ کو تاکید
کی گئی ہے کہ آپ استغفار کریں۔چونکہ استغفار کے معنی عام طور پر اپنے گناہوں کی
معافی مانگنے کے ہوتے ہیں اس لئے یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ شخص جو دنیا کی
ہدایت اور راہنمائی کے لئے آیا تھا، گمراہ اور بے دین لوگوں کو باخدا بنانے آیا تھا،
گناہوں اور بدیوں میں گرفتار شدہ انسانوں کو پاک وصاف کرنے آیا تھا اور جس کا
درجہ قرآن شریف میں خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ
فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ 1 سب لوگوں کو کہہ دے کہ اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے کو
ہو تو میری اتباع کرو اس کا یہ نتیجہ ہوگا کہ تم خدا تعالیٰ کے محبوب اور پیارے بن جاؤ
گے۔پھر وہ جس کی نسبت خدا تعالیٰ فرماتا ہے لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ
أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ 2 کہ اس رسول میں تمہارے لئے پورا پورا نمونہ ہے۔اگر تم خدا کے
حضور مقبول بننا چاہتے ہو، اگر تم خدا سے تعلق پیدا کرنا پسند کرتے ہو تو اس کا آسان
طریق یہ ہے کہ اس رسول کے اقوال، افعال اور حرکات وسکنات کی پیروی کرو۔کیا اس قسم کا انسان تھا کہ وہ بھی گناہ کرتا تھا اور اسے بھی استغفار کرنے کی ضرورت
تھی ؟ جس رسول کی یہ شان ہو کہ اس کا ہر ایک قول اور فعل خدا کو پسندیدہ ہوکس
طرح ہو سکتا ہے کہ اس کی نسبت یہ کہا جائے کہ تو اپنے گناہوں کی معافی مانگ ! اگر
وہ بھی گناہ گار ہو سکتا ہے تو خدا تعالیٰ نے اس کی اتباع کی دوسروں کو کیوں ہدایت
فرمائی ہے۔ہم اس بات کو ثابت کر سکتے ہیں کہ آپ ہر ایک قسم کی بدی اور گناہ سے پاک
سيرة النبي علي
382
جلد 1
تھے۔یہی تو وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ اے لوگو! اگر تمہیں مجھ سے محبت کا دعویٰ
ہے اور میرے محبوب بننا چاہتے ہو تو اس کا ایک ہی طریق ہے کہ تم اس رسول کی اتباع
کر دور نہ ممکن نہیں کہ تم میرے قرب کی کوئی راہ پاسکو۔پس آنحضرت ﷺ کی طرف
کسی گناہ کا منسوب کرنا تعلیم قرآن کے بالکل خلاف ہے۔مگر کوئی کہہ سکتا ہے کہ پھر
آپ کے متعلق یہ کیوں آیا ہے کہ تو استغفار کر استغفار کر ! یہاں یہ بات بھی یاد رکھنی
ہے کہ انہی الفاظ کو مدنظر رکھ کر عیسائی صاحبان بھی مسلمانوں پر ہمیشہ یہ اعتراض
کرتے ہیں کہ تمہارا رسول گناہ گار تھا کیونکہ قرآن اس کو حکم دیتا ہے کہ تو استغفار کر
لیکن ہمارے
مسیح کی نسبت قرآن میں یہ کہیں نہیں آیا۔پس معلوم ہوا کہ تمہارا رسول
گناہ کرتا تھا اور بعض جگہ تو تمہارے رسول کی نسبت ذَنُب کا لفظ بھی آیا ہے تو معلوم
ہوا کہ تمہارا رسول گناہ گار تھا اور ہمارا مسیح گناہوں سے پاک۔اس سے ثابت ہو گیا
کہ مسیح کا درجہ اس سے بہت بلند ہے۔اس اعتراض کے جواب میں مسلمانوں کو
بڑی دقت پیش آئی ہے اور گو انہوں نے جواب دینے کی بڑی کوشش کی ہے لیکن
حضرت مسیح موعود سے پہلے اس کا جواب دینے میں وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔یہی وجہ
تھی کہ ہزار ہا مسلمانوں کی اولا د عیسائی ہوگئی۔اور تو اور سیدوں کی اولادوں نے بھی
بپتسمہ لینا پسند کر لیا اور وہ اب سٹیجوں پر کھڑے ہو کر آنحضرت ﷺ کو گالیاں دیتے
ہیں۔غرض ان الفاظ کی وجہ سے نادانوں نے دھوکا کھایا اور بجائے اس کے کہ
عیسائیوں کو جواب دیتے خود عیسائی بن گئے۔قرآن شریف پر غور کرنے سے معلوم
ہوتا ہے کہ یہ لفظ آنحضرت ﷺ کی نسبت ان معنوں کے لحاظ سے استعمال نہیں کیا گیا
جن معنوں میں عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔آپ کے متعلق اور معنوں میں
استعمال ہوا ہے یہ بات اس طرح معلوم ہوتی ہے کہ آنحضرت ﷺ کی نسبت ذنب کا
لفظ قرآن شریف میں تین جگہ آیا ہے۔اول سورۃ مؤمن میں جہاں خدا تعالیٰ
فرماتا ہے فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللهِ حَقٌّ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبَّكَ
سيرة النبي علي
383
جلد 1
بِالْعَشِيِّ وَالْإِبْكَارِ 3 دوم سورة محمد میں یوں آیا ہے فَاعْلَمُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا
الله وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ وَاللهُ يَعْلَمُ مُتَقَلَّبَكُمْ
وَمَثْوَنكُمْ 4 سوم سورۃ فتح میں آیا ہے اِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا - لِيَغْفِرَ لَكَ
اللهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبُكَ وَمَا تَأَخَّرَ وَيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَيَهْدِيَكَ
صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا 5۔اسی طرح بعض جگہ پر استغفار کا لفظ آپ کی نسبت استعمال
ہوا ہے جیسا کہ اسی سورۃ میں جو میں نے ابھی پڑھی ہے۔ان سب جگہوں پر اگر ہم غور
کریں تو ایک ایسی عجیب بات معلوم ہوتی ہے جو سارے اعتراضوں کو حل کر دیتی ہے
اور وہ یہ کہ ان سب جگہوں میں آنحضرت ﷺ کے دشمنوں کے ہلاک ہونے اور آپ
کی فتح کا ذکر ہے۔پس اس جگہ بالطبع یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آپ کی فتح اور آپ کے
دشمنوں کی مغلوبیت کے ساتھ گناہ کا کیا تعلق ہے۔اور یہی بات ہے جس کے بیان
کرنے کے لئے میں نے یہ سورۃ پڑھی ہے اور جس سے ہمیں اقوام کے تنزل و ترقی
کے قواعد کا علم ہوتا ہے۔بعض لوگوں نے ان آیات کے یہ معنی کئے ہیں کہ خدا تعالیٰ
آپ کو یہ فرماتا ہے کہ اب تمہاری فتح ہوگئی اور تمہارے دشمن مغلوب ہو گئے۔اس
لئے تمہارے دنیا سے رخصت ہونے کا وقت آ گیا ہے پس تو تو بہ اور استغفار کر
کیونکہ تیری موت کے دن قریب آگئے ہیں۔اور گو یہ استدلال درست ہے لیکن ان
معنوں پر بھی وہ اعتراض قائم رہتا ہے کہ آپ نے کوئی گناہ کئے ہی ہیں اسی لئے
تو بہ کا حکم ہوتا ہے۔میں نے جب ان آیات پر غور کیا تو خدا تعالیٰ نے مجھے ایک عجیب بات سمجھائی
اور وہ یہ کہ جب کسی قوم کو فتح حاصل ہوتی ہے اور مفتوح قوم کے ساتھ فاتح قوم کے
تعلقات قائم ہوتے ہیں تو ان میں جو بدیاں اور برائیاں ہوتی ہیں وہ فاتح قوم میں بھی
آنی شروع ہو جاتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ فاتح قوم جن ملکوں سے گزرتی ہے ان کے
عیش وعشرت کے جذبات اپنے اندر لیتی جاتی ہے۔اور چونکہ عظیم الشان فتوحات کے
سيرة النبي علي
384
جلد 1
بعد اس قدر آبادی کے ساتھ فاتح قوم کا تعلق ہوتا ہے جو فاتح سے بھی تعداد میں زیادہ
ہوتی ہے اس لئے اس کو فوراً تعلیم دینا اور اپنی سطح پر لانا مشکل ہوتا ہے۔اور جب
فاتح قوم کے افراد مفتوح قوم میں ملتے ہیں تو بجائے اس کو نفع پہنچانے کے خود اس کے
بداثرات سے متاثر ہو جاتے ہیں جس کا نتیجہ رفتہ رفتہ نہایت خطرناک ہوتا ہے۔جب
اسلام کی فتوحات کا زمانہ آیا تو اسلام کے لئے بھی یہی مشکل در پیش تھی گو اسلام ایک
نبی کے ماتحت ترقی کر رہا تھا لیکن نبی با وجود نبی ہونے کے پھر انسان ہی ہوتا ہے اور
انسان کے تمام کام خواہ کسی حد تک وسیع ہوں محدود ہی ہوتے ہیں۔ایک استاد خواہ کتنا
ہی لائق ہو اور ایک وقت میں تھیں چالیس نہیں بلکہ سو سوا سولڑکوں تک کو بھی پڑھا سکتا
ہولیکن اگر اس کے پاس ہزار دو ہزارلر کے لے آئیں تو نہیں پڑھا سکے گا۔رسول بھی
استاد ہی ہوتے ہیں جیسا کہ قرآن شریف میں آنحضرت ﷺ کی نسبت آیا ہے يَتْلُوا
عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ؟ کہ اس
رسول کا یہ کام ہو کہ وہ خدا تعالیٰ کی آیتیں لوگوں کو سنائے ، کتاب کی تعلیم دے اور ان کو
پاک کرے۔غرض نبی ایک استاد ہوتا ہے اس کا کام تعلیم دینا ہوتا ہے اس لئے وہ
تھوڑے لوگوں کو ہی دے سکتا ہے کیونکہ لاکھوں اور کروڑوں انسانوں کو سبق دینا اور
پھر یاد بھی کروا دینا کسی انسان کا کام نہیں ہو سکتا۔پس جب کسی کے سامنے لاکھوں اور
کروڑوں انسانوں کی جماعت سبق لینے کے لئے کھڑی ہو تو ضرور ہوگا کہ اس کی تعلیم
میں نقص رہ جائے اور پوری طرح علم نہ حاصل کر سکے۔یا یہ ہوگا کہ بعض تو پڑھ جائیں
گے اور بعض کی تعلیم ناقص رہ جائے گی اور بعض بالکل جاہل کے جاہل ہی رہ جائیں
گے اور کچھ تعلیم نہ حاصل کر سکیں گے۔پس آنحضرت علی کو جب فتوحات پر فتوحات
ہونی شروع ہوئیں اور بے شمار لوگ آپ کے پاس آنے لگے تو ان کے دل میں جو بڑا
ہی پاک دل تھا یہ گھبراہٹ پیدا ہوئی کہ ان تھوڑے سے لوگوں کو تو میں اچھی طرح تعلیم
دے لیتا، قرآن سکھا سکتا تھا ( چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ آنحضرت ﷺے بڑی پابندی
صلى الله
سيرة النبي علي
385
جلد 1
سے صحابہ کو قرآن سکھاتے تھے) لیکن یہ جو لاکھوں انسان اسلام میں داخل ہورہے
ہیں ان کو میں کس طرح تعلیم دوں گا۔اور مجھ میں جو بوجہ بشریت کے یہ کمزوری ہے کہ
اتنے کثیر لوگوں کو تعلیم نہیں دے سکتا اس کا کیا علاج ہوگا۔اس کا جواب سورۃ نصر میں
خدا تعالیٰ نے یہ دیا کہ اس میں شک نہیں کہ جب فتح ہوگی اور نئے نئے لوگ کثرت
سے اسلام میں داخل ہوں گے تو ان میں بہت سی کمزوریاں ہوں گی۔اور یہ بھی سچ ہے
کہ وہ سب کے سب تجھ سے تعلیم نہیں پاسکتے۔مگر ان کو تعلیم دلانے کا یہ علاج ہے کہ تو
خدا سے دعا مانگے کہ اے خدا! مجھ میں بشریت کے لحاظ سے یہ کمزوری ہے کہ اتنے
لوگوں کو تعلیم نہیں دے سکتا تو میری اس کمزوری کو ڈھانپ دے اور وہ اس طرح کہ
ان سب لوگوں کو خود ہی تعلیم دے دے اور خود ہی ان کو پاک کردے۔پس یہی وہ
بات ہے جس کے متعلق آنحضرت ﷺ کو استغفار کرنے کا ارشاد ہوا ہے۔ذنب کے
معنی ایک زائد چیز کے ہیں اور غفر ڈھانکنے کو کہتے ہیں۔اس سے خدا تعالیٰ نے
رسول کریم ﷺ کو یہ بات سکھائی ہے کہ تم یہ کہو کہ میں اس قدر لوگوں کو کچھ نہیں سکھا
سکتا پس آپ ہی ان کو سکھائیے اور میری اس انسانی کمزوری کو ڈھانپ دیجئے۔دیکھو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام ابتدائی زمانہ میں ایک ایک سے اپنے ہاتھ پر ہاتھ رکھا کر
بیعت لیتے تھے پھر ترقی ہوئی تو لوگ ایک دوسرے کی پیٹھ پر ہاتھ رکھ کر بیعت کرنے
لگے۔پھر حضرت خلیفۃ المسیح الاول کے زمانہ میں تو پگڑیاں پھیلا کر بیعت ہوتی تھی
اور اب بھی اسی طرح ہوتی ہے۔تو ایک آدمی ہر طرف نہیں پہنچ سکتا۔آنحضرت مے
کے زمانہ میں کوئی مسلمان یمن میں تھا ، کوئی شام میں، کوئی عراق میں تھا، کوئی بحرین
میں اور کوئی نجد میں تھا۔اس لئے نہ آنحضرت ﷺ ہر ایک کے پاس پہنچ سکتے تھے اور نہ
وہ آپ تک آسکتے تھے۔جب حالت یہ تھی تو ضرور تھا کہ آپ کی تعلیم میں نقص رہ
جاتا۔لیکن آپ کا دل کبھی یہ برداشت نہ کر سکتا تھا اس لئے آپ کو حکم ہوا کہ خدا سے دعا
کرو کہ اے خدا! اب یہ کام میرے بس کا نہیں اس لئے تو ہی اسے پورا کر کیونکہ شاگرد
صلى الله
سيرة النبي علي
386
جلد 1
بہت ہیں اور میں اکیلا مدرس ہوں مجھ سے ان کی تعلیم کا پورا ہونا مشکل ہے۔آج کل
تو سکولوں میں یہ قاعدہ ہو گیا ہے کہ ایک استاد کے پاس چالیس یا پچاس سے زیادہ
لڑکے نہ ہوں اور اس سے زیادہ لڑکوں کو جماعت میں داخل نہ کیا جائے۔اور اگر کیا
جائے تو ایک اور استاد رکھا جائے۔کیونکہ افسرانِ تعلیم جانتے ہیں کہ اگر ایک جماعت
میں بہت زیادہ لڑکے ہوں اور ایک اکیلا استاد پڑھانے والا ہو تو لڑکوں کی تعلیم ناقص
رہ جاتی ہے۔چنانچہ جن سکولوں میں بہت سے لڑکے ہوتے ہیں اور ایک استاد وہاں
کے لڑکوں کی تعلیمی حالت بہت کمزور ہوتی ہے کیونکہ زیادہ لڑکوں کی وجہ سے استاد ہر
ایک کی طرف پوری پوری توجہ نہیں کر سکتا۔تو چونکہ فتح کے وقت لاکھوں انسان مسلمان
ہو کر اسلام میں داخل ہوتے تھے اس لئے آنحضرت ﷺ کو یہ خطرہ دامن گیر ہوا کہ
مسلمان تعلیم میں ناقص نہ رہ جائیں۔خدا تعالیٰ نے آپ کو اس کے متعلق یہ گر بتا دیا
کہ خدا کے آگے گر جاؤ اور اسی کو کہو کہ آپ ہی اس کام کو سنبھال لے میری طاقت سے
تو اس کا سنبھالنا باہر ہے۔پس آنحضرت مہ کے متعلق استغفار کا لفظ اسی لئے استعمال کیا گیا ہے کہ آپ
کو اس بات کی طرف متوجہ کیا جائے کہ اسلام میں کثرت سے داخل ہونے والے
لوگوں کی تعلیم و تربیت کے لئے آپ خدا تعالیٰ سے دعا کریں اور التجا کریں کہ اب
لوگوں کے کثرت سے آنے سے جو بدنتائج نکلیں گے ان سے آپ ہی بچائیے اور ان
کو خود ہی دور کر دیجئے۔اور آپ کا لاکھوں انسانوں کو ایک ہی وقت میں پوری تعلیم نہ
دے سکنا کوئی گناہ نہیں بلکہ بشریت کا تقاضا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آپ کی نسبت ذنب
کا لفظ تو استعمال ہوا ہے لیکن جناح کا لفظ بھی استعمال نہیں ہوا۔گناہ اسے کہتے ہیں کہ
خدا تعالیٰ کی دی ہوئی طاقت اور قوت کے باوجود اس کے حکم کی فرمانبرداری نہ کی
جائے۔اور وہ بات جس کی خدا تعالیٰ کی طرف سے طاقت ہی نہ دی جائے اس کا نہ
کرسکنا گناہ نہیں ہوتا بلکہ وہ بشری کمزوری کہلاتی ہے۔مثلاً ایک شخص بیمار ہو جاتا ہے
سيرة النبي علي
387
جلد 1
تو یہ اس کا گناہ نہیں بلکہ ایک کمزوری ہے جو بشریت کی وجہ سے اسے لاحق ہے۔تو
رسول کریم ﷺ کا یہ گناہ نہ تھا کہ آپ اس قدر زیادہ لوگوں کو پڑھا نہ سکتے تھے بلکہ
خدا تعالیٰ نے ہی آپ کو ایسا بنایا تھا اور آپ کے ساتھ یہ ایسی بات لگی ہوئی تھی جو آپ
کی طاقت سے بالا تھی۔اس لئے آپ کو بتایا گیا کہ آپ خدا تعالیٰ کے حضور
کثرت طلباء کی وجہ سے جو نقص تعلیم میں ہونا تھا اس کے دور کرنے کے لئے دعا کریں۔پس ان تمام آیات سے پتہ لگتا ہے کہ ان میں رسول کریم ﷺ کے گناہ کا اظہار
نہیں ہے بلکہ ایک بشری کمزوری کے بدنتائج سے بچنے کی آپ کو راہ بتائی گئی ہے۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ باوجود اس کے کہ آپ کے وقت کثرت سے لوگ ایمان لے
صلى الله
آئے مگر ابتلاؤں اور فتنوں کے وقت ان کا ایمان خراب نہ ہوا اور وہ اس نعمت
محروم نہ ہوئے۔چنانچہ آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں جولوگ ایمان لائے تھے آپ کے
بعد گوان میں سے بھی کچھ مرتد ہو گئے مگر جھٹ پٹ ہی واپس آگئے اور ان فتنہ و فسادوں
میں شامل نہ ہوئے جو اسلام کو تباہ کرنے کے لئے شریروں اور مفسدوں نے بر پاکئے
تھے۔چنانچہ حضرت عثمان کے زمانہ میں جو بہت بڑا فساد ہوا اس میں عراق ، مصر ،
کوفہ اور بصرہ کے لوگ تو شامل ہو گئے جو آنحضرت ﷺ کی وفات کے بعد ایمان
لائے تھے لیکن یمن، حجاز اور نجد کے لوگ شامل نہ ہوئے۔یہ وہ ملک تھے جو
آنحضرت ﷺ کے وقت میں فتح ہوئے تھے۔جانتے ہو اس کی کیا وجہ ہے کہ وہ خفیہ
منصوبے جو مسلمانوں کی تباہی کا موجب ہوئے ان میں وہ ممالک تو شامل ہو گئے جو
آپ کی وفات کے بعد فتح ہوئے مگر وہ ملک شامل نہ ہوئے جو آپ کے زمانہ میں فتح
ہوئے تھے؟ اس کی یہی وجہ ہے جو اوپر بیان کی گئی ہے کہ خدا تعالیٰ نے ان ملکوں کے
لوگوں کی جو آپ کے زمانہ میں اسلام لائے تھے برائیاں اور بدیاں دور کر دی تھیں۔لوگ تو یہ کہتے ہیں کہ امیر معاویہ کا زور اور طاقت تھی کہ شام کے لوگ اس فتنہ میں شامل
صلى الله
نہ ہوئے۔لیکن میں کہتا ہوں کہ یہ بھی آنحضرت
علی ہی کی کرامت تھی کہ وہ لوگ
سيرة النبي علي
388
جلد 1
حضرت عثمان کے خلاف نہیں اٹھے تھے۔کیونکہ گو یہ ملک آپ کے زمانہ میں فتح نہ ہوا
لیکن آپ نے اس پر بھی چڑھائی کی تھی جس کا ذکر قرآن شریف کی سورۃ تو بہ میں ان
تین صحابہ کا ذکر کرتے ہوئے جو اس سفر میں شامل نہ ہوئے تھے آیا ہے۔پس شام کا
اس فتنہ میں شامل نہ ہونا امیر معاویہ کی دانائی کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ اس لئے تھا کہ
الله
وہاں اسلام کا پیج رسول کریم عملے کے وقت میں بویا گیا اور اس سرزمین میں آپ نے
اپنا قدم مبارک ڈالا تھا۔پس خدا تعالیٰ نے آپ کی دعاؤں میں اس ملک کو بھی
شامل کر لیا۔اتنے بڑے فتنہ میں اس قدر صحابہ میں سے صرف تین صحابہ کے شامل
ہونے کا پتہ لگتا ہے اور ان کی نسبت بھی ثابت ہے کہ صرف غلط فہمیوں کی وجہ سے
شامل ہو گئے تھے اور بعد میں تو بہ کر لی تھی۔تو یہ رسول کریم ﷺ کی ایک ایسی
خصوصیت ہے جو کسی اور نبی کو حاصل نہیں ہوئی۔اس لئے جہاں آپ کی فتح کا ذکر
آیا ہے وہاں ساتھ ہی استغفار کا حکم بھی آیا ہے جو آپ کو اس طرف متوجہ کرنے کے
لئے تھا کہ دیکھنا ہم آپ کو بہت بڑی فتح اور عزت دینی چاہتے ہیں اور بے شمار
لوگوں کو آپ کے ساتھ شامل کرنا چاہتے ہیں۔پس یا د رکھو جب تمہارے بہت سے
شاگرد ہو جائیں تو تم خدا کے حضور گر جانا اور کہنا کہ الہی ! اب کام انسانی طاقت
سے بڑھتا جاتا ہے آپ خود ہی ان نو واردوں کی اصلاح کر دیجئے۔ہم آپ کی دعا
قبول کریں گے اور ان کی اصلاح کر دی جائے گی اور ان کی کمزوریوں اور بدیوں
کو دور کر کے ان کو پاک کر دیا جائے گا۔لیکن ان سب باتوں کو ملانے سے جہاں
ایک طرف یہ اعتراض مٹ جاتا ہے کہ آپ کسی گناہ کے مرتکب نہیں ہوئے وہاں
دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ جس وقت ایک قوم ترقی کرتی اور کثرت سے
پھیلتی ہے وہی زمانہ اس کے تنزل اور انحطاط کا ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ رسول کریم
کو خدا تعالیٰ نے فتح کے ساتھ ہی استغفار کا ارشاد فرمایا ہے۔کیونکہ کسی قوم کے
بڑھنے اور ترقی کرنے کا جو وقت ہوتا ہے وہی وقت اس کے تنزل کے اسباب کو بھی
صلى الله
سيرة النبي علي
66
پیدا کرتا ہے۔“
1: آل عمران: 32
2: الاحزاب:22
3: المومن: 56
4:محمد: 20
5: الفتح : 2 ، 3
6: البقرة: 130
389
جلد 1
انوار خلافت صفحه 99 تا 107)