سیرت کے متفرق پہلو
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)
سيرة النبي علي
396
جلد 1
سیرت کے متفرق پہلو
جماعت احمد یہ دہلی نے 1916 ء کو جلسہ سالانہ منعقد کیا۔اس جلسہ کے لئے
حضرت مصلح موعود نے اسلام اور دیگر مذاہب“ کے عنوان سے ایک مضمون لکھ کر
بھجوایا۔جس میں معاشرے کے مختلف طبقات کے ساتھ حسن سلوک اور برتاؤ کے متعلق
اسلامی تعلیم کی حضرت رسول کریم ﷺ کی احادیث کی روشنی میں وضاحت کرتے
ہوئے تحریر فرمایا:۔دیگر رشتہ داروں کے ساتھ سلوک ان نہایت ہی قریبی رشتہ داروں
کے علاوہ جن کے حقوق اوپر بیان
ہوئے دیگر رشتہ داروں کو بھی اسلام نے فراموش نہیں کیا۔چنانچہ قرآن کریم میں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَاتِ ذَا الْقُرْبى حَقَّهُ 1 یعنی جو تمہارے قریبی اور رشتہ دار ہیں
ان کو ان کا حق ادا کرو۔اس حکم کے ذریعہ نہ صرف رشتہ داروں کے ساتھ نیک
تعلقات کے قائم کرنے کا حکم دیا گیا ہے بلکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ حقدار ہیں کہ ان
کے ساتھ نیک سلوک کیا جائے اور ان سے نیک سلوک کرنا گویا ان کا حق ادا کرنا
ہے۔حق کا لفظ اس لئے استعمال کیا گیا ہے کہ رشتہ داروں کو بہت دفعہ ماں باپ یا
خاوند کے نہ ہونے کی وجہ سے اولاد یا بیواؤں کی خبر گیری کرنی پڑتی ہے اور وہ بھی گویا
ایک قسم کے ماں باپ ہی ہوتے ہیں کیونکہ ان کو وقت پر ماں باپ کا ہی کام کرنا پڑتا
ہے اس لئے فرمایا کہ جب رشتہ داروں کے اوپر یہ حق رکھا گیا ہے کہ ضرورت کے
وقت وہ ایک دوسرے کی اولاد کی کفالت کریں تو ان کا حق ہے کہ ان کے ساتھ خاص
سيرة النبي علي
397
جلد 1
طور پر نیک سلوک کیا جائے۔اس حکم کے علاوہ اور بھی بہت سے احکام ہیں جن میں
رشتہ داروں کے ساتھ نیک سلوک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ایک دفعہ ایک شخص نے
رسول کریم مے سے دریافت کیا کہ کوئی ایسا عمل مجھے بتائیں جس سے میں جنت کا
صلى اللهم
وارث ہو جاؤں۔فرمایا کہ وہ عمل یہ ہے کہ تو خدا کی عبادت کر اور اس کا شریک کسی کو
نہ بنا اور نماز پڑھ اور زکوۃ دے اور رشتہ داروں سے نیک سلوک کر2۔ہمسایہ اور شریک سے نیک سلوک کا حکم قرابت داروں کے علاوہ
جن کا تعلق انسان کے ساتھ
خون کے ذریعہ سے ہوتا ہے ایک اور قسم کے بھی قریبی ہوتے ہیں جن کو بوجہ
خونی رشتہ کے تعلق نہیں ہوتا لیکن قرب مکانی کے لحاظ سے وہ بھی قریبی ہوتے ہیں اس لئے
اسلام نے ان کو بھی فراموش نہیں کیا۔چنانچہ ان کے متعلق حکم دیا ہے کہ وَاعْبُدُوا اللهَ
وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا وَبِالْوَالِدَيْنِ اِحْسَانًا وَبِذِي الْقُرْبَى وَالْيَتَى
وَالْمَسْكِينِ وَالْجَارِ ذِي الْقُرْبى وَالْجَارِ الْجُنُبِ وَالصَّاحِبِ بِالْجَنْبِ
وَابْنِ السَّبِيْلِ وَ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ مُخْتَا لَّا فَخُوْرَادٍ
یعنی اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور کسی کو اس کا شریک نہ کرو اور والدین کے ساتھ احسان
کا معاملہ کرو اور قریبیوں سے بھی احسان کا معاملہ کرو اور یتامیٰ اور مساکین سے اور
ہمسایہ سے جو دیوار بدیوار رہتا ہے اور اس سے بھی جو فاصلہ پر ہے احسان کرو یعنی
جس کا مکان ساتھ تو نہیں لیکن ایک محلہ میں یا ایک گاؤں میں رہتا ہے یا پاس کے
گاؤں میں رہتا ہے اور اس شخص کے ساتھ بھی نیک سلوک کرو جو تمہاری تجارت میں
شریک ہے یا ایک جگہ پر تمہارے ساتھ ملازم ہے یا تمہارا رفیق سفر ہے۔یہ وہ تعلیم
ہے جو ہمسایہ اور شریک کے متعلق کہ ایک بوجہ مکان کے پاس رہنے کے اور دوسرا بوجہ
کسی کام میں اس کا ساتھی ہو جانے کے قریبیوں میں شامل ہو جاتا ہے اسلام نے دی
الله
ہے۔رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ مجھے جبریل نے ہمسایہ سے نیک سلوک رکھنے کی۔
سيرة النبي علي
398
جلد 1
اس قدر تاکید کی اور اتنی دفعہ کی کہ مجھے خیال ہو گیا کہ شاید ہمسایہ کو وارث قرار دے
دیا جائے گا 4۔اسی طرح ہم سفروں کے متعلق آپ نے فرمایا کہ جو شخص اونٹنی پر سوار ہو
اور دوسرے آدمی کی جگہ خالی ہو تو چاہئے کہ کسی ہم سفر کو اپنے ساتھ سوار کر لے اور جو
شخص کہ سفر پر ہو اور اس کے پاس کچھ زیادہ کھانا ہو وہ اپنے ہم سفر کو شریک کرے۔ہم سفر کے علاوہ ایک مجلس میں بیٹھنے والوں کے متعلق بھی اسلام نے نیک سلوک کا حکم
دیا ہے۔چنانچہ يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قِيلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوا فِي الْمَجْلِسِ فَافْسَحُوْا
يَفْسَحِ اللَّهُ لَكُمْ 5 یعنی اے مومنو! جب تم کسی مجلس میں بیٹھے ہوئے ہو اور کوئی
اور آدمی آکر کہے کہ ذرا کھل جاؤ اور ہمیں بھی جگہ دو تو چاہئے کہ تم سمٹ کر جگہ دے
کرو۔خدا تعالیٰ تم کو اپنے قرب میں جگہ دے گا۔اسی طرح ہم مجلس کی
فیلنگز (Feelings) کا خیال رکھنے کے لئے رسول کریم ﷺ نے حکم دیا ہے کہ
دیا
ج
صلى الله
جب ایک جگہ پر تین آدمی بیٹھے ہوں تو دومل کرسر گوشیاں نہ کیا کریں کیونکہ اس سے
تیسرے کو تکلیف ہوتی ہے؟۔بڑوں کے ساتھ چھوٹوں کا معاملہ اور علاوہ ان تفصیلی احکام کے ان
تمام تعلقات کے متعلق جو اوپر
چھوٹوں کے ساتھ بڑوں کا معاملہ بیان ہوئے ہیں ایک عام حکم بھی
اسلام نے دیا ہے چنانچہ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَّمْ يَرْحَمُ
صَغِيرَنَا وَلَمْ يُؤَقِّرُ كَبِيرَ نَاحِ یعنی جو چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا اور بڑوں کا ادب نہیں
کرتا وہ ہم میں سے نہیں۔اسی مختصر مگر جامع فقرہ میں تمام ان تعلقات کی تشریح کر دی
جو چھوٹوں اور بڑوں کے متعلق ہیں۔مہمان کے ساتھ نیک سلوک جہاں اور متعلقین کے ساتھ اسلام نے
نیک سلوک کا حکم دیا ہے وہاں مہمان کو بھی
فراموش نہیں کیا۔چنانچہ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں مَنْ كَانَ يُؤْ مِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ
سيرة النبي علي
399
جلد 1
الْآخِرِ فَلْيُكْرِمُ ضَيْفَهُ 8 یعنی جو شخص اللہ اور یوم آخر پر ایمان لاتا ہے اسے چاہئے
66
کہ اپنے مہمانوں کی عزت کرے۔“
1 الروم: 39
اسلام اور دیگر مذاہب صفحہ 66 تا 70 ناشر الشرکۃ الاسلامیہ لمیٹڈ ربوہ 1956ء)
2 بخارى كتاب الزكوة باب وجوب الزكوة صفحه 255 حدیث نمبر 1397 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
3: النساء : 37
4:بخارى كتاب الادب باب الوصاية بالجار صفحه 1052 حدیث نمبر 6014 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
5 المجادلة : 12
بخاری كتاب الاستيذان باب لا يتناجى اثنان دون الثالث صفحہ 1095 حدیث نمبر 6288
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
ترمذی ابواب البر والصلة باب ماجاء فى رحمة الصبيان صفحه 448،447 حدیث نمبر 1919
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى
8:ابوداؤد كتاب الاطعمة باب ماجاء في الضيافة صفحه 536 حدیث نمبر 3748 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الاولى