سب انسانوں سے ارفع مقام اور درود کی اہمیت

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

سيرة النبي علي
400
جلد 1
سب انسانوں سے ارفع مقام اور درود کی اہمیت
حضرت مصلح موعود 28 جولائی 1916 ء کو خطبہ جمعہ دیتے ہوئے فرماتے ہیں:۔" رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سے پہلے آنے والوں اور اپنے سے بعد میں
آنے والوں میں سے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ شان رکھنے والے ہیں ان
میں میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی شامل کر لیا ہے۔حضرت مسیح موعود اپنے
موجودہ درجہ میں ہوں یا اس سے بھی بڑے درجہ میں تو بھی آپ آنحضرت
علی کے
خادم اور غلام ہی کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ آپ کا قرب اور درجہ آنحضرت ﷺ ہی
کے طفیل ہے اور آپ ہی کی وجہ سے حاصل ہوا ہے۔میں نے بتایا ہے کہ حقیقی محبت استثناء کرتی ہے یعنی جس سے تعلق ہو اُس کو
دوسروں سے بڑھ کر دکھاتی ہے۔مگر ہم کو جس انسان سے اس زمانہ میں نور ملا ہے ہم
اس کو مستثنیٰ نہیں کرتے اور عَلَی الاعلان کہتے ہیں کہ سب انسانوں کی نسبت
آنحضرت ﷺ کا مقام اعلیٰ اور ارفع ہے اور آپ ایک ایسے مقام پر ہیں کہ گویا سب
سے علیحدہ ہو کر ایک اکیلے نظر آ جاتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کلمہ توحید
کے ساتھ آپ کا نام بھی رکھ دیا ہے۔ایسے انسان کی نسبت جو درود بھیج کر خدا تعالیٰ سے
برکات چاہتا ہے خدا تعالیٰ کی رحمت جوش میں آ کر اُس پر فضل کرنا شروع کر دیتی ہے۔یہ بات احادیث سے ثابت ہے 1 ( وقت کی کمی کی وجہ سے میں یہ نہیں بیان کر سکتا کہ جو
طریق میں بیان کر رہا ہوں اس کو میں نے کس آیت اور کس حدیث سے استدلال کیا
ہے مگر اتنا بتا دیتا ہوں کہ یہ سب باتیں قرآن کریم اور احادیث سے لی گئی ہیں ) تو دعا

سيرة النبي علي
401
جلد 1
کے قبول ہونے کے ساتھ درود کا بڑا تعلق ہے۔وہ انسان جو آنحضرت ﷺ پر درود بھیج
کر دعا کرتا ہے اُس کی ہر ایک ایسے انسان سے بڑھ کر دعا قبول ہوتی ہے جو بغیر درود
کے کرے۔انعام دینے کا یہ بھی ایک طریق اور رنگ ہوتا ہے کہ اپنے پیارے اور محبوب کی
وساطت اور وسیلہ سے دیا جائے۔خدا تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کو تمام انعامات کا
وارث کرنے اور سب سے بڑا رتبہ عطا کرنے کے لئے اس طریق سے بھی کام لیا ہے
کہ جو لوگ آنحضرت ﷺ پر درود بھیج کر دعا مانگیں گے اُن کی دعائیں زیادہ قبول
ہوں گی۔دنیا میں کونسا انسان ہے جسے خدا تعالیٰ کی ضرورت نہیں۔ہر ایک کو ہے اس
لئے ہر ایک ہی اپنی مصیبت کے دور ہونے اور حاجت کے پورا ہونے کے لئے
خدا تعالیٰ سے دعا کرے گا اور جب دعا کرے گا تو اگر چہ وہ پہلے آنحضرت ﷺ پر
درود بھیجنے کا عادی نہ ہوگا لیکن اپنی دعا کے قبول ہونے کے لئے درود بھیجے گا جو
آنحضرت ﷺ کی ترقی درجات کا موجب ہوگا اور اس طرح اسے بھی انعام مل جائے
گا۔غرض خدا تعالیٰ نے اپنے بندوں کی دعائیں قبول کرنے کے لئے ایک بات یہ بھی
بیان کی ہے کہ آنحضرت ﷺ پر درود بھیج کر پھر دعا کی جائے اور یہ کوئی ناروا بات
نہیں۔یہ اسی طرح کی ہے کہ جو محبوب سے اچھا سلوک کرتا ہے وہ بھی محب کا محبوب ہو
( الفضل 8 اگست 1916 ء )
جاتا ہے۔66
1 ترمذى ابواب السفر باب ما ذكر فى الثناء على الله والصلوة على النبي الله
صفحہ 154 حدیث نمبر 593 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الاولى

آج 10 میں سے 10 باقی