جنگ احزاب اور رسول کریمﷺ کا کشف
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)
سيرة النبي علي
402
جلد 1
صلى الله
لی
جنگ احزاب اور رسول کریم ع کا کشف
حضرت مصلح موعود 25 اگست 1916 ء کو خطبہ جمعہ دیتے ہوئے فرماتے ہیں :۔جنگ احزاب کے موقع پر دشمنانِ اسلام بہت زیادہ تعداد میں جمع ہو کر
حملہ آور ہوئے تھے یعنی اُن کا لشکر دس ہزار جوانوں پر مشتمل تھا 1۔اتنا بڑ الشکر عرب
میں اس قسم کی مقامی جنگوں میں پہلے کبھی جمع نہیں ہوا تھا اور نہ ہی ایسے چیدہ چیدہ لوگ
کبھی اکٹھے ہوئے تھے لیکن یہ شکر خاص طور پر تیار کیا گیا تھا۔گو یا ملک عرب نے اپنے
تمام بہادر اُگل کر انہیں کہہ دیا تھا جاؤ جا کر اسلام کو ( نَعُوذُ بِاللهِ ) بیخ و بن
اکھیڑ کر پھینک دو۔تمام اقوام اور قبائل کے سردار اپنا اپنا لشکر لے کر آگئے تھے اور
یہود جو مدینہ میں رہنے والے تھے اُن کے ساتھ انہوں نے یہ منصوبہ گانٹھ رکھا تھا کہ
باہر سے ہم حملہ آور ہوں گے اور اندر سے تم مسلمانوں کی عورتوں اور بچوں اور بوڑھوں
کو قتل کرنا شروع کر دینا۔اس خطر ناک حالت میں رسول کریم ﷺ نے مدینہ کے گرد
خندق کھودنے کا حکم فرمایا 2۔مسلمانوں کی تعداد منافقوں سمیت تین ہزار تھی اور اگر
منافق نکال دیئے جائیں تو اور بھی کم ہو جاتی ہے لیکن کفار دس ہزار تھے اور چنے ہوئے
تھے۔اور یہ ایسا خطرناک موقع تھا کہ وہ منافق جن کی زبانیں مسلمانوں کے رعب کی
وجہ سے بند تھیں اور جنہیں جرات نہیں ہو سکتی تھی کہ مسلمانوں کے سامنے ایک حرف بھی
نکال سکیں وہ بھی تمسخر اور استہزاء کرنے لگ گئے حتی کہ صحابہ جب خندق کھود رہے تھے
تو ایک سخت پتھر سامنے آ گیا۔ہر چند اُس کے اُکھیٹر نے کے لئے زور لگایا گیا مگر وہ نہ
اُکھڑا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی اطلاع دی گئی آپ آئے اور آکر کدال
سيرة النبي علي
403
جلد 1
سے اُس پتھر پر ضرب لگائی۔اس سے ایک شعلہ نکلا۔آپ نے کہا۔اللَّهُ أَكْبَرُ صحابہ
نے بھی یہی کہا۔دوسری بار پھر ضرب لگائی پھر شعلہ نکلا۔آپ نے کہا اللهُ أَكْبَرُ۔صحابہ
نے بھی یہی کہا۔تیسری بار پھر اسی طرح ہوا۔آپ نے کہا اللهُ اكْبَرُ۔صحابہ نے بھی
یہی کہا۔تیسری دفعہ پتھر ٹوٹ گیا۔صحابہ نے عرض کیا۔یا رسول اللہ ! آپ نے اللهُ
اكبر کیوں کہی تھی؟ آپ نے فرمایا تینوں بار ضرب لگانے پر شعلہ نکلتا رہا ہے اور ہر
شعلہ میں مجھے ایک نظارہ دکھایا گیا ہے۔پہلی دفعہ جو چمک ظاہر ہوئی اس میں خدا تعالیٰ
نے مجھے یمن کا ملک دیا۔اور دوسری بار ملک شام اور مغرب کو اور تیسری بار مشرق کو
مجھے عطاء کیا 3۔جب آپ نے یہ کشف سنایا تو منافقوں نے کہہ دیا کہ پاخانہ پھر نے
کیلئے تو جگہ نہیں ملتی اور ملکوں کے فتح کرنے کی خوا ہیں آتی ہیں 4 تو ایسی نازک
حالت ہو گئی تھی کہ منافقوں کو بھی ہنسی اور محول کرنے کی جرات پیدا ہو گئی تھی۔ایسی
حالت میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ بچے اور پکے مسلمانوں نے کیا نظارہ دکھایا کہ
وَلَمَّارَ الْمُؤْمِنُوْنَ الْأَحْزَابَ قَالُوا هَذَا مَا وَعَدَنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ
وَصَدَقَ اللهُ وَرَسُولُهُ وَمَا زَادَهُمْ إِلَّا إِيْمَانًا وَتَسْلِيمًا 5 کفار کا وہ بڑا
فى
عظیم الشان لشکر کہ جو تمام عرب کے چنے ہوئے انسانوں پر مشتمل تھا اس کی خبر اُن
الله
کو معلوم ہوئی۔آنحضرت ﷺ کو خندق کھودنی اور کھدوانی پڑی اور مسلمانوں کی اُن
کے مقابلہ میں بہت قلیل تعداد تھی تو اُس وقت صحابہ نے کہا کہ یہ لشکر تو وہی ہے جس
کے متعلق خدا اور اُس کے رسول نے پہلے سے ہی وعدہ دیا ہوا ہے کہ ایک بڑا
بھاری لشکر آئے گا اور ذلیل و خوار ہو کر واپس چلا جائے گا۔‘ (الفضل 9 ستمبر 1916ء)
2،1: السيرة الحلبية جلد 3 صفحہ 8 مطبوعہ بیروت 2012 ء الطبعة الاولى
3: السيرة الحلبية جلد 3 صفحه 11 مطبوعه بيروت 2012 ء الطبعة الاولى
:4 السيرة الحلبية جلد 3 صفحه 12 مطبوعہ بیروت 2012 ء الطبعة الاولى
5: الاحزاب: 23