رسول ککریمﷺ اور عہد کی پابندی

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

سيرة النبي علي
404
جلد 1
صلى الله
رسول کریم ﷺ اور عہد کی پابندی
حضرت مصلح موعود 29 ستمبر 1916 ء کو خطبہ جمعہ دیتے ہوئے فرماتے ہیں:۔غرض اس آیت کو اگر نہ بھی لیا جائے تو بھی کفار سے امانتوں اور عہدوں کی
پابندی کرنے کا حکم موجود ہے۔پھر آنحضرت ﷺ کا حکم موجود ہے آپ فرماتے ہیں
کہ کافر سے بھی بد عہدی کرنے کا حکم نہیں ہے۔صلح حدیبیہ میں کفار سے ایک یہ بھی شرط ہوئی تھی کہ اگر تمہارا آدمی ہم میں
آملے تو ہم اسے تمہیں واپس کو ٹا دیں گے اور اگر ہمارا آدمی تم میں جا ملے تو تم اسے
اپنے پاس رکھ سکو گے۔عہد میں یہ شرط لکھی جا چکی تھی اور ابھی دستخط نہیں ہوئے تھے
کہ ایک شخص ابو جندل نام جسے لوہے کی زنجیروں سے جکڑ کر رکھا جاتا اور جو بہت کچھ
دکھ اٹھا چکا تھا رسول کریم ﷺ کے پاس آیا اور آ کر اپنی حالت زار بیان کی اور عرض
کیا يَا رَسُولَ اللهِ ! آپ مجھے اپنے ساتھ لے چلیں۔یہ لوگ میرے مسلمان ہونے
کی وجہ سے مجھے سخت تکلیف دیتے ہیں۔صحابہ نے بھی کہايَا رَسُولَ اللهِ! اسے ساتھ
لے چلنا چاہئے یہ کفار کے ہاتھوں بہت دکھ اٹھا چکا ہے۔لیکن اس کے باپ نے آ کر کہا
کہ اگر آپ اسے اپنے ساتھ لے جائیں گے تو یہ غداری ہوگی۔صحابہ نے کہا کہ ابھی
عہد نامہ پر دستخط نہیں ہوئے۔اس نے کہا لکھا تو جا چکا ہے دستخط نہیں ہوئے تو کیا ہوا۔اس پر رسول کریم ﷺ نے فرمایا اسے واپس کر دو ہم عہد نامہ کی رو سے اسے اپنے
پاس نہیں رکھ سکتے۔صحابہ اس بات پر بہت تلملائے لیکن آپ نے اسے واپس ہی کر دیا
اور وہ اُسے لے گئے۔لیکن جب آنحضرت ﷺ مدینہ آئے تو پھر وہ چھٹ کر آپ کے
الله

سيرة النبي علي
405
جلد 1
پاس چلا آیا۔اس کے پیچھے ہی دو آدمی اس کے لینے کے لئے آگئے۔انہوں نے آکر
رسول کریم ﷺ کو کہا کہ آپ نے عہد کیا ہوا ہے کہ ہمارے آدمی کو آپ واپس کر دیں
گے۔آپ نے کہا کہ ہاں عہد ہے اسے لے جاؤ۔اس نے کہايَا رَسُولَ اللَّهِ ! یہ لوگ
مجھے بہت دکھ دیتے اور تنگ کرتے ہیں آپ مجھے ان کے ساتھ نہ بھیجئے۔آپ نے فرمایا
خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ میں غداری نہ کروں اس لئے تم ان کے ساتھ چلے جاؤ۔وہ
چلا گیا اور راستے میں جا کر ایک کو قتل کر کے پھر بھاگ آیا اور آ کر کہا کہ يَا رَسُولَ اللَّهِ!
آپ کا ان سے جو عہد تھا وہ تو آپ نے پورا کر دیا لیکن میرا تو ان سے عہد نہ تھا کہ میں
ان کے ساتھ جاؤں گا اس لئے میں پھر آ گیا ہوں۔دوسرا شخص پھر اس کے لینے کے
الله
لئے آگیا۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہم تمہیں اپنے پاس نہیں رکھ سکتے۔آپ نے پھر
اسے بھیج دیا لیکن وہ اکیلا آدمی اسے نہ لے جا سکا اس لئے وہ رہ گیا مگر رسول کریم ہے
نے بار بار یہی کہا کہ میں جو عہد کر چکا ہوں اس کے خلاف نہیں کروں گا 1۔تو آپ نے
با وجود کافروں سے عہد کرنے کے اور ایک مسلمان کے سخت مصیبت میں مبتلا ہونے
کے اسے پورا کیا۔“
( الفضل 10 اکتوبر 1916ء)
1: بخاری کتاب الشروط باب الشروط فى الجهاد صفحه 447 تا 450 حدیث نمبر 2732
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی