سلام کو رواج دینے کے بارہ میں رسول کریمﷺ کی تاکید
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)
سيرة النبي علي
406
جلد 1
سلام کو رواج دینے کے بارہ میں رسول کریم اللہ
کی تاکید
حضرت مصلح موعود 20 اکتوبر 1916ء کو خطبہ جمعہ دیتے ہوئے فرماتے ہیں:۔” میں نے اس وقت جو آیتیں پڑھی ہیں ان میں خدا تعالیٰ نے دو ایسے حکم دیئے
ہیں جو اگر چہ شریعت کے قوانین نہیں ہیں تمدن سے تعلق رکھتے ہیں مگر ان پر بہت زور
دیا گیا ہے کیونکہ ان کا اثر دین پر پڑتا ہے وہ حکم یہ ہیں :۔اول یہ کہ جب کسی مکان میں داخل ہونے لگو تو داخل ہونے سے پہلے مکان
میں رہنے والے سے اجازت حاصل کر لو۔اگر وہ اجازت دے دیں تو داخل ہو جاؤ۔دوم یہ کہ جب مکان میں داخل ہو جاؤ تو انہیں سلام کرو۔پہلے حکم کے متعلق یہ اور فرمایا کہ اگر اندر آنے کی اجازت نہ ملے تو پھر داخل
مت ہو۔رسول کریم ﷺ نے اسی کی اور تشریح فرما دی ہے۔قرآن کریم نے کہا ہے
کہ پہلے اذن مانگو اور پھر اگر اجازت پاؤ تو مکان میں داخل ہو اور اگر اجازت نہ ہو تو
نہ داخل ہو۔اس اذن مانگنے کی رسول کریم ﷺ نے یہ تشریح فرمائی ہے کہ یہ اذن تین
دفعہ مانگو۔تین دفعہ کے بعد اگر اجازت نہ ملے تو واپس لوٹ آؤ 1۔یہ نہیں کہ بار بار
آوازیں دیتے یا کنڈی کھٹکھٹاتے رہو۔اگر کسی کو داخل ہونے کی اجازت مل جائے تو
اس کے لئے قرآن کریم نے یہ دوسرا حکم دیا ہے کہ تُسَلِّمُوا عَلَى أَهْلِهَا 2۔اس
کے متعلق رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے وَالَّذِی نَفْسِي بِيَدِهِ لَا تَدْ خُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّى
سيرة النبي علي
407
جلد 1
تُؤْمِنُوا وَلَا تُؤْمِنُوا حَتَّى تَحَابُّوا - اَوَلَا اَدُلُّكُمْ عَلَى شَيْءٍ إِذَا فَعَلْتُمُوهُ تَحَابَبْتُمْ
أَفْشُوا السَّلَامَ بَيْنَكُمُ 3 کہ اسی ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ تم
جنت میں نہیں داخل ہو سکتے جب تک مومن نہ ہو اور مومن نہیں ہو سکتے جب تک کہ
ر
آپس میں محبت نہ کرو۔اور کیا میں تمہیں آپس میں محبت کرنے کی ترکیب بتاؤں؟ وہ یہ
کہ آپس میں سلام خوب پھیلا و یعنی کثرت سے ایک دوسرے کو سلام کہو۔اجازت مانگنے کے متعلق فرمایا کہ تین دفعہ مانگو۔یہ بات بھی اپنے اندر بہت
بڑی حکمت رکھتی ہے۔بعض ایسے لوگ ہوتے ہیں کہ کسی کے دروازہ پر جا کر ایک بار
کھٹکھٹائیں گے یا آواز دیں گے اگر کوئی آواز نہ آئے تو پھر ایسا ہی کریں گے حتی کہ
صلى الله
گھنٹہ گھنٹہ اسی طرح کرتے رہیں گے۔رسول کریم ﷺ نے اس طرح کرنے سے منع
فرمایا ہے اور یہ حکم دیا ہے کہ تین دفعہ آواز یا دستک دو پھر اگر جواب نہ ملے تو واپس
آجاؤ کیونکہ اندر سے اگر کوئی جواب نہیں دیتا تو اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ممکن
ہے وہ گھر ہی نہ ہو یا اگر گھر میں ہو تو سویا ہوا ہو۔اس صورت میں اگر کوئی بار بارآواز
دیتا ہے تو اُس کی نیند خراب ہو گی اس لئے اس طرح کرنا پسندیدہ بات نہیں۔یا ایسا
بھی ہوتا ہے کہ وہ اس آدمی سے ملنا ہی پسند نہیں کرتا یا اس سے بات کرنا نہیں چاہتا
اس لئے کوئی جواب بھی نہیں دے سکتا۔یا کسی ایسی حالت میں ہوتا ہے کہ جواب نہیں
دے سکتا۔ان تمام صورتوں میں بار بار آواز دینا یا کنڈی کھٹکھٹانا بہت معیوب اور
ناپسندیدہ بات ہے اس لئے رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ تین دفعہ آواز پہنچا کر
اجازت لینی چاہئے اگر مل جائے تو اندر چلے جاؤ اور اگر اجازت نہ ملے تو واپس لوٹ
جاؤ یہ نہیں کہ جب تک اندر سے کوئی آواز نہ آئے ٹلنا ہی نہیں۔اجازت نہ ملنے کے
دونوں معنی ہو سکتے ہیں۔ایک تو یہ کہ کوئی کہہ دے کہ آپ اندر نہ آئیں اس وقت
فرصت نہیں۔دوسرے یہ کہ کوئی جواب ہی نہ آئے۔ان دونوں صورتوں میں واپس
کوٹ جانا چاہئے۔
سيرة النبي علي
408
جلد 1
الله
پھر سلام کے متعلق رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ اس کی کثرت کرنی چاہئے۔کیوں ؟ اس لئے کہ اس طرح آپس میں محبت پیدا ہو گی۔جب کوئی دوسرے کے
لئے سلامتی کی دعا کرتا ہے تو ضرور ہے کہ اس کے دل میں محبت ہو اور جوں جوں وہ
زیادہ دعا کرے وہ محبت بھی بڑھتی جائے گی۔آجکل تو بہت سے لوگ ایسے ہیں جو
السَّلَامُ عَلَيْكُمُ کے معنی ہی نہیں سمجھتے۔ایسے لوگوں کے دلوں میں اگر ایک
دوسرے کی محبت پیدا نہ ہو تو اور بات ہے لیکن جو سمجھتے ہیں ان میں ضرور محبت پیدا
ہوتی اور بڑھتی جاتی ہے۔اور جب ایک انسان دوسرے کے لئے دعا کرے گا تو خود
اس کے لئے بھی اور دوسرے کے لئے بھی وہ دعا بہت سے فوائد اور برکات کا
موجب ہوگی۔اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق سے بہت محبت اور پیار کرتا ہے اس لئے جو کوئی
اس کی مخلوق سے محبت کرتا ہے اس سے وہ بھی محبت کرتا ہے۔تو ایک دوسرے کو
الله
کثرت سے سلام کہنے کی وجہ رسول کریم ﷺ نے یہ فرمائی کہ تمہاری آپس میں محبت
ہو گی اور آپس کے تعلقات درست ہوں گے۔اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تمہیں ایمان حاصل
ہو گا اور جب ایمان حاصل ہوگا تو جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔اس سے ان لوگوں کو سبق لینا چاہئے جو اپنا کام یہی سمجھتے ہیں کہ دوسروں سے
لڑیں اور ایک دوسرے کو لڑا ئیں۔رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کوئی شخص اُس وقت
تک جنت میں نہیں جا سکتا جب تک اس میں ایمان نہ ہو اور ایمان اُس وقت تک نہیں
ہو سکتا جب تک کہ آپس میں محبت نہ ہو اور محبت پیدا کرنے کا طریق ایک دوسرے کو
کثرت سے سلام کہنا ہے۔لڑائی فساد سے ایمان کو بہت صدمہ پہنچتا ہے۔بہت سے خاندان ایسے ہیں کہ
با وجود ایک مذہب کو سچا سمجھنے کے دوسروں کی دشمنی اور عداوت کی وجہ سے اسے چھوڑ
دیتے ہیں۔میں نے اسی فتنہ پر غور کیا ہے جو ہماری جماعت میں پیدا ہوا ہے۔اس
میں شامل ہونے والے وہی لوگ ہیں جن کو ذاتی عداوتیں اور رنجشیں تھیں۔ایک آدمی
سيرة النبي علي
409
جلد 1
کی نسبت تو مجھے خوب معلوم ہے اس نے سمجھا ہوا تھا کہ ہمارے خاندان نے کسی موقع
پر اس کے ساتھ ہمدردی نہیں کی تھی۔میں اُس وقت جبکہ اسے وہ واقعہ پیش آیا گھر
موجود نہیں تھا کہیں گیا ہوا تھا واپس آکر میں نے اس شخص کو ہمدردی کا خط لکھا جس کا
اس نے یہ جواب دیا کہ آپ نے میرے ساتھ بہت ہمدردی کی ہے لیکن فلاں فلاں
نے نہیں کی ، ان کی یہ بات مجھے مرنے تک نہیں بھولے گی۔افسوس کہ یہ خط محفوظ نہ رکھا
گیا ورنہ آج خوب کام دیتا۔ایک اور نے کہا کہ اگر اور کوئی خلیفہ ہوا تو اس کی تو ہم
بیعت کر لیں گے لیکن میاں محمود کی بیعت تو خواہ کچھ ہی ہو نہیں کریں گے۔یہ تو کل کی
باتیں ہیں بنی اسرائیل کو دیکھو اُنہوں نے آنحضرت ﷺ کو اسی لئے نہ مانا کہ یہ ہم
میں سے نہیں۔تو دشمنی اور عداوت کا بہت خطرناک نتیجہ ہے اور اسی وجہ سے کئی لوگ
بے دین ہو جاتے ہیں۔کل ہی ایک شخص کا خط آیا ہے۔چند دن ہوئے وہ یہاں آیا تھا، کہتا تھا کہ مجھے
میرا پوتا دے دیا جائے۔میں نے کہا بچہ کا رکھنا ماں کا حق ہے اگر وہ لے جانے کی
اجازت دیتی ہے تو لے جاؤ۔اب اس نے جا کر لکھا ہے کہ تم نے قرآن ہی نیا بنا لیا
ہے۔اس کو ایک معمولی بات سے صدمہ پہنچا کہ کیوں خواہ بچے کی ماں روتی اور چلاتی
ہی رہتی مجھے بچہ چھین کے نہیں دے دیا گیا اس وجہ سے اس نے لکھ دیا کہ تم نے قرآن
ہی نیا بنا لیا ہے۔اس سے پہلے تو میں جو کچھ کہتا اور کرتا تھا اسے وہ قرآن کریم کے
مطابق سمجھتا تھا لیکن اس بات کے فوراً ہی بعد جو کچھ میں کرتا یا کہتا ہوں وہ قرآن مجید
کے خلاف ہو گیا ہے اور میں نے نیا قرآن بنا لیا ہے۔میری ہر بات اسے بری لگنے
لگ گئی ہے۔تو دنیاوی عداوتوں کا ایمان پر بہت برا اثر پڑتا ہے اور جب ایمان نہ ہو تو
انسان جنت سے محروم رہ جاتا ہے۔دیکھو یہ چھوٹی سی بات تھی مگر انجام کس قدر بڑا
ہے۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ سلام کہنے کا نتیجہ آپس میں محبت ہوگی اور محبت کا
سيرة النبي علي
410
جلد 1
نتیجہ ایمان ہوگا اور ایمان کا نتیجہ جنت میں داخل ہونا ہوگا۔اس کا اُلٹ یہ ہوا کہ سلام
نہ کہنے کا نتیجہ تفرقہ ہو گا اور تفرقہ کا نتیجہ ایمان کا سلب ہونا ہو گا اور ایمان کے سلب
ہونے کا نتیجہ جنت میں داخل نہ ہونا ہوگا۔تو سلام نہ کہنا معمولی بات تھی لیکن اس کا نتیجہ
یہ نکلتا ہے کہ انسان جنت سے ہی محروم ہو جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اسلام نے اس
بات کو معمولی کر کے نہیں چھوڑ دیا بلکہ بیان کیا ہے اور تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے اور
دنیا میں کوئی کتاب ایسی نہیں جس میں اس تفصیل سے بیان کیا گیا ہو صرف اسلام کو ہی
یہ شرف حاصل ہے۔اس بات پر اگر غیر مذاہب والے رشک کریں تو کیا تعجب کی
بات ہے لیکن تعجب ہے ان مسلمانوں پر جو با وجود ایسی تعلیم کے پھر اس پر عمل نہیں
کرتے۔اسلام نے نہایت تفصیل سے کہہ دیا ہے کہ جب کسی کے ہاں جاؤ تو جا کر آواز
دو یا دروازہ کھٹکھٹا ؤ جب اندر سے اجازت مل جائے تو داخل ہو، اجازت کے بغیر
نہیں۔اور یہ بھی نہیں کہ اگر کوئی جواب نہ آئے تو ”الخاموشی نیم رضا“ پر عمل کر کے
اندر چلے جاؤ۔یہ کسی کا قول ہے جو بہت دفعہ غلط ثابت ہو جاتا ہے۔اسلام نے
کنواری لڑکی سے نکاح کے متعلق پوچھنے پر خاموشی کو رضامندی قرار دیا ہے 4 لیکن ہر
جگہ یہ بات درست نہیں ہو سکتی۔پھر بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ گھر والا پوچھتا ہے
کون ہے؟ اس کی یہ وجہ ہوتی ہے کہ بعض خاص آدمی ہوتے ہیں ان کے ملنے کے لئے
اگر کوئی کام کا حرج بھی کرنا پڑے تو کر دیا جاتا ہے لیکن بعض کے ساتھ ملنا ضروری نہیں
ہوتا اس لئے دریافت کیا جاتا ہے تا کہ جیسا آدمی ہو ویسا اسے جواب دیا جائے۔اس طرح
پوچھنے پر آگے سے یہ جواب ملتا ہے کہ میں ہوں۔ایک دفعہ کسی نے رسول کریم ﷺ کے
دروازه پر دستک دی۔آپ نے فرمایا مَنُ ؟ دستک دینے والے نے کہا آنا۔یعنی میں
ہوں۔آپ نے فرمایا کیا میں میں نہیں ہوں ؟ یہ کہنے سے میں تم کو کس طرح
پہچان لوں؟ 5 پس اگر پوچھا جائے تو اپنا نام بتانا چاہئے تا پوچھنے والا پہچان لے کہ
سيرة النبي علي
کون ہے۔411
جلد 1
پھر بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دستک دے کر دروازہ کے سوراخوں سے
دیکھتے رہتے ہیں کہ اندر کیا ہو رہا ہے۔ایک دفعہ رسول کریم ﷺ کے دروازہ پر دستک
دینے والے نے اس طرح کیا۔آپ نے فرمایا یہ مجھے بعد میں پتہ لگا ہے اگر میں اُس
وقت دیکھ لیتا تو اس کی آنکھیں پھوڑ دیتا 6۔رسول کریم ﷺ جب کسی مکان پر جا کر دستک دیتے تو اُس کے دوسری طرف
منہ کر کے کھڑے ہو جاتے اور جب اندر سے کوئی آتا تو السَّلَامُ عَلَيْكُم کہہ کر اس کی
طرف لوٹتے 7۔اس طرح کرنا بھی نہایت ضروری ہوتا ہے۔کئی مکان ایسے ہوتے ہیں
کہ ایک ہی کمرہ میں تمام گھر کے آدمی ہوتے ہیں جب اس کا دروازہ کھلتا ہے تو سامنے
مستورات بیٹھی ہوتی ہیں۔اگر کوئی دروازہ کے سامنے منہ کر کے کھڑا ہو گا تو اس کی نظر
ضرور اندر پڑے گی اور اس طرح بے پردگی ہو گی۔اسی وجہ سے رسول کریم ﷺے دائیں
یا بائیں طرف مڑ کر کھڑے ہو جاتے تھے۔“
( الفضل 4 نومبر 1916 ء )
1: بخارى كتاب الاستئذان باب التسليم و الاستئذان ثلاثا صفحہ 1087 حدیث نمبر 6245
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
2: النور: 28
3: مسلم کتاب الایمان باب بيان أنه لا يدخل الجنة (الخ ) صفحہ 44 حدیث نمبر 195،194
مطبوعہ ریاض 2000 ، الطبعة الثانية
4 بخارى كتاب النكاح باب لا ينكح الاب وغيره البكرو الثيب الابرضاها صفحه 919
حدیث نمبر 5136 ، 5137 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
5 : بخاری کتاب الاستئذان باب اذا قال من ذا فقال انا صفحه 1088 حدیث نمبر 6251 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
6 مسلم كتاب الآداب باب تحريم النظر في بيت غيره صفحه 960 حدیث نمبر 5638
سيرة النبي علي
412
جلد 1
مطبوعہ ریاض 2000ءالطبعة الثانية
7:ابو داؤد كتاب الادب باب كم مرة يسلم الرجل في الاستئذان صفحه 728 حدیث نمبر
5186 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الاولى