توکل کے بارہ میں رسول کریمﷺ کا اسوہ

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

سيرة النبي علي
413
جلد 1
تو کل کے بارہ میں رسول کریم ﷺ کا اسوہ
حضرت مصلح موعود نے 27 اکتوبر 1916 ء کو خطبہ جمعہ دیتے ہوئے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان سے ہی جو کام ہوتا ہے، ہوتا ہے لیکن خدا تعالیٰ
نے اپنے ارادے اور منشا کے ماتحت بنی نوع انسان کے لئے کچھ قوانین بھی مقرر
فرمائے ہیں اگر انسان ان سے ایک طرف ہو جاتا ہے تو دکھ اٹھاتا ہے۔اس میں تو
کچھ شک نہیں کہ دعا اور توکل کا مسئلہ ایک اہم اور ضروری مسئلہ ہے اور یہ بات بالکل
درست ہے کہ جو کچھ دعا کر سکتی ہے وہ کوئی اور چیز نہیں کر سکتی۔اس میں بھی کچھ شک
نہیں کہ سامان کو بھی اس میں بڑا دخل ہے۔ہاں صرف سامان پر ہی بھروسہ کر لینا کہ جو
کچھ ہو سکتا ہے بس انہی کے ذریعہ ہو سکتا ہے یہ شرک ہے۔ایک حدیث میں آیا ہے کہ
ایک دفعہ آنحضرت ﷺ نے صحابہ کو مخاطب کر کے فرمایا أَتَعْلَمُونَ مَاذَا قَالَ رَبُّكُمُ
کیا تم جانتے ہو کہ تمہارے رب نے کیا فرمایا؟ صحابہ نے عرض کی اللہ اور اس کا رسول
خوب جانتے ہیں ہمیں تو علم نہیں۔آپ نے کہا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے مَنْ قَالَ
مُطِرُنَا بِنَوْءٍ كَذَاوَ كَذَا کہ جس نے کہا بارشیں فلاں فلاں ستارے کے اثر سے ہوتی
ہیں اور یہ بارش جو ہوئی تو اس لئے ہوئی کہ اس ستارے نے اپنا اثر کیا۔ایسا شخص
كَافِرٌ بِی وَ مُؤْمِنٌ بِالْكَوَاكِب 1 وہ میرا تو کافر ہوتا ہے لیکن ستاروں پر ایمان لانے
والا ہوتا ہے۔لیکن اس میں کیا شک ہوسکتا ہے کہ موسموں پر کواکب کا بڑا اثر ہوتا ہے۔باند اور سورج بھی کواکب میں سے ہی ہیں اور ان کا موسموں کے ساتھ بڑا بھاری
تعلق ہے مگر باوجود اس کے آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ بارش

سيرة النبي علي
414
جلد 1
فلاں فلاں ستارے کے اثر سے ہوئی وہ اللہ کے کافر ہیں اور ستاروں کے مومن۔اس
کا یہ مطلب نہیں کہ ستاروں کے تغیرات کا کوئی اثر ہی نہیں۔بعض لوگ کم فہمی کے
باعث یہ مفہوم نکالتے ہیں کہ اس حدیث میں کواکب کے اثرات سے انکار کیا گیا
ہے۔پھر وہ اس یقینی اور مشاہدہ میں آئی ہوئی بات کا انکار کرنے لگ جاتے ہیں کہ نہیں
کواکب کا کوئی اثر نہیں حالانکہ ان کا اثر ہوتا اور ضرور ہوتا ہے۔مگر خدا تعالیٰ کی ذات
کو بالکل نظر انداز کر کے بکلی ستاروں پر انحصار کرنا کہ بارش جو برساتے ہیں تو یہ
ستارے ہی برساتے ہیں یہ عقیدہ رکھنا درست نہیں۔مگر ایسا شخص خدا کا منکر نہیں جو خدا
کو اصل موجب قرار دیتا ہے اور اعتقاد رکھتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے ہی ان ستاروں کو پیدا
کیا اور ان میں اثرات رکھے اور اسی کے ارادے کے ماتحت وہ اپنا اثر کرتے ہیں۔دیکھئے فرشتوں کو خدا کی بیٹیاں قرار دینا شرک ہے مگر یہ عقیدہ کہ ملائکہ خدا کا کلام لاتے
ہیں ، تثبیت قلب وغیرہ کرتے ہیں شرک نہیں ہے لیکن ان دونوں باتوں میں فرق ہے۔مشرک اور کافر بھی مانتے ہیں کہ ملائکہ ہیں اور وہ کچھ کام کرتے ہیں اور مسلمان بھی
مانتے آئے اور مانتے ہیں کہ فرشتے ہیں اور ان پر ایمان لانا ضروری اور لازمی ہے
مگر باوجود اس کے کافر مشرک کہلائے۔کیوں؟ اسی لئے کہ کفار کا ماننا اس رنگ
میں ہے کہ فرشتے جو کچھ کرتے ہیں خود ہی کرتے ہیں مگر مسلمان یہ عقیدہ رکھتے ہیں
کہ ان کے تمام کام خدا تعالیٰ کے ارادے کے ماتحت ہوتے ہیں اس لئے یہ شرک
نہیں۔ایک دفعہ آنحضرت ﷺ کے پاس ایک اعرابی آیا۔آپ نے پوچھا تمہارا اونٹ
کہاں ہے؟ اس نے کہا کہ باہر کھلا چھوڑ دیا ہے اور اللہ پر توکل کر کے آپ کے پاس
آ گیا ہوں۔فرمایا جاؤ اونٹ کا گھٹا باندھو پھر تو کل کرو۔“ (الفضل 7 نومبر 1916ء)
حضرت مصلح موعود اسی خطبہ میں فرماتے ہیں:۔66
احادیث میں آیا ہے کہ کئی بار آنحضرت ﷺ کو ایسا موقع پیش آیا کہ سفر میں

سيرة النبي علي
415
جلد 1
پانی کم ہو گیا آپ نے تھوڑے سے پانی میں ہاتھ ڈالا اور وہ بڑھ گیا 3۔مگر یہ بھی ثابت
ہے کہ اس خارق عادت امر دکھلانے سے پہلے آپ نے چاروں طرف آدمی دوڑائے
کہ پانی کی تلاش کرو لیکن جب پانی کا کوئی سراغ نہ ملا تو پھر آپ نے ایسے ایسے
معجزے دکھلائے۔کسی ایسی جگہ آپ نے کوئی معجزہ نہیں دکھلایا کہ جہاں سے پانچ
سات میل تک پانی مل سکتا ہو اور آپ نے کہا ہو کہ وہاں سے پانی لانے کے لئے
تکلیف کرنے کی کیا ضرورت ہے لو ہم خود اسی جگہ پانی بڑھا دیتے ہیں بلکہ اُس وقت
آپ نے ایسا کیا جبکہ پانی کے ملنے سے بالکل ناامیدی ہوئی۔تو ایک شخص نے اگر
پورا زاد راہ لے کر ایک سینکڑوں میل کے جنگل کا سفر اختیار کیا ہولیکن راستے میں اُس
کے سامان پر کوئی آفت آپڑی ہو اور وہ تباہ ہو گیا ہو اس لئے وہ نہ آگے کا رہا نہ پیچھے
کا۔ایسے وقت میں بغیر سامان مہیا کئے بھی وہ صرف دعا پر بھروسہ کر سکتا ہے کیونکہ یہ
ایسا موقع ہے کہ اب سامان کا مہیا کرنا اس کی طاقت سے باہر ہے۔مگر جب کوئی شخص
بغیر زادِ راہ کے اتنا لمبا سفر اختیار کرتا ہے اور کہتا ہے کہ چلو ساتھ بوجھ کیا اٹھانا ہے دعا
کر لیا کریں گے تو یہ درست نہیں۔ایسا کرنے والا تو خدا تعالیٰ کی آزمائش کرتا ہے لیکن
اللہ کو اس کی پرواہ کیا ہے۔“
( الفضل 7 نومبر 1916ء)
1: بخاری کتاب المغازى باب غزوة الحديبية صفحه 705 حدیث نمبر 4147 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
2 ترمذى كتاب صفة القيامة والرقائق والورع الخ باب حديث اعقلها وتوكل صفحه 572
حدیث نمبر 2517 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
3:بخارى كتاب الاشربة باب شرب البركة والماء المبارك صفحه 999 حدیث نمبر 5639
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی