رسول کریمﷺ کو نوافل کا خیال
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)
سيرة النبي علي
416
جلد 1
صلى الله
رسول کریم ع کو نوافل کا خیال
28 دسمبر 1916ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر حضرت مصلح موعود نے ذکر الہی
کے موضوع پر خطاب فرمایا۔رسول کریم ﷺ کو نوافل کا کس قدر خیال رہتا تھا اس کا
صلى الله
الله
ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔رسول کریم ﷺ کو ان نوافل کا اتنا خیال تھا کہ باوجود ان کے نفل ہونے کے
آپ رات کو پھر کر دیکھتے کہ صحابہ میں سے کون یہ نفل پڑھتا ہے اور کون نہیں
پڑھتا۔ایک دفعہ آپ کی مجلس میں عبد اللہ بن عمرؓ کا ذکر آیا کہ وہ بہت اچھا ہے اس میں
یہ خوبی ہے، یہ صفت ہے تو آپ نے فرمایا کہ ہاں بڑا اچھا ہے بشرطیکہ تہجد
پڑھے 1۔چونکہ عبد اللہ بن عمرؓ جوان تھے اور تہجد پڑھنے میں سستی کرتے تھے اس لئے
آپ نے اس طرح ان کو اس طرف توجہ دلائی۔پھر رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ
اللہ تعالیٰ کا اس میاں اور بیوی پر رحم ہو کہ اگر رات کو میاں کی آنکھ کھلے تو اٹھ کر تہجد
پڑھے اور بیوی کو جگائے کہ تو بھی اٹھ کر تہجد پڑھ۔اور اگر بیوی نہ جاگے تو پانی کا چھینٹا
اس کے منہ پر مارے اور جگائے۔اسی طرح اگر بیوی کی آنکھ کھلے تو وہ بھی ایسا ہی
کرے کہ خود تہجد پڑھے اور میاں کو جگائے۔اگر وہ نہ جاگے تو اس کے منہ پر چھینٹا
مارے 2۔دیکھو ایک طرف تو رسول کریم علیہ نے بیوی کے لئے میاں کا ادب کرنا
نہایت ضروری قرار دیا ہے اور دوسری طرف تہجد کے لئے جگانے کے واسطے اگر پانی کا
چھینٹا بھی مارنا پڑے تو اس کو بھی جائز رکھا ہے۔گویا رسول کریم ﷺ تہجد کو اس قدر
ضروری سمجھتے تھے۔یہ رسول کریم ﷺ کی طرف سے ہے۔پھر قرآن کریم کہتا ہے کہ
سيرة النبي علي
417
جلد 1
الله رات کا اٹھنا نفس کو سیدھا کر دیتا ہے 3۔یہی وجہ ہے کہ رسول کریم ﷺ صحابہ کو فرماتے
که خواه تهجد دو رکعت ہی پڑھو مگر پڑھو ضرور۔پھر حدیثوں سے یہ بھی ثابت ہے کہ رات
کے آخری حصہ میں اللہ تعالیٰ قریب آجاتا ہے اور بہت زیادہ دعائیں قبول کرتا ہے 4 اس
لئے تہجد کا پڑھنا بہت ضروری اور بہت فائدہ مند ہے۔“ (ذکر الہی صفحہ 120،119 )
1:بخارى كتاب التهجد باب فضل قيام الليل صفحه 180 حدیث نمبر 1122 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
2 نسائى كتاب قيام الليل باب الترغيب في قيام الليل صفحہ 232 حدیث نمبر 1611
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى
3 المزمل: 7
4:بخارى كتاب التهجد باب الدعاء والصلاة من آخر الليل صفحہ 183 حدیث نمبر 1145
مطبوعہ ریاض 1999ءالطبعة الثانية