رسول کریمﷺ کی گہری فراست کا ایک واقعہ
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)
سيرة النبي علي
421
جلد 1
صلى الله
رسول کریم ع کی گہری فراست کا ایک واقعہ
حضرت مصلح موعود 9 فروری 1917 ء کو خطبہ جمعہ دیتے ہوئے فرماتے ہیں:۔”انسان کی حالت کچھ ایسی نازک اور کمزور ہے کہ ایک ذراسی ٹھوکر سے اس کی گل
ٹوٹ جاتی ہے۔رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں ایک شخص بڑے جوش اور زور کے ساتھ
مسلمانوں کی طرف سے کفار کے ساتھ لڑا اور ایسے زور سے لڑا کہ مسلمان اُس پر رشک
کرنے لگے اور اُس کو دیکھ کر حیران رہ گئے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو اُس
کے متعلق فرمایا کہ اگر کسی شخص نے اس دنیا میں چلتا پھرتا دوزخی دیکھنا ہو تو اس کو دیکھ
لے۔اس بات سے صحابہ کو بہت حیرت ہوئی کہ یہ تو بہت مخلص اور جوشیلا معلوم ہوتا ہے
اور جنگ میں خطرناک سے خطرناک جگہ پہنچ کر حملہ کرتا ہے پھر اس نے اس بہادری اور
دلیری سے کفار کو قتل کیا کہ باوجود اس کے کہ رسول کریم ﷺ نے اُس کو دوزخی قرار دیا تھا
بے اختیار صحابہ کے منہ سے یہ نکلنا کہ اللہ تعالیٰ اس کو جزائے خیر دے اور قریب تھا کہ
بعض نئے اسلام لانے والے ٹھو کر کھا جاتے کہ رسول کریم ﷺ نے بلا وجہ اس کو دوزخی کہا
ہے کہ اُس وقت ایک صحابی اٹھے اور قسم کھائی کہ جب تک میں اس شخص کا انجام نہ دیکھ
لوں اس کا پیچھا نہ چھوڑوں گا۔یہ کہہ کر وہ اس کے پیچھے ہو گئے اور اسے دیکھتے رہے۔لڑائی میں اسے بہت سے زخم لگے حتی کہ زخموں کی وجہ سے وہ گر گیا۔شدت درد کے وقت
لوگ اُس کے پاس آتے اور کہتے کہ تجھے جنت کی بشارت ہو! لیکن وہ کہتا مجھے جنت کی
بشارت نہ دو بلکہ دوزخ کی دو۔تم تو مجھے جنت کی بشارت اس لئے دیتے ہو کہ میں بڑی
بہادری سے لڑا ہوں اور خطر ناک سے خطر ناک جگہ پر حملہ کرتا رہا ہوں لیکن تمہیں یہ
سيرة النبي علي
422
جلد 1
معلوم نہیں ہے کہ میں کس نیت سے لڑ رہا تھا۔میرے لڑنے کی یہ غرض نہ تھی کہ اسلام کی
تائید اور مدد کے لئے لڑوں یا آنحضرت علی کی حفاظت کروں یا اسلام کے مخالفین کو
تہہ تیغ کروں بلکہ میں اس لئے لڑتا رہا ہوں کہ میری اس قوم سے ایک پرانی ذاتی
عداوت تھی جس کے نکالنے کا آج مجھے موقع ملا تھا اس لئے میں لڑا ہوں۔تھوڑی دیر بعد جو اسے زخموں کی سخت تکلیف ہوئی اور اس شدت سے ہوئی کہ وہ
برداشت نہ کر سکا تو اس نے زمین پر برچھا گاڑ کر اس پر پیٹ رکھ کر خود کشی کر لی اور
ہلاک ہو گیا۔اسلام نے چونکہ خود کشی کو حرام قرار دیا ہے اور وہ اس کا مرتکب ہوا اس
لئے آنحضرت ﷺ کی بات درست ثابت ہوگئی کہ وہ دوزخی تھا۔وہ صحابی جو اس کا
صلى الله
انجام دیکھنے کے لئے اس کے ساتھ تھا یہ دیکھ کر آنحضرت ﷺ کے پاس آیا۔آپ اُس
وقت مجلس میں تشریف رکھتے تھے۔اُس نے دور سے ہی کہا اَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ
وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ - آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم نے
کیوں کہا ہے ؟ اُس نے جواب دیا يَا رَسُولَ اللَّهِ! جس شخص کی نسبت آپ نے
فرمایا تھا کہ دوزخی ہے اس کے متعلق میں نے دیکھا کہ اُس کی بہادری اور جرات کی
وجہ سے بعض لوگوں کے دلوں میں ایک وسوسہ پیدا ہو رہا تھا اور وہ سمجھنے لگے تھے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یونہی اس کے متعلق فرما دیا ہے اُس وقت میں نے قسم
کھائی کہ جب تک اس کا انجام نہ دیکھ لوں اس کا پیچھا نہ چھوڑوں گا۔اب وہ خودکشی
کر کے مر گیا ہے اور میں حضور کو یہ سنانے آیا ہوں کہ حضور کی یہ بات درست نکلی۔یہ سن کر آنحضرت ﷺ نے بھی فرمایا اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا
الفضل 17 فروری 1917 ء )
عبده ورسولة 1 -
66
1 بخاری کتاب المغازى باب غزوة خيبر صفحہ 714،713 حدیث نمبر 4203 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية