رسول کریمﷺ کی شان
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)
سيرة النبي علي
423
جلد 1
صیات
رسول کریم علیہ کی شان
4 مئی 1917 ء کو حضرت مصلح موعود نے خطبہ جمعہ میں سورۃ توبہ کی درج ذیل
آیات کی تلاوت کی لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ
مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِيْنَ رَءُوفٌ رَّحِيمُ - فَإِنْ تَوَلَّوْا
فَقُلْ حَسْبِيَ اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ
صلى
b
الْعَظِيمِ 1 بعد ازاں فرمایا : -
یوں تو اللہ تعالیٰ کے احسانوں ، فضلوں اور انعاموں کی گنتی نہیں۔انسان کے
جسم کا کونسا حصہ ہے جو اللہ تعالیٰ کے احسان کے نیچے دبا ہوا نہیں لیکن اس کے انعامات
میں سے رسول
کریم ﷺ کا وجود ایک بہت بڑا انعام ہے۔بہت سے لوگ ہیں جنہوں
الله
نے رسول کریم ﷺ کو پہچانا نہیں اور اکثر ہیں جنہوں نے سمجھا نہیں۔جو آپ کے دشمن
ہیں وہ اگر آپ کی شان ارفع میں کچھ گستاخی کرتے ہیں تو وہ ایک حد تک معذور کہے
جاسکتے ہیں۔لیکن افسوس ماننے کا دعویٰ کرنے والوں پر ہے کہ وہ آپ کے مرتبہ کو نہیں
سمجھتے اور ایسی باتیں کرتے ہیں جو آپ کی مزیلِ شان ہوتی ہیں۔بہت سے ایسے لوگ جنہوں نے آنحضرت ﷺ کے مرتبہ کو نہیں سمجھا وہ نہ سمجھنے کی
وجہ سے بہت دور جا پڑے ہیں حالانکہ خدا تعالیٰ نے آپ کو وہ شان عطا فرمائی ہے کہ
مسلمان جس قدر بھی آپ کی تعریف کرتے کم تھی۔ہر ایک قوم اپنے بڑوں کو بڑا بناتی ہے۔عیسائی حضرت مسیح کو ، ہندو کرشن اور
رامچند ڑ کو خدا بنا رہے ہیں۔اسی طرح دیگر مذاہب کے لوگوں کو اگر دیکھا جائے تو
سيرة النبي علي
424
جلد 1
معلوم ہوگا کہ انہوں نے بھی اپنے بڑوں کو اتنا بڑا درجہ دیا کہ خدائی تک دے دی۔ان
کا یہ فعل برا ہے اور اس میں شک نہیں کہ وہ غلطی پر ہیں کیونکہ وہ شرک کے مرتکب
ہوئے ہیں۔لیکن ہمیں اس جماعت پر تعجب آتا ہے جس نے ایسا پیشوا پایا جو سب سے
بڑا ہے مگر اس نے اپنے محسن کو اس کے اصل درجہ سے بھی گھٹانا شروع کر دیا۔بہت
سے مسائل ایسے ہیں کہ اگر رسول کریم ﷺ کی حقیقی عظمت کو سمجھتے تو غلطی میں نہ
پڑتے۔مجھے حضرت خلیفہ اول کے وقت میں بار بار لیکچروں کے لئے باہر جانے کا اتفاق
ہوا۔میں نے سننے والے لوگوں کو اکثر یہی بتایا کہ ہمارے تمہارے اختلاف کا تصفیہ ایک
آسان طریق سے اس طرح ہو سکتا ہے کہ دیکھا جائے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
عزت اور عظمت ہمارے اعتقادات کے رو سے ثابت ہو تی ہے یا کہ تمہارے
اعتقادات سے۔اگر آپ کی عظمت اور عزت کا خیال رکھا جائے تو سب اختلاف مٹ
جاتے ہیں۔حیات و وفات مسیح کے مسئلہ میں دیکھنا چاہئے کہ آنحضرت ﷺ کی عزت اور
عظمت کس میں ہے ؟ آیا اس میں آپ کی عظمت ہے کہ جب آپ کی امت بگڑ جائے
تو اس کی اصلاح کے لئے ایک اور شخص کو لایا جائے جو براہ راست آنحضرت علی
سے کوئی تعلق نہیں رکھتا، اس کے نبوت ورسالت پانے میں آپ کا کوئی تعلق نہیں یا اس
میں آپ کی عزت ہے کہ جب آپ کی امت بگڑے تو آپ ہی کے غلاموں میں سے
کوئی شخص اصلاح کے لئے کھڑا کر دیا جائے؟ پھر کیا آپ کی اس میں عزت ہے کہ
آپ کے آنے سے وہ فیضانِ نبوت جو آدم کے وقت سے آنحضرت ﷺ تک
ابناء آدم کو مل رہا تھا بند ہو گیا اور آپ نَعُوذُ بِاللهِ اس فیض کے دریا میں روک ہو
گئے اور آپ کی امت اس سے محروم کر دی گئی یا اس میں کہ آپ کی کامل اتباع اور
پوری فرمانبرداری سے یہ رتبہ حاصل ہو سکتا ہے؟
سيرة النبي علي
425
جلد 1
ان تمام مسائل میں جو ہم میں اور غیرا حمدیوں میں اختلافی ہیں اگر یہ دیکھا
جائے کہ کن مسائل کو تسلیم کرنے سے آنحضرت ﷺ کی عزت ہوتی ہے اور کن سے
ہتک تو معلوم ہو جائے گا کہ حق پر کون ہے۔غرض آپ کے درجہ کے نہ سمجھنے سے بڑا اختلاف پڑ گیا ہے اور اکثر لوگوں نے
ٹھوکر کھائی ہے۔اگر ان کو آنحضرت میے کے محاسن معلوم ہوتے تو ضرور تھا کہ محبت پیدا
ہوتی کیونکہ ہمیشہ محبت اور عشق خوبیوں کو دیکھنے سے ہی پیدا ہوتا ہے اور یہ ہرگز نہیں ہوتا
کہ کسی شخص کی نہ کوئی خوبی معلوم ہو اور نہ اس کے محاسن اور پھر انسان اس سے محبت
کرے یا اس سے عشق پیدا ہو۔مولوی محمد قاسم صاحب نانوتوی نے بیان کیا ہے کہ بے رؤیت کبھی عشق پیدا
نہیں ہوسکتا اور دیکھنا صرف آنکھوں سے ہی نہیں ہوتا بلکہ علم سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔مثلاً انسان کسی ایسے بہادر آدمی کا قصہ پڑھتا ہے جس کو گزرے سینکڑوں برس ہو جاتے
ہیں مگر پڑھنے والے کے دل میں اُس کے حالات پڑھ کر خاص کیفیات پیدا ہو جاتی
ہیں۔اسی طرح آنحضرت ﷺ کی زندگی کے پاک حالات کو دیکھا جائے۔آپ کا
اٹھنا بیٹھنا ، چلنا پھرنا، کھانا پینا ، جا گنا سونا ، لباس اور طرزِ ماند و بود، میل و ملاقات کو
آنکھوں کے سامنے لایا جائے۔جب یہ باتیں صحیح طور پر معلوم ہو جائیں گی تو یقیناً
آپ سے ایک محبت اور عشق پیدا ہو جائے گا۔یہ رؤیت علم کے ذریعہ ہوگی۔پس اگر رسول کریم ﷺ کے حالات سے لوگ واقف ہوتے تو آپ کی ہتک پر
تیار نہ ہو جاتے اور خدا سے دور نہ جا پڑتے۔اگر ان باتوں کو مد نظر رکھ کر تحقیقات مسائل
ہو تو پھر کبھی کوئی جھگڑا پیدا نہیں ہوسکتا۔آپ کی محبت اور آپ سے عشق خدا کی محبت اور خدا کے عشق کا موجب ہے جیسا
که فرما یا قُل اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ 2 اگر تم اس
انسان کی اتباع کرو گے اور اس کے ساتھ محبت رکھو گے تو خدا تم سے محبت اور پیار
سيرة النبي علي
426
جلد 1
کرے گا۔تو آپ کی محبت خدا کی محبت ہے۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ آپ کے حالات کا معلوم ہونا کیسا ضروری ہے۔میں
نے جو آیات پڑھی ہیں ان میں آپ کے کمالات کا کچھ حصہ بیان کیا گیا ہے۔حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں رسول کریم ﷺ کا خلق اگر دیکھنا ہو تو قرآن کریم کو
دیکھو 3۔جس وقت آنحضرت ﷺ مبعوث ہوئے دنیا کی حالت بدترین تھی۔بحروبر
میں خرابی پھیلی ہوئی تھی ، دنیا کی کوئی برائی ایسی نہ تھی جو نہ پائی جاتی تھی۔اگر چہ انسان
گردو پیش کے حالات سے بہت متاثر ہوتا ہے اور جس قسم کا نمونہ اپنے سامنے دیکھتا
ہے اُسی طرح خود بھی کرنے لگتا ہے لیکن باوجود اس کے کہ آنحضرت ﷺ کے رو برو
بدترین نمونہ موجود تھا، تمام عرب برائیوں اور بدکاریوں سے بھرا ہوا تھا، اُس وقت
کے عیسائیوں کی حالت خود عیسائی مورخ لکھتے ہیں کہ نہایت خراب ہو چکی تھی ، زرتشتی
بگڑے ہوئے تھے ، ہندوستان میں اصنام پرستی اور عناصر پرستی کا زور تھا۔اس تاریکی
کے زمانہ میں آنحضرت مے جیسے انسان کا پیدا ہونا کیا کوئی معمولی بات ہے؟ فرمایا
لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ لوگو! ذرا سوچو تو سہی کہ یہ رسول تمہارے
پاس تم میں سے آیا ہے، تم میں ہی پیدا ہوا تم میں ہی رہا تم میں ہی اس نے دن رات
گزارے مگر دیکھو تمہاری صحبت میں رہ کر یہ تم سے متاثر نہ ہوا۔اس کے اعلیٰ اخلاق کو
دیکھو۔اس کے پاس نمونہ تو تم تھے اس لئے چاہئے تو یہ تھا کہ یہ تمہارے ایسا ہوتا مگر
اس نے اخلاق میں اس قدر ترقی کی کہ خدا نے اس کو رسول بنا کر تمہارے پاس بھیج
دیا۔واقعہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات پڑھ کر حیرت آتی ہے۔کیسی
ہمت اور کیسا استقلال تھا آپ کا کہ آپ ان میں رہ کر ان سے الگ رہے۔گو بظاہر اس
آیت سے آپ کی کوئی فضیلت نہیں معلوم ہوتی کہ اے لوگو! تم میں سے تمہارے پاس
رسول بھیجا کوئی غیر نہیں بھیجا گویا اُس قوم کو بتایا گیا کہ تو بڑی خوش قسمت ہے جس میں
سيرة النبي علي
427
جلد 1
سے خدا کا نبی آیا لیکن اگر غور سے دیکھا جائے تو معلوم ہو جاتا ہے کہ اسی آیت میں
خدا تعالیٰ نے الفاظ کے لحاظ سے مجمل مگر معانی کے لحاظ سے مفصل آپ کی زندگی کے
تمام پہلوؤں کو بیان کر دیا ہے۔مشرکین کو کہا گیا ہے کہ تم اپنی کسی بات کو پیش کرو اس کا
عمل اس کے خلاف ہی ہو گا۔تم مشرک ہو مگر یہ پکا موحد ہے۔تمہارے اخلاق میں
رذالت ہے مگر اس کے اخلاق نہایت اعلیٰ درجہ کے ہیں۔تم ظالم ہو مگر یہ رحیم ہے
حالانکہ یہ بھی تم میں پیدا ہوا، تم میں ہی رہا تمہارے پاس ہی عمر گزاری، با وجود اس کے
جب اس میں ایسی اعلیٰ درجہ کی باتیں پائی جاتی ہیں تو اس کی عظمت اور بڑائی کا اندازہ
کرو۔پھر فرمایا عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيْصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ
رَءُوْفٌ رَّحِیم پہلے آپ کی عظمت بیان کی اس کے بعد آپ کے رسول ہونے کا ذکر
کیا۔پھر فرمایا اس پر شاق گزرتا ہے، اس پر ایسا بوجھل ہوتا ہے کہ جس سے کمر ٹوٹ
جائے (وہ امر جس کی برداشت نہ ہو اس کو امر عزیز کہتے ہیں ) جب تم پر کوئی مشکل اور
مصیبت آئے تو یہ تکلیف میں پڑ جاتا ہے۔مگر ہر تکلیف کے وقت نہیں بلکہ اُسی وقت
جبکہ دیکھتا ہے کہ تم پر ایسی مصیبت آئی ہے جو مافوق ہے۔وہ استاد جو جانتا ہے کہ
لڑکے کی اصلاح کس طرح ہوتی ہے وہ کسی وقت اُس کو سزا بھی دیتا ہے مگر اُس کا سزا
دینا اُس کی اصلاح کو مدنظر رکھ کر ہوتا ہے۔وہ جانتا ہے کہ اُس وقت اُس کو سزا دینی
چاہئے یا نہیں؟ ماں باپ کو اس میں دخل دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔لیکن اگر ماں باپ
دیکھیں کہ استاد کی سزا لڑکے کی طاقت سے بڑھ کر ہے اور ایسی ہے کہ وہ بجائے اصلاح
کے بچہ کا خاتمہ کر دے گی تو بے شک ماں باپ دخل دیں۔لیکن جو والدین استاد کی ہر
ایک سزا میں دخل دیتے ہیں اور واجبی سزا سے بھی گھبراتے ہیں وہ گویا اپنی اولا د کو آپ
خراب کرتے ہیں۔پس نبی کریم ﷺ کی یہی حالت ہے کہ اگر کوئی ایسی بات ان لوگوں
پر آتی ہے کہ جس سے وہ برباد ہونے لگتے تو آپ پر یہ بات شاق گزرتی مگر واجبی
سيرة النبي علي
428
جلد 1
تکالیف سے جوان کی اصلاح کے لئے ہوتیں آپ نہ گھبراتے تھے۔عنت اُس مصیبت کو کہتے ہیں جس سے انسان ہلاک ہو جائے۔تو آپ کو
گھبراہٹ ایسی ہی بات پر ہوتی تھی جس سے وہ لوگ ہلاک ہوتے نظر آتے تھے ورنہ
جہاد کی ترغیب تو آپ خود دلاتے تھے کیونکہ وہ ان لوگوں کی ترقیات کے لئے ضروری
تھا۔لیکن اس میں کیا شک ہے کہ جہاد میں تکالیف ہوتی ہیں۔اگر آپ پر لوگوں کی ہر
تکلیف شاق گزرتی تو گویا آپ مسلمانوں کو ترقیوں سے روکتے۔جیسا کہ ناجائز محبت
کے مرتکب ماں باپ اپنی اولا د کو تھوڑی سی تکلیف میں بھی نہیں دیکھ سکتے اور اس طرح
ان کی زندگی کو تباہ کر دیتے ہیں۔بلکہ ان مصائب کو دیکھ کر آپ کو شاق گزرتا تھا جو
لوگوں کی بربادی اور ہلاکت کا موجب ہوتی تھی۔پس آپ ایسی تکالیف پر نہیں
گھبراتے تھے جو قوم کی ترقی وفلاح کا موجب ہوں۔عنت لغت میں ایسی تکلیفوں اور مشقتوں کو کہتے ہیں جن کے نیچے دب کر انسان
ہلاک ہو جائے۔کیا ہی بے نظیر آپ کے اخلاق تھے۔آپ کو تڑپ تھی اور آپ کو دکھ
ہوتا تھا ان کے ایسے مصائب سے جن سے وہ ہلاک ہونے لگتے۔صحابہ میں بعض لوگوں نے دین کے لئے بڑی بڑی مشقتیں کرنی شروع کیں جن
سے آپ نے ان کو روک دیا مگر یہ نہیں کیا کہ سردی کے موسم میں صبح کے وقت مسجد میں
نہ آؤ کہ تمہیں تکلیف ہوگی اور گھر پر ہی نماز پڑھ لیا کرو یا یہ کہ دشمنوں سے لڑنے کے
لئے نہ جاؤ کہ تمہاری جانیں ضائع ہوں گی اور دشمن کے نیزے اور خنجر تمہیں زخمی کریں
گے۔اس کے لئے تو آپ حرص دلاتے تھے۔ہاں جو باتیں ان کے لئے ہلاکت کا
موجب ہو سکتی تھیں ان سے آپ کو تکلیف ہوتی تھی اور ان سے منع بھی فرماتے تھے۔پھر فرمایا حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ۔ایک تو اس کی یہ حالت ہے کہ کسی کی ایسی
مصیبت نہیں دیکھ سکتا جس میں وہ ہلاک ہوتا ہو۔دوسرے یہ کہ جب کسی کو مصیبت میں
دیکھتا ہے تو اس کی نجات کے لئے دوڑتا ہے۔دوسرے معنی یہ کہ سب کو جمع کرنا چاہتا
سيرة النبي علي
429
جلد 1
ہے۔اس کی خواہش ہے کہ سب دنیا اس کے پاس آجائے تا وہ دکھوں اور مصیبتوں
سے نجات پا جائے۔جس طرح انسان مال کو اس لئے جمع کرتا ہے کہ محفوظ ہو جائے
اسی طرح آپ یہی چاہتے کہ لوگ جن کے لئے الگ الگ رہنے میں ہلاکت ہے آپ
کے پاس آجائیں تا ہلاکت سے بچ جائیں۔تو فرمایا کہ یہ مومنوں کو جمع کرتا اور خدا کی
محبت پیدا کرنے کے طریقے سکھاتا ہے۔پھر فرمایا بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ کہ جب یہ لوگوں کو جمع کر لیتا ہے تو ان
سے رافت اور رحمت کا سلوک کرتا ہے۔حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ کا نتیجہ تو یہ ہے کہ
مومن پیدا ہوں۔جب مومن پیدا ہو گئے تو اب یہ بتانا تھا کہ ان کے ساتھ کیسا سلوک
کرنا ہے اس لئے فرمایا وہ لوگ جو اس کے پاس آجاتے ہیں ان سے نہایت ہی
شفقت، رافت ، محبت ، رحم وکرم کا سلوک کرتا ہے۔بعض لوگ تو جمع کرنے تک اچھا سلوک کرتے ہیں۔جب ان کے قبضہ میں
لوگ آجاتے ہیں تو پھر ان کی کچھ پرواہ نہیں کرتے۔لیکن آپ کے متعلق خدا تعالیٰ
فرماتا ہے کہ آپ نہایت ہی شفقت سے پیش آتے ہیں اور آپ ان کی ضروریات کو
پورا کرتے ہیں۔یہ ایک کرشمہ ہے نبی کریم ہے کے ان اعلیٰ اخلاق اور اعلی محاسن کا
جو قرآن شریف میں بیسیوں جگہ ذکر ہوئے ہیں۔پس غور کرو کیسا ہے وہ انسان اور کتنا بڑا ہے اس کا رتبہ۔جولوگ اس کی طرف
توجہ نہیں کرتے ان پر کس قدر افسوس ہے۔دیکھو آج ہمیں مسیح موعود علیہ السلام ملا تو
اس کے طفیل۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت اسی کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔آپ
کی امت بگڑ چکی ہے اور ضرورت تھی کہ آپ کا کوئی خادم اٹھے اور آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی روحانیت اس میں کام کرے اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
آنحضرت کی روحانیت سے مبعوث ہوئے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اگر با وجود ان تمام خوبیوں کے لوگ توجہ نہ کریں تو کہہ دو
سيرة النبي علي
430
جلد 1
b
فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَ هُوَ رَبُّ
الْعَرْشِ الْعَظِیمِ مجھے تو تمہاری کوئی پرواہ نہیں خواہ تم سب کے سب پرے ہٹ
جاؤ۔میں تو موحد ہوں اور ایک زندہ خدا کا ماننے والا ہوں۔اُسی نے مجھے یہ رتبہ دیا
ہے اور وہی میرے درجہ کو ظاہر کرے گا۔چنانچہ اب جبکہ مسلمانوں نے اپنے ایسے
عقائد بنا لئے جن سے آنحضرت ﷺ کی ہتک ہوتی ہے اور آپ کو بالکل چھوڑ دیا تو
خدا تعالیٰ نے آسمان سے ایک ایسا مرسل بھیجا جس نے آ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی اصل شان لوگوں کے سامنے رکھ دی۔اب اگر کوئی مقابلہ کرے گا تو اس کا نقصان
نہیں ہوگا بلکہ اُسی کا نقصان ہوگا جو مقابلہ پر آئے گا۔فرمایا کہ اگر یہ لوگ تجھ سے پھریں تو کہہ دو کہ میرا سوائے اللہ کے کسی پر
بھروسہ نہیں۔وہی ربّ عرش عظیم ہے ، وہ میری صداقت کے پھیلانے کا سامان پیدا
کر دے گا۔چنانچہ جب مسلمانوں نے اس عرشِ عظیم پر تو گل کرنے والے کی ہتک
کی تو خدا نے ایک مرسل کو بھیجا جو اس کی عظمت وشان کو دنیا پر ظاہر کرے۔اب خدا
اپنی فوجوں سے اس کی مدد کرے گا اور دنیا نے اگر قبول نہیں کیا تو خدا اسے قبول
کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔اللہ تعالیٰ ہمارے تمام دوستوں اور تمام ان لوگوں کو جو آنحضرت ﷺ کی محبت کا
دم بھرتے ہیں اس بات کی سمجھ اور معرفت دے کہ وہ اس عظیم الشان انسان کو پہچانیں
اور جانیں کہ محمد رسول اللہ ﷺ کا درجہ کیا تھا اور مخالفین کی آنکھیں کھلیں کہ وہ کس درجہ
کا انسان تھا جو خدا نے دنیا میں بھیجا تھا۔“
الفضل 15 ، 19 مئی 1917 ء )
1: التوبة: 128، 129
2: آل عمران: 32
3 مسند احمد بن حنبل صفحہ 1829 حدیث نمبر 25108 مطبوعہ لبنان 2004 ء