رسول کریمﷺ کے احسانات کا ایک تقاضا
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)
سيرة النبي علي
433
جلد 1
الله
رسول کریم ﷺ کے احسانات کا ایک تقاضا
حضرت مصلح موعود 13 جولائی 1917ء کو خطبہ جمعہ دیتے ہوئے فرماتے ہیں:۔ایک بات اور بھی یاد رکھو ایک جماعت ہے جو صدقہ نہیں کھا سکتی ، غریب
ہے ، نادار ہے اُس کی بھی مدد کی صورت نکالنی چاہیے وہ سیدوں کی جماعت ہے۔رسول کریم ﷺ نے اپنی نسل کو صدقہ سے منع فرمایا ہے 1۔بعض نے کہا ہے کہ اب
سیدوں کے لئے صدقہ لینے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ وہ نادار ہیں۔مگر میرے نزدیک
صلى الله
درست نہیں کہ جس بات سے رسول کریم ﷺ نے منع فرمایا ہے اُس کو جائز کیا جائے۔صدقہ کے علاوہ اور بھی طریق ہو سکتے ہیں جن سے ان کی مدد ہوسکتی ہے اور اس طرح
محبت بھی بڑھ سکتی ہے وہ ہدایا کا طریق ہے۔اگر ایک دوست کا بچہ آتا ہے تو آدمی
اُسے کچھ دیتا ہے مگر وہ صدقہ نہیں ہوتا اور اس طرح ان میں محبت بڑھتی ہے۔اسی
طرح سید آنحضرت ﷺ کی بیٹی کی اولاد ہیں اب ان کو بھی ہدایا دیئے جائیں اُس
صلى الله
احسان کے بدلہ میں جو آنحضرت علے کا ہم پر ہے۔آنحضرت علیہ نے ہمیں کفر
سے نکالا، ظلمتوں سے باہر لائے ، پس اس فضل کی وجہ سے ہمارا فرض ہے کہ ہم آپ
کی لڑکی کی اولاد کے ساتھ ویسا ہی دوستانہ سلوک کریں بلکہ اس سے بڑھ کر کریں
جیسا کہ آپ دوسرے دوستوں سے کرتے ہیں۔وہ صدقہ نہیں کھا سکتے اس لئے ہم
ان کو بطور ہدایا دیں۔ہم ان کو خدا تعالیٰ کی محبت کے طور پر دے سکتے ہیں۔ان کو
آنحضرت ﷺ سے نسبت ہے۔ایک شاعر نے کہا ہے بات تو گندی ہے لیکن ہے
صلى
الله
درست کیونکہ پتہ لگتا ہے کہ نسبتوں کا بھی کہاں تک خیال ہوتا ہے۔
سيرة النبي علي
434
گو واں نہیں پہ واں کے نکالے ہوئے تو ہیں
کعبہ سے ان بتوں کو بھی نسبت ہے دور کی
حضرت صاحب نے قصیدہ الہامیہ میں فرمایا ہے۔اے دل تو نیز خاطر ایناں نگاه دار
کا خر کنند دعوى حب
پیمبرم
جلد 1
خواہ غیر احمدی ایک نبی کے انکار کی وجہ سے کافر ہی ہو گئے ہیں مگر وہ کہتے تو ہیں
الله
کہ ہما را آنحضرت ﷺ سے تعلق ہے۔جہاں وہ ایک نبی کے منکر ہیں وہ ایک سے
پیار کا بھی دعوی کرتے ہیں۔پس سیدوں کو آنحضرت ﷺ سے تعلق نسبی ہے اس لئے جہاں میں آپ
لوگوں کو صدقات کی طرف متوجہ کرتا ہوں وہاں یہ بھی بتاتا ہوں کہ میں نہیں چاہتا کہ
صدقہ کسی فتویٰ سے سیدوں کے لئے جائز کر دیا جائے۔رسول کریم ﷺ کے ہم پر
صلى الله
احسانات ہیں اس کے بدلہ میں سیدوں کو ہدیہ دیئے جائیں۔رسول کریم وہ خود بھی
(الفضل 21 ، 24 جولائی 1917ء)
ہدیہ کھاتے تھے۔“
رسول کریم ﷺ پر اعتراض کے خطرناک نقصان پھر 20 جولائی صلى الله
1917ء کے
خطبہ میں رسول کریم ﷺ پر اعتراض کے خطرناک نقصان کا ذکر کرتے ہوئے
حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں:۔وو
رسول کریم ﷺ نے غزوہ حنین کے بعد بہت سے اموال جو حضور کے
پاس پہلی غنیمتوں میں سے بھی جمع تھے مکہ کے نومسلموں کو دلائے۔اس پر انصار میں
سے بعض نو جوانوں نے کسی مجلس میں کہہ دیا کہ اب تک خون تو ہماری تلواروں
الله
ٹپک رہا ہے مگر مال ان لوگوں کو دے دیا گیا جو حق دار نہیں تھے۔جب آنحضرت علی
کو معلوم ہوا کہ انصار میں سے بعض نے اس طرح کہا ہے تو حضور نے انصار کو بلوایا اور
سيرة النبي علي
435
جلد 1
پوچھا کہ اے انصار ! کیا تم نے اس طرح کہا ہے ؟ وہ لوگ منافقت پسند نہ کرتے تھے
جن کی مجلس میں یہ باتیں ہوئی تھیں اُنہوں نے کہہ دیا کہ حضور ! بعض نادان نو جوانوں
نے بے شک کہہ دیا ہے لیکن ہمیں کسی قسم کا اعتراض نہیں۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا
اے انصار ! تم میری نسبت کہہ سکتے ہو کہ یہ اکیلا آیا تھا ہم نے اس کا ساتھ دیا، اسے
گھر والوں نے نکال دیا تھا ہم نے اس کو جگہ دی ، اس پر دشمنوں نے حملے کئے ہم نے
ں تلواروں سے اس کی مدد کی ، اسلام غریب تھا ہم نے اپنے مالوں سے اس کی مدد کی
لیکن جب وقت آیا تو ہماری قدر کرنے کی بجائے غیروں کو مال دیئے گئے۔پھر تم یہ
بھی کہہ سکتے ہو کہ خدا کے رسول کو ہم نے اُس وقت قبول کیا جبکہ اُس کے شہر والوں
نے اُس کو نکال دیا تھا مگر آج مال اُن کو دے دیا گیا مگر اے انصار ! کیا تم اس بات کی
قدر نہیں کرتے کہ مہاجرین بھیڑ اور بکریاں لے کر اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے
ہیں اور تم خدا کے رسول کو گھر لے آئے ہو۔انصار نے پھر عرض کیا حضور ! بعض
نوجوانوں نے نادانی سے یہ کہہ دیا ہے۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا اچھا جو ہونا تھا ہو گیا
تم میں سے بعض نے دنیا کی خواہش کی جس کا نتیجہ تمہیں بھگتنا پڑے گا اب تم اپنا حصہ
کوثر پر مجھ سے مانگنا 2۔اس پر غور کرو کہ مدینہ میں جو چند مہاجرین تھے ان کی نسل تو دنیا
میں کثرت سے موجود ہے مگر انصار جو کہ وہیں کے باشندہ تھے ان کی نسل دنیا سے ایسی
معدوم ہوئی کہ تمام دنیا میں بہت ہی تھوڑے لوگ ہیں جو اس نسل سے تعلق رکھتے
( الفضل 28 جولا ئی 1917ء)
ہیں۔66
1 بخاری كتاب الزكواة باب اخذ صدقة التمر عند صرام النخل صفحه 242،241
حدیث نمبر 1485 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
صلى الله
2: بخاری کتاب فرض الخمس باب ما كان النبى الله يعطى المؤلفة قلوبهم صفحه 523
حدیث نمبر 3147 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية