رسول کریمﷺ کامل موحّد

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

سيرة النبي علي
437
جلد 1
صلى الله
رسول کریم ع کامل موحد
حضرت مصلح موعود نے 6 اکتوبر 1917ء کے لیکچر میں رسول کریم ﷺ کو بطور
کامل توحید پرست بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔صلى الله
اسلام کا سب سے بڑا عقیدہ یہ ہے کہ خدا ہے اور ایک ہے اس عقیدہ کو پھیلانے
کے لئے آنحضرت ﷺ کو بڑی بڑی تکالیف اٹھانی پڑیں۔مکہ والوں کا ذریعہ معاش
چونکہ بت ہی تھے اور انہیں پر ان کی گزران تھی اس لئے بتوں کو چھوڑنا ان کے لئے
بہت مشکل تھا۔جب آنحضرت ﷺ نے بتوں کے خلاف سمجھانا چاہا تو انہوں نے ایک
مجلس کی اور ایک آدمی مقرر کیا جو آنحضرت ﷺ کو جا کر کہے کہ آپ اس بات سے باز
آجائیں۔چنانچہ وہ شخص آپ کے پاس آیا اور آکر کہا کہ اگر آپ کو مال کی خواہش
ہے تو ہم بہت سا مال لا کر آپ کے سامنے ڈھیر کر دیتے ہیں۔اگر حکومت کی خواہش
ہے تو ہم سب آپ کو حاکم ماننے کے لئے تیار ہیں۔اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ میری
بات مانی جائے تو آئندہ ہم آپ کے مشورہ کے بغیر کوئی بات نہیں کریں گے اور اگر
آپ کو کوئی بیماری ہو گئی ہے تو ہم اس کا علاج کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن آپ بتوں
کے خلاف کہنا چھوڑ دیں۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اگر تم لوگ سورج کو میرے
دائیں اور چاند کو میرے بائیں لا کر رکھ دو تو بھی میں یہ کہنا نہیں چھوڑوں گا کہ خدا ایک
( الفضل 27 اکتوبر 1917ء )
آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ حضرت نوح سے لے کر آپ
ہے اور کوئی اس کا شریک نہیں 1۔“
اس زمانہ کا فتنہ
تک کے سب نبیوں نے اس فتنہ کی خبر دی ہے جو حضرت مسیح موعود

سيرة النبي علي
438
جلد 1
کے وقت آئے گا۔اب دیکھ لو کہ اتنے بڑے فتنہ کے دور کرنے کے لئے کس قدر
کوشش کی ضرورت ہے۔آجکل ہماری جماعت کے مردوں سے جس قدر ہوسکتا ہے
کوشش کر رہے ہیں۔“
( الفضل 27 اکتوبر 1917ء)
1 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 312 مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الاولى
2: بخارى كتاب الفتن باب ذكر الدجال صفحہ 1227 حدیث نمبر 7127 مطبوعہ ریاض 1999 ء
الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی