رسول کریمﷺ کی امتیازی خصوصیت

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

سيرة النبي علي
439
جلد 1
رسول کریم علیہ کی امتیازی خصوصیت
حضرت مصلح موعود نے 9 اکتوبر 1917 ء کو پٹیالہ میں ایک تقریر فرمائی۔اس میں
رسول کریم ﷺ کی پانچ خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔وو
دیگر اقوام میں بھی ایسی ایسی باتیں ملتی ہیں جن سے پتہ لگتا ہے کہ ان میں
جو نبی بھیجے گئے وہ صرف ان ہی کے لئے تھے اس لئے ضروری تھا کہ وہ اپنی اپنی قوم
کو ہی تعلیم دیتے حتی کہ وہ نبی آجائے جس نے کہا کہ میں تمام دنیا کے لئے بھیجا گیا
صلى الله
ہوں اور یہ دعویٰ اگر کسی نبی نے کیا ہے تو وہ ہمارے آنحضرت ﷺ ہی ہیں۔چنانچہ
رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ مجھے دوسرے نبیوں کی نسبت پانچ باتوں میں فضیلت
دی گئی ہے اور ان میں سے ایک یہ ہے کہ وہ اپنی اپنی قوم کے لئے بھیجے جاتے تھے مگر
میں تمام جہانوں کے لئے ہوں 1۔یہ دعوی آنحضرت ﷺ سے پہلے کسی نبی نے نہیں کیا
کہ میں ساری دنیا کے لئے ہوں اور کسی قوم کا یہ کہنا کہ ہمارا نبی تمام دنیا کے لیے آیا تھا
درست نہیں ہوسکتا کیونکہ اس طرح تو مدعی ست گواہ چست والی مثل صادق آئے گی۔اب بے شک عیسائی صاحبان کہتے ہیں کہ حضرت مسیح تمام دنیا کے لئے بھیجے گئے تھے
لیکن ان کے اپنے الفاظ بتا رہے ہیں کہ وہ صرف بنی اسرائیل کے گھرانے کی کھوئی
ہوئی بھیڑوں کے لئے بھیجے گئے تھے اور ان کے اس قول سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی
بعثت سارے جہان کے لئے نہ تھی۔پس یہ بعد کی بنائی ہوئی بات ہرگز سند نہیں ہوسکتی
کہ وہ سارے جہان کی طرف بھیجے گئے تھے۔اسی طرح کسی نبی کا ایسا دعویٰ کسی اور
مذہبی کتاب میں نہیں پایا جاتا۔ہم یہ نہیں کہتے کہ قرآن کے سوا اور کوئی کتاب خدا کی

سيرة النبي علي
440
جلد 1
طرف سے نہیں آئی بلکہ یہ کہتے ہیں کہ اس وقت جتنے مذہب بچے اور خدا کی طرف سے
ہونے کے مدعی ہیں ان کی ابتدا خدا کی طرف سے ہوئی ہے اور ان میں جو کتابیں بھیجی
گئیں وہ بھی ابتدا میں سچی تھیں لیکن موجودہ صورت میں وہ اس قابل نہیں ہیں کہ ان پر
عمل کیا جائے اور نہ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ تمام جہانوں کے لئے ہمیشہ کے واسطے ہیں۔یہ دعویٰ صرف قرآن کریم کا ہی ہے اور یہ ایسا دعویٰ ہے جو رب العالمین خدا کی شان
کے شایان ہے اور جو لوگ اس کے خلاف تعلیم پیش کرتے ہیں وہ خدا تعالیٰ کے رب
العالمین ہونے کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔اگر وہ اس صفت کو مدنظر رکھتے تو کبھی حق سے
دور نہ ہوتے۔خدا تعالیٰ کا رب العالمین ہونا ایک اور بات کی طرف بھی ہمیں متوجہ کرتا
ہے اور وہ یہ کہ جس طرح خدا تعالیٰ اپنے بندوں پر پہلے فضل اور انعام کیا کرتا تھا اب
بھی کرے۔جو سامان ان کی ربوبیت کے پہلے پیدا کرتا تھا اب بھی پیدا کرے۔“
(الفضل 15 دسمبر 1917ء)
الله
1: بخاری كتاب الصلوة باب قول النبي علم جعلت لى الارض مسجدا وطهورا صفحه 76
حدیث نمبر 438 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی