رسول کریمﷺ کی مجالس
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)
سيرة النبي علي
443
جلد 1
صلى الله
رسول کریم ﷺ کی مجالس
رسول کریم ﷺ کی مجالس کیسی ہوتی تھیں اس کا نقشہ حضرت مصلح موعود نے
27 دسمبر 1917ء کی تقریر بر موقع جلسہ سالانہ قادیان میں یوں کھینچا :۔صلى الله
و کسی گزشتہ جلسہ کے موقع پر میں نے بتایا تھا کہ ایک دفعہ مسجد میں رسول کریم ﷺ
نے کچھ لوگوں کو فرمایا کہ بیٹھ جاؤ۔عبداللہ بن مسعودؓ جو گلی میں جا رہے تھے آنحضرت یہ
کی آواز سن کر وہیں بیٹھ گئے 1۔اطاعت اور فرمانبرداری یہ ہوتی ہے۔ایک اور دفعہ کا
ذکر ہے کہ آنحضرت ﷺ کی مجلس میں تین شخص آئے ، مجلس میں جگہ نہ تھی ، ان میں سے
ایک تو واپس چلا گیا، ایک پیچھے ہی بیٹھ گیا اور ایک نے کوشش کر کے آگے جگہ حاصل
کر لی۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا خدا تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ اس مجلس میں تین شخص
آئے تھے۔ان میں سے ایک نے جب دیکھا کہ اس تک میری آواز نہیں پہنچتی تو وہ
چلا گیا، دوسرے نے جانے سے شرم کی اور بیٹھ گیا ، تیسرے نے کوشش کی اور گھس کر
آگے آ بیٹھا۔جو چلا گیا خدا نے اس سے منہ پھیر لیا اور جو جانے سے شرما گیا خدا نے
بھی اس کے گناہوں سے چشم پوشی کی اور جو کوشش کر کے آگے آ بیٹھا خدا نے بھی اس کو
اپنے قرب میں جگہ دی 2۔پس اگر تم میں سے بھی کسی کو آواز نہ آئے تو اس کیلئے یہ جائز
نہیں کہ اٹھ کر چلا جائے بلکہ وہ خود اپنے نفس کو وعظ کرے کہ اے نفس ! تیرا ہی کوئی
گناہ ہوگا جس کی وجہ سے مجھے پیچھے جگہ ملی ہے میں جو آگے نہیں بیٹھ سکا تو یہ میری ہی
ستی ہے جس کی یہ سزا مجھے مل رہی ہے کہ آواز نہیں آتی۔جب وہ اپنے نفس کو یہ وعظ
کرے گا تو دوسرے موقع پر وہ پیچھے نہیں رہے گا بلکہ سٹیج کے پاس ہی بیٹھنے کی کوشش
سيرة النبي علي
444
جلد 1
کرے گا۔“ (حقیقة الرؤیا صفحہ 14 روز بازار الیکٹرک پریس ہال بازار امرتسر 1918ء)
مذکورہ لیکچر میں ہی رسول کریم ﷺ کے اخلاق پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا:۔آپ لوگ اس بات کو خوب یاد رکھیں کہ ہم لوگ جس نبی کے پیرو ہیں وہ
بڑے ہی اعلیٰ اخلاق والا انسان تھا۔آپ ایسے اخلاق والا نہ کوئی پہلے ہوا ہے اور نہ
کوئی ہوسکتا ہے۔پھر آپ کے بروز حضرت مسیح موعود کے بھی بے نظیر اخلاق تھے۔اب
تم خود ہی غور کر لو کہ ایسے نبیوں کے پیرو اور مرید ہو کر تمہیں کیسے اخلاق دکھانے
چاہئیں۔مجھے مسلمان کہلانے والوں پر تعجب ہی آیا کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے
رسول کریم ﷺ کی کوئی خوبی آپ کی طرف منسوب نہیں ہونے دیتے۔قرآن کریم
میں آنحضرت ﷺ کی بیشمار خوبیاں بیان کی گئی ہیں مگر یہ سب حضرت عیسی کی طرف
منسوب کرتے ہیں اور آنحضرت ﷺ کے متعلق مفسرین بڑے شوق سے بیان کرتے
ہیں کہ فلاں فلاں آیت میں نَعُوذُ بِاللهِ ) آپ پر عتاب نازل ہوا۔خدا تعالیٰ تو
فرماتا ہے قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ 3 کہ لوگوں
کو کہہ دو کہ اگر تم اللہ کے محبوب بننا چاہتے ہو تو مجھے اپنا محبوب بناؤ مگر وہ کہتے ہیں کہ
آپ پر خدا تعالیٰ عتاب ہی عتاب کرتا رہا ہے۔وہ جن آیتوں کو عتابی قرار دیتے ہیں
ان میں سے ایک کو پڑھ کر تو مجھے اتنا مزہ آتا ہے کہ جی چاہتا ہے کہ اگر رسول اللہ ﷺ
سامنے ہوں تو آپ کو محبت سے چمٹ ہی جاؤں۔خدا تعالیٰ آپ کے اخلاق کے متعلق ایک بات بیان فرماتا ہے اور وہ یہ کہ
عَبَسَ وَتَوَلَّى أَنْ جَاءَهُ الْأَعْمٰى 4۔اس نے تیوری چڑھائی اور منہ پھیر لیا کہ
اس کے پاس ایک اندھا آ گیا۔مفسرین کہتے ہیں یہ عقابی آیت ہے اور اس میں خدا
نے آنحضرت ﷺ کو یہ سزا دی ہے کہ آپ کو صیغہ غائب سے مخاطب کیا ہے اور
ناراضگی کی وجہ سے نام نہیں لیا کیونکہ جب آپ کے پاس اندھا آیا تو آپ نے تیوری
چڑھائی اور اس کی طرف سے منہ پھیر لیا۔اس پر خدا تعالیٰ کو ایسا غصہ آیا کہ آپ کو
سيرة النبي علي
445
جلد 1
مخاطب کرنا پسند نہ کیا۔لیکن نادان نہیں جانتے کہ یہ نہایت پیار اور محبت کا کلام
ہے۔کسی سے ناراضگی اور ناپسندیدگی کیوں کی جاتی ہے؟ اسی لئے کہ اس پر اس کا
اظہار ہو جائے اور وہ سمجھ لے کہ میری فلاں حرکت پر ناراضگی ہوئی ہے اور یہ حرکت
بعض دفعہ بداخلاقی سمجھی جاتی ہے۔لیکن اگر کسی کی کوئی بات ناپسند ہو اور اس
ناپسندیدگی کا اظہار اس پر نہ کیا جائے تو یہ بد خلقی نہیں بلکہ اعلیٰ درجہ کے اخلاق میں
سے ہے۔مثلاً کوئی کسی کے بیٹے کو مار رہا ہو اور وہ پاس سے گزرے تو اپنے بیٹے کو پیٹتا
دیکھ کر اسے ناراضگی تو طبعا ہونی چاہئے اور ہوگی لیکن اگر وہ اس کو ظاہر نہ ہونے
دے اور مارنے والے سے اپنی ناراضگی کو بالکل چھپائے رکھے تو یہ اس کا خلق ہوگا
نہ کہ بدخلقی۔دنیا میں ناراضگی کا اظہار کئی طریق سے کیا جاتا ہے۔کئی اس کا اظہار
مارنے کے ذریعہ کرتے ہیں، کئی گالیوں کے ذریعہ کرتے ہیں، کئی درشت اور کرخت
آواز سے کرتے ہیں اور کئی چہرہ کی بناوٹ سے کرتے ہیں۔اب یہ دیکھنا چاہئے کہ
آنحضرت ﷺ نے جو اظہار نا پسندیدگی کیا تو کس طریق سے کیا۔اسی طریق سے کہ
تیوری چڑھائی اور منہ پھیر لیا لیکن یہ ایسا طریق تھا کہ جس سے اندھے پر ہرگز ظاہر
نہیں ہو سکتا تھا کہ اس کی کسی حرکت پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے کیونکہ نہ تو وہ منہ کی
بناوٹ کو دیکھ سکتا تھا اور نہ ہی منہ پھیرنے کو معلوم کرسکتا تھا۔پھر اس کے ساتھ
آنحضرت ﷺ نے بد خلقی کیا کی؟ اس کے ساتھ بدخلقی تو تب ہوتی کہ اس کو کوئی گالی
دی جاتی یا سختی سے کچھ کہا جاتا لیکن رسول کریم ﷺ نے ایسا نہیں کیا بلکہ ایسا طریق
اختیار کیا جس کا اسے احساس تک نہ ہوا۔پس یہ اعلیٰ درجہ کا خلق ہے نہ کہ بد خلقی۔یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس آیت
میں غائب کے صیغے استعمال کئے ہیں کیونکہ ان صیغوں میں یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ گویا
اللہ تعالیٰ اس وقت رسول کریمہ سے مخاطب نہیں بلکہ دوسرے لوگوں سے مخاطب
ہے اور دوسرے لوگوں سے خطاب یہ ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے اخلاق حسنہ کا
الله
سيرة النبي علي
446
جلد 1
ذکر کرتا ہے کیونکہ کیا یہ ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے اس برگزیدہ رسول کی کوئی معمولی
غلطی دیکھ کر (اگر اس غلطی کو مانا جائے ) لوگوں کو اس غلطی پر آگاہ کر کے اس پر اسے
شرمندہ کرے گا؟ میرے نزدیک تو غائب کے صیغے ہی بتا رہے ہیں کہ عتاب نہیں خوبی
کا اظہار ہے اور خدا تعالیٰ باقی دنیا کو مخاطب کر کے کہتا ہے کہ دیکھو میرے رسول کے
کیسے اخلاق ہیں کہ ایک اندھے کی ایک بات کو اس نے نا پسند کیا تو اس کا اظہار اس
پر نہ ہونے دیا۔اگر عتاب ہوتا تو پھر رسول اللہ ﷺ کو مخاطب کیا جا تا تا یہ نہ ثابت ہو
کہ خدا تعالیٰ اپنے محبوب کی شکایت دوسروں کے پاس کرتا ہے۔یہ بات میں نے
اس لئے بتائی ہے کہ ہم اس نبی کی امت ہیں جس کے ایسے اعلیٰ درجہ کے اخلاق تھے
کہ آپ نہ چاہتے تھے کہ میری بات سے کسی کی دل شکنی ہو۔پس تمہاری بھی ہر ایک
بات اور ہر ایک حرکت ایسی ہونی چاہئے کہ جس سے کسی کی دل شکنی نہ ہو۔“
66
(حقیقۃ الرؤیا صفحہ 19 تا 21 روز بازار الیکٹرک پریس ہال بازار امرتسر 1918ء)
رسول کریم ﷺ نے علم کی اقسام کا کس لطیف انداز میں ذکر فر مایا اس کا ذکر
کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود اسی لیکچر مذکورہ بالا میں فرماتے ہیں :۔دنیا میں دو ہی علم ایسے ہیں جن کے نہ جاننے سے ہر فرد واحد کو نقصان ہوسکتا
ہے، باقی کے نہ جاننے سے ہر ایک شخص کو نقصان نہیں ہوتا۔ہاں ان کے جاننے سے
فائدہ ضرور ہوتا ہے اور وہ دو علم وہی ہیں جو رسول کریم ﷺ نے فرمائے ہیں۔الْعِلْمُ
عِلْمَانِ عِلْمُ الاَبُدَانِ وَعِلْمُ الْاَدْيَانِ۔اصل میں علم دو ہی ہیں ایک جسموں کا علم
اور دوسرے دینوں کا علم اور یہ دونوں اس قسم کے ہیں کہ ان کے نہ جاننے سے نقصان
پہنچتا ہے۔چنانچہ رسول کریم ﷺ کے متعلق ایک واقعہ لکھا ہے کہ آپ نے کہیں جاتے
ہوئے دیکھا کہ درمیان میں ایک شخص کھڑا ہے اور اس کے اردگرد بڑا ہجوم ہے۔آپ
نے فرمایا یہاں کیا ہے کیوں لوگ کھڑے ہیں؟ ایک شخص نے کہا یا رسول اللہ! ایک
علامہ یعنی بڑا عالم ہے اس کے ارد گرد لوگ جمع ہیں۔آپ نے فرمایا کس علم کا عالم
سيرة النبي علي
447
جلد 1
ہے۔عرض کی گئی شعر کہتا ہے، تاریخ کا واقف ہے، زبان دانی میں ماہر ہے۔آپ نے
فرمایا علم لَا بِضَرِّ جهله یہ علم تو ہیں لیکن ایسے کہ ان کے نہ جاننے سے کوئی نقصان
نہیں ہوتا۔(حقیقۃ الرؤیا صفحہ 28 ، 29 روز بازار الیکٹرک پریس ہال بازار امرتسر 1918ء)
1: ابوداؤد ابواب الجمعة باب الامام يكلم الرجل في خطبته صفحه 164 ، 165 حدیث نمبر
1091 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى
2:بخارى كتاب العلم باب من قعد حيث ينتهى به المجلس صفحه 16 حدیث نمبر 66
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
3: آل عمران: 32
4: عبس: 3،2