رسول کریمﷺ کی قرآن سے محبت
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)
سيرة النبي علي
448
جلد 1
رسول کریم میہ کی قرآن سے محبت
حضرت مصلح موعود نے رسول کریم ﷺ کی قرآن سے محبت اور امتِ مسلمہ کے
متعلق درد کا اظہار کرتے ہوئے 27 دسمبر 1917 ء کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا:۔خدا تعالیٰ قرآن کریم کے متعلق ایک درد کا اظہار کرتا ہے اور چونکہ قاعدہ ہے کہ
پیارے اور محبوب کے منہ سے نکلی ہوئی بات زیادہ اثر کرتی ہے اس لئے خدا تعالیٰ
رسول کریم ﷺ کی زبانی ہی فرماتا ہے کہ قیامت کے دن ہمارا رسول ان لوگوں کے
متعلق جنہوں نے صداقت کو قبول نہ کیا ہوگا قرآن کی طرف اشارہ کر کے کہے گا
يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا 1۔اے میرے رب! میری قوم
نے اس قرآن کو بالکل ترک کر دیا۔یعنی اس قرآن کو میری قوم نے بالکل چھوڑ دیا اور
اس کو نہ سیکھا نہ سمجھا۔یہ ایک نہایت مختصر سا فقرہ ہے مگر اس میں ایسا دردبھرا ہوا ہے کہ یہ
میرے سامنے کبھی نہیں آیا کہ میرا دل اس کو پڑھ کر کانپ نہیں گیا۔دیکھو رسول کریم ہے
یہ نہیں فرماتے کہ اے میرے رب! میری قوم نے قرآن کو بالکل ترک کر دیا حالانکہ یہی
کہنا کافی تھا بلکہ کہتے ہیں يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا اے
میرے رب ! میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑ دیا۔یہاں ھذا کا لفظ بہت ہی درد اور
افسوس کو ظاہر کر رہا ہے۔فرماتے ہیں خدایا ! تو نے میری قوم کو یہ ایسی اعلیٰ درجہ کی نعمت
دی تھی اور ایسی بابرکت کتاب بخشی تھی کہ جس کی کوئی مثال نہ تھی مگر میری قوم نے اس
کو بھی چھوڑ دیا۔تو قرآن کریم اپنے اندر اس قدرخوبیاں اور برکات رکھتا ہے کہ اس کا
چھوڑ نا سمجھ میں ہی نہیں آتا کہ کوئی کس طرح گوارا کرسکتا ہے۔رسول کریم ﷺ بھی
سيرة النبي ع
449
جلد 1
حیرت سے فرماتے ہیں کہ الہی ! انہوں نے ایسے قرآن کو چھوڑ دیا۔دھیلے دمڑی کی چیز کو تو
کوئی چھوڑتا نہیں لیکن ایسے قرآن کو جس کے مقابلہ میں ساری دنیا کا مال و متاع بھی کچھ
حقیقت نہیں رکھتا چھوڑ دیا گیا۔دیکھو اپنے آپ کو اس کیلئے تیار نہ کرو کہ رسول کریم ہے
جس قوم کے متعلق یہ درد اور حیرت سے پر فقرہ فرمائیں گے اس میں تم میں سے بھی کوئی
شامل ہو۔قرآن کریم کی خوبیاں اور برکات ایسی عظیم الشان اور بے نظیر ہیں کہ کوئی عزت
اس کے جاننے سے بڑھ کر نہیں ہے۔پس اس کے جاننے اور سمجھنے کیلئے جلدی دوڑو کہ یہ
کوئی معمولی انعام نہیں۔اگر تمہیں اپنے پیاروں ، عزیزوں ، جائیدادوں وغیرہ کو قربان
کر کے بھی یہ حاصل ہو جائے تو سمجھ لو کہ تمہارا ایک پیسہ بلکہ ایک دمڑی بھی خرچ نہیں
ہوئی۔“ (حقیقۃ الرؤیا صفحہ 39 ، 40 مطبوعہ روز بازار الیکٹرک ہال بازار امرتسر 1918ء)
1: الفرقان: 31