رسول کریمﷺ کا وجود۔ مجسم وعظ
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)
سيرة النبي علي
450
جلد 1
صلى الله
رسول کریم ع کا وجود مجسم وعظ
حضرت مصلح موعود 21 جون 1918 ء کو خطبہ جمعہ دیتے ہوئے فرماتے ہیں:۔ایک صحابی نے آنحضرت ﷺ کے حضور عرض کیا کہ میں تو منافق معلوم ہوتا
ہوں۔آپ نے فرمایا کس طرح؟ اس نے کہا جب حضور کے سامنے آتا ہوں تو دوزخ
اور جنت دونوں میرے سامنے آجاتے ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ جنت ہے۔اگر
میں خدا کی اطاعت کروں گا تو اس میں مجھ کو جگہ دی جائے گی اور اگر اس کی نافرمانی
کروں گا تو یہ دوزخ ہے اس میں مجھے ڈال دیا جائے گا لیکن جب حضور کے پاس سے
چلا جاتا ہوں تو یہ حالت نہیں رہتی۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اگر تمہاری ہر وقت
ایک سی حالت رہے تو پھر تم ہلاک نہ ہو جاؤ 1۔اب دیکھئے وہ کیا چیز تھی جو اس صحابی
کے سامنے دوزخ اور جنت کو لا کھڑا کرتی تھی ؟ وہ رسول کریم ﷺ کی صورت مبارک
تھی جس کو دیکھ کر اقرار کرنا پڑتا تھا کہ کوئی ضرور خدا ہے جس نے اس شخص کو اپنا رسول
بنا کر ہماری اصلاح و ہدایت کے لئے بھیجا ہے اور جو ہمیشہ اپنے رسولوں کو بھیجا کرتا
ہے جو آکر لوگوں کو ہلاکت سے بچاتے ہیں۔جس طرح واعظ خطبہ سے دوسروں کو کسی
امر کی طرف توجہ دلاتا ہے اور الفاظ کو اپنے خیالات اور منشاء کے ادا کرنے کا ذریعہ
بنا تا ہے اسی طرح خدا کے نبی اپنی شکل کے ذریعہ سے وعظ کرتے ہیں۔ان کی شکل و
صورت مجسم وعظ ہوتی ہے۔وہ شخص جس کو یہ درجہ حاصل نہیں ہے بے شک اس کے
لئے ضروری ہے کہ کھڑا ہو کر وعظ کرے اور الفاظ کے ذریعہ دوسروں کو متاثر کرے۔مگر وہ جس کا جسم اس کے الفاظ ہوں جس کے الفاظ اس کے اعمال ہوں اس کے لئے
سيرة النبي علي
451
جلد 1
ضروری نہیں کہ منبر پر چڑھ کر ہی وعظ کرے بلکہ جب اس پر کسی کی نظر پڑتی ہے تو اسے
وہ مجسم وعظ نظر آتا ہے جس کا اثر اس پر پڑتا ہے۔تو وہ رسول کریم ﷺ کا وجود مبارک
ہی تھا جو دوزخ و جنت دونوں کو سامنے لاکھڑا کرتا تھا مگر لوگوں کے فہم کا لحاظ رکھتے
ہوئے یہ لوگ بھی خطبہ سے کام لیتے ہیں اور ان کو سمجھا دیتے ہیں۔پھر زبانی وعظ کا
سلسلہ اس لئے جاری کیا گیا کہ ہر واعظ کی وہ حالت نہیں ہوا کرتی جو خدا کے خاص
صلى الله
بندوں کی ہوا کرتی ہے۔رسول کریم ﷺے علاوہ اس تعلیم کے جس کے بغیر نجات نہیں
آپ کا وجو د مبارک بھی مجسم وعظ تھا مگر اور واعظ جو کھڑا ہوتا ہے تو اس کا وجود اس
بات کے لئے کافی نہیں ہوتا اس لئے وہ زبانی بھی کہتا ہے اور اسی کا نام خطبہ ہے۔پس
خطبات کے ذریعہ مسلمانوں کو اسلام کے احکام کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے اور یہ وہ
حکمت ہے جو اسلام نے خطبات میں رکھی ہے۔“ (الفضل 9 جولائی 1918ء)
1: مسلم كتاب التوبة باب فضل دوام الذكر والفكر في امور الاخرة والمراقبة وجواز
ترک ذلك في بعض الاوقات صفحہ 1191 ، 1192 حدیث نمبر 6966 مطبوعہ ریاض 2000ء
الطبعة الثانية میں یہ الفاظ ہیں لَصَافَحَتْكُمُ الْمَلَائِكَةُ عَلَى فُرُشِكُمْ