استقامت کے بارہ میں رسول کریمﷺ کے ارشادات
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)
سيرة النبي علي
452
جلد 1
استقـ
صلى الله
نامت کے بارہ میں رسول کریم ع کے
صلى الله
ارشادات
عليه
حضرت مصلح موعود نے 30 اگست 1918 ء کو خطبہ جمعہ دیتے ہوئے فرمایا :۔”اب میں رسول کریم ﷺ کے متعلق بتاتا ہوں کہ آپ نے استقامت کی نسبت
کس قدر زور دیا ہے۔حدیث میں آتا ہے وَكَانَ أَحَبُّ الدِّيْنِ إِلَيْهِ مَادَاوَمَ عَلَيْهِ
صَاحِبُه ! کہ آنحضرت ﷺ کو وہ عمل سب سے زیادہ پسند اور پیارا تھا جس پر مداومت
اختیار کی جاتی۔ایک دفعہ حضرت عائشہ صدیقہ کے پاس ایک عورت آئی اور اپنی عبادت
گزاریوں کا ذکر کرنے لگی۔آنحضرت یہ تشریف لائے تو آپ نے پوچھا کیا ذکر ہے؟
حضرت عائشہؓ نے عرض کیا کہ یہ عورت عبادت گزار ہے بہت عبادت کرتی ہے۔آپ نے
فرمایا خدا کو تو وہ عمل پسند ہے جس میں مداومت اختیار کی جائے 2۔اسی طرح عبداللہ ابن
عمر و ابن العاص کی روایت ہے کہ انہیں آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ يَا عَبُدَ اللهِ لَا تَكُنُ
مِثْلَ فُلان كَانَ يَقُومُ مِنَ اللَّيْلِ فَتَرَكَ قِيَامَ اللَّيْلِ 3۔اے عبداللہ ! فلاں کی طرح نہ
ہو جو پہلے قیام لیل کیا کرتا تھا اور پھر اس نے چھوڑ دیا۔معلوم ہوتا ہے یہ بات
صلى الله
آنحضرت کو بہت ہی ناپسند تھی کہ جو عمل اختیار کیا جائے اس پر مداومت نہ اختیار کی
جائے۔اسی لئے آپ نے عبداللہ کے سامنے اس شخص کا نام لے کر کہا کہ اس کی طرح نہ
صلى الله
کرنا۔ورنہ آپ ﷺ کی عادت نہ تھی کہ کسی کا نام لے کر اُس کا عیب بیان کریں۔آگے
حضرت عبد اللہ نے اس بات کا لحاظ رکھا کہ روایت میں اس کا نام نہیں ظاہر کیا۔اس سے ظاہر
سيرة النبي علي
453
جلد 1
ہے کہ اگر کوئی ہر روز دورکعت نفل پڑھے تو وہ بہتر ہے بہ نسبت اس کے جو ایک ہی دن میں سویا
پچاس یا چالیس رکعت پڑھ کر پھر چھوڑ دے۔اسی طرح وہ شخص جو ہر مہینہ میں ایک روزہ رکھتا
ہے۔بہتر ہے اُس کی نسبت جو ایک دفعہ تو سال بھر تک روزے رکھتا ہے اور پھر نام نہیں لیتا یا اسی
طرح ایک ایسا شخص جو ایک دن محنت کرتا کرتا چوبیس گھنٹہ ختم کر دیتا ہے لیکن پھر اس کام کی
طرف توجہ نہیں کرتا۔اس کی نسبت وہ اچھا ہے جو روزانہ تھوڑا تھوڑا کرتا رہتا ہے۔پس ہر کام
میں استقامت کی ضرورت ہے اور استقامت کے سوا کوئی عمل نتیجہ خیز نہیں ہوسکتا۔رسول کریم علیہ نے اپنے اصحاب کو مخاطب کر کے فرما یا إِنَّ الدِّينَ يُسْرٌ وَلَنْ
يُشَادُ الدِّينَ اَحَدٌ إِلَّا غَلَبَهُ فَسَدِّدُوا وَقَارِبُوا وَأَبْشِرُوا وَاسْتَعِيْنوا 4 که
دین آسان ہے لیکن اگر کوئی اس میں سختی کرے گا تو دین اس پر غالب آ جائے گا۔اس
لئے میانہ روی اختیار کرو اور نزدیک رہو اور ثواب کی امید رکھو اور استقامت مانگو۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اعمال میں غلو کی ضرورت نہیں۔بلکہ ضرورت اس بات کی
ہے کہ جو عمل بھی کیا جائے ہمیشہ کیا جائے کیونکہ نجات زیادہ عملوں سے نہیں ہوگی بلکہ
خدا کے فضل سے ہوگی۔“
الفضل 17/21 ستمبر 1918ء)
66
2،1 بخاری کتاب الایمان باب احب الدین الی الله ادومه صفحه 10 حدیث نمبر 43 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
3:بخارى كتاب التهجد باب ما يكره من ترك قيام الليل صفحہ 184 حدیث نمبر 1152
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
4 بخاری کتاب الایمان باب الدين يسر صفحہ 10،9 حدیث نمبر 39 مطبوعہ ریاض 1999ء
الطبعة الثانية