رسول کریمﷺ بحیثیت بہترین معلم
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)
سيرة النبي علي
469
جلد 1
صلى الله
رسول کریم ﷺ بحیثیت بہترین معلم
الله
حضرت مصلح موعود نے 17 مارچ 1919 ء کو جلسہ سالانہ قادیان سے خطاب کرتے
ہوئے رسول کریم ﷺ کی سیرت کے بعض پہلو بھی بیان فرمائے جو درج ذیل ہیں:۔تعلیم ایک ایسی ضروری چیز ہے کہ جس کے بغیر کوئی جماعت محفوظ اور زندہ نہیں
رہ سکتی۔رسول کریم ﷺ کو اس کا اتنا خیال تھا کہ آپ نے کچھ لوگوں کو اس شرط پر رہا
کر دیا تھا کہ مسلمانوں کے بچوں کو تعلیم دیں 1۔چونکہ ابتدا میں صحابہ میں سے زیادہ
تعداد پڑھے لکھے لوگوں کی نہ تھی اور جو لوگ تعلیم یافتہ تھے وہ اور ضروری کاموں میں
لگے ہوئے تھے اس لئے رسول کریم علیہ نے کئی ایک ایسے کو جو لڑائی میں گرفتار ہو کر
آئے تھے اس شرط پر رہا کر دیا کہ مسلمانوں کے بچوں کو تعلیم دیا کریں۔تو تعلیم ایک
نہایت ضروری چیز ہے لیکن اس وقت تک ہماری جماعت کے لئے اس کا خاطر خواہ
انتظام نہ تھا۔اسی طرح تربیت بھی بہت ضروری شے ہے کیونکہ اس کے بغیر بھی بڑے
بڑے کاموں میں نقص پیدا ہو جاتا ہے اور وہ فوائد حاصل نہیں ہوسکتے جو ہونے
چاہئیں۔نمازی کو لے لو۔بعض کلمات کا دہرانا ہی ضروری نہیں بلکہ بعض اور ہدایات کا
صلى الله
بھی بجالانا ضروری ہے مثلاً صف بندی کا حکم ہے۔یہ حکم ایسا اہم ہے کہ رسول کریم میایی
نے فرمایا ہے کہ صف سیدھی کرو ورنہ تمہارے دل ٹیڑھے ہو جائیں گے اور تم میں پھوٹ
پڑ جائے گی 2۔“
(عرفان الہی صفحہ 77)
پھر ایک نہایت ضروری
رسول کریم اللہ کی نماز با جماعت سے محبت بات نماز با جماعت ہے۔
سيرة النبي علي
470
جلد 1
صلى الله
اس کے متعلق میں نے ایک گزشتہ جلسہ پر بھی کہا تھا کہ نماز جماعت کے بغیر ہو نہیں سکتی۔مشکل وقت نماز کا صبح اور عشاء کا ہے۔مگر رسول کریم ﷺ نے ان کے متعلق
فرمایا ہے میرا دل چاہتا ہے کہ میں عشاء کی نماز میں اپنی جگہ اور کسی کو کھڑا کر کے کچھ لوگوں
کے سروں پر لکڑیوں کے گٹھے رکھ کر لے جاؤں اور جو نماز کے لئے نہ آئے ہوں ان کے
گھروں میں آگ لگا کر انہیں بھسم کر دوں 3 دیکھو رسول کریم ﷺ ایسا رحیم انسان جس صلى الله
نے مکہ فتح کر کے اپنے جانی دشمنوں کو کہ دیا تھا لا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ 4 وہ عشاء کی کہہ
نماز با جماعت نہ پڑھنے والوں کے متعلق کیا کہتا ہے۔پس تم لوگ نماز باجماعت پڑھنے
کی خاص کوشش کرو۔“
( عرفان الہی صفحہ 110 )
1: زرقانی جلد 2 صفحہ 324 مطبوعہ بیروت 1994ء
2 بخاری کتاب الاذان باب تسوية الصفوف عند الاقامة وبعدها صفحه 117 حدیث نمبر 717
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
3: بخارى كتاب الاذان باب فضل صلاة العشاء فى الجماعة صفحه 107 حدیث نمبر 657
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
4: السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحہ 207 208 مطبوعہ بیروت لبنان 2012 ء