رسول کریمﷺ آزادئ مذہب کے علمبردار
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)
سيرة النبي علي
471
جلد 1
صلى الله
رسول کریم علیہ آزادی مذہب کے علمبردار
حضرت مصلح موعود نے ریویو آف ریلیجنز کے ستمبر 1919ء کے شمارہ میں ایک
مضمون تحریر فرمایا جس میں لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّینِ کے حوالہ سے رسول کریم ہے کے عملی
نمونہ کا ذکر کرتے ہوئے تحریر فرمایا:۔پھر رسول کریم علیہ کے عمل سے ثابت ہے کہ آپ نے اسلام منوانے کے لئے
کبھی کسی پر جبر نہیں کیا۔آج وہ لوگ جو آپ کے حالات سے ناواقف ہیں ضد اور
تعصب کی وجہ سے کہتے ہیں کہ آپ نے تلوار کے زور سے اسلام پھیلایا۔مگر وہ جو جانتے
ہیں انہیں خوب علم ہے کہ رسول کریم ﷺ کی ساری زندگی ایسی گزری ہے جس میں جبر کا
کہیں نام ونشان بھی نہیں۔اس وقت میں آپ کی زندگی کا ایک معمولی واقعہ بیان کرتا
ہوں جس سے معلوم ہو گا کہ کس طرح آپ دوسروں کو دین کے معاملہ میں آزادی
دیتے اور اسلام منوانے کے لئے کسی قسم کا جبر نہیں کرتے تھے۔ایک دفعہ آپ کہیں سفر پر گئے جب واپس تشریف لائے تو راستہ میں ایک درخت
کے نیچے آرام کرنے کے لئے ٹھہر گئے اور اسی جگہ سو گئے۔تلوار آپ کے پاس تھی اسے
ایک طرف رکھ دیا۔اس حالت میں ایک اعرابی آیا اس نے آپ کو پہچان لیا اور آپ
ہی کی تلوار نکال کر کہا محمد! (ﷺ ) بتاؤ اب میرے ہاتھ سے تمہیں کون بچا سکتا ہے؟
آپ نے فرمایا اللہ، اللہ ، اللہ۔یہ آپ نے ایسے پر جلال لہجہ میں کہا کہ وہ گھبرا گیا اور
تلوار اس کے ہاتھ سے گر گئی 1۔آپ نے تلوار اٹھالی اور کہا اب تو بتا تجھے کون بچا سکتا
ہے؟ اس نے کہا آپ مجھ سے نیک معاملہ ہی کریں اور نرمی سے پیش آئیں 2۔آپ
سيرة النبي علي
472
جلد 1
نے فرمایا کیا تو گواہی دیتا ہے کہ خدا ایک ہے اور میں اس کا رسول ہوں؟ اس نے کہا
نہیں۔ہاں میں یہ کہتا ہوں کہ اگر آپ میری جان بخشی کریں تو میں آپ کے مقابلہ میں
کبھی لڑنے نہیں آؤں گا۔رسول کریم علیہ نے اس کو چھوڑ دیا۔جب وہ چھوٹ کر آیا تو
اپنے قبیلہ میں آ کر کہا کہ میں ایک ایسے انسان کے پاس سے آیا ہوں کہ جس سے بڑھ
کر نیک سلوک کرنے والا دنیا میں کوئی نہیں 3۔اس واقعہ سے معلوم ہوسکتا ہے کہ
رسول کریم ﷺ نے ایک ایسے شخص کو چھوڑ دیا جو آپ کی جان لینے کے لئے آیا تھا۔پھر اس نے اسلام قبول کرنے سے بھی انکار کر دیا۔تاہم اسے چھوڑ دیا گیا۔اگر آپ
لوگوں کو تلوار کے ذریعہ مسلمان بنایا کرتے تو ایک ایسے شخص کو جس کی زندگی اور موت کا
فیصلہ آپ کے ہاتھ میں تھا کیوں یونہی جانے دیتے۔پھر دیکھو مکہ کے لوگ جنہوں نے رسول کریم ﷺ کو سخت سے سخت تکلیفیں دیں اور
مارنے کے منصوبے کئے۔ان پر جب آپ کو قبضہ واقتدار حاصل ہوا تو آپ نے ان
سے پوچھا بتاؤ اب تم سے کیا سلوک کیا جائے ؟ انہوں نے کہا وہی سلوک کریں جو
یوسف نے اپنے بھائیوں سے کیا تھا۔آپ نے فرمایا اچھا میں تم کو معاف کرتا ہوں 4 یہ
اور اسی قسم کے اور بہت سے واقعات ہیں جن سے ثابت ہے کہ جبراً کبھی کسی کو مسلمان
نہیں کیا گیا۔پس ایک طرف تو قرآن کریم نے یہ تعلیم دی ہے کہ کسی پر اپنا مذہب
منوانے کے لئے جبر نہیں کرنا چاہئے۔اور دوسری طرف رسول کریم ﷺ نے اپنے عمل
سے ثابت کر دیا کہ دین کے معاملہ میں کسی پر جبر نہیں ہونا چاہئے۔اس تعلیم پر اگر سب
مذاہب کے لوگ قائم رہیں تو بہت سی نزاعوں کا خاتمہ اسی سے ہو جاتا ہے۔“
66
ریویو آف ریلیجنز 4 ستمبر 1919 ، صفحہ 299 ،300)
1: بخارى كتاب المغازى باب غزوة الرقاع صفحه 700 حدیث نمبر 4135 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
2 فتح البارى كتاب المغازى باب غزوة ذات الرقاع جلد 8 صفحہ 432 حاشیہ مطبوعہ مصر
سيرة النبي عل
$1959
473
3: البداية والنهاية جلد 4 صفحه 87 مطبوعہ قاهره 2006 ء
4: السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحہ 207 208 مطبوعہ بیروت لبنان 2012 ء
جلد 1