پیش لفظ

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

بسم الله الرحمن الرحيم
پیش لفظ
آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت مبارکہ وجہ
تخلیق کائنات تھی۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے عرش معلی سے یہ اعلان فرمایا کہ لَقَدْ
كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ ( الاحزاب : 22 ) کہ تمہارے لئے اللہ کے
رسول کی ذات اور سیرت اسوہ حسنہ ہے۔نیز محبت الہی کے حصول کی شرط اتباع نبوی
کے ساتھ مشروط کر دی۔جس ہستی کے بلندی اخلاق کی گواہی خدائے ذوالجلال نے
دی اور اسے ہمارے لئے اسوہ حسنہ قرار دیا اس عالی وجود کی سیرت کا بیان یقیناً
محبت رسول کی علامت ہوگا کیونکہ آپ کی ذات صفات الہیہ کی مظہر اتم تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور آپ کے حسن و احسان کے تذکرے
صحابہ کی سیرت کا نمایاں پہلو اور سیرت کا بیان عاشقان رسول کا خاصہ رہا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق اور امام الزمان حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے اپنے آقا کی محبت اور عشق میں ڈوب کر آپ کی سیرت بیان فرمائی اور برملا یہ
اعلان فرمایا کہ
بعد از خدا بعشق محمد مختمرم
گر کفر ایں بود بخدا سخت کا فرم
یعنی اللہ تعالیٰ کی ذات کے بعد میں عشق مصطفی ﷺ میں دیوانہ ہو چکا ہوں۔اگر
اس عشق اور دیوانگی کا نام کوئی کفر رکھتا ہے تو خدا کی قسم میں ایک سخت کا فرانسان ہوں۔عشق و محبت رسول کی جو لو آپ کے سینہ میں جل رہی تھی آپ نے اس کو اپنی اولاد

66
اور اپنے متبعین میں بھی روشن کیا۔پسر موعود حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب جن
کے بارہ میں پیشگوئی مصلح موعود میں یہ الفاظ بھی آتے ہیں کہ وہ حسن و احسان میں تیرا نظیر
ہوگا۔آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے محبت الہی اور عشق رسول کا جذ بہ ورثہ
میں بھی پایا اور پیشگوئی کے الفاظ کے مطابق آپ حسن و احسان میں آپ کے نظیر تھے۔حضرت مصلح موعود نے خلافت سے پہلے اور 52 سالہ دور خلافت میں سیرۃ النبی
صلی اللہ علیہ وسلم کے بیان میں عظیم الشان جہاد کیا۔آپ کے دور خلافت میں بعض
ایسے مواقع بھی آئے جب ہمارے ہادی و مولیٰ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی شان میں
گستاخانہ مواد شائع کیا گیا تو آپ نے ان کا نہ صرف منہ توڑ جواب دیا بلکہ اسلام اور بانی
اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا خوبصورت چہرہ لوگوں کو دکھانے کی عملی سعی بھی فرمائی۔حضرت مصلح موعود کی بیان فرمودہ سیرۃ النبی ﷺ کو آپ کی جملہ کتب تحریرات،
صلى الله
خطابات و خطبات سے اخذ کر کے یکجائی صورت میں مرتب کیا گیا ہے اور اب اس کی دوسری
جلد احباب کے استفادہ کے لئے پیش ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی