رسول کریمﷺ پر اعتراض کا خطرناک نتیجہ
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي الله
16
جلد 2
رسول کریم ﷺ پر اعتراض کا خطرناک نتیجہ
وو
حضرت مصلح موعود 14 نومبر 1919ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔رسول کریم ہے ایک جنگ میں تشریف لے گئے جب کوٹے تو غنیمت میں
حضور نے مہاجرین کو کسی قدر مال زیادہ دیا اور اس پر انصار کے ایک گروہ میں
سے کسی نے کہہ دیا کہ خون تو اب تک ہماری تلواروں سے ٹپک رہا ہے لیکن مال لے
گئے مہاجرین۔اسی مجمع میں انصار میں سے ایک وہ شخص بھی بیٹھے تھے جنہوں نے حضور
کی صحبت اٹھائی تھی وہ حضور کے پاس گئے اور خبر دی کہ ایک مجمع میں ایسی گفتگو ہوئی
ہے۔بعض لوگوں کا قاعدہ ہوتا ہے کہ جب ان کے عزیز سے کوئی غلطی ہو تو وہ اس پر
پردہ ڈالا کرتے ہیں مگر اُنہوں نے ایسا نہ کیا۔حضور نے انصار کو بلایا اور کہا کہ میں نے
اس
قسم کی خبر سنی ہے کیا یہ درست ہے؟ انہوں نے کہا کہ بے شک درست ہے مگر یہ
کہنے والے بڑے لوگ نہیں بچے ہیں۔حضور نے ان کو مخاطب کر کے فرمایا کہ اے
انصار ! تم کہہ سکتے تھے کہ یہ گھر سے نکالا ہوا اکیلا آیا۔ہم نے اس کا ساتھ دیا اور اُس
وقت ساتھ دیا جب اس کے وطن والے اس کے دشمن تھے۔پھر ہم نے اس کے دشمنوں
کو زیر کیا۔اب جب یہ فتح یاب ہوا تو اس نے اپنے بھائیوں کو مال دے دیا اور ہمیں
کچھ نہ دیا۔پھر فرمایا مگر اس کے مقابلہ میں تم یہ بھی کہہ سکتے ہو کہ ایک جنگ جس سے
مہاجرین تو مال و اسباب اور اونٹ وغیرہ لے کر گھروں کو گئے اور مدینہ والے اللہ کے
رسول کو ساتھ لے گئے۔مگر اب جو الفاظ تمہارے منہ سے نکلے ہیں ان کا نتیجہ تم سن
لو کہ دنیا میں تمہارے لئے کوئی عزت نہیں حوض کوثر پر ہی آکر مجھ سے مطالبہ کرنا 1۔
سيرة النبي عالم
17
جلد 2
صل الله
چنانچہ ان لفظوں کا نتیجہ دیکھ لو کہ تیرہ سو برس میں انصار کی کوئی بھی حکومت نہیں
ہوئی۔حالانکہ انصار وہ لوگ ہیں جن پر حضرت نبی کریم ﷺ کو بڑا اعتبار تھا۔غزوہ حنین
میں بعض نوجوانوں نے بڑا بول بولا اور ان میں عجب آ گیا۔خدا تعالیٰ نے اس موقع پر
ان کو تنبیہ کرنی چاہی اور میدان میں ان کا قدم اکھڑ گیا حالانکہ مسلمانوں کی تعداد اُس
وقت بارہ ہزار سے زیادہ تھی اور دشمن کی تعداد دو تین ہزار سے زیادہ نہ تھی۔اُس وقت
ایسی حالت ہوئی کہ صحابہ کہتے ہیں کہ ہمیں معلوم نہ تھا کہ ہمارے گھوڑے کدھر جارہے
ہیں۔میدان میں اُس وقت صرف رسول کریم اللہ اور سات آٹھ اور شخص باقی رہ گئے
تھے۔اُس وقت حضرت عباس آگے بڑھے اور آنحضرت عیہ کے گھوڑے کی باگ کو
پکڑ لیا اور کہا کہ حضور ! اب پلٹ چلیں اب مقابلہ کا وقت نہیں۔حضور ﷺ نے فرمایا
کہ خدا کے نبی میدان میں آکر پیچھے نہیں ہٹا کرتے۔چونکہ حضرت عباس کی آواز بلند
تھی اس لئے رسول اللہ ﷺ نے انہی کو کہا کہ انصار کو آواز دو کہ اے انصار ! تمہیں خدا
کا رسول بلاتا ہے۔اس وقت جبکہ سب فوج تتر بتر ہو گئی تھی آپ مہاجرین کو آواز نہیں
دیتے بلکہ آپ انصار کو پکارتے ہیں۔حضرت عباس نے آواز دی۔صحابہؓ کہتے ہیں کہ
ہمیں ایسا معلوم ہوا کہ گویا صور اسرافیل پھونکا جا رہا ہے اور یہ عباس کی آواز نہیں بلکہ
خدا کی آواز ہے۔تمام لوگ پلیٹ پڑے اور گھوڑوں اور اونٹوں
کو پیچھے پھیرنا شروع
کر دیا لیکن حالت اُس وقت یہ تھی کہ اونٹ مہار کے کھینچنے سے دوہرے ہو ہو جاتے
لیکن واپس نہ پلٹتے۔آواز دم بدم بلند ہوتی گئی اس پر جو اونٹ اور گھوڑے پھرتے نہ
تھے ان کے سواروں نے تلواریں کھینچ کر ان کی گردنیں اڑا دیں اور پیدل ہو کر حضور کی
طرف آگئے 2۔الله
پس اس واقعہ پر ابھی چند دن نہ گزرے تھے کہ وہ واقعہ پیش آیا جس کا ذکر ہوا
اور ان چند لفظوں نے کیا نتیجہ پیدا کیا؟ چونکہ انصار مومن تھے اس لئے دنیاوی نتیجہ سے
محروم رہے اور خدا نے ان کا ایمان بچا لیا مگر دیکھو انہوں نے کن دقتوں سے یہ رتبہ
سيرة النبي علم
18
جلد 2
حاصل کیا تھا اور کھونے میں ذرا بھی دیر نہ لگی۔“ ( الفضل یکم دسمبر 1919ء)
صلى الله
1: بخاری کتاب فرض الخمس باب ما كان النبيل يعطى المؤلفة قلوبهم صفحه 523
حدیث نمبر 3147 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
2: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثانی صفحه 1240 زیر عنوان رجوع الناس بنداء العباس
مطبوعہ دمشق 2005ء