رسول کریمﷺ کے تعداد ازدواج پر اعتراض کا جواب
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي الله
20
20
رسول کریم علیہ
کے تعدد ازدواج پر اعتراض کا جواب
تعدد ازدواج کے حوالہ سے رسول کریم اللہ پر ہونے والے اعتراضات کا جواب
دیتے ہوئے حضرت مصلح موعود اپنے خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1919 ء بر موقع جلسه
سالا نہ قادیان میں فرماتے ہیں :۔"
الله
ان معاملات میں سے ایک خاص معاملہ تعدد ازدواج کا ہے۔میں ہی شاید
وہ شخص ہوں جو قرآن کریم ، احادیث اور حضرت مسیح موعود کی تحریروں سے استدلال
کر کے احمد یہ سلسلہ میں سے اس کی تائید میں زور دیتا رہا ہوں۔لیکن اس وقت میں
اس کا ایک دوسرا پہلو دکھانا چاہتا ہوں۔میں اس پر اس لئے زور دیا کرتا ہوں کہ
رسول کریم ﷺ پر مخالفین اعتراض کیا کرتے ہیں کہ آپ نے نعوذ باللہ شہوت رانی کے
لئے ایک سے زیادہ نکاح کئے تھے۔اب مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ دنیا کو دکھلا دیں
که رسول کریم ﷺ کی یہ شہوت رانی نہیں تھی بلکہ بہت بڑی قربانی تھی۔جب کوئی
ایک سے زیادہ بیویاں کرتا ہے تب اس کو پتہ لگتا ہے کہ یہ کتنی بڑی مشکل بات ہے۔رسول کریم ﷺ پر تو یہ اعتراض کر دیا گیا ہے کہ آپ نے نعوذ باللہ شہوت رانی کے لئے
زیادہ بیویاں کیں مگر میں تجربہ کے بعد جانتا ہوں کہ دوعورتوں کے ساتھ ہی مساوی
معاملہ کرنے میں کس قدر نفس کی قربانی کرنی پڑتی ہے۔اور یہ رسول
کریم ﷺ ہی کی
شان تھی کہ آپ نے 9 کے ساتھ مساوی معاملہ کیا۔شہوت رانی تو یہ ہے کہ ایک کو چھوڑ
کر دوسری عورت کو اپنے پاس رکھا جائے نہ یہ کہ ایک شخص جو سب کو مساوی حقوق دیتا
ہے ، مساوی سلوک کرتا ہے اسے شہوت ران کہا جائے۔کیونکہ یہ کھلی بات ہے کہ جب
جلد 2
سيرة النبي ع
21
جلد 2
ایک انسان کی کئی بیویاں ہوں تو ان میں سے کسی ایک کے ساتھ دوسری بیویوں کی
نسبت زیادہ محبت ہوگی اور بعض دفعہ ہو سکتا ہے کہ کسی ایک عورت سے کسی سبب سے
نفرت بھی ہو مگر باوجود اس کے جو شخص اپنی سب بیویوں سے یکساں سلوک کرتا ہے
ایسے شخص کو کس طرح شہوت ران کہا جا سکتا ہے۔کیا نفس کی قربانی کے معنی شہوت رانی
ہوتے ہیں ؟ اگر نہیں تو ایک سے زیادہ بیویوں سے مساوی سلوک کرنا بہت بڑی نفس
کی قربانی ہے۔اور جو شخص مذہبی، قومی، یا ملی فوائد کو مدنظر رکھ کر یہ بوجھ اٹھاتا ہے وہ
فدائے قوم سمجھا جائے گا نہ کہ شہوت ران۔اور جو شخص اپنی ذاتی ضروریات کو مدنظر رکھ
کر ایک سے زیادہ نکاح کرتا ہے لیکن سب بیویوں سے برابر کا سلوک کرتا ہے وہ بھی
شہوت ران نہیں بلکہ اپنے نفس پر قابو رکھنے والا انسان کہلائے گا۔غرض میں نے جو
ایک سے زیادہ بیویاں کرنے پر زور دیا ہے تو صرف اس غرض سے کہ اس سے اسلام
کے اس حکم کو صاف کیا جائے اور رسول کریم ﷺ پر سے اعتراض مٹایا جائے۔وَاللهُ
عَلَى مَا أَقُولُ شَهِيدٌ۔مگر میں دیکھتا ہوں
تعدد ازدواج کے متعلق مسلمانوں کا برا نمونہ کہ مسلمان ہی اس
مسئلہ میں برانمونہ دکھا کر دوسروں کے لئے ٹھوکر کا موجب بن رہے ہیں۔عیسائیوں کی
عورتیں آکر مسلمان عورتوں کو کہتی ہیں کہ مسلمان دوسری شادی کر کے عورتوں پر بڑا ظلم
کرتے ہیں اور سو میں سے ننانوے مسلمان عورتیں ایسی ہیں جو کہتی ہیں کہ ہاں واقعہ
میں ہم پر یہ بہت بڑا ظلم ہے اور یہ کہہ کر وہ کافر ہو جاتی ہیں کیونکہ شریعت اسلام پر ظلم
کا الزام لگاتی ہیں۔مگر میں پوچھتا ہوں اس کا ذمہ دار کون ہے؟ وہی جن کی وجہ
سے عورتوں کو اس اعتراض کا موقع ملا اور وہی جنہوں نے اپنی نفس پرستی کی وجہ سے
دشمنوں کو محمد ملنے پر اعتراض کا موقع دیا اور اسلام پر ہنسی اڑائی۔یہی وجہ ہے کہ
رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے جو شخص دو بیویاں کر کے ان سے مساوی سلوک نہیں
سيرة النبي علي
22
جلد 2
کرتا قیامت کے دن وہ ایسے حال میں اٹھے گا کہ اس کا آدھا دھڑ ہوگا اور آدھا
نہیں 1۔اور کون کہہ سکتا ہے کہ وہ آدھا دھڑ کون سا ہوگا ؟ وہ جس میں دل ہے یا وہ
جس میں دل نہیں۔پس یہ وہ حکم ہے جس پر مخالفین کی طرف سے بڑے شور سے
اعتراض کئے جاتے ہیں اور جس کے متعلق مسلمان اپنے عمل سے مخالفین کو اعتراض
کرنے کا موقع دے رہے ہیں۔رسول کریم ﷺ نے بیویوں کے حقوق کے متعلق خاص تاکید فرمائی ہے اور اس
معاملہ میں اس قدر تشدد کیا ہے کہ جب آپ مرض الموت میں تھے اور نماز کے لئے بھی باہر
نہیں آسکتے تھے تو اپنی سب بیویوں کو جمع کر کے کہا کہ اگر تمہاری اجازت ہو تو میں کسی ایک
گھر میں رہوں۔یہ تھی آپ کی احتیاط۔اس کو نادان اور اندھی دنیا شہوت رانی کہتی ہے۔چنانچہ سب نے اجازت دی 2 اور خدا نے چاہا کہ وہ آپس میں سے اسی کو چنیں جس کو خدا
نے سب پر فضیلت دی تھی اور وہ عائشہ تھیں۔حضرت عائشہ کے گھر جانے کے تین چار
روز بعد آپ فوت ہو گئے۔بیویوں کے متعلق یہ طرز عمل تھا اس انسان کا جس پر اعتراض
کئے جاتے ہیں اور مسلمانوں کی طرف سے کرائے جاتے ہیں کیونکہ مسلمانوں میں سے
آدھا حصہ عورتیں ہیں جو کہتی ہیں کہ ایک سے زیادہ بیویوں میں عدل نہیں کیا جاسکتا۔اور
صرف عورتیں ہی نہیں کہتیں مرد بھی کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہوسکتا۔کیونکہ وہ دیکھتے ہیں کہ جو
لوگ مسلمانوں میں سے ایک سے زیادہ عورتیں کرتے ہیں وہ ان میں عدل نہیں کرتے۔پس سوچے اور غور کرے وہ مسلمان اور سوچے اور غور کرے وہ احمدی جو عیسائیوں کو کہتا ہے
کہ تمہارے مذہب میں ایسی تعلیم پائی جاتی ہے جس پر عمل نہیں کیا جاسکتا لیکن وہ خود اپنے
عمل سے بتاتا ہے کہ اسلام میں بھی ایسی تعلیم ہے جس پر عمل نہیں ہو سکتا۔رسول کریم ﷺ پر ایک بیوی کے بعض نادان بعض حدیثوں کی بنا پر
صلى الله
کہہ دیا کرتے ہیں کہ رسول کریم
متعلق اعتراض اور اس کا جواب ﷺ نے بھی ایک بیوی کے گھر
سيرة النبي علي
23
جلد 2
صلى الله
اس لئے جانا چھوڑ دیا تھا کہ وہ بوڑھی ہو گئی تھیں حالانکہ حدیثوں سے یہی ثابت ہے
کہ اس عورت نے خود رسول کریم ﷺ کو کہا تھا کہ میں اپنی باری عائشہ کو دیتی
ہوں 3۔بے شک روایت کیا جاتا ہے کہ اس بیوی کے دل میں ڈر پیدا ہو گیا تھا کہ
صلى الله
ایسا نہ ہو کہ رسول کریم ہے مجھے بوجہ بڑھاپے کے طلاق دے دیں اور ممکن ہے یہ
بات درست ہو۔عورتیں بعض دفعہ اپنی کمزوری کے باعث اس قسم کے وہموں میں
مبتلا ہو جاتی ہیں مگر رسول کریم ﷺ کے دل میں یہ خیال کبھی پیدا نہیں ہو سکتا تھا اور
نہ ہوا۔آپ کی عمر کا ایک ایک لحظہ اور ایک ایک دقیقہ اس افترا کی تردید کرتا ہے،
اس بہتان کو رد کرتا ہے اور اس خیال کو دھکے دیتا ہے۔بد بخت ہے وہ انسان جو محمد
رسول اللہ ﷺ کا متبع کہلا کر ایسا خیال دل میں لاتا ہے اور اندھا ہے وہ آدمی جو محمد
رسول اللہ ﷺ کی زندگی کو دیکھتے ہوئے پھر اس پر یقین کرتا ہے۔رسول کریم ﷺ کی
شادی چھپیس برس کی عمر میں حضرت خدیجہ سے ہوئی تھی اور اُس وقت حضرت خدیجہ کی
عمر 40 سال کی تھی۔حضرت خدیجہ چونسٹھ سال کی عمر میں فوت ہوئیں اور اُس وقت
آنحضرت علی اللہ کی عمر 49 سال کی تھی۔مگر دوست اور دشمن شاہد ہیں کہ آپ نے
حضرت خدیجہ سے ایسا برتاؤ کیا جس کی نظیر دنیا میں بہت کم ملتی ہے۔حضرت سودہ سے
آپ کی شادی حضرت خدیجہ کے بعد ہوئی اور ان کی وفات 54 ہجری میں ہوئی ہے۔چونکہ ان کی عمر کا صحیح اندازہ مجھے معلوم نہیں میں سن وفات سے اندازہ لگا تا ہوں کہ اگر
وہ سو سال کی عمر میں فوت ہوئی ہوں تو 44 سال جو وہ رسول کریم ع کے بعد زندہ
ہیں نکال کر ان کی عمر آنحضرت ﷺ کی وفات کے وقت 56 سال بنتی ہے۔اب کیا
کوئی شخص خیال کر سکتا ہے کہ وہ شخص جس نے پچاس سالہ عمر میں 64 سالہ بیوی سے
نهایت و فادارانہ گزارہ کیا تھا وہ اپنی 63 سالہ عمر میں 56 سالہ بیوی کو اس لئے طلاق
دینے پر آمادہ ہو جاوے گا کہ وہ بوڑھی ہوگئی ہے۔اِنْ هَذَا إِلَّا إِفْكٌ مُّبِينٌ -
پس اگر اس روایت میں کوئی حقیقت ہے تو حضرت سودہ کے خیال سے زیادہ
سيرة النبي علي
24
جلد 2
وقعت اسے حاصل نہیں۔اور عورتوں میں اس قسم کے خیال پیدا ہو جانا قابل تعجب
صلى
الله
نہیں۔رسول کریم ﷺ کا یہ ہرگز خیال نہیں تھا۔پس وہ مسلمان جو ایک سے زیادہ بیویاں کرتے ہیں ان کو اسلام کی تعلیم کے
مطابق عمل کر کے دکھانے کی کوشش کرنی چاہئے اور شہوت رانی اور نفس پرستی کے پیچھے
نہیں پڑنا چاہئے تا مخالفین اسلام کو حرف گیری کا موقع نہ ملے۔“
خطاب جلسہ سالانہ 27 دسمبر 1919 ء صفحہ 65 تا 69)
1 ترمذی ابواب النكاح باب ماجاء فى التسوية بين الضرائر صفحہ 276 حدیث نمبر 1141
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الاولى
صل الله
2 بخاری کتاب المغازى باب مرض النبيلة ووفاته وقول الله تعالی انک میت
وانهم ميتون صفحہ 755 حدیث نمبر 4442 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
3: بخارى كتاب النكاح باب المرأة تهب يومها من زوجها لضرتها وكيف يقسم
ذالک صفحہ 932 حدیث نمبر 5212 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية