سب نبیوں سے افضل اور پیارا نبی
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي عمال
28
28
سب نبیوں سے افضل اور پیارا نبی
حضرت مصلح موعود نے لاہور کے احمدی تاجروں کی درخواست پر 19 جنوری
1920 ء کو بیرون دہلی دروازہ میں صداقت احمدیت“ کے موضوع پر تقریر فرمائی۔صل الله
اس میں رسول کریم ﷺ کا دیگر انبیاء سے موازنہ کرتے ہوئے فرمایا :۔الله
”دنیا میں بہت سے انبیاء گزرے ہیں اور اس وجہ سے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے
پیارے اور بزرگ تھے اور اس کی طرف سے بھیجے ہوئے تھے ہمارے سردار ہیں۔ہم
ان کا ادب اور احترام کرتے ہیں اور ان سے محبت رکھتے ہیں اور جب خدا تعالیٰ
توفیق دے اپنے نبی کریم ﷺ کے علاوہ ان کو بھی درودوں میں شامل کر لیتے ہیں
کیونکہ وہ ہمارے مالک اور خالق کے پیارے ہیں تو ہمارے بھی پیارے ہیں۔ان کو
ہمارے مالک اور خالق خدا نے عزت دی ہے اور جن کو اس نے عزت دی ہے ان
کی عزت کرنا ہمارا فرض ہے۔پس ہم تمام انبیاء علیہم السلام کا احترام کرتے ہیں خواہ
ان کا نام ہمیں قرآن کریم کے ذریعہ معلوم ہوا یا قرآن نے ان کا نام نہیں لیا۔قرآن
کے اس مقرر کردہ اصول کے ماتحت کہ وَاِنْ مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيْهَا نَذِيرُ 1 کوئی
امت ایسی نہیں گزری جس میں نذیر نہ آیا ہو ہم سب کی عزت کرتے ہیں اور جہاں
جہاں کوئی نبی آیا ہے اس کا احترام کرتے ہیں۔فضیلت رسول الله له بر جملہ انبیاء لیکن باوجود اس اقرار کے
ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ ان
سب نبیوں اور سب انسانوں کے جو آج تک پیدا ہوئے یا آئندہ پیدا ہوں گے سردار
جلد 2
سيرة النبي علي
29
جلد 2
اور ان سے افضل اور اعلیٰ رسول کریم ﷺے ہیں۔جب سے دنیا کا آغاز ہوا ہے اُس
وقت سے لے کر کسی ماں نے کوئی ایسا بچہ نہیں جنا جو محمد ﷺ کے مقابلہ میں کھڑا ہو سکے
اور کسی ذاکر نے خدا تعالیٰ کا اتنا ذکر اپنی زبان پر جاری نہیں کیا کہ اس مقام پر قدم
رکھ سکے جہاں محمد ﷺ کا قدم تھا۔خواہ کوئی نبی ہو یا غیر نبی ، رسول ہو یا غیر رسول، کوئی
ہو، کسی ملک کا رہنے والا ہو، کسی تمدن کی اتباع کرنے والا ہو، کوئی زبان بولنے والا ہو
صل الله
محمد ﷺ کے مقابلہ میں ہرگز نہیں کھڑا ہو سکتا۔صداقت عظمت رسول ع یہ صرف دعوی نہیں بلکہ صداقت اور
صلى الله
حقیقت ہے جس کے دلائل موجود ہیں۔خالی دعوئی تو ہر شخص پیش کر سکتا ہے۔ایک ہندو بھی کہہ سکتا ہے کہ تمہارا کیا حق ہے کہ
محمد )
(ع) سب سے افضل ہے۔ہمارے اوتارسب سے اعلیٰ ہیں۔ہم احمدیت کے
رو سے تو یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ہندوؤں میں بھی اوتار گزرے ہیں مگر یہ نہیں مان سکتے
صلى الله
کہ محمد ملے سے کوئی اوتا رافضل گزرا ہے۔مگر ایک ہندو کا حق ہے کہ وہ دعوی کرے کہ
ہمارا فلاں اوتا رسب انسانوں سے افضل ہے۔اسی طرح ایک عیسائی بھی کہتا ہے کہ
یسوع
مسیح محمد (ع) سے افضل ہے۔یہودی بھی کہتا ہے کہ حضرت موسی سب سے
افضل ہیں۔اسی طرح دیگر مذاہب کے لوگ بھی اپنے اپنے بزرگوں کو سب سے افضل
بتاتے ہیں۔لیکن ان کے اور ہمارے دعوی میں بہت بڑا فرق ہے اور وہ یہ کہ ہمارے
دعوی کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں مگر ان کے پاس اپنے دعوی کا کوئی ثبوت نہیں
ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ہمارا نبی یا ہمارا اوتار یا ہمارا خداوند مسیح سب سے افضل ہے مگر اس
کا کوئی ثبوت نہیں پیش کر سکتے اور ہم جو کہتے ہیں کہ رسول کریم نے سب سے افضل
ہیں تو اس کا ثبوت بھی پیش کرتے ہیں جو روز روشن کی طرح ظاہر ہے۔ہاں اگر
ہمارے پاس بھی دوسرے مذاہب کے لوگوں کی طرح ثبوت اور دلائل نہ ہوتے تو ہمارا
بھی حق نہ تھا کہ یہ دعویٰ کرتے مگر خدا کے فضل سے ہمارے پاس ثبوت اور دلائل
سيرة النبي علي
30
جلد 2
موجود ہیں جو ہم پیش کرتے ہیں لیکن دوسرے لوگ محض ضد اور تعصب سے ایسا دعویٰ
کرتے ہیں۔ان کی مثال اس آدمی کی سی ہے جو اپنی ہی چیز کو اچھا کہے اور دوسروں
کے پاس خواہ اس سے اچھی چیز موجود ہوا سے برا قرار دے۔کرشمہ اُلفت و محبت کہتے ہیں ایک بادشاہ تھا ایک دن جبکہ اس کا دربار لگا
ہوا تھا اس نے اپنے ایک غلام کو ٹوپی دی اور کہا
جولڑ کا سب سے خوبصورت ہو اس کے سر پر رکھ دو۔وہ ٹوپی لے کر گیا اور اپنے میلے
کھیلے لڑکے کے سر پر رکھ آیا جس کے ہونٹ بہت موٹے تھے، ناک بہہ رہی تھی اور
آنکھیں چندھائی ہوئی تھیں۔بادشاہ نے اس سے پوچھا یہ تم نے کیا کیا؟ اس نے کہا
بادشاہ سلامت! مجھے یہی لڑکا سب سے زیادہ خوبصورت نظر آتا ہے اس لئے اسی کے
سر پر ٹوپی رکھ آیا ہوں۔تو یہ عام قاعدہ ہے کہ اپنی ہی چیز کو اعلیٰ اور سب سے افضل
قرار دیا جاتا ہے۔کہتے ہیں کسی نے مجنوں کو کہا تھا کہ لیلی کوئی خوبصورت عورت نہیں
ہے اس سے اعلیٰ درجہ کی اور کئی عورتیں ہیں تم اس پر کیوں مر رہے ہو؟ مجنوں نے کہا
تمہاری نظر میں وہ خوبصورت نہ ہوگی اس کو میری آنکھوں سے دیکھو تو معلوم ہو۔تو
جس سے انسان کو محبت ہوتی ہے اس کا درجہ سب سے بڑھاتا ہے اور اس کو سب سے
اعلیٰ قرار دیتا ہے۔اسی طرح دوسرے مذاہب والے اپنے اپنے بزرگوں کو جو سب
سے اعلیٰ اور افضل بتاتے ہیں تو محض محبت اور تعلق کی وجہ سے بتاتے ہیں مگر ان کے
افضل اور اعلیٰ ہونے کا جب ان سے ثبوت طلب کیا جائے تو کچھ پیش نہیں کر سکتے۔ثبوت صرف ہمارے پاس ہے جو ہم رسول کریم ﷺ کے سب سے اعلیٰ اور افضل
ہونے کے متعلق پیش کر سکتے ہیں۔ہمارے پاس رسول کریم ﷺ کے افضل ہونے کے
ثبوت اور دلائل تو اتنے ہیں کہ اگر ان کو ہم پیش کرنا شروع کریں تو سالہا سال کا عرصہ
درکار ہے۔قرآن کریم سارے کا سارا رسول کریم علیہ کی افضلیت کے ثبوتوں سے
بھرا ہوا ہے۔زمین و آسمان آپ کی افضلیت کی شہادت دے رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ جو
الله
سيرة النبي علي
31
جلد 2
ہر ایک چیز کا خالق ہے اور اس کی تمام مخلوق شہادت پیش کر رہی ہے مگر چونکہ اس قدر
وسیع باتوں کا سمجھنا اور اس وقت ان کا پیش کرنا آسان نہیں ہے اس لئے میں ایک ہی
دلیل کو لیتا ہوں جو بہت بڑی ہے اور جس کا سمجھنا ہر ایک انسان کے لئے نہایت
آسان ہے۔وہ دلیل جو حضرت مسیح کے قول میں بیان کی گئی ہے
چائی پر کھنے کا معیار حضرت مسیح انجیل میں فرماتے ہیں کہ درخت اپنے
پھل ہی سے پہچانا جاتا ہے 2 جب کسی درخت کو پھل لگتے ہیں تو ان کے ذریعہ اس کی
خوبی اور برتری معلوم ہوسکتی ہے۔یہ ایک بالکل سچا واقعہ اور نیچر کا مقرر کردہ قاعدہ ہے
جس کو حضرت مسیح نے بیان کیا ہے۔مثلاً آم کے درخت کو کیکر کے درخت پر کیا
فضیلت ہے؟ یہی کہ آم شیریں پھل دیتا ہے لیکن کیکر نہیں دیتا۔پھر آم کے درختوں کی
ایک دوسرے سے کیونکر قیمت بڑھتی ہے؟ اسی طرح کہ کوئی درخت کم پھل دیتا ہے اور
کوئی زیادہ کسی کے پھل شیریں ہوتے ہیں اور کسی کے کھٹے۔تو پھلوں کی وجہ سے ہی
ایک درخت کو دوسرے درخت پر فضیلت ہوتی ہے اور اسی وجہ سے ایک کی قیمت
دوسرے کی قیمت سے بڑھتی ہے۔یہی حال اور دوسرے درختوں کا ہوتا ہے کہ جس
غرض اور جس کام کے لئے وہ ہوتے ہیں اس کو جو اعلیٰ طور پر پورا کرتا ہے اس کو
دوسروں پر فضیلت دی جاتی ہے اور جو اس غرض کو پورا نہیں کرتے ان کی کچھ فضیلت
نہیں رہتی۔دیکھو آم کا درخت پھل دینے چھوڑ دیتا ہے تو اس کے مقابلہ میں ایک
ایسے درخت کی قیمت بڑھ جاتی ہے جو کوئی پھل نہیں دیتا کیونکہ اس کی لکڑی آم کی
لکڑی کی نسبت مضبوط اور اعلیٰ درجہ کی ہوتی ہے۔تو آم، انار اور اور درختوں کی قیمت
ان کے پھلوں کی شیرینی پر لگتی ہے۔مقابلہ آنحضرت علی بر دیگر انبیاء اس اصل کے ماتحت ہم محمد
صلى الله
رسول اللہ علی اور دوسرے
سيرة النبي علم
32
جلد 2
انبیاء کی تعلیم کا مقابلہ کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ آیا محمد ﷺ کو یہ فضیلت حاصل ہے یا
نہیں کہ آپ کی تعلیم پھل اور نتائج کے لحاظ سے دوسروں سے اعلیٰ ہے۔اگر آپ کی
تعلیم کے پھل دوسرے انبیاء کی تعلیموں سے زیادہ اور اعلیٰ درجہ کے ہوں تو پھر آپ
اعلیٰ اور افضل ہونے میں بھی شک و شبہ نہیں رہ جاتا لیکن اگر آپ کی تعلیم کے پھل
اور ثمرات اور فوائد پہلے نبیوں کی تعلیموں سے کم ہوں تو آپ بھی ان نبیوں سے کم درجہ
کے ہوں گے۔صل الله
اس اصل کے ماتحت ہم رسول کریم ﷺ کی تعلیم کو دیکھتے ہیں اور موٹی موٹی چند
ایک مثالیں لیتے ہیں کہ آدمی کو درختوں کی طرح میوے نہیں لگا کرتے بلکہ اس کے
پھلوں سے یہ مراد ہوتی ہے کہ جو تعلیم وہ دیتا ہے اس کا اثر اور نتیجہ کیا ہوتا ہے اور اس
کی تعلیم سے کیسے لوگ تیار ہوتے ہیں۔اس بات کا موازنہ کرنے کے لئے ہم تین
نبیوں کو لیتے ہیں۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے اَنَا سَيِّدُ وُلْدِ آدَمَ 3 کہ میں آدم
کے تمام بیٹوں کا سردار ہوں۔اس دعوی کی صداقت ثابت کرنے کے لئے ہم حضرت
موسیٰ اور حضرت عیسی اور آنحضرت ﷺ کا مقابلہ کرتے ہیں۔حضرت موسی اور
حضرت عیسی خدا تعالیٰ کے نبی تھے جیسا کہ خود خدا تعالیٰ نے بتایا ہے اس لئے ان کے
خدا تعالیٰ کے برگزیدہ اور پیارے ہونے سے کس طرح انکار کیا جاسکتا ہے۔مگر سوال
یہ ہے کہ حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی کا محمد میے کے مقابلہ میں کیا درجہ ہے؟ اس کے
لئے ہم ان کے پھلوں کو دیکھتے ہیں اور معلوم کرتے ہیں کہ حضرت موسی کی تعلیم کو کیسے
پھل لگے اور حضرت عیسی کی تعلیم کو کیسے اور رسول کریم ﷺ کی تعلیم کو کیسے۔یہ سب
انبیاء چونکہ دنیا کی اصلاح کے لئے آئے تھے اس لئے ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ کس نبی
نے اپنی تعلیم کے ذریعے ایسی جماعت تیار کی جو تقویٰ اور طہارت میں سب سے بڑھ
گئی اور کوئی جماعت اس کا مقابلہ نہ کر سکی۔جس نبی کی تیار کردہ جماعت ایسی ثابت
ہو جائے گی وہ سب سے بڑھ جائے گا خواہ وہ عیسی ہو خواہ موسی۔اگر محمد عے کی
سيرة النبي عل
الله
33
جلد 2
تیار کردہ جماعت قربانی اور ایثار، تقویٰ و طہارت، نیکی اور بھلائی میں سب سے بڑھ
کر ثابت ہو تو خواہ دنیا کچھ کہے اور کسی کو افضل ٹھہرائے دلائل اور ثبوت ہی پکار پکار کر
کہیں گے کہ محمد ﷺ ہی سب سے افضل ہیں اور کوئی نہیں جو ان کی شان
کو پہنچ سکے۔اثرات تعلیم رسول و تعلیم انبیاء، اب ہم ان انما علیم السلام کی تعلیموں
کے نتائج کا موٹا سا مقابلہ کرتے ہیں۔حضرت موسی آئے اور انہوں نے بنی اسرائیل کو تبلیغ کی۔کسی قوم اور جماعت کی
فرمانبرداری اور اطاعت کا پتہ مشکلات اور مصائب کے وقت ہی لگا کرتا ہے۔قصہ
مشہور ہے کہ ایک پور بیا مر گیا اور اس کی بیوی نے ماتم شروع کیا کہ ہائے فلاں۔اس نے اتنا روپیہ لینا تھا وہ کون لے گا؟ ایک دوسرا پور بیا بولا ”اری ہم“۔پھر اس
نے کہا فلاں جائیداد کا کون انتظام کرے گا ؟ اسی نے کہا ”اری ہم “۔اسی طرح کہتے
کہتے جب اس نے یہ کہا کہ اس نے فلاں کا اتنا روپیہ دینا تھا وہ کون دے گا ؟ تو کہنے
لگا میں ہی بولتا جاؤں کوئی اور بھی بولے گا یا نہیں ؟ تو ایسے تو بہت لوگ ہوتے ہیں جو
لینے اور فائدہ اٹھانے کے وقت آگے بڑھتے ہیں لیکن مشکل کے وقت پیچھے ہٹ جاتے
ہیں۔اس لئے اصل قربانی اور محبت کا پتہ مشکلات کے وقت ہی لگتا ہے۔حضرت موسی کی جماعت کا
ایک واقعہ حضرت موسیٰ علیہ السلام واقعہ قرآن میں آتا ہے اور
بائبل میں بھی مذکور ہے۔اس لئے جب کہ نہ مسلمان اس کا انکار کرتے ہیں اور نہ
عیسائی تو پھر اور کسی کو اس کا انکار کرنے کا کیا حق ہے۔واقعہ یہ ہے کہ حضرت موسی کو
ایک ایسی قوم سے مقابلہ آپڑا جو بڑی زبر دست اور طاقتور تھی۔تو حضرت موسی نے
اپنی قوم کو اس کا مقابلہ کرنے کے لئے تیاری کا حکم دیا مگر ان کی قوم نے یہ دیکھ کر کہ
ہمارا دشمن بڑا طاقتور ہے کہا کہ اس سے ہم کس طرح مقابلہ کر سکتے ہیں۔حضرت موسیٰ
نے کہا تم خدا کا نام لے کر چلو تو سہی خدا ہمیں مدد دے گا۔اس کے جواب میں انہوں
سيرة النبي علي
34
جلد 2
نے کہا اے موسی ! ہم تو اس دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے ہرگز نہ جائیں گے۔تیرا خدا
اور تُو جا اور جا کر لڑ و4۔بائبل سے ثابت ہے کہ حضرت موسی کی جماعت کا ایک بہت
قلیل حصہ مقابلہ کے لئے تیار ہوا اور باقی ساری کی ساری قوم پیچھے رہ گئی 5۔اس سے
ظاہر ہے کہ حضرت موسی کی جماعت کے اکثر حصہ کی حالت یہ ہوئی کہ اس نے ان کو
کہہ دیا کہ تو اور تیرا خدا جا کر لڑو ہم نہیں جائیں گے۔ان کے بعد ہم حضرت عیسی کی
ایک واقعہ حضرت عیسی علیہ السلام طرف آتے ہیں۔وہ دنیا میں
آئے اور انہوں نے لوگوں کی اصلاح کی جیسا کہ قرآن کریم سے ثابت ہے۔مگر اس
وقت ہمیں مقابلہ کر کے یہ دیکھنا ہے کہ ان کا کام رسول کریم ﷺ کے مقابلہ میں کیسا
تھا۔ان کی جماعت میں بھی یہی نظر آتا ہے کہ جب دشمن نے حضرت عیسی کو پکڑنا چاہا
تو اُس وقت ان کے بڑے حواری سے جس کو انہوں نے اپنی جماعت کا امام بنایا ہوا تھا
جب پوچھا گیا کہ تو عیسی کو جانتا ہے؟ تو اس نے یہ دیکھ کر کہ میں بھی پکڑا جاؤں گا کہا
کہ میں تو اس پر لعنت کرتا ہوں 6 تو بجائے اس کے کہ وہ اس وقت یہ کہتا کہ ہاں میں
اسے جانتا ہوں جو اس کا حال ہوگا وہی میرا ہو گا۔وہ کہتا ہے کہ میں اسے جانتا ہی نہیں
اور پھر اس پر بس نہیں کرتا بلکہ لعنت کرتا ہے۔ایک واقعہ نبی اکرم مع ان واقعات کے مقابلہ میں رسول کریم میں نے کی
تیار کردہ جماعت کو دیکھتے ہیں۔رسول کریم ہے
اپنے وطن مکہ کو چھوڑ کر مدینہ کی طرف ہجرت کرتے ہیں اور مدینہ آ کر مدینہ والوں کے
ساتھ یہ معاہدہ ہوتا ہے کہ اگر دشمن مدینہ پر حملہ کرے گا تو مدینہ والے اس کے مقابلہ
میں لڑیں گے اور اگر باہر جا کر لڑنا پڑا تو ان پر لڑ نا فرض نہ ہوگا لیکن جب احد کی لڑائی
کا وقت آیا اور دشمن نے مدینہ پر حملہ کرنا چاہا تو صحابہ میں مشورہ ہوا اور یہ قرار پایا کہ
مدینہ سے باہر نکل کر لڑیں تا کہ لڑائی کے لئے کھلا میدان مل جائے۔لیکن مشکل یہ تھی
سيرة النبي علي
35
جلد 2
کہ دشمن کی تعداد اتنی کثیر تھی کہ مسلمان اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے تھے۔دشمن کے پاس
تین ہزار تجربہ کا رسپاہی تھے اور مسلمانوں کے صرف ایک ہزار آدمی تھے جن میں سے
اکثر لڑائی سے ناواقف تھے۔کیونکہ مدینہ کے لوگ لڑائی کرنا نہ جانتے تھے۔وہ
زمینداری اور زراعت میں مصروف رہتے تھے اور جس طرح ہمارے ملک میں رواج
ہے کہ غلطی سے پیشوں کی وجہ سے لوگوں کو حقیر سمجھا جاتا ہے اسی طرح ان کو حقیر سمجھا
جاتا تھا اور ان کے متعلق کہا جاتا تھا کہ یہ کیا لڑیں گے۔یہ لوگ بھی اس ایک ہزار کی
تعداد میں شامل تھے۔پھر اس میں تین سو لوگ ایسے تھے جو منافق تھے اور جن کو سب
مسلمان جانتے تھے کہ ہمیں گالیاں دیتے اور برا بھلا کہتے ہیں۔اس لئے مسلمان سمجھتے
تھے کہ ہماری تعداد دشمن کے مقابلہ میں بہت تھوڑی ہے۔رسول کریم ﷺ نے صحابہ
میں کھڑے ہو کر فرمایا کہ مشورہ دو باہر جا کر دشمن کا مقابلہ کریں یا اندر سے ہی؟ آخر
فیصلہ ہوا کہ باہر جا کر مقابلہ کرنا چاہئے۔آپ نے بدر کے موقع پر بھی فرمایا تھا کہ ہاں
مشورہ دو جس سے آپ کا مطلب یہ تھا کہ انصار بولیں کہ ان کا کیا ارادہ ہے کیونکہ ان
سے معاہدہ تھا کہ اگر باہر جا کر دشمن کا مقابلہ کرنا پڑا تو وہ نہ جائیں گے۔اس پر ایک
انصاری اٹھا اور اس نے کہا یا رسول اللہ ! کیا آپ کا یہ مطلب ہے کہ ہم بولیں ہم نے
جب آپ کو خدا کا رسول مان لیا تو اب کیا ہے اگر آپ ہمیں کہیں گے کہ سمندر میں
گھوڑے ڈال دو تو ہم ڈال دیں گے 7 ہم موسی کی جماعت کی طرح نہ کہیں گے کہ جا
تُو اور تیرا خدا جا کر لڑو۔بلکہ جب تک دشمن ہماری لاشوں کو روند کر آپ تک نہیں آئے
گا ہم اسے نہیں آنے دیں گے 8۔مَابِهِ الْاِمتیاز کی تین شہادت یہ تھا پھل محمد علیہ کی تعلیم کا اور درخت اپنے
پھل سے پہچانا جاتا ہے۔اب دیکھ لوکس
کے پھل اعلیٰ ہیں۔آیا موسی کے جنہوں نے کہہ دیا تھا کہ تُو اور تیرا خدا جا کر لڑو ہم نہیں
جائیں گے یا عیسی کے جس کے خاص حواری نے ان پر لعنت کی تھی یا محمد ﷺ کے
سيرة النبي ع
36
جلد 2
جنہوں نے باوجود باہر جا کر نہ لڑنے کا معاہدہ کیا ہوا تھا یہ کہا کہ اگر دشمن آپ تک پہنچے
گا تو ہماری لاشوں کو روند کر ہی پہنچے گا۔جیتے جی ہم اسے آپ تک نہ آنے دیں گے۔کوئی کہہ سکتا ہے جوش میں آکر لوگ اس طرح کہہ ہی دیا کرتے ہیں لیکن جب مصیبت
آپڑتی ہے تب یہ جوش قائم نہیں رہتا مگر انہوں نے یہ زبان سے ہی نہ کہا بلکہ لڑائی میں
بھی گئے اور خدا تعالیٰ نے ان کے دعوی کو سچا کرنے کے لئے ایسے اسباب پیدا
کر دیئے کہ رسول کریم ہے دشمن کے نرغے میں گھر گئے اور ایسے خطرناک طور پر
صلى الله
گھر گئے کہ عام خبر مشہور ہوگئی کہ آپ شہید ہو گئے ہیں۔اس وقت ان لوگوں کی کیا
حالت ہوئی اس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک انصاری حضرت عمرؓ سے
جنہوں نے سر نیچے ڈالا ہوا تھا آکر پوچھتے ہیں کیا ہوا؟ وہ کہتے ہیں رسول کریم ﷺ
شہید ہو گئے۔یہ سن کر وہ انصاری کہتے ہیں کہ اگر محمد ہے اس دنیا سے چلے گئے ہیں تو
ہمارے یہاں رہنے کا کیا فائدہ۔چلو! ہم بھی چلیں اور لڑ کر مر جائیں۔یہ کہہ کر وہ گئے
اور لڑ کر مارے گئے اور اس سختی سے لڑے کہ جب ان کی لاش کو دیکھا گیا تو اس پرستر
زخم لگے ہوئے تھے 9۔پھر اور اخلاص کا نمونہ دیکھئے جب دشمن تیر پر تیر رسول کریم
ے کو مار رہا تھا تو چند صحابہ آپ کے ارد گرد کھڑے ہو گئے جن کی پیٹھیں تیروں سے
چھلنی ہو گئیں۔کسی نے ایک صحافی سے پوچھا جب تم پر تیر پڑتا تھا تو کیا تم اف بھی نہ
کرتے تھے؟ انہوں نے کہا میں اُف اس لئے نہ کرتا تھا کہ کہیں میرا جسم نہ ہل جائے
صلى
اور تیر رسول کریم ﷺ پر جا پڑے۔۔اخلاص مستورات مؤمنین یہ تو لڑنے والوں کا حال تھا جن کے متعلق کہا
جا سکتا ہے کہ مرد بہادر ہوا ہی کرتے ہیں
مگر یہ اخلاص مردوں تک ہی محدود نہ تھا بلکہ عورتوں میں بھی ایسا ہی پایا جاتا تھا۔یہی
لڑائی جس میں مشہور ہوا کہ رسول کریم ہے شہید ہو گئے جب ختم ہوئی اور لوگ مدینہ کو
واپس لوٹے تو ادھر مدینہ کے بچے اور عورتیں رسول کریم ﷺ کی شہادت کی خبر سن کر
سيرة النبي علي
37
جلد 2
الله
دیوانہ وار باہر نکلے۔لڑائی سے واپس آنے والے لوگ آگے آگے جا رہے تھے ان
میں سے ایک عورت بے تحاشا آ کر پوچھتی ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا کیا حال ہے؟ اس
الله
کے دل میں چونکہ رسول کریم عملے کے متعلق اطمینان اور تسلی تھی اس نے اس بات کو
معمولی سمجھ کر کہا تمہارا باپ مارا گیا۔عورت نے کہا میں نے پوچھا ہے کہ رسول اللہ
کا کیا حال ہے؟ اس نے کہا تمہارا بھائی مارا گیا۔عورت نے کہا میں یہ پوچھتی
ہوں کہ رسول اللہ ﷺ کا کیا حال ہے؟ اس نے کہا تیرا خاوند بھی مارا گیا ہے۔عورت
صلى
الله
صلى الله
صلى الله
صلى الله
صلى الله
نے کہا میری بات کا تم کیوں جواب نہیں دیتے ، میں پوچھتی ہوں کہ رسول اللہ کے کا
کیا حال ہے؟ اس نے کہا رسول اللہ ﷺ زندہ ہیں۔یہ سن کر اس عورت نے کہا شکر
صلى الله ہے خدا کا۔اگر رسول اللہ ﷺ زندہ ہیں تو ہمیں اور کسی کی پرواہ نہیں 10۔اس بات کو وہ شخص سمجھ سکتا ہے جس نے عورتوں کا جزع فزع دیکھا ہو کہ اگر
کسی عورت کا ایک دن کا بچہ بھی مر جاتا ہے تو کس قدر روتی ہے۔مگر اس عورت کا
سارے کا سارا خاندان کہ جس پر اس کا آسرا تھا مارا جاتا ہے وہ کہتی ہے کہ اگر
رسول الله ﷺ زندہ ہیں تو کوئی حرج نہیں۔یہ رسول کریم ﷺ کی قوت قدسیہ تھی
جس نے مردوں اور عورتوں میں ایسا اخلاص بھر دیا اور یہ آپ کے سب سے افضل
ہونے کا ثبوت ہے جو اور کوئی قوم اپنے نبی کے متعلق پیش نہیں کر سکتی۔پس ثابت ہو گیا
که محمد اللہ ہی سب انبیاء سے افضل ہیں اور آپ کا درجہ ہر بات میں دوسروں سے بڑھ
کر ہے۔کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ آپ نے جو جماعت تیار کی اس کے مردوں،عورتوں
حتی کہ بچوں میں ایسا اخلاص اور محبت پائی جاتی ہے جس کا نمونہ اور کہیں نہیں مل سکتا۔دومسلم بچوں کی بہادری بدر کی لڑائی میں دو پندرہ پندرہ برس کے لڑکوں
صلى الله
نے بڑی کوشش سے رسول کریم ﷺ سے لڑائی
میں شامل ہونے کی اجازت حاصل کی۔ایک صحابی کہتے ہیں کہ لڑائی کے وقت یہ
دونوں لڑکے میرے دائیں بائیں کھڑے تھے اور میں یہ خیال کر رہا تھا کہ آج میں کس
سيرة النبي الله
38
جلد 2
طرح لڑوں گا۔میرے ساتھ اگر بہادر سپاہی ہوتے تو میں لڑسکتا اب کیا کروں گا۔میں ابھی اس خیال میں تھا کہ ایک لڑکے نے مجھے کہنی ماری اور جب میں اس کی طرف
صلى الله
متوجہ ہوا تو اس نے پوچھا ابو جہل کہاں ہے جو رسول کریم ﷺ کو بہت دکھ دیا کرتا
ہے۔میں ابھی اس کو جواب نہیں دینے پایا تھا کہ دوسرے نے آہستہ سے پوچھا تا
دوسرا نہ سن لے چا! ابو جہل کون سا ہے؟ میرا دل چاہتا ہے کہ میں اس کو ماروں۔یہ
صحابی عبد الرحمن بن عوف تھے جو بڑے بہادر اور جری تھے۔وہ کہتے ہیں کہ یہ خیال
میرے دل میں بھی نہ تھا کہ میں ابو جہل کو ماروں۔مگر میں نے ابھی ابو جہل کی طرف اشارہ
ہی کیا تھا کہ دونوں لڑکے میرے دائیں اور بائیں سے چیل کی طرح جھپٹے اور دشمن کے لشکر
میں گھس کر ابو جہل کو جا ما را 11۔دیکھو یہ پندرہ پندرہ برس کے لڑکے تھے۔اس نور کے بغیر
جو ان کو حاصل تھا اس عمر کے لڑکے کیا کرتے ہیں؟ یہی کہ شہر کے لڑکے انگریزی کھیلیں
کھیلتے ہیں اور گاؤں کے لڑکے دیہاتی کھیلیں۔مگر وہ اپنی جان کی کھیل کھیلتے ہیں اور
ایسی بہادری سے کھیلتے ہیں کہ بڑے بڑے بہادر حیران ہو جاتے ہیں۔یہ نظارہ ایک
عقلمند اور سمجھدار انسان کو بہت بڑے نتیجہ پر پہنچاتا ہے اور وہ یہ کہ محمد یہ سب انبیاء
وہ
سے افضل تھے اور کوئی آپ کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔پھر قرآن بھی یہی کہتا ہے اور خود
رسول کریم بھی یہی فرماتے ہیں کہ میں سب انسانوں کا سردار ہوں۔جب ہم
اس نتیجہ پر پہنچ گئے تو معلوم ہوا کہ جو نبی سب سے افضل ہے وہی سب سے خدا کا پیارا
ہے۔چنانچہ قرآن کریم میں خدا تعالیٰ رسول اللہ سے پیار اور محبت کے متعلق فرماتا ہے
قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ 12 محمد تو ہمارا ایسا
محبوب ہے کہ جو اس کی فرمانبرداری کرے وہ بھی ہمارا محبوب ہو جاتا ہے۔“
1: فاطر: 25
( صداقت احمدیت صفحه 1 تا 13 مطبوعہ قادیان بارثانی)
2 متی باب 7 آیت 16 برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ 1922ء
سيرة النبي علي
39
جلد 2
3: ابن ماجه كتاب الزهد باب ذكر الشفاعة صفحه 629،628 حدیث نمبر 4308 مطبوعہ ریاض
1999 ء الطبعة الاولى
4: المائدة : 25
5: استثناء باب 1 آیت 26 تا 33 برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ 1922ء
متی باب 26 آیت 74 برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ 1922ء
87 سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 675 مطبوعہ دمشق 2005 ، الطبعة الاولى
9: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثاني صفحه 862 زیر عنوان شأن انس بن النضر مطبوعہ دمشق
$2005
:10 السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثاني صفحه 880 زیر عنوان شأن المرأة الدينارية
:
مطبوعہ دمشق 2005 ء
11: بخاری کتاب المغازى باب فضل من شهد بدراً صفحه 673 حدیث نمبر 3988 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
12: آل عمران: 32