رسول کریمﷺ کی تربیت یافتہ جماعت

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي الله
41
جلد 2
رسول کریم ﷺ کی تربیت یافتہ جماعت
حضرت مصلح موعود نے بریڈ لاء ہال لاہور میں 15 فروری 1920ء کو ایک تقریر
کیا دنیا کے امن کی بنیاد عیسائیت پر رکھی جاسکتی ہے“ کے عنوان سے فرمائی۔اس میں
آپ نے صحابہ کرام کے اندر جرات، اخلاص اور دلیری جو کہ رسول کریم ﷺ نے ان
کے اندر پیدا کی تھی کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا:۔”دنیا کی جو عمر اس وقت کے موجودہ علوم کے رو سے تجویز کی گئی ہے اس کو مدنظر
رکھتے ہوئے میں کہہ سکتا ہوں کہ ابھی کوئی زیادہ عرصہ نہیں گزرا صرف تیرہ سو سال ہوئے
ہیں کہ عرب کے ملک میں جو دنیا کے تمام آرام و آرائش کے سامانوں سے معرا اور خالی تھا
ایک ایسا شخص پیدا ہوا جو ظاہری علوم کے لحاظ سے اپنا نام لکھنا بھی نہ جانتا تھا۔اس پر
خدائے ذوالجلال نے اپنا جلوہ ڈالا اور اس کے منہ سے ایک آواز بلند کروائی اور دنیا
کو اس کے ذریعہ اپنی محبت اور پیار کی اطلاع دی۔وہ شخص اور اس کی پیدا کی ہوئی
جماعت کیسی تھی اور کن امنگوں کو لے کر اٹھی تھی ، اس کی ہمت کتنی بلند تھی اور اس کے
حوصلے کس قدر وسیع اور کتنے بڑھے ہوئے تھے اس کا پتہ اس چھوٹے سے معاملہ سے
لگ سکتا ہے کہ ایک دفعہ رسول کریم ﷺ نے صحابہ کو فرمایا کہ مردم شماری کرو کہ
مسلمان کتنے ہیں۔چونکہ اسلام کا ابتدائی زمانہ تھا اس لئے بہت کم لوگ اسلام میں
داخل ہوئے تھے جو چند سو سے زیادہ نہ تھے۔مگر وہ ہمت اور جرأت، وہ اخلاص اور
دلیری جو محمد ﷺ نے اپنے پیروؤس میں ڈال دی تھی اور وہ امنگیں اور آرزوئیں جو ان
کے دلوں میں موجزن تھیں وہ معمولی نہ تھیں۔چنانچہ جب رسول کریم ﷺ نے فرمایا

سيرة النبي عالي
42
جلد 2
کہ مسلمانوں کی مردم شماری کرو اور کی گئی تو کل سات سو مسلمان نکلے۔تاریخ میں آتا
ہے کہ گل سات سو مسلمان جو اس زمانہ کی طاقتوں کا لحاظ کر کے اتنے قلیل تھے کہ ان کو
ایک جماعت کہنا بھی مشکل تھا ان کے حو صلے اتنے بڑھے ہوئے تھے کہ ایک صحابی نے
رسول کریم ﷺ کو کہا کہ یہ جو آپ نے مردم شماری کرائی ہے اور ہم سات سو نکلے ہیں
کیا اب بھی آپ کو خطرہ ہے کہ ہمیں دنیا مٹا سکتی ہے اور ہم دنیا سے مٹ سکتے ہیں 1۔یہ
کبھی نہیں ہوسکتا۔ساری دنیا کو روحانی طور پر فتح کرنے والوں کی یہ تعداد تھی مگر ان کی
ہمت اور جرات اتنی بلند تھی کہ کہتے ہیں کہ کیا ہم سات سو ہو کر دنیا سے مٹ سکتے ہیں
اور اتنی تعداد کو دنیا مٹا سکتی ہے؟ ہرگز نہیں۔دراصل یہ وہ تعداد نہیں بول رہی تھی اور یہ
آواز اس تعداد کی طرف سے نہیں آ رہی تھی اس بات کو کوئی عقل مند تسلیم نہیں کر سکتا
یہ وہ ایمان، وہ یقین اور وہ اخلاص بول رہا تھا جو ان کے دلوں میں تھا اور اس
اخلاص کو لے کر جب وہ اٹھے اور اس ہمت بلند کے ساتھ اٹھے تو تمام دنیا میں پھیل گئے
اور کوئی روک ان کے راستہ میں رکاوٹ نہ ڈال سکی۔“
غیر مطبوعہ تقریر فرموده 15 فروری 1920 ء از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ )
:1 مسلم کتاب الایمان باب جواز الاستسرار بالایمان صفحه 75 مطبوعہ ریاض 2000ء
الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی