عققیدہ حیاتِ مسیحؑ رسول کریمﷺ کی ہتک
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي الله
43
جلد 2
عقیدہ حیات مسیح رسول کریم ﷺ کی ہتک
اسلامی عقائد صحیحہ کے پر کھنے کا معیار تقریر ( مطبوعہ مارچ 1920 ء) میں
حضرت مصلح موعود حیات مسیح کے عقیدہ کو رسول کریم ﷺ کی افضلیت کے منافی
قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں :۔"حضرت عیسی کی وفات سے رسول کریم اب دیکھئے اس زمانہ میں
جس انسان نے خدا کی طرف
صلى
الله
ماہ کی عزت بڑھتی ہے یا حیات سے سے ہونے کا دعوی کیا اس
صلى الله
نے پہلی بات یہ پیش کی ہے کہ حضرت عیسی جن کو خدا تعالیٰ نے بنی اسرائیل کی اصلاح
کے لئے بھیجا تھا فوت ہو گئے ہیں اور میں امت محمدیہ کی اصلاح کے لئے آیا ہوں۔اس
کے متعلق ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی حیات میں اور ان کے دوبارہ
آکر رسول کریم ﷺ کی امت کی اصلاح کرنے میں رسول کریم ﷺ کی عزت ہے یا
ہتک؟ اگر ہتک ہو تو ہم اس عقیدہ کو ہرگز درست تسلیم نہ کریں گے کیونکہ رسول کریم
کی افضلیت ہر طرح سے دلائل کے ساتھ ثابت ہے۔دیگر مذاہب کے لوگوں کا تو
یہ قاعدہ ہے کہ اپنے بزرگوں کو جو افضل نہیں ہیں سب انسانوں سے افضل قرار دیتے
ہیں مگر ہمیں تو خدا تعالیٰ نے سردار ہی ایسا دیا ہے کہ اس کی جتنی بھی عزت و توقیر کریں
تھوڑی ہے اور اس کو سب سے افضل کہنا بالکل سچ ہے۔لیکن افسوس کہ مسلمانوں نے
اس بات کو مدنظر رکھ کر بڑی بڑی ٹھوکریں کھائی ہیں اور کہیں کے کہیں نکل گئے ہیں۔اس وقت ہم اس بات کو لیتے ہیں کہ حضرت عیسی کی وفات میں رسول کریم ﷺ کی
سيرة النبي الله
44
جلد 2
افضلیت ہے یا ان کی زندگی میں کہا جاتا ہے کہ حضرت عیسی کو خدا تعالیٰ نے ان کے
دشمنوں سے بچانے کے لئے زندہ آسمان پر اٹھا لیا اور وہ اس وقت تک زندہ آسمان پر
بیٹھے ہیں۔لیکن اس کے مقابلہ میں رسول کریم ﷺ کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ آپ کو
خدا تعالیٰ نے 63 سال کی عمر میں وفات دے دی اور آپ اسی زمین میں مدفون ہیں۔آپ کو اپنی زندگی میں کئی تکلیفیں پیش آئیں۔مکہ سے آپ کو نکلنا پڑا۔لڑائیوں میں
آپ کو زخم لگے۔دشمنوں نے آپ کو تنگ کیا۔لیکن اس ساری زندگی میں خدا تعالیٰ نے
انہیں آسمان چھوڑ پہاڑ پر بھی نہ اٹھایا۔حضرت عیسی پر تو جب ایک مشکل وقت آیا تو
خدا تعالیٰ نے انہیں زندہ آسمان پر اٹھا لیا لیکن محمد ﷺ پر دکھ پر دکھ آئے ، مصیبتوں پر
مصیبتیں پڑیں مگر خدا تعالیٰ نے انہیں اسی زمین میں رکھا آسمان پر نہ اٹھایا۔اس کے
متعلق سوال پیدا ہوتا ہے کہ محمد نے کی تو یہ حالت ہے کہ خدا تعالیٰ کی اطاعت اور
فرمانبرداری میں اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ رات اور دن خدا تعالیٰ کی اطاعت کے سوا
انہیں کوئی کام ہی نہیں اور خدا تعالیٰ کے سوا انہیں کچھ نظر ہی نہیں آتا۔حتی کہ عیسائی بھی
کہتے ہیں کہ محمد (ﷺ) کو اور تو خواہ کچھ کہیں لیکن اس میں شک نہیں کہ وہ اٹھتا بیٹھتا،
کھاتا پیتا، سوتا جاگتا ، صبح و شام، شادی غمی حتی کہ میاں بیوی کے تعلقات میں، کپڑے
پہنتے وقت ، پاخانہ پھرتے وقت غرض کہ ہر گھڑی اور ہر لحظہ میں خدا کا ہی نام لیتا ہے
اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا خدا کے متعلق اسے جنون تھا۔تو وہ شخص جو خدا تعالیٰ کی
محبت میں اتنا بڑھ گیا تھا کہ ایک عیسائی کہتا ہے کہ خدا کا اس کو جنون ہو گیا تھا اس کی
تو خدا تعالی مشکلات اور تکالیف میں اس طرح مدد نہیں کرتا کہ آسمان پر اٹھائے لیکن
حضرت عیسی کو جب ذرا تکلیف آتی ہے تو خدا انہیں آسمان پر اٹھا لیتا ہے۔پھر محمد
کو تو دشمنوں سے محفوظ رہنے کے لئے راتوں رات مکہ سے جانا اور ایک غار
میں چھپنا پڑتا ہے مگر حضرت عیسی کے لئے خدا تعالیٰ مکان کی چھت پھاڑ کر انہیں
آسمان پر اٹھا لیتا ہے۔اب بتاؤ ان دونوں میں سے خدا تعالیٰ کا زیادہ پیارا اور
عروسة
سيرة النبي علي
محبوب کون ہوا ؟
45
جلد 2
اس سے تو خدا تعالیٰ پر الزام
حیات مسیح کا عقیدہ رکھنے سے خدا پر الزام آتا ہے کہ جب مرے
علی
پیار اور محبت میں سب سے بڑھ گئے تھے تو کیوں خدا تعالیٰ نے ان سے سب سے
زیادہ پیار اور محبت ظاہر نہ کی اور ان کے مقابلہ میں کیوں حضرت عیسی سے اپنی محبت
اور پیار کا زیادہ ثبوت دیا۔چاہئے تو یہ تھا کہ جب محمد کے پیار میں سب سے بڑھ
گئے تھے تو خدا تعالیٰ بھی انہی کے ساتھ اپنی زیادہ محبت کا ثبوت دیتا اور مشکلات کے
وقت انہیں آسمان پر اٹھا لیتا۔صحابہ کے دل میں آنی طور پر یہ بات آئی بھی ہے کہ یہ
انسان ایسا نہیں ہے کہ زمین پر وفات پائے۔چنانچہ جب رسول کریم ﷺ نے
وفات پائی تو حضرت عمر جیسا جلیل القدر صحابی تلوار لے کر کھڑا ہو گیا اور انہوں نے
کہا کہ جس نے یہ کہا کہ رسول کریم ﷺ فوت ہو گئے ہیں میں اس کی گردن اڑا
دوں گا۔وہ تو آسمان پر گئے ہیں اور پھر آئیں گے۔اُس وقت اس کے خلاف کہنے
کی کسی کو جرات نہ ہوئی اور سب خاموش ہو گئے کہ اتنے میں حضرت ابو بکر آئے
اور سیدھے اندر چلے گئے۔جب جا کر دیکھا کہ رسول کریم ﷺ فوت ہو گئے ہیں تو
باہر آ گئے اور لوگوں کو بلا کر کہا سنو ! وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ
قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَأَبِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ 1 که محمد
نہیں تھے مگر اللہ کے رسول۔آپ سے پہلے رسول فوت ہو گئے۔اگر آپ بھی فوت
ہو گئے تو کیا تم ایڑیوں کے بل پھر جاؤ گے؟ یہ رسول ہی تو ہیں خدا نہیں۔اگر خدا
ہوتے تو ہمیشہ زندہ رہتے۔پھر انہوں نے کہا مَنْ كَانَ يَعْبُدُ اللَّهَ فَإِنَّ اللَّهَ حَقٌّ
لَا يَمُوتُ وَمَنْ كَانَ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ مَاتَ جو اللہ کی عبادت
کرتا ہے وہ سن لے کہ اللہ زندہ ہے کبھی نہیں مرتا۔اور جو محمد کی عبادت کرتا ہے وہ
دیکھ لے کہ آپ فوت ہو گئے ہیں۔اس طرح انہوں نے بتایا کہ جو یہ کہتا ہے کہ
الله
سيرة النبي ع
46
جلد 2
رسول کریم ﷺ فوت نہیں ہوئے وہ گویا آپ کو خدا سمجھتا ہے کیونکہ خدا ہی ایک ایسی
ہستی ہے جس پر موت نہیں آ سکتی۔رسول تو پہلے بھی فوت ہو گئے ہیں اور یہ بھی فوت
ہو گئے ہیں۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں جب حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے یہ
آیت پڑھی اُس وقت مجھے معلوم ہوا کہ واقعہ میں رسول کریم ﷺ فوت ہو گئے
صلى الله
ہیں اور یہ بات میرے ذہن میں آنی تھی کہ میں لڑکھڑا کر گر پڑا2۔اُس وقت پھر
حضرت حسان مرثیہ پڑھتے ہیں اور کہتے ہیں
جئے۔كُنتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِئُ فَعَمِي عَلَيْكَ النَّاظِرُ
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتُ فَعَلَيْكَ كُنتُ أَحَاذِرُ 3
ہمارا تو سب کچھ محمد (ﷺ) ہی تھا جب وہ فوت ہو گیا تو ہمیں کیا کوئی مرے یا
صلى الله
پس اس سے معلوم ہوا کہ رسول کریم ﷺ کی افضلیت اسی صورت میں ثابت
علیہ
ہو سکتی ہے کہ یہ تسلیم کیا جائے کہ آپ سے پہلے کوئی رسول زندہ نہیں رہا۔ورنہ ایک سچا
مومن کس طرح یہ برداشت کر سکتا ہے کہ محمد ہو تو زمین میں مدفون ہوں اور حضرت
عیسی اس وقت تک زندہ آسمان پر بیٹھے ہوں۔طبعی عمر کے متعلق تو ہوسکتا ہے کہ خدا
تعالیٰ کسی نبی کو زیادہ دے دے اور کسی کو کم مگر غیر طبعی طور پر ایک نبی کو زندہ بٹھائے
رکھنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ کو چونکہ اس نبی کی زیادہ ضرورت تھی اس لئے اس کو
زندہ رکھا ہے اور دوسرے کی کوئی ضرورت نہ تھی اس لئے اسے وفات دے دی۔اس
سے رسول کریم ﷺ کی شان پر اتنا بڑا حملہ ہوتا ہے کہ کوئی مسلمان اس کو ٹھنڈے دل
سے برداشت نہیں کر سکتا۔کیا خدا حضرت عیسی کو زندہ اٹھا لینے پر قادر نہیں عام لوگ کہہ دیا
کرتے ہیں کہ کیا
خدا تعالیٰ حضرت عیسی کو آسمان پر زندہ رکھنے پر قادر نہیں؟ ہم کہتے ہیں قادر ہے مگر
سيرة النبي عالم
47
جلد 2
دیکھنا یہ ہے کہ اس کی کوئی قدرت ظاہر کس طرح ہوتی ہے۔اس کی قدرت یہ ہے کہ
محمد ﷺ کی افضلیت ظاہر کرے۔پھر اس کے خلاف کس طرح ہوسکتا ہے۔لیکن میں
کہتا ہوں خدا تعالیٰ کا قانونِ قدرت بھی حضرت عیسی کو اس طرح سنبھال کر رکھنے
کے خلاف ہے۔دیکھو! ایک غریب آدمی اپنے کپڑوں کو خواہ وہ کتنے پرانے ہوں
سنبھال کر رکھتا ہے تا کہ پھر کام آئیں لیکن امیر اپنے پرانے کپڑے اوروں کو دے
دیتا ہے۔اسی طرح غریب انسان ایک دفعہ کا پکا ہوا کھانا سنبھال کر رکھتا ہے کہ پھر کھا
لوں گا لیکن امیر ایسا نہیں کرتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ جب بھوک لگے گی اُس وقت پھر
تازہ پکوالوں گا۔اب حضرت عیسی کو سنبھال کر رکھنے کا یہ مطلب ہوا کہ خدا سے اتفاقاً
حضرت عیسی ایک بہت اعلیٰ درجہ کے نبی بن گئے تھے اور پھر وہ کوئی ایسا نبی نہیں بنا
سکتا تھا اس لئے ان کو سنبھال کر زندہ آسمان پر رکھ دیا کہ جب دنیا میں فتنہ و فساد پھیلے
گا تو ان
کو بھیج دوں گا۔پہلے تو میں نے بتایا ہے کہ حضرت عیسی کو زندہ ماننے میں
رسول کریم ﷺ کی ہتک ہے۔اب اس سے ظاہر ہے کہ ان کو زندہ ماننے والے
خدا تعالیٰ کی ہتک تک بھی پہنچ گئے۔کسی نے کہا ہے :۔زبان بگڑی تو بگڑی تھی خبر لیجئے دہن بگڑا
اس طرح حضرت عیسی کو زندہ مان کر خدا تعالیٰ پر حملہ کر دیا گیا۔ہم کہتے ہیں کیا
وہ خدا جس نے حضرت عیسی کے بعد محمد یا ہے جیسا عظیم الشان نبی پیدا کیا وہ پھر حضرت
عیسی جیسا نبی نہیں پیدا کر سکتا تھا ؟ ضرور کر سکتا تھا۔پس اس کو ضرورت نہ تھی کہ حضرت
عیسی کو زندہ رکھ کر اپنی قدرت پر حرف آنے دیتا۔غرض حضرت عیسی کی حیات کا
حیات مسیح کے عقیدہ کی بنیاد کب پڑی عقیدہ نہ صرف اسلام اور
رسول کریم ﷺ کی ہتک کرنے والا ہے بلکہ خدا تعالیٰ کی بھی ہتک کرنے والا ہے۔اور اس کی بنیاد اس وقت پڑی جبکہ مسلمانوں میں عیسائی شامل ہونے لگے۔ان کی وجہ
سيرة النبي عالم
48
جلد 2
سے مسلمانوں میں بھی یہ عقیدہ داخل ہو گیا ور نہ کئی بڑے بڑے بزرگوں کا یہی عقیدہ تھا
کہ حضرت عیسی فوت ہو گئے ہیں۔تو غلطی میں آ کر مسلمانوں نے یہ عقیدہ اختیار کر لیا
ورنہ مجھے خیال بھی نہیں آتا کہ کوئی مسلمان جان بوجھ کر ایسا عقیدہ رکھتا۔دراصل
انہوں نے اس طرف خیال ہی نہیں کیا کہ اس کا نتیجہ کیا ہو گا۔اگر انہیں علم ہوتا کہ اس
66
سے رسول کریم ﷺ کی سخت ہتک ہوتی ہے تو وہ کبھی اسے اختیار نہ کرتے۔“
1: آل عمران: 145
ریویو آف ریلیجنز مارچ 1920 ، صفحہ 94 تا 99)
2:بخاری کتاب المغازی باب مرض النبى الله و ووفاته صفحه 757 حدیث نمبر 4454
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
3 شرح دیوان حسان بن ثابت صفحه 103 مطبوعہ بیروت 1994 الطبعة الثانية