سیرت نبویﷺ کی چند جھلکیاں
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي الله
49
جلد 2
صلى الله
سیرت نبوی ﷺ کی چند جھلکیاں
حضرت مصلح موعود نے 10 اپریل 1920 ء کو سیالکوٹ کے ایک پبلک جلسہ میں
تقریر فرمائی جس میں سیرت نبوی ﷺ پر حسب ذیل انداز میں روشنی ڈالی۔فرمایا:۔”رسول کریم عمل ہے جن کی طرف تمام مسلمان کہلانے والے لوگ خواہ وہ کسی
فرقہ سے تعلق رکھتے ہوں اپنے آپ کو منسوب کرتے ہیں وہ آج سے تیرہ سو سال پہلے
ایک ایسے زمانہ میں مبعوث ہوئے تھے کہ اُس زمانہ کی نسبت آپ کے دوست و دشمن
سب اقرار کرتے ہیں کہ اُس سے بڑھ کر تاریک زمانہ تاریخ میں نہیں پایا جاتا۔وہ
زمانہ تاریکی اور جہالت، بے دینی اور خدا تعالیٰ سے دوری کے لحاظ سے تمام گزشتہ
زمانوں سے بڑھا ہوا تھا۔ہر مذہب اور ہر ملت میں ایسا اختلال اور کمزوری واقع ہوگئی
تھی کہ علاوہ اس بات کے کہ کون سا مذہب سچا ہے اور کون سا جھوٹا اخلاقی طور پر ہر
ایک مذہب کے مدعی ایسے گر گئے تھے کہ کوئی مذہب اپنے پیروؤں پر فخر نہیں کر سکتا تھا۔اس زمانہ میں دنیا کی درستی اور اصلاح کے لئے خدا تعالیٰ نے رسول کریم
مبعوث فرمایا۔رسول کریم ع کی عظم جس طرح وہ زمانہ سب سے زیادہ تاریک،
علي
سب سے زیادہ جہالت اور سب سے زیادہ
صلى الله
خدا تعالیٰ سے دوری کا زمانہ تھا اسی طرح اُس زمانہ میں رسول کریم ﷺ کو خدا تعالیٰ
نے سب انبیاء سے بڑا بنایا اور سب سے زیادہ چمکتا ہوا نو ر اور روشنی آپ کو دی کیونکہ
جتنی بڑی مرض ہوتی ہے اتنا ہی بڑا اس کا علاج کیا جاتا ہے۔جتنی بھوک ہوتی ہے اسی
سيرة النبي الله
50
جلد 2
کے مطابق کھانا تیار کیا جاتا ہے اور جتنا لمبا قد ہوتا ہے اسی کے مطابق لباس تیار کیا
جاتا ہے۔ایک ہوشیار اور سمجھدار درزی طویل القامت انسان کے لئے ایک
چھوٹے بچہ کے قد کے مطابق لباس تیار نہیں کرتا۔ایک قابل اور عظمند ڈاکٹر کسی
خطر ناک بیماری کے لئے بے تو جہی سے نسخہ نہیں لکھتا نہ اتنی مقدار میں دوائی تجویز کرتا
ہے جس سے مریض کو کچھ فائدہ نہ ہو بلکہ کافی مقدار میں تجویز کرتا ہے۔رسول کریم ﷺ کی عظمت کی وجہ پس جبکہ دنیا کے تمام کے تمام
مؤرخ اور سب سمجھدار لوگ خواہ
وہ کسی مذہب اور کسی ملت سے تعلق رکھتے ہوں تسلیم کرتے ہیں اور اس زمانہ کی تاریخ
بھی شہادت دیتی ہے کہ اُس زمانہ میں سب سے زیادہ تاریکی اور ظلمت پھیلی ہوئی تھی ،
سب لوگ اپنے اپنے مذہب کو چھوڑ چکے تھے، ان کے اخلاق و عادات بگڑ چکی تھیں تو
ایسے خطر ناک زمانہ میں ضروری تھا کہ دنیا کی اصلاح کے لئے وہی انسان آتا جو سب
سے زیادہ نیکی اور تقویٰ، پاکیزگی اور طہارت میں بڑھا ہوا ہوتا۔کیونکہ جب ایک
معمولی درزی لمبے قد کے لئے چھوٹا کپڑا نہیں سیتا ، ایک معمولی طبیب خطر ناک بیماری
کا معمولی علاج تجویز نہیں کرتا تو وہ خدا جو علیم ہے اور ہر ایک بات کو جانتا ہے وہ کس
طرح دنیا کی ایسی خطرناک حالت کو معمولی سمجھتا اور کسی معمولی انسان کو بھیج دیتا۔پس
جبکہ یہ اقرار کر لیا گیا کہ اس زمانہ میں مرض حد سے بڑھا ہوا تھا تو یہ بھی تسلیم کرنا پڑے
گا کہ اُس وقت اصلاح کے لئے جو رسول آیا وہ بھی سب سے بڑا تھا۔رسول کریم اللہ کا انکار اور پھر یہ بھی ماننا پڑے گا کہ جتنا وہ رسول
بڑا تھا اتنا ہی اس کا انکار بڑا اور خطرناک ہے۔کس قدر خطر ناک ہے کیونکہ کوئی نعمت جتنی بڑی ہوتی ہے اس کے
پھینکنے اور قدر نہ کرنے والا اتنا ہی زیادہ الزام کے نیچے ہوتا ہے۔پس جبکہ محمد علی
سب سے بڑی نعمت اور خدا تعالیٰ کی طرف سے سب سے بڑے انسان ہیں مخلوق
سيرة النبي ع
51
جلد 2
تو ان کا رد کرنا بھی بہت بڑی ہلاکت اور خدا تعالیٰ کے غضب کو بھڑ کانے والی بات
ہے۔صلى الله
رسول کریم ﷺ کی صداقت کے نشانہ پھر جب رسول کریم ﷺ
کا انکار بہت بڑی لعنت
اور خدا تعالیٰ سے دوری کا باعث ہے ( ہمارے ملک میں لعنت گالی سمجھی جاتی ہے لیکن
عربی میں دور ہو جانے کو کہتے ہیں ) تو اس کا لازمی نتیجہ یہ بھی نکلتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے
رسول کریم ﷺ کی صداقت ثابت کرنے کے لئے بڑے بڑے نشان بھی رکھے ہوں
تا کہ ان کے ذریعہ لوگ آپ کو پہچان سکیں۔ورنہ اگر ایسا نہ ہو تو قیامت کے دن
لوگ کہہ سکتے ہیں کہ جب ان کا اتنا بڑا دعوی تھا اس کے لئے دلائل اور نشان بھی
بڑے بڑے ہونے چاہئیں تھے۔لیکن چونکہ ایسا نہ تھا اس لئے ہم ان کے نہ ماننے
کی وجہ سے کسی الزام کے نیچے نہیں ہیں تو عقل سلیم تسلیم کرے گی اور ہر مسلمان کو
تسلیم کرنا پڑے گا کہ رسول کریم ﷺ کی صداقت کے ثبوت پہلے انبیاء سے بڑے
ہونے چاہئیں کیونکہ آپ کی آمد تمام دنیا کے لیے رحمت تھی اور آپ کا دعویٰ سب
انبیاء سے بڑھ کر تھا۔الله
قرآن کریم میں صداقت اس بات کو مدنظر رکھ کر قرآن کریم کو
دیکھتے ہیں کہ اس نے رسول کریم علی
رسول کریم ﷺ کے نشان کی صداقت کے کیا ثبوت دیئے ہیں۔الله
اللہ تعالیٰ قرآن میں رسول کریم ﷺ کی صداقت کے متعلق فرماتا ہے اَفَمَنْ كَانَ
عَلَى بَيْنَةٍ مِنْ رَّبِّهِ وَيَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ وَ مِنْ قَبْلِهِ كِتَبُ مُوسَى إِمَامًا وَ رَحْمَةً
أوليك يُؤْمِنُونَ بِهِ وَمَنْ يَكْفُرُ بِهِ مِنَ الْأَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهُ
فَلَاتَكَ فِي مِرْيَةٍ مِّنْهُ إِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبَّكَ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُوْنَ 1
فرماتا ہے اس نبی کا انکار کوئی معمولی بات نہیں۔کسی مذہب کا انسان ہو اس کا فرض
سيرة النبي عالم
52
جلد 2
ہے کہ اس پر ایمان لائے اگر وہ خدا کی رضا حاصل کرنا چاہتا ہے۔اس پر سوال ہوتا
ہے کہ کس طرح معلوم ہو کہ اس کے ماننے سے خدا تعالیٰ کی رضا حاصل ہو سکتی ہے؟
فرماتا ہے اس کے تین ثبوت ہیں اَفَمَنْ كَانَ عَلَى بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّهِ وَيَتْلُوهُ
شَاهِدٌ مِنْهُ وَ مِنْ قَبْلِهِ كِتُبُ مُوسَى اِمَامًا وَرَحْمَةً تین زمانے ہوتے ہیں۔ایک ماضی ، دوسرا حال ، تیسرا مستقبل۔یہ تینوں زمانے شہادت دے رہے ہیں کہ
محمد رسول
اللہ ﷺ خدا کی طرف سے ہے۔پس جس کی صداقت کے لئے زمانہ ماضی ،
زمانہ حال اور زمانہ مستقبل پکار رہا ہو اس کا کون عقلمند انکار کر سکتا ہے۔زمانہ حال کی شہادت فرماتا ہے سب سے پہلے زمانہ حال کے لوگ
ہوتے ہیں کہ وہی ایمان لانے والے ہوتے
ہیں اس کے متعلق فرماتا ہے اَفَمَنْ كَانَ عَلى بَيِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّهِ کہ اس زمانہ میں
ایسے ثبوت موجود ہیں جو اس رسول کی صداقت ظاہر کر رہے ہیں۔یہاں تو مختصر طور پر
فرما دیا اور دوسری جگہ اس کی یوں تفصیل کی ہے کہ دیکھو! خدا اس کی تائید کر رہا اور
اسے دشمنوں پر غلبہ دے رہا ہے جس سے ظاہر ہے کہ یہ خدا کی طرف سے ہے۔زمانہ مستقبل کی شہادت پھر آئندہ زمانہ کے متعلق فرمایا يَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ
کہ آئندہ زمانہ میں بھی خدا کی طرف سے ایک ایسا
گواہ آئے گا جو اس کی صداقت کو ثابت کرے گا اور اس کے سچے ہونے کی گواہی
دے گا۔رسول کریم عملے کے وقت کے جو لوگ تھے ان پر آپ کے نشان حجت تھے۔مگر سوال ہوسکتا تھا کہ جو بعد میں آئیں گے ان کے لئے کون سے نشان حجت ہوں
گے؟ اس لئے فرمایا ایک ایسا شاہد آئے گا جو اپنے آنے کو خدا تعالیٰ کی طرف سے
ثابت کرے گا اور اس رسول کی سچائی کی گواہی دے گا۔تو اس آیت میں فرمایا کہ زمانہ حال کے لئے تو اس کے نشان حجت ہیں اور
زمانہ مستقبل کے لئے ایک اور شخص مبعوث کیا جائے گا جو اس وقت دنیا پر اس کی
سيرة النبي عالي
53
صداقت ظاہر کر دے گا۔یہ تو زمانہ حال اور مستقبل کے متعلق ہوا۔جلد 2
اور زمانہ ماضی کے متعلق فرماتا ہے وَمِنْ قَبْلِهِ كِتُبُ
زمانہ ماضی کی شہادت
موسی۔اس سے پہلے زمانہ کے متعلق موسی کی کتاب
شہادت دے رہی ہے۔اس میں شہادت موجود ہے کہ بنی اسمعیل سے ایک ایسا نبی
کھڑا ہوگا کہ جو اس کا انکار کرے گا اسے سزا دی جائے گی 2۔صداقت کے عقلی اور نقلی ثبوت پس یہ ہیں رسول کریم ﷺ کی صداقت
کے ثبوت۔دنیا میں دو قسم کے لوگ
ہوتے ہیں۔ایک وہ جو کہتے ہیں عقلی ثبوت پیش کئے جائیں۔ان کے لئے فرماتا ہے
کہ اس کے ساتھ نشان ہیں اور یہ بینات اپنے ساتھ رکھتا ہے ان کو دیکھ کر اس کی
صداقت کو تسلیم کرو۔دوسرے وہ لوگ ہوتے ہیں جو کہتے ہیں کہ نفلی طور پر صداقت کا
ثبوت دو۔ان کو فرماتا ہے تمہاری کتابوں میں موجود ہے کہ آئندہ ایک نبی آئے گا اور
وہ یہی ہے۔پھر آئندہ آنے والے لوگ تھے ان کے متعلق فرمایا جب دنیا خدا کو چھوڑ
کر گمراہی میں مبتلا ہو جائے گی اور اس رسول کا انکار کرے گی اُس وقت ایسا انسان
آئے گا جو نشان دکھلائے گا اور ان نشانوں سے اس رسول محمد علیہ کی صداقت ثابت
کر دے گا۔موجودہ زمانہ میں رسول کریم ﷺ کا انکار اب ہمیں موجودہ زمانہ کو
دیکھنا چاہئے کہ کیا یہ زمانہ
ایسا نہیں ہے جس میں رسول کریم ﷺ کا انکار کیا جا رہا ہے؟ اس آیت سے معلوم ہوتا
ہے کہ ایسے زمانہ میں ایک انسان آئے گا مگر وہ خود نہیں کھڑا ہوگا بلکہ خدا تعالیٰ اس کو
الله
کھڑا کرے گا ورنہ یوں تو ہر ایک کہہ سکتا ہے کہ میں رسول کریم ﷺ کی صداقت ثابت
کرنے کے لئے کھڑا ہوا ہوں۔یہ صاف بات ہے کہ کسی امر کے متعلق گواہ کی اسی
وقت ضرورت ہوتی ہے جب اس کا انکار کیا جاتا ہے۔اب ہم دیکھتے ہیں اس زمانہ
سيرة النبي علي
54
جلد 2
میں رسول کریم ﷺ کی صداقت کا انکار کیا جا رہا ہے یا نہیں۔گو واقعات سے کتنی ہی
آنکھیں بند کر لی جائیں تاہم ہر ایک شخص کو جو ضد اور تعصب کی آلائشوں سے پاک
صلى الله
ہوگا تسلیم کرنا پڑے گا کہ جس قدر سختی کے ساتھ اس زمانہ میں رسول کریم ﷺ کی
صداقت کا انکار کیا جا رہا ہے اس قدر پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔‘ ( تقریر سیالکوٹ صفحہ 1 تا 6)
1:هود: 18
2: استثناء باب 18 آیت 18 ، 19 برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ 1922ء