شانِ خاتم النبیینﷺ کا اظہار

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي الله
55
جلد 2
شان خاتم النبین ﷺ کا اظہار
ع
11 اپریل 1920ء کو حضرت مصلح موعود کے قیام سیالکوٹ کے دوران ایک
غیر از جماعت دوست نے ایک دعوت کے موقع پر آپ سے یہ سوال کیا کہ حضرت
مرزا صاحب کے آنے سے رسول کریم علیہ کی کیا فضیلت ظاہر ہوئی ؟ اس کا جواب
دیتے ہوئے آپ نے جو تقریر فرمائی وہ دسمبر 1922ء میں ” خاتم النبین ﷺ کی شان
کا اظہار کے عنوان سے شائع ہوئی۔اس تقریر کے بعض حصے درج ذیل ہیں :۔حضرت مرزا صاحب کا
حضرت مرزا صاحب کے دعویٰ نبوت
سے
صلى الله
دعوی نبوت ہے۔دنیا میں
رسول کریم کی فضیلت عزت ایک نسبتی امر ہے اور
علوم
اس کا اظہار اسی طرح ہوتا ہے کہ اس کے متعلقات کو دیکھا جائے مثلاً جمعدار کا لفظ
ہے۔ایک فوج کا جمعدار ہوتا ہے اور ایک میونسپلٹی کے چوہڑوں کا۔ان میں سے فوج
کا جمعدار کیوں معزز سمجھا جاتا ہے؟ اسی لئے کہ اس کے ماتحت معزز افسر اور سپاہی
ہوتے ہیں۔لیکن میونسپلٹی کے محکمہ صفائی کے جمعدار کے ماتحت چوہڑے ہوتے ہیں۔تو
کسی کی بڑائی کے یہی معنی ہوتے ہیں کہ اس کے نیچے بڑے بڑے آدمی ہوں۔دیکھو!
ایک 9 فٹ لمبی چیز کیوں بڑی ہوتی ہے؟ اسی لئے کہ اس کے نیچے 7 فٹ 8 فٹ اور
ساڑھے آٹھ فٹ تک کی ویسی ہی چیزیں رکھی جاسکتی ہیں۔تو بڑائی کے یہی معنی ہیں کہ
اس کے جو ماتحت ہوں ان کو دیکھا جائے جس قدر کسی کے ماتحت بڑے ہوں گے
اسی قدر اس کا درجہ بڑا ہو گا ورنہ بڑائی کوئی چیز نہیں ہوسکتی۔

سيرة النبي الله
56
جلد 2
اب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ میں خاتم النبیین ہوں 1
اور خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ یہ ہمارا ایسا محبوب ہے کہ جو اس سے محبت کرے وہ بھی
ہمارا محبوب بن جاتا ہے 2۔اب اگر رسول کریم ﷺ کے آنے پر یہ خیال کر لیا
جائے کہ نبوت جو خدا تعالیٰ کا ایک انعام اور فضل ہے وہ رسول کریم ہے کے آنے
سے بند ہو گیا ہے تو یہ ایسی ہی بات ہے جیسا کہ ایک دریا بہہ رہا ہو اور بڑا پہاڑ
اس میں گر کر اس کو بند کر دے۔گویا یہ کہنا پڑے گا کہ رسول کریم ہے کے آنے
صلى
الله
سے قبل دریائے نبوت جاری تھا لیکن رسول کریم و نعوذ باللہ اس میں پہاڑ کی طرح
آپڑے اور اس کو روک دیا۔اب اگر پھسل کر اس دریا کا پانی نکل جائے تو نکل جائے
ور نہ پہلے کی طرح وہ نہیں بہہ سکتا۔لیکن یہ رسول کریم ﷺ کی فضیلت اور عظمت کی
علامت نہیں بلکہ عظمت کی علامت تو یہ ہے کہ پہلے سے زیادہ زور کے ساتھ
فیضانِ نبوت جاری ہو۔پس اگر آپ کا درجہ بڑا ہے اور واقعہ میں بڑا ہے تو ضروری
ہے کہ آپ کے ماتحت بھی بڑے بڑے انسان آپ کی امت سے پیدا ہوں۔مثلاً یہ جو
کہتے ہیں کہ فلاں جرنیل ہے تو اس کی عظمت اسی وجہ سے ہوتی ہے کہ کرنیل اس کے
صلى الله
ماتحت ہوتے ہیں۔پس رسول کریم ہے کے غلاموں میں سے جتنے بڑے بڑے
انسان پیدا ہوں اتنی ہی آپ کی زیادہ عظمت کا اظہار ہو گا۔ہاں اگر کوئی رسول کریم ﷺ کی غلامی سے آزاد ہو کر اور آپ کی اتباع چھوڑ کر
نبی ہونے کا دعوی کرے تو اس سے آپ کی ہتک ہو گی لیکن حضرت مرزا صاحب تو کہتے
ہیں
بعد از خدا بعشق محمد محمرم
گر کفر این بود بخدا سخت کافرم3
کہ خدا کے بعد میں محمد عدلیہ کے عشق میں سرشار ہوں اگر اس کا نام کفر ہے تو خدا
کی قسم میں سخت کا فر ہوں۔کیا ایسے نبی کے متعلق کوئی کہہ سکتا ہے کہ وہ رسول کریم ﷺ

سيرة النبي عمال
57
جلد 2
کی ہتک کرنے والا ہے؟ ہرگز نہیں۔بلکہ ایسے نبی تو جتنے بھی آئیں ان کے آنے سے
صلى الله
رسول کریم ﷺ کی فضیلت ظاہر ہوگی۔پھر ایک حدیث میں آتا ہے لَوْ كَانَ مُوسَى وَعِيسَى حَيَّيْنِ لَمَا وَسِعَهُمَا
إِلَّا الْبَاعِي 4 کہ اگر موسیٰ اور عیسی زندہ ہوتے تو ان کے لئے سوائے اس کے چارہ
نہ ہوتا کہ میری اتباع کرتے۔اس حدیث کے متعلق عیسائی اور یہودی کہہ سکتے ہیں کہ
یونہی بیٹھے بیٹھے دعوی کر دیا اس کا کیا ثبوت ہے کہ اگر عیسی اور موسی زندہ ہوتے تو ان
کی اتباع کرتے۔اور مسلمانوں کا فرض ہے کہ اس کا جواب دیں اور وہ جواب یہی ہے کہ خدا تعالیٰ
نے رسول کریم ﷺ کی امت سے ایک انسان کو کھڑا کر کے اس کا نام موسی اور عیسی
رکھ دیا اور وہ آپ کا غلام کہلایا۔اس نے آکر چیلنج دیا کہ آؤ جو کچھ موسی اور عیسی کو دیا گیا
تھا وہ مجھ میں دیکھ لو۔لیکن یہ کوئی میری فضیلت نہیں بلکہ رسول کریم ﷺ کی فضیلت ہے
کیونکہ جو کچھ مجھے ملا ہے وہ آپ ہی کے طفیل اور آپ ہی کی وجہ سے ملا ہے۔پس اس
صلى الله
طرح حضرت مرزا صاحب نے رسول کریم ع کی عظمت ظاہر کی ہے۔آخری نبی کا مطلب اب رہا یہ کہ رسول کریم ہو تو آخری نبی تھے اس کے
ہے
متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ آخری کے یہ معنی نہیں کہ آپ
کے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا بلکہ یہ ہیں کہ آپ جیسا کوئی نبی نہیں ہوگا جو شان ، جو رتبہ، جو
درجہ آپ کو حاصل ہے وہ اور کسی کو حاصل نہیں ہو سکے گا۔اور آپ سے علیحدہ ہو کر کوئی
نبی نہیں بن سکے گا جیسا کہ رسول کریم ﷺ کی دوسری حدیث اس کی تصدیق کرتی ہے۔صلى الله رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے میری مسجد آخری مسجد ہے 5 اب کیا رسول کریم ﷺ کی
مسجد کے بعد دنیا میں اور مسجدیں بنائی گئیں یا نہیں ؟ اگر بنائی گئیں تو پھر اس حدیث کا
کیا مطلب ہوا ؟ یہی کہ یہ مسجد میں غیر نہیں رسول کریم ع کی مسجد کے نقش کے مطابق
ہی بنائی گئی ہیں۔یہی بات ہم کہتے ہیں کہ اگر ایسا نبی آئے جو رسول کریم ﷺ میں
صلى الله۔

سيرة النبي عل
الله
58
جلد 2
شامل ہو نہ کہ آپ سے الگ تو اس میں رسول کریم ﷺ کی کوئی ہتک نہیں اور اس کا آنا
رسول کریم ﷺ کے آخر الانبیاء ہونے کے خلاف نہیں۔لیکن اگر کوئی ایسا نبی بھی نہیں
آسکتا تو پھر رسول کریم ﷺ کی مسجد کے بعد کوئی مسجد بھی نہیں بنائی جاسکتی کیونکہ اس۔7
صلى الله
حدیث میں رسول کریم علیہ نے اپنی مسجد کو آخری مسجد قرار دیا ہے۔بات اصل میں یہ ہے کہ جوں جوں کسی قوم کا حوصلہ پست ہوتا جاتا ہے وہ بڑے
مدارج کا حاصل کرنا محال سمجھ کر چھوٹی چھوٹی باتوں پر گرنا شروع کر دیتی ہے لیکن انبیاء
صلى
الله
اپنی جماعتوں کے لئے چھوٹے مقاصد قرار نہیں دیتے اور رسول کریم علیہ نے تو اپنی
امت کو بہت بڑے درجہ کی طرف لے جانا چاہا ہے۔چنانچہ سورۃ فاتحہ میں یہ دعا سکھلائی
ہے کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِيْنَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ :
اور دوسری جگہ اس کی تشریح کر دی ہے کہ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ جو کوئی
اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے اس کو نبی صدیق اور شہید بنایا جاتا ہے۔ایک
مسلمان روز کم از کم پچاس دفعہ یہ دعا مانگتا ہے اور چونکہ اسلام سب سے اعلیٰ مذہب
ہے اس لئے اس نے مسلمانوں کا مطمح نظر بھی سب سے اعلیٰ قرار دیا ہے اور یہ اسی
طرح حاصل ہو سکتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کے غلام اس کی طرف بڑھیں۔پہلے
مسلمانوں میں اس قسم کی کمزوری اور پست ہمتی نہ تھی جیسی کہ آج کل پائی جاتی ہے۔چنانچہ پہلے کئی بزرگوں نے صاف طور پر لکھا ہے کہ رسول کریم ﷺ کے بعد
غیر تشریعی نبی آ سکتا ہے اور عام مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے کہ آنے والا مسیح نبی ہوگا اور
رسول کریم ﷺ نے خود فرمایا ہے کہ وہ نبی ہوگا۔اب اگر رسول کریم ﷺ کے بعد
کسی نبی کے آنے سے آپ کی ہتک ہوئی تو یہ کیوں فرماتے۔بات اصل میں یہی
ہے کہ رسول کریم ﷺ کی امت سے آپ کی اتباع میں کسی نبی کے آنے سے ہتک
نہیں بلکہ عزت ہے۔اب تک رسول کریم ﷺ کی امت سے صدیق ، شہید اور صالح۔لوگ پیدا ہوتے رہے اور اب حضرت مرزا صاحب کے آنے سے یہ بھی ثابت ہو گیا
الله

سيرة النبي علي
59
جلد 2
کہ رسول کریم ﷺ کی اطاعت سے نبوت بھی حاصل ہو سکتی ہے اور یہ فضیلت صرف
آپ ہی کو حاصل ہے۔حضرت موسی کی امت میں سے بھی نبی ہوئے ہیں مگر وہ ان کی
صلى الله
غلامی اور اتباع سے نہیں ہوئے بلکہ علیحدہ مستقل طور پر ہوئے ہیں۔لیکن رسول کریم میے کو
خدا تعالیٰ نے وہ درجہ عطا کیا ہے کہ آپ کی اتباع سے نبی بن سکتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ
حضرت مرزا صاحب نے اپنا نام امتی نبی رکھا ہے بلحاظ اس کے کہ آپ دنیا کی اصلاح کے
لئے آئے نبی تھے اور بلحاظ اس کے کہ آپ کو رسول کریم ﷺ کی امت میں ہونے کی وجہ
سے نبوت ملی امتی تھے۔میں نہیں سمجھ سکتا اس سے رسول کریم علیہ کی کیونکر ہتک ہوتی ہے۔اس طرح تو آپ کے درجہ کے اور بھی بلند ہونے کا ثبوت ملتا ہے کیونکہ جتنا بڑا کسی کا غلام
ہوتا ہے اتنا ہی زیادہ بڑا اس کا آقا ہوتا ہے۔چنانچہ حضرت مرزا صاحب فرماتے ہیں:
ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو
اس سے بہتر غلام احمد ہے8
تو خدا تعالیٰ نے حضرت مرزا صاحب کو نبی بنا کر ثابت
خاتم النبین کے معنی کر دیا کہ رسول
کریم ﷺ شہنشاہ ہیں اور خاتم النبین
صلى الله
کے یہ معنی ہیں کہ آپ نبیوں کی مہر ہیں۔چنانچہ امام بخاری کتاب المناقب میں
ختم نبوت کی تشریح یہ کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ کی پشت پر مہر تھی۔اس تشریح
سے ظاہر ہے کہ ختم کے معنی مہر ہیں نہ کہ ختم کر دینے کے۔اور مہر تصدیق کے لئے ہوا
کرتی ہے جس سے مُہر لگانے والے کی فضیلت ظاہر ہوتی ہے۔ورنہ آخر ہونا تو کوئی
فضیلت نہیں ہے۔فضیلت یہی ہے کہ جس جس نبی پر رسول کریم ﷺ کی تصدیقی مہر
صلى الله
لگ گئی وہ سچا ثابت ہو گیا۔جس قدر انبیاء مانے جاتے ہیں کیا اگر رسول کریم ﷺ ان
کی نبوت کی تصدیق نہ کرتے تو آج مسلمان ان کو نبی مانتے ؟ ہرگز نہیں۔اس سے
صلى الله
معلوم ہوا کہ گزشتہ انبیاء کی نبوت کے ثبوت کے لئے ضروری ہے کہ رسول کریم علی
کی تصدیقی مُہر ان پر ہو۔اسی طرح آئندہ بھی وہی نبی ہوگا جو آپ کی مہر کی تصدیق

سيرة النبي عمال
60
جلد 2
رکھے گا۔اس سے آپ کی بہت بڑی عظمت اور بڑائی کا اظہار ہوتا ہے اس لئے ہم
66
نے حضرت مرزا صاحب کو قبول کیا ہے۔“
( خاتم النبین کی شان کا اظہار صفحہ 12 تا 16 مطبوعہ قادیان 1922ء)
1 بخارى كتاب المناقب باب خاتم النبيين صفحه 595 حدیث نمبر 3534 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
2 آل عمران : 32
3: ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 185 ایڈیشن 2008ء
4 اليواقيت والجواهر مؤلّفه امام عبد الوہاب شعرانی جلد 2 صفحہ 22 مطبوعہ مصر 1321 ھ
5 مسلم كتاب الحج باب فضل الصلوة بمسجدى مكة والمدينة صفحه 583 حديث نمبر
3374 مطبوعہ ریاض 2000 ء الطبعة الثانية
6: الفاتحة: 6، 7
7: النساء : 70
8: دافع البلاء روحانی خزائن جلد نمبر 18 صفحہ 240 ایڈیشن 2008ء
و بخارى كتاب المناقب باب خاتم النبوة صفحه 595 حدیث نمبر 3541 مطبوعہ ریاض 1999ء
الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی