ہمارے پیشوا خاتم الانبیاءﷺ کا اسوہ حسنہ

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي الله
61
جلد 2
صلى الله
ہمارے پیشوا خاتم الانبیاء ﷺ کا اسوہ حسنہ
حضرت مصلح موعود نے 12 اپریل 1920 ء کو سیالکوٹ کی مستورات سے پنجابی
زبان میں خطاب فرمایا۔16 اپریل 1920 ء کے الفضل میں اس کا اردو ترجمہ شائع
صلى الله
ہوا۔اس خطاب میں رسول کریم ﷺ کی سیرت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :۔”دیکھو! جب محمد رسول اللہ ﷺ آئے اور آکر کہا کہ خدا ایک ہے اور کوئی اس کا
صلى الله
شریک نہیں ہے اُس وقت ان کے سارے رشتہ دار بتوں کے آگے سجدے کرتے اور
ان کو خدا تعالیٰ کا شریک سمجھتے تھے۔اکثر عورتوں کو معلوم ہوگا کہ مجاوروں کا گزارہ
لوگوں کی منتوں پر ہی ہوتا ہے۔احمدیت سے پہلے تم میں سے کئی عورتیں خانقاہوں پر
جاتی ہوں گی یا جن کو احمدیت کی تعلیم سے ناواقفیت ہے اور جو اپنے مذہب میں کمزور
ہیں ممکن ہے وہ اب بھی جاتی ہوں۔انہوں نے دیکھا ہوگا کہ مجاوروں کی آمدنی انہی
لوگوں کے ذریعہ ہوتی ہے جو وہاں جاتے ہیں۔تو مکہ والے بتوں کے مجاور تھے انہوں
نے کعبہ میں بت رکھے ہوئے تھے جن پر لوگ دور دور سے آکر نذریں چڑھاتے تھے
جنہیں وہ آپس میں بانٹ لیتے تھے۔یا لوگ بتوں کی پرستش کے لئے وہاں جمع ہوتے
اور وہ تجارت کے ذریعہ ان سے فائدہ اٹھاتے تھے اس لئے بتوں کو چھوڑ دینے سے وہ
سمجھتے تھے کہ ہم بھو کے مر جائیں گے۔رسول کریم ﷺ کے سارے رشتہ دار ایسے ہی
تھے جن کا گزارہ بتوں پر تھا۔مگر رسول کریم ﷺ جب کھڑے ہوئے تو آپ نے کسی
رشتہ دار کی پرواہ نہ کی اور بڑے زور کے ساتھ کہہ دیا کہ صرف خدا ہی ایک معبود ہے
باقی سب معبود جھوٹے ہیں۔یہ بات آپ کے رشتہ داروں کو بہت بری لگی اور انہوں

سيرة النبي ع
62
جلد 2
صلى۔نے آپ کو تکلیفیں دینا شروع کر دیں۔ایک دن رسول کریم ﷺ ایک پہاڑ پر چڑھ
گئے اور لوگوں کو بلایا۔جب لوگ آگئے تو کہا تم جانتے ہو میں جھوٹ بولنے والا نہیں۔انہوں نے کہا ہاں ہم جانتے ہیں۔آپ نے فرمایا اگر میں کہوں کہ اس پہاڑ کے پیچھے
ایک بڑا لشکر موجود ہے جو مکہ کو تباہ کرنا چاہتا ہے تو تم مان لو گے؟ انہوں نے کہا کہ ہاں
ہم مان لیں گے۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا تو میں تمہیں کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کا عذاب
تم پر آنے والا ہے تم اس سے بچ جاؤ اور شرک کر کے خدا تعالیٰ کے عذاب کے مستوجب
نہ بنو۔یہ بات سن کر وہ گالیاں دیتے چلے گئے اور کہنے لگے یہ تو سودائی ہو گیا ہے 1۔رسول کریم علیہ نے اس کی کوئی پرواہ نہ کی اور پہلے کی طرح ان کو شرک سے روکتے
رہے۔اس پر لوگ جمع ہو کر رسول کریم ﷺ کے چچا کے پاس گئے اور جا کر کہا اپنے
بھتیجے کو سمجھاؤ یہ ہمارے بتوں کی مذمت کرتا ہے ، باز آ جائے۔رسول کریم ﷺ کے چچا
نے لوگوں سے کہہ دیا کہ جو بات وہ سچے دل اور پورے یقین کے ساتھ کہتا ہے اسے وہ
کس طرح چھوڑ سکتا ہے۔آخر بڑے بڑے لوگ جمع ہوئے اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ
کچھ لوگ رسول کریم ﷺ کے پاس جائیں اور جا کر کہیں کہ جو کچھ تم کہو گے ہم مان
لیں گے لیکن تم بتوں کے خلاف کہنا چھوڑ دو۔چنانچہ لوگ گئے اور جا کر کہا کہ ہم قوم کی
طرف سے آئے ہیں اور تم بہت اچھے آدمی ہو ہم نہیں سمجھتے تم قوم کو تباہ ہونے دو گے ہم
تمہارے پاس ایک پیغام لائے ہیں اس کو قبول کرو تا کہ تفرقہ نہ پڑے اور ہماری قوم
تباہ نہ ہو۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا سناؤ کیا پیغام لائے ہو۔انہوں نے کہا ہم نے
فیصلہ کیا ہے کہ اگر تمہیں مال کی ضرورت ہو تو ہم تمہیں مال جمع کر کے دے دیں۔اور
اگر تم کسی اعلیٰ گھرانے میں رشتہ کرنا چاہتے ہو تو امیر سے امیر گھرانہ کی اچھی سے اچھی
عورت سے رشتہ کر دیتے ہیں اور اگر یہ چاہتے ہو کہ لوگ تمہاری باتیں مانیں تو ہم لکھ
دیتے ہیں کہ جس طرح سے تم کہو گے اسی طرح ہم کریں گے۔اگر تم بادشاہ بننا چاہتے
ہو تو ہم تمہیں اپنا بادشاہ تسلیم کرنے کے لئے تیار ہیں 2 مگر تم یہ نہ کہو کہ ایک ہی خدا ہے
الله

سيرة النبي ع
63
جلد 2
اور کوئی معبود نہیں ہے۔اس کا جواب رسول کریم ﷺ نے کیا دیا؟ یہ کہ اگر تم سورج کو
میرے دائیں اور چاند کو میرے بائیں لا کر بھی رکھ دو تو پھر بھی میں تمہاری یہ بات نہ
66
مانوں گا۔“
( الفضل 16 اپریل 1920ء)
1 : بخاری کتاب التفسير تفسير سورة الشعراء باب وانذر عشیرتک الاقربین صفحه
836 حدیث نمبر 4770 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
2: البداية والنهاية جلد 2 صفحه 92 مطبوعہ قاهره 2006ء
3 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 312 مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الاولى

آج 10 میں سے 10 باقی