السلام علیکم کی اہمیت رسول کریمﷺ کے ارشادات کی روشنی میں
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي الله
68
جلد 2
السلام علیکم کی اہمیت رسول کریم عمل اللہ کے
ارشادات کی روشنی میں
حضرت مصلح موعود یکم اکتوبر 1920ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:۔اسلام نے تاکید کی ہے اور قرآن میں بھی آیا ہے فَإِذَا دَخَلْتُمْ بُيُوتًا
فَسَلِّمُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ تَحِيَّةً مِّنْ عِنْدِ اللهِ مُبْرَكَةً طَيِّبَةً 1 کہ جب گھروں
میں داخل ہو تو سلام کرو۔اس میں خوبی یہ ہے کہ یہ نہیں فرما یا فَسَلِّمُوا عَلَى
اِخْوَانِكُمْ بلکہ یہ فرما یا عَلَى اَنْفُسِكُمُ کہ اس کا فائدہ تمہارے اپنے ہی نفسوں پر
ہوگا۔یہ ایک ایسا حکم ہے کہ رسول کریم ﷺ کے ارشاد کے ماتحت ہر مسلمان کو دوسرے
-
الله
مسلمان سے ملتے وقت بجا لانا چاہئے۔چونکہ اس کا موقع ہر وقت ملتا رہتا ہے اس لئے
عام طور پر لوگ اسے معمولی سمجھتے ہیں۔حالانکہ یہ ایسا ضروری ہے کہ رسول کریم علی
نے فرمایا ہے یہ جنت میں جانے کا ذریعہ ہے اور فرمایا ہے مسلمانوں کے اتفاق واتحاد
کی بنیاد اسی پر قائم ہے۔چنانچہ فرمایا آپس میں سلام کرو، سلام سے محبت پیدا ہوتی ہے
اور محبت کے ذریعہ ہی جنت میں داخل ہونا ہے 2۔“ (الفضل 7اکتوبر 1920ء)
اسی خطبہ جمعہ میں فرمایا:۔”سب سے پہلی چیز جو بندہ کو خدا تعالیٰ کی ملاقات کے وقت دی جاتی ہے وہ یہی
سلام ہے۔جبریل رسول کریم ﷺ کے پاس آئے تو آپ کو سلام کہا اور رسول کریم علی
66
سيرة النبي عمال
69
جلد 2
ان کو دیکھ کر سلام کہتے ہیں۔ان سے بڑا کون سا انسان ہے جسے سلام کہنے کی ضرورت
نہ ہو مگر بہت لوگ ہیں خصوصاً انگریزی تعلیم یافتہ جو سلام کو بہت حقیر چیز سمجھتے ہیں۔وہ
صلى الله
اپنے عمل سے رسول کریم ہے ، جبریل حتی کہ خدا تعالیٰ سے بھی اپنے آپ کو بڑا قرار
6
دیتے ہیں کیونکہ جس حکم کو بہت سی حکمتوں کے ماتحت خدا تعالیٰ نے فرض قرار دیا ہے
صلى الله
بلکہ اپنی ذات کے لئے بھی رکھا ہے اور جس کی تاکید رسول کریم ﷺ نے کی ہے اور
خود جبریل کو کہا ہے اس سے یہ لوگ اپنے آپ کو مستغنی سمجھتے ہیں۔اول تو صرف ہاتھ
سے اشارہ کر دیتے ہیں یا اتنا بھی نہیں کرتے۔یا ایک دوسرے سے یوں ملیں گے مولوی
صاحب اور اس کے جواب میں کہہ دیا جائے گا بھائی صاحب۔یا یہ کہ سناؤ جی کیا حال
ہے؟ اسی قسم کے فقروں کو انہوں نے سلام سمجھ لیا ہے اور زیادہ سے زیادہ ایک دوسرے
کے ساتھ تین انگلیاں ملا دیں گے اور یہ مصافحہ ہو جائے گا لیکن شریعت کا یہ حکم نہیں۔شریعت نے اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمُ کہنا ضروری قرار دیا ہے اور رسول کریم ﷺ نے اس کو
اتفاق واتحاد کی جڑ ٹھہرایا ہے اور نجات کا ستون بنایا ہے۔رسول کریم ﷺ سے ایک
صلى الله
صلى الله
دفعہ دریافت کیا گیا کہ بہتر اسلام کیا ہے؟ تو آپ نے خاص حکموں میں سے بتایا کہ
غریبوں اور مسکینوں کو کھانا کھلانا اور کسی کو جانو یا نہ جانو سلام کہنا 3۔یہ دونوں باتیں
اتفاق و اتحاد کی جڑ ہیں۔آج میں خطبہ کو یہیں بند کرتا ہوں کیونکہ وقت زیادہ ہو چکا ہے مگر تا کید کرتا ہوں
کہ یہ ایک خاص حکم ہے جو اسلام نے دیا ہے اور جس کے متعلق رسول کریم ﷺ نے
تاکید فرمائی ہے۔صحابہ اس کے اس قدر پابند تھے کہ ایک دن عبد اللہ ایک صحابی کے
پاس آئے اور کہا آؤ بازار چلیں۔صحابی نے سمجھا کوئی کام ہوگا چل پڑا لیکن وہ بازار
میں سے گھوم کر یونہی چلے آئے ، نہ کوئی کام کیا اور نہ کوئی چیز خریدی۔دو تین دن کے
بعد پھر آئے اور کہا آؤ بازار چلیں۔اس صحابی نے کہا اُس دن آپ نے نہ کچھ خریدا
اور نہ کام کیا آج کوئی کام ہے؟ انہوں نے کہا میں بازار اس لئے جاتا ہوں کہ بھائی
سيرة النبي علي
70
جلد 2
ملتے ہیں، وہ ہم کو سلام کہتے ہیں ہم اُن کو سلام کہتے ہیں۔4۔“ (الفضل 7 اکتوبر 1920ء)
1: النور:62
2:مسلم کتاب الایمان باب بیان انه لايدخل الجنة صفحه 44 حدیث نمبر 194 مطبوعہ ریاض
2000ء الطبعة الثانية
3: بخاری کتاب الایمان باب اطعام الطعام من الاسلام صفحہ 5 حدیث نمبر 12 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
:4 مشكوة المصابيح جلد 2 كتاب الآداب باب السلام الفصل الثالث صفحہ 168 حدیث نمبر
4664 مطبوعہ بیروت لبنان 2003 ء