رحمة للعالمینﷺ

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي عالم
73
جلد 2
رحمة للعالمين مع الله
حضرت مصلح موعود نے 27 اکتوبر 1920ء کو چاند گرہن کے موقع پر بعد نماز
مغرب قادیان میں تقریر فرمائی جو کہ الفضل 4 نومبر 1920 ء کے شمارہ میں شائع
ہوئی۔اس میں آپ نے رسول کریم ﷺ کے اسوہ کے متعلق فرمایا :۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں مومنوں کے متعلق فرمایا ہے فَلَا خَوْفٌ
عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ 1 کہ مومن کو خوف اور حزن نہیں ہوتا۔لیکن کیا سمجھتے ہو
کہ مومنوں کو رنج ، تکلیف اور دکھ نہیں ہوتا جس طرح اور وں کو ہوتا ہے؟ اسی طرح بلکہ
اس سے بھی زیادہ ان کو ہوتا ہے کیونکہ دوسروں کو صرف اپنا ہی درد دکھ ہوتا ہے لیکن
مومنوں کو سب کا ہوتا ہے۔کسی شاعر نے کہا ہے
سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے
اس نے تو شاعرانہ طور پر کہا ہے مگر مومن اور سچے مومن کے دل میں فی الواقعہ
سارے جہان کا درد ہوتا ہے اور اس مصرعہ کا پورا پورا مصداق ہوتا ہے۔دنیا میں کہیں
کچھ ہو مومن کو اس کا صدمہ پہنچتا ہے۔کیونکہ وہ انسان کو انسان کی حیثیت سے نہیں
دیکھتا، حیوانات کو حیوانات کی حیثیت میں نہیں دیکھتا ، نباتات کو نباتات کی حیثیت سے
نہیں دیکھتا، جمادات کو جمادات کی حیثیت سے نہیں دیکھتا، زمین کو زمین کی حیثیت
سے نہیں دیکھتا ، آسمان کو آسمان کی حیثیت سے نہیں دیکھتا، چاند کو چاند کی حیثیت
سے اور سورج کو سورج کی حیثیت سے نہیں دیکھتا بلکہ دنیا کی ہر چیز کو اپنے رب کی
علامت دیکھتا اور ہر ایک چیز میں اسے خدا کا جلوہ نظر آتا ہے اور سب کے ساتھ

سيرة النبي ع
74
جلد 2
اپنے آپ کو وابستہ پاتا ہے۔اور جتنا ایمان میں ترقی کرتا جاتا ہے اتنا ہی اس کا درد
بڑھتا جاتا ہے۔وہ تمام دنیا کو اور دنیا کے ذرے ذرے کو ، چاند اور سورج کو دیکھتا اور
ان سے لذت حاصل کرتا ہے حتی کہ ہر انسان خواہ کافر ہی ہو اور اس کو مار رہا ہو اس
میں بھی اپنے خدا کا نشان دیکھتا اور محظوظ ہوتا ہے۔اس سے بھی اس کے دل میں خدا
کی محبت کا جذبہ موجزن ہوتا اور خدا کی صنعت دیکھ کر شکر بجا لاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ
انبیاء ہر چیز کو دیکھ کر خدا کی حمد اور تعریف کرتے ہیں۔زمین میں، آسمان میں اور ہر
چھوٹی سے چھوٹی اور ادنیٰ سے ادنی چیز میں ان کو خوبصورتی نظر آتی ہے اور جیسی ہمدردی
دنیا کی ان کے دل میں ہوتی ہے اور کسی کے دل میں نہیں ہوتی۔انسان تو انسان
حیوانوں کی تکلیف کو دیکھ کر بھی کڑھتے اور درد محسوس کرتے ہیں۔رسول کریم ﷺ نے
ایک دفعہ گدھے کے منہ پر نشان دیکھ کر بہت سخت بددعا کی اور فر مایا ایسا نہیں کرنا چاہئے
اور اگر نشان لگانا ہو تو پیٹھ پر لگانا چاہئے 2۔پھر حیوانوں کی تکلیف کے متعلق فرمایا کہ ان
کو نہیں دینی چاہئے۔اور شریعت میں رکھا کہ ایک جانور کو ذبح کرتے وقت دوسرے کو
سامنے نہ رکھنا چاہئے تا کہ وہ تکلیف محسوس نہ کرے۔اور پھر فرما یا جانور کو باندھ کر نشانہ
نہیں لگانا چاہئے۔تو باوجود اس کے کہ آپ انسانوں کے لئے نبی تھے مگر چونکہ
رحمۃ للعالمین تھے اس لئے جانوروں کے متعلق بھی ہدایات دیں کہ ان کو تکلیف نہیں
پہنچانی چاہئے۔تو مومن کے دل میں ہر ایک کا دکھ اور درد ہوتا ہے اور اگر اس کو کوئی پتھر بھی مارتا
ہے تو گو اس کے جسم کو دکھ پہنچتا ہے مگر اس کا دل اس میں بھی راحت محسوس کرتا ہے۔وہ
دیکھتا ہے کہ مارنے والا بھی میرے رب ہی کی مخلوق ہے اور اگر چہ وہ شرارت سے مارتا
ہے لیکن اگر نہ مارتا تو اس موقع پر صبر کر کے میں نے جو ثواب حاصل کیا ہے وہ حاصل نہ
کر سکتا۔رسول کریم مع طائف میں گئے اور لوگوں نے آپ کو پتھر مارے۔اُس وقت
فرشتہ آیا اور اس نے کہا اگر کہیں تو میں اس زمین کا تختہ الٹ دوں۔آپ نے فرمایا

سيرة النبي ع
75
جلد 2
نہیں۔میں نہیں چاہتا یہ لوگ ہلاک ہو جائیں ،ممکن ہے ہدایت پا جائیں۔3۔“
1: البقرة: 39
(الفضل 4 نومبر 1920 ء )
:2 مسلم كتاب اللباس والزينة باب النهي عن ضرب الحيوان صفحه 947 حدیث نمبر
5553 مطبوعہ ریاض 2000ءالطبعة الثانية
3 مسلم كتاب الجهاد باب ما لقى النبي الله صفحه 800 ، 801 حدیث نمبر 4653 مطبوعہ ریاض
2000ء الطبعة الثانية۔

آج 10 میں سے 10 باقی