کسوف و خسوف کے متعلق حضورﷺ کی تعلیم

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي عمال
76
جلد 2
کسوف و خسوف کے متعلق حضور ﷺ کی تعلیم
حضرت مصلح موعود نے اپنے لیکچر فرمودہ 127اکتوبر 1920 ء برموقع چاند گرہن
قادیان میں تقریر کرتے ہوئے رسول کریم ﷺ کی کسوف و خسوف سے متعلق تعلیم بیان
کرتے ہوئے فرمایا:۔یہی دیکھو گرہن کی حالت ہے۔دنیا میں ستاروں کے متعلق قسم قسم کے خیالات
ہیں۔بعض ایسی قومیں ہیں جو انہیں معبود کہتی ہیں۔بعض نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ان کا
تعلق بڑے بڑے آدمیوں سے ہوتا ہے اور ان میں تغیر کسی بڑے انسان کے تغیرات
سے ہوتا ہے۔اس قسم کے خیالات کو سامنے رکھ کر جب ایک مومن اور مسلمان دیکھتا
ہے کہ رسول کریم ﷺ نے کس طرح ان اوہام باطلہ سے اسے نکال کر اصل اور صحیح
حقیقت بتا دی تو اس کا دل خوشی سے بھر جاتا ہے۔دنیا میں دیکھا گیا ہے اگر کسی کو کوئی
چھوٹی سی علمی بات معلوم ہو جائے تو اسے بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے لیکن جس کو یہ معلوم
ہو کہ جو کام بھی وہ کرتا ہے، جو حرکت بھی اس سے سرزد ہوتی ہے، جو عقیدہ بھی وہ رکھتا
ہے وہ صحیح علم کی بنا پر ہے وہ کس قدر خوش ہو گا۔پس رسول کریم ﷺ نے جو تعلیم دی
ہے وہ ایسی پاک اور ایسی صحیح ہے کہ اس کو دیکھ کر بے اختیار انسان کے دل سے خدا
کے شکر کے کلمات نکلتے ہیں۔گرہن کے متعلق ہی دیکھو۔رسول کریم ہے کے بیٹے کی وفات کے دن جب
ہوا اور لوگوں نے خیال کیا کہ اس کی وجہ بچہ کی وفات ہے تو آپ نے فرمایا یہ نہیں
یہ خدا تعالیٰ کی آیت ہے جو اس کے قانون کے مطابق ظاہر ہوتی ہے1۔اس موقع

سيرة النبي عمال
77
جلد 2
پر خدا تعالی کی تسبیح و تحمید کرو۔یہ ارشاد فرمانے کی وجہ یہی تھی کہ مومن کو علم کی چاشنی لگا
دی جائے اور جس کو کسی چیز کی چاشنی لگ جائے وہ اس کو چھوڑتا نہیں۔پس چاند گرہن ایک نشان ہے جس سے سبق حاصل کرنے کی طرف شریعت نے
متوجہ کیا ہے اور ادھر ان اوہام سے بچایا ہے جن میں دوسرے لوگ گرفتار ہیں۔اور
ساتھ ہی یہ سبق دیا ہے کہ ہاتھ میں آئی ہوئی چیز اگر جانے لگے تو اسے جانے نہ دو بلکہ
خدا تعالیٰ کے حضور گر جاؤ اور اُس وقت تک نہ اٹھو جب تک اسے واپس نہ لے لو۔اسی
لئے رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جب تک گرہن نہ ہے تسبیح اور تحمید میں لگے رہو۔لیکن معلوم ہوتا ہے آج کا گرہن بہت زیادہ دیر تک رہے گا اور نماز بھی پڑھنی ہے اور کئی
لوگ کمزور اور بیمار ہیں جو بہت زیادہ دیر کھڑے نہیں ہو سکتے اس لئے اتنا وقت نماز کے
لئے رکھا ہے۔لیکن جن کو خدا تعالیٰ توفیق دے وہ نماز کے بعد بھی تسبیح و تحمید کریں اور
اس احساس کو پیدا کریں جو رسول کریم علی نے ایسے موقع پر مومن کے دل میں پیدا
کرنا چاہا ہے۔“
(الفضل 4 نومبر 1920ء)
1: بخارى ابواب الكسوف باب الصلواة في كسوف الشمس صفحہ 167 حدیث نمبر 1043
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی