رسول کریمﷺ اور نزول جبریل
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي الله
79
جلد 2
رسول کریم علی اور نزول جبریل
66
حضرت مصلح موعود نے 28 ، 29 دسمبر 1920ء کو جلسہ سالانہ قادیان میں جو
خطاب فرمایا وہ ملائکۃ اللہ کے نام سے شائع ہوا۔اس خطاب میں آپ نے
رسول کریم ہے اور جبریل کے تعلق کے حوالہ سے لطیف انداز میں روشنی ڈالتے ہوئے
فرمایا:۔صلى الله
اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب جبرائیل کے نازل ہونے کا یہ مطلب ہے
کہ وہ اپنا عکس ڈالتا ہے تو جس قدر انسان ایسے ہوئے ہیں کہ ان پر جبرائیل کا عکس
پڑتا تھا وہ سب ایک جیسے ہونے چاہئیں۔رسول کریم علیہ حضرت موسی ، حضرت عیسی
ان سب کا ایک ہی درجہ ہونا چاہئے۔مگر یہ غلط ہے کیونکہ عکس مختلف ہوتے ہیں اور اس
کے لئے یہی نہیں دیکھا جاتا کہ عکس کس کا ہے؟ بلکہ یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ عکس کس
پر پڑا ہے۔لوہے کی چادر پر سورج کا جو عکس پڑے گا وہ اور شان کا ہو گا اور شیشے پر جو
عکس پڑے گا وہ اور شان کا۔بیشک جبرائیل ایک ہی تھا اور اس کا عکس بھی ایک ہی ہے
مگر آگے جتنے جتنے قلب مصفی تھے اتنی ہی اس کی شکل اعلیٰ درجہ کی دکھائی دی۔یہی وجہ
ہے کہ باوجود اس کے کہ جبرائیل ایک ہی تھا آگے جن پر عکس پڑا وہ الگ الگ درجہ کے
صلى الله
تھے۔موسی موسی ہی تھا اور محمد ( ﷺ ) محمد ہی۔اور یہی وجہ ہے کہ رسول کریم علی
سب انبیاء سے اعلیٰ رہے اور درجہ والے قرار پائے کہ ایک ہی نے سب نبیوں پر عکس
ڈالا ورنہ اگر عکس ڈالنے والے الگ الگ ہوتے تو کہا جاتا کہ رسول کریم ﷺ پر عکس
ڈالنے والا چونکہ اعلیٰ درجہ کا تھا اس لئے آپ کو اعلیٰ درجہ حاصل ہوا اور دوسرے انبیاء
صلى الله
سيرة النبي عمال
رکھتا
الله
80
جلد 2
پر عکس ڈالنے والے ایسے نہ تھے اس لئے وہ رسول کریم ﷺ سے کم درجہ پر رہے۔اگر
ان پر بھی وہی عکس ڈالتا جس نے رسول کریم عے پر ڈالا تو وہ اسی درجہ کو حاصل کر لیتے
الله
جو رسول کریم ﷺ کو حاصل ہوا۔لیکن اب چونکہ ایک ہی عکس ڈالنے والا ہے اس
لئے ان کے مدارج میں جو فرق ہے وہ ان کے اپنے اپنے قلب کی صفائی سے تعلق
ہے۔کیونکہ ایک ہی چیز جب مختلف چیزوں پر برابر اثر ڈالے تو ان کے اپنے
اپنے ظرف کے مطابق نتیجہ مرتب ہوگا۔جبکہ جن پر عکس پڑے ان کے اندرونے میں
فرق ہو تو باوجود ایک شے کا ہی عکس پڑنے کے پھر بھی نتیجہ میں فرق ہو گا۔اور یہی
رسول کریم ﷺ کی سب انبیاء پر فضیلت ہے کہ آپ کا سینہ سب سے اعلیٰ اور مصفی
تھا اور اس پر جو عکس پڑا وہ سب سے بڑھ کر تھا۔اس کے ساتھ یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ کبھی فیضان کی نوعیت کے لحاظ سے
اس کے نام مختلف رکھ دیئے جاتے ہیں یوں وہ روح القدس کا ہی فیضان ہوتا ہے اور
فیضان کی نوعیت قلب کی صفائی کے مطابق ہوتی ہے۔دیکھو! جب سورج کا عکس لینا ہو
اور معلوم ہو کہ اس کے لئے شیشہ بہت بہتر ہے تو اسی پر لیں گے نہ کہ لوہے کے ٹکڑے
پر لیں گے۔چونکہ رسول کریم ﷺ کا قلب بہترین قلب تھا اس لئے آپ پر فیضان کا
جو عکس پڑا وہ چونکہ سب سے اعلیٰ اور بڑھ کر تھا اس لئے وہی قیامت تک رہے گا اور
اس طرح فیضان کی نوعیت بدل گئی۔دیکھو! حضرت مسیح کو جبرائیل کے فیضان کی شکل کشف میں کبوتر کی دکھائی گئی
لیکن رسول کریم ﷺ کے پاس یہ فیض آدمی کی شکل میں آیا جو بہت اعلیٰ اور اکمل
فیضان تھا۔تو فیضان کی نوعیت کا بھی فرق ہوتا ہے اسی نوعیت کے فرق کی وجہ سے
جبرائیل کے کئی نام ہیں۔روح القدس ، روح الامین وغیرہ۔روح القدس جبرائیل کا
نام اُس کلام پاک کی وجہ سے ہے جو وہ نازل کرتا ہے اور روح الامین اس کا لقب
اُس کلام پاک کے نازل کرنے کی وجہ سے ہے جس کی ہمیشہ اس نے حفاظت بھی کرنی
الله
سيرة النبي علي
81
جلد 2
تھی اور جس کلام کو ہر قسم کے نقص سے محفوظ رکھنا اس کا فرض تھا۔یہ نام جبرائیل کے
لئے اسی فیضان کی وجہ سے ہے جو رسول کریم ﷺ پر پڑا۔گو یا جبرائیل رسول کریم
صلى الله
صلى الله کا منون احسان ہے کہ آپ کے سبب اسے ایک اور خطاب ملا۔غرض دوسرے انبیاء پر روح القدس کے رنگ میں جبرائیلی پر تو پڑا لیکن
رسول کریم ﷺ پر روح الامین کے رنگ میں پر تو پڑا جس کا یہی کام نہیں کہ
پاکیزگی پیدا کرے بلکہ یہ بھی ہے کہ پاکیزگی ہمیشہ کے لئے قائم بھی رکھی جائے۔روح الامین میں قدوسیت بھی آگئی اور اس کے ساتھ ہی ہمیشگی بھی پائی گئی اس لئے
یہ نام روح القدس کی نسبت اعلیٰ ہے۔ملک افضل ہے یا انسان؟
اب میں اس سوال کا جواب دیتا ہوں کہ ملک افضل ہے یا انسان؟ کیونکہ
پیچھے جو اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ عیسی ، موسی ، رسول کریم ﷺ جبرائیلی پر تو سے
الله
اس درجہ کو پہنچے تو اس کے متعلق کسی کے دل میں خیال پیدا ہوسکتا ہے کہ وہ افضل ہوا
جس نے ان پر پر تو ڈالا نہ کہ وہ جو اس کے پرتو سے اعلیٰ مقام پر پہنچے۔یا د رکھنا چاہئے کہ باوجود اس کے کہ حضرت عیسی ، حضرت موسی اور رسول کریم ہے
پر جبرائیل کا پر تو پڑا یہ جبرائیل سے اعلیٰ ہیں اور اس کے کئی وجوہ ہیں۔(1) جبرائیل بے شک پر تو ڈالنے والا ہے مگر بطور واسطہ کے ورنہ اصل عکس
ڈالنے والا خدا ہی ہے اور اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسا کہ سورج کا عکس شیشے پر
پڑے اور اس سے کسی اور چیز پر پڑے۔جبرائیل خدا تعالیٰ سے نور اخذ کر کے آگے
ڈالتا ہے نہ کہ اپنی ذات سے اور واسطہ کبھی اعلیٰ ہوتا ہے اور کبھی ادنی۔اعلیٰ کی مثال تو
شیشے کی ہے جس پر سورج کا عکس پڑے۔شیشہ اس چیز سے اعلیٰ ہوگا جس پر اس کے
واسطہ سے عکس پڑے گا۔اور ادنی کی مثال یہ ہے کہ بادشاہ چٹھی لکھ کر چپڑاسی کو دے
سيرة النبي عمال
82
جلد 2
کہ فلاں وزیر کو پہنچا دے وہ نہیں جانتا کہ چٹھی میں کیا ہے یا کیا نہیں، اس کا کام پہنچا
دینا ہے۔یا مثلاً اس کے ہاتھ زبانی پیغام بھی کہلا بھیجے تب بھی وزیر جو کچھ اس سے کہے
گا وہ پیغا مبر سے اکمل مفہوم ہو گا۔اس مثال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ
ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ کا پر تو جبرائیل کے ذریعہ نبی پر پڑے مگر جبرائیل کو معلوم ہی نہ ہو
کہ کیا ہے۔اس کا پتہ حدیث سے بھی لگتا ہے۔معراج کی حدیث میں آتا ہے کہ ایک
مقام پر جا کر جبرائیل نے رسول کریم ﷺ کو کہا آگے آپ ہی جائے میں نہیں
جا سکتا 1۔تو جبرائیل کے ذریعہ جو کچھ پہنچایا گیا وہ ایسا ہے جیسا کہ کسی کو ایک پیغام
دے کر کسی کے پاس بھیجا جائے جس میں سے کچھ تو وہ سمجھ لے اور کچھ ایسے اشارے
ہوں جنہیں وہی سمجھ سکتا ہو جس کے پاس پیغام بھیجا گیا یا وہ سمجھ سکتا ہے جس نے پیغام
بھیجا۔اسی طرح جبرائیل کو جو کچھ دیا گیا وہ لے تو گیا مگر اس میں ایسی باتیں بھی ہیں
جنہیں خدا اور رسول ہی سمجھ سکتے ہیں۔یہ مثال تو ایسی ہے کہ جبرائیل جو کچھ لے گیا اسے وہ سمجھ نہ سکتا تھا۔اس کے
علاوہ وہ حصہ جو جبرائیل سمجھ سکتا تھا اس میں بھی رسول کریم ﷺ اس سے بڑھے ہوئے
صلى الله
تھے۔اس کو مثال کے ذریعہ سمجھاتا ہوں۔دو آدمی بخار میں مبتلا ہوں اور دونوں کو
کو نین دی جائے تو بسا اوقات ایک کو تو جھٹ اثر ہو جائے گا اور ایک کو دیر میں ہوگا۔ایسا کیوں ہوگا ؟ ظاہر ہے کہ یہ فرق ان دونوں کی ذاتی قوتوں کی وجہ سے پڑے گا۔جس کے جسم میں ایسے مادے ہوں گے کہ جو کونین پر غالب آجائیں اس پر کم اور دیر
سے ہوگا اور جس کا جسم صاف ہوگا اس پر فوراً اثر ہوگا اور بخار اتر جائے گا۔یہ مثال تو دفع شر کی قوتوں کے اختلاف کی ہے۔جلب خیر میں بھی ایسا ہی ہوتا
ہے۔دو آدمی ایک ہی خوراک کھاتے ہیں ایک بہت موٹا اور مضبوط ہو جاتا ہے اور
دوسرا اس قدر فائدہ نہیں اٹھاتا۔گو بسا اوقات وہ پہلے سے غذا، مقدار میں بھی زیادہ
کھا لیتا ہے۔اسی طرح وہ تعلیم جس کو دونوں یعنی جبرائیل اور رسول کریم ﷺ سمجھتے
سيرة النبي ع
83
جلد 2
تھے اس میں بھی رسول کریم ﷺ افضل تھے کیونکہ وہ رسول کریم ﷺ پر آپ کے قومی
کے مطابق اثر ڈالتی تھی اور حضرت جبرائیل پر ان کے قومی کے مطابق۔یہ بات اس طرح اور زیادہ آسانی کے ساتھ سمجھ میں آسکتی ہے کہ میں اس وقت یہ
مضمون اردو میں بیان کر رہا ہوں اور ہر شخص اسے
سمجھ سکتا ہے مگر ہر ایک، ایک جیسا نہیں
سمجھ سکتا اور نہ ہر ایک پر ایک جیسا اثر ہوتا ہے۔پھر قلب کا اثر بھی بات پر جا پڑتا ہے۔دیکھو سورۃ فاتحہ ہی ہے کوئی شخص اسے پڑھتا ہے تو اس کی جھیلیں نکل جاتی ہیں اور کوئی پڑھتا
ہے تو اس کے چہرہ پر بشاشت آجاتی ہے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ جس کے قلب کے
اندر رونے کا مادہ ہوتا ہے اور وہ مصیبت میں مبتلا ہوتا ہے وہ اسے پڑھ کر سمجھتا ہے خدا ہی
ہے جو میری مصیبت کو دور کر سکتا ہے اور اس سے اس کی چینیں نکل جاتی ہیں۔لیکن دوسرا
شخص جو کامیابیوں کو اپنے گردو پیش پاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ خدا ہی میری حفاظت کرنے
والا ہے کون ہے جو مجھے تباہ کر سکے۔اس سے اس کے پڑھنے سے چہرہ پر بشاشت آجاتی
ہے۔تو ایک ہی بات کا قلب کی حالت کے لحاظ سے مختلف اثر ہوتا ہے۔پس وہ کلام جو رسول کریم ﷺ پر نازل ہوا وہ ان بشری قوی سے مل کر جو آپ
کے اندر تھے اور نتیجہ اور مطلب پیدا کرتا اور جبرائیل کے اندر چونکہ اور قوی تھے اس
لئے ان کے ساتھ مل کر اور نتیجہ پیدا ہوتا۔اور یہ صاف بات ہے کہ مختلف چیزوں کی
ترکیب سے مختلف نتائج پیدا ہوا کرتے ہیں۔مثلاً چونا ہے اس پر اینٹیں رکھ دی جائیں
تو کچھ نہیں ہوگا لیکن اگر پانی ڈالا جائے تو آگ پیدا ہو جائے گی کیونکہ چونا اور پانی
کے ملنے سے یہ نتیجہ پیدا ہوا کرتا ہے۔تو باوجود اس کے کہ جو کچھ رسول کریم عالی و لیلی
جبرائیل کے ذریعہ سے اترا اسے جبرائیل سمجھتے تھے مگر جو قومی رسول کریم ﷺ کو حاصل
تھے وہ ان کو حاصل نہ تھے اس لئے ایسا نہ سمجھ سکتے تھے جیسا رسول کریم ع سمجھتے اور
اسی وجہ سے رسول کریم ﷺ کو اس بارے میں بھی فضیلت حاصل ہے۔“
صلى الله
ملائکۃ اللہ صفحہ 68 72 مطبوعہ قادیان بار دوم )
سيرة النبي علي
=
84
آپ مزید فرماتے ہیں :۔الله
ایک دفعہ رسول کریم ﷺ نے صحابہ سے فرمایا تم میں سے ایک بھی ایسا
نہیں جس کے لئے شیطان مقرر نہیں۔صحابہ نے پوچھا کیا آپ بھی؟ آپ تو محفوظ
ہوں گے؟ فرمایا ہاں میں بھی ایسا ہی ہوں مگر مجھے خدا نے طاقت دی ہے اور میں
شیطان پر غالب آ گیا ہوں جب مجھے وہ کوئی تعلیم دیتا ہے تو نیکی کی ہی دیتا ہے برائی
کی نہیں دیتا۔۔اس حدیث کے یہ معنی نہیں کہ ایک ایک شیطان ہر انسان کے لئے مقرر ہے اور
رسول کریم کا شیطان نیکی کی تحریک کرتا تھا۔اگر وہ الگ وجود تھا اور اس نے
بدی کی تحریک چھوڑ کر نیکی کی تحریک شروع کر دی تھی تو پھر وہ شیطان کس طرح رہا؟
پھر تو وہ فرشتہ ہو گیا۔اگر کہو کہ وہ پہلے شیطان تھا لیکن جب نیکی کی تحریک کرنے لگا تو
فرشتہ ہو گیا تو یہ بھی درست نہیں کیونکہ رسول کریم ﷺ نے اس کی نیکی کی تحریک
کرنے کا ذکر کرتے وقت بھی اسے شیطان ہی کہا ہے۔اگر اس کا یہ جواب دیا جائے
کہ رسول کریم ﷺ نے اس کا نام شیطان اس کی پہلی حالت کی وجہ سے رکھا ہے تو
اس کا جواب یہ ہے کہ اگر اس نے شیطنت کو چھوڑ دیا تھا تو یہ عظیم الشان اثر تو اس کے
اندر محمد رسول اللہ علہ کے ذریعہ ہوا۔چنانچہ آپ خود فرماتے ہیں کہ سَلَّطَنِی۔اللہ تعالیٰ نے مجھے اس پر تسلط دے دیا۔پس اس کا اسلام تو رسول کریم ﷺ کی وجہ
سے تھا پھر اس کو یہ درجہ کہاں سے ملا کہ وہ رسول کریم ہے کے دل میں نیک تحریکیں
کرنے لگا۔کیونکہ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں وہ مجھے نیک تحریکیں کرتا ہے۔پس یہ
معنے اس کے بالبداہت غلط ہیں اور اس کے اور ہی معنے ہیں جو یہ ہیں کہ وہ عام
اثرات شیطان کے جو ہر ایک انسان پر پڑ رہے ہیں اور جن سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہ
سکتا ان کے متعلق آنحضرت می فرماتے ہیں کہ جب شیطان کا کوئی ایسا اثر مجھ پر آکر
پڑتا ہے تو وہ نیکی ہو جاتی ہے۔اس کی مثال ایسی ہے جیسے گندہ پانی جب فلٹر میں سے
صلى الله
الله
جلد 2
سيرة النبي علي
85
جلد 2
گزرتا ہے تو صاف ہو جاتا ہے اسی طرح رسول کریم عے پر آ کر جو برا اثر پڑتا وہ آپ
کے ذریعہ نیک ہو جاتا۔یا اس کی مثال گنے پہیلینے والے بیلینے کی ہے کہ جب اس میں گنا
رکھا جاتا ہے تو رس ایک طرف نکل آتی ہے اور چھلکا دوسری طرف گر پڑتا ہے۔اسی
طرح رسول کریم ﷺ پر جب کوئی ایسی بات پڑتی جو پاک نہ ہوتی اس کی ناپا کی علیحدہ
ہو جاتی اور باقی پاک رہ جاتی اور اسی کا نام آپ نے یہ رکھا ہے کہ میرا شیطان مسلمان
ہو گیا ہے۔غرض شیطانی تحریکوں کو بھی نیک استعمال کیا جاسکتا ہے۔“
ملائکۃ اللہ صفحہ 100 101 مطبوعہ قادیان بار دوم )
1: السيرة الحلبية جلد 2 صفحہ 128 مطبوعہ بیروت 2012 ء الطبعة الاولى
2: مسلم كتاب صفات المنافقين باب تحريش الشيطان صفحہ 1225 ،1226 حدیث نمبر
7110 مطبوعہ ریاض 2000 ء الطبعة الثانية