رسول کریمﷺ پر درود بھیجنے کی برکات
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي الله
86
جلد 2
رسول کریم ملی پر درود بھیجنے کی برکات
رسول کریم ﷺ پر درود بھیجنے کی برکات کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود
نے اپنی تقریر بعنوان ”ملا لگتہ اللہ فرمودہ 29 دسمبر 1920 ء میں فرمایا :۔وو
دوسرا ذریعہ یہ ہے کہ رسول کریم ﷺ پر درود بھیجے اور یہ بھی قرآن سے معلوم
b
ہوتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّ اللهَ وَمَلَبِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا 1 اللہ اور اس کے ملائکہ اس
نبی پر ہر وقت برکتیں بھیج رہے ہیں اور جب وہ برکتیں بھیجتے ہیں تو مومنو! تمہارا بھی۔کام ہے کہ تم بھی برکتیں بھیجو۔اس کے متعلق سوال ہوسکتا ہے کہ یہ بات بیشک مانی کہ اس آیت میں
رسول کریم ﷺ پر درود بھیجنے کا حکم ہے مگر یہ کس طرح معلوم ہوا ہے کہ اس کے نتیجہ
میں ملائکہ سے تعلق ہو جاتا ہے۔اس کا ثبوت قرآن سے ہی ملتا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا
ہے یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيْرًا وَسَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا
هُوَ الَّذِي يُصَلِّى عَلَيْكُمْ وَمَلَبِكَتُهُ لِيُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمَتِ إِلَى النُّوْرِ
اے مومنو! اللہ کا کثرت سے ذکر کرو اور صبح و شام تسبیح کرو۔وہ خدا ہی ہے اور اس کے
ملائکہ جو تم پر درود بھیجتے ہیں تا کہ تم کو ظلمات سے نکال کر نور کی طرف لے جاویں۔ایک جگہ تو حکم دیا ہے کہ چونکہ خدا اور ملائکہ اس نبی پر درود بھیجتے ہیں اس لئے تم
بھی بھیجو اور دوسری جگہ یہ فرمایا کہ خدا اور ملائکہ تم پر درود بھیجتے ہیں۔پہلی آیت کے
مطابق یہاں بھی یہ چاہئے تھا کہ چونکہ خدا اور ملائکہ تم پر درود بھیجتے ہیں اس لئے تم بھی
سيرة النبي عمال
87
جلد 2
ایک دوسرے پر درود بھیجو لیکن یہ نہیں کہا گیا۔اس سے صاف پتہ لگتا ہے کہ پہلی بات
مستقل حکم کا رنگ رکھتی تھی یعنی چونکہ خدا اور ملائکہ اس رسول پر درود بھیجتے ہیں اس
لئے تم بھی بھیجو اور دوسری آیت میں اس فعل کی جزا بتائی کہ چونکہ تم نے اس حکم کی
تعمیل کی اس لئے اس کی جزا میں خدا اور رسول ان پر بھیجنے لگ گئے۔گویا وہاں تو
رسول کریم ﷺ کے درجہ کی وجہ سے درود کا حکم دیا گیا تھا اور یہاں اس کی جزا کو بیان
کیا گیا ہے اور چونکہ جزا کے بدلے میں پھر اور حکم نہیں دیا جاتا اس لئے آگے یہ نہیں
فرمایا کہ تم دوسرے بندوں پر بھی درود بھیجو مثلاً جب ہم روپیہ دے کر کپڑا خریدیں تو
کپڑا دینے والا یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں نے جو کپڑا دیا ہے اس کا تم نے کوئی بدلہ نہیں
دیا۔تو پہلی آیت میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے چونکہ خدا اور ملائکہ اس رسول پر درود بھیجتے
ہیں اس لئے تم بھی بھیجو۔مگر مومنوں کے لئے یہی فرمایا کہ ہم اور ملائکہ ان پر درود بھیجتے
ہیں اس کے ساتھ یہ نہیں فرمایا کہ تم بھی اپنے بھائیوں پر درود بھیجو۔غرض اس آیت سے ثابت ہو گیا کہ رسول کریم ﷺ پر درود بھیجنے سے ملائکہ کے
ساتھ تعلق ہو جاتا ہے۔پس جو لوگ رسول کریم ﷺ پر درود بھیجیں گے ان کی ملائکہ سے
ایک نسبت ہو جائے گی اور اس طرح ان سے تعلق ہو جائے گا۔یہی وجہ ہے کہ صلحاء نے
رسول کریم ﷺ پر درود بھیجے کو بڑا اعلی عمل قرار دیا ہے۔اور رسول کریم ﷺ نے فرمایا
ہے کہ وہ دعا جس میں خدا کی حمد اور مجھ پر درود نہ ہو وہ دعا قبول نہیں ہوگی 3 اس کا یہی
مطلب ہے کہ جس دعا میں خدا تعالیٰ کی حمد اور رسول کریم ﷺ پر درود ہوگا وہ زیادہ
ملائکۃ اللہ صفحہ 104 ، 105 مطبوعہ قادیان بار دوم )
قبول ہوگی۔“
1: الاحزاب : 57
2 الاحزاب : 42 تا 44
3 ترمذی ابواب الدعوات باب فى ايجاب الدعاء صفحه 794،793 حدیث نمبر 3476،
3477 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الاولى