رسول کریمﷺ کا ایک حکم اور صحابہؓ کا فوری عمل

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي الله
88
88
رسول کریم ﷺ کا ایک حکم اور صحابہ کا فوری عمل
مسیحی ممالک اور ترک شراب“ کے عنوان سے حضرت مصلح موعود کا ایک مضمون
ریویو آف ریلیجنز فروری 1921 ء میں شائع ہوا۔اس میں شراب کی حرمت کے
فرمان اور اس پر صحابہ کے ردعمل کا بیان کرتے ہوئے آپ تحریر فرماتے ہیں:۔اس شراب کے نشہ میں مخمور رہنے والی قوم اور شراب کو اپنا ایک ہی دل لگی کا
ذریعہ سمجھنے والی جماعت میں ایک دن محمد رسول اللہ اللہ نکلتے ہیں اور مختصر اور صاف
لفظوں میں خدا تعالیٰ کا یہ حکم سنا دیتے ہیں کہ شراب کے نقصانات چونکہ اس کے نفع
سے زیادہ ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ نے آئندہ کے لئے اس کو حرام کر دیا ہے۔پس ہر ایک
مسلمان کو چاہئے کہ اس سے پر ہیز کرے اور اس کا بنانا، بیچنا، پینا، پلانا ترک کر دے۔اور اس حکم کو سن کر وہ شراب کے شیدائی اپنا سر نیچا ڈال لیتے ہیں اور ایک کے منہ سے بھی
اس کے خلاف آواز نہیں نکلتی۔ہر ایک ان میں سے شرح صدر سے اس حکم کو قبول کر لیتا
ہے اور اس وقت کے بعد شراب کا گلاس کسی ایک فرد کے بھی منہ کے قریب نہیں جاتا۔صلى الله
وہ لوگ مہلت نہیں مانگتے۔قلت و کثرت کا سوال نہیں اٹھاتے کیونکہ محمد رسول اللہ ہے
نے ان کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ جس چیز کی زیادتی حرام ہے اس کی تھوڑی مقدار بھی
حرام ہے۔ان میں لیکچروں کی ضرورت پیش نہیں آتی۔شراب کی برائیاں ذہن نشین
کرنے کی حاجت نہیں ہوتی کیونکہ اسلام نے ان کے ذہنوں کو جلا دے دی تھی کہ حق
بات کی طرف توجہ دلانا ان کے لئے کافی ہوتا تھا اور تعصب اور خود بینی سے ان کو
اس قدر دور کر دیا تھا کہ اپنی غلطیاں خود بخود ان کی آنکھوں کے سامنے آ جاتی
جلد 2

سيرة النبي عمال
89
جلد 2
تھیں۔پس کسی لیکچرار کے لیکچر یا میجک لنترن (Magic Lantern) کی تصاویر کی
ان کو ضرورت نہ تھی۔ان کے لئے صرف ایک اشارہ کافی تھا ، ایک لفظ بس تھا اور سب
معاملہ آپ ہی آپ ان کے لئے واضح ہو گیا تھا۔ان کا اپنا نفس ان کے لئے لیکچرار تھا
اور گوشہ ہائے دماغ میجک لنٹرن کے پردے جن پر سے وہ عقل کی آنکھوں کے ساتھ
خوب اچھی طرح ان بدمستیوں کے نظاروں کو دیکھ سکتے تھے جو شراب نوشی کے نتیجہ میں
ظاہر ہوتے ہیں وہ جھوٹی تصویروں کے محتاج نہ تھے سچا نقشہ ان کی رہنمائی کے لئے
کافی تھا۔اسلام کے اس دوحرفہ حکم کا جو اثر شراب نوشی پر ہوا اس کی بہترین مثال ذیل کا
واقعہ ہے جو مسلم ، مسند احمد بن حنبل اور ابن جریر کی روایات سے ماخوذ ہے۔حضرت انس جو رسول کریم ﷺ کے خدام میں سے تھے اور مدینہ کے رہنے
والے تھے بیان فرماتے ہیں کہ ایک دن ابوطلحہ کے مکان پر مجلس شراب لگی ہوئی تھی ،
بہت سے دوست جمع تھے اور میں شراب پلا رہا تھا۔دور پر دور چل رہا تھا اور نشہ کی آمد
کی وجہ سے ان کے سر جھکنے لگے تھے کہ اتنے میں گلی میں کسی نے آواز دی کہ شراب
حرام کی گئی ہے۔بعض لوگوں نے کہا کہ اٹھ کر دریافت کرو کہ یہ بات درست بھی ہے یا
نہیں ؟ مگر بعض دوسروں نے کہا کہ نہیں پہلے شراب بہا دو پھر دیکھا جاوے گا اور مجھے
حکم دیا کہ میں شراب کا برتن تو ڑ کر شراب بہا دوں۔چنانچہ میں نے ایک سوٹا مار کر وہ
گھڑا جس میں شراب تھی توڑ دیا۔اور اس کے بعد وہ لوگ کبھی شراب کے نزدیک
نہیں گئے۔اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام کا اثر لوگوں کے دلوں پر کیا تھا۔مجلس
شراب میں جبکہ لوگ نشہ میں ہیں ایک شخص کے خبر دینے پر بلا تحقیق شراب کا بہا دینا
کوئی معمولی بات نہیں اور اس کی اہمیت کو وہ اقوام زیادہ سمجھ سکتی ہیں جو شراب کی
عادی ہیں۔کیونکہ جب دور سے دیکھنے والے ان کی اس حالت کو ایک عجیب حیرت

سيرة النبي ع
90
جلد 2
کی نگاہ سے دیکھتے ہیں تو خود ان کے دل ضرور اس حالت کی خصوصیت کو اچھی طرح
محسوس کرتے ہوں گے۔“ ریویو آف ریلیجنز فروری 1921 ءصفحہ 83،82)
66

آج 10 میں سے 10 باقی