غیر موافق حالات میں کامیابی

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي الله
91
جلد 2
غیر موافق حالات میں کامیابی
حضرت مصلح موعود نے 9 مارچ 1921ء کو مالیر کوٹلہ میں حضرت نواب محمد علی خان۔وو
صاحب کے شہر والے مکان میں ایک تقریر فرمائی جو موازنہ مذاہب کے نام سے
شائع شدہ ہے۔اس میں رسول کریم ﷺ کی سیرت کا اس پہلو سے ذکر ملتا ہے کہ آپ
نے غیر موافق حالات میں کامیابی حاصل کی۔چنانچہ فرمایا :۔جب آنحضرت ﷺ مبعوث ہوئے اُس وقت آپ کی دنیاوی حیثیت کوئی
بڑی نہ تھی۔ابھی آپ شکم مادر ہی میں تھے کہ آپ کے والد فوت ہو گئے تھے اور بہت
چھوٹی عمر تھی کہ ماں فوت ہو گئی۔آپ کو کوئی بڑا تر کہ بھی نہیں ملا تھا اس کے بارے میں
متفرق روایتیں ہیں۔زیادہ سے زیادہ جو کچھ آپ کو ملا وہ ایک اونٹ اور پانچ بکریاں
تھیں۔آپ کی کوئی ذاتی تجارت نہیں تھی بلکہ بڑی عمر ہوئی تو حضرت خدیجہ کی تجارت
کرنے لگے اور نفع ان کو دیتے تھے اور وہ کچھ معاوضہ آپ کو دے دیتی تھیں۔عرب
میں کوئی حکومت نہ تھی مگر مکہ والوں نے جو دارالندوہ قائم کر رکھا تھا اس کے بھی
آپ ممبر نہ تھے۔دنیاوی علوم آپ نے حاصل نہ کئے تھے۔آپ کو لکھنا پڑھنا نہیں آتا
تھا۔اس تمام ضعف اور کمزوری پر طرفہ یہ کہ جب آپ نے دعوی کیا تو تمام عرب
مخالف ہو گیا۔آپ وہ بات کہتے تھے جو جمہور عرب کے خلاف تھی اور عرب اس کو
ماننے میں اپنی ہلاکت دیکھتے تھے۔صلى الله
آنحضرت عل اور مسٹر گاندھی دنیا میں بڑے بڑے فاتح ہوئے ہیں
اور لوگ بھی ہوئے ہیں جن کے

سيرة النبي عمال
92
جلد 2
ساتھ لوگ چل پڑے۔مثلاً آج ہمارے ہندوستان میں مسٹر گاندھی ہی ہیں ان کی جے
کے نعرے بھی آج ہندوستان میں لگائے جاتے ہیں۔ممکن ہے کہ کوئی کہہ دے کہ
الله
آنحضرت مے کے ساتھ اگر دنیا ہوگئی تو کیا ہوا مسٹر گاندھی کے ساتھ بھی تو لوگ ہو ہی
گئے ہیں۔اس کے جواب میں ہم کہیں گے کہ آنحضرت ﷺ اور مسٹر گاندھی میں زمین
و آسمان کا فرق ہے کیونکہ آنحضرت معہ عرب سے وہ بات منوا رہے تھے جو عرب
ماننے کے لئے تیار نہ تھا مگر مسٹر گاندھی وہ بات کہتے ہیں جس کا مطالبہ خود ہندوستان
کر رہا ہے۔اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ کسی زمیندار کے پیٹ میں درد ہونے لگا۔کسی
نے کچھ علاج بتلایا کسی نے کچھ۔ایک شخص نے جو زمینداری کا ایک اوزار لئے کھڑا تھا
کہا کہ اس کو گرو گھول کر پلا دو۔مریض نے جب یہ بات سنی تو کہا کہ ہائے اس کی بات
کوئی نہیں سنتا۔تو وہ بات جو مسٹر گاندھی کہہ رہے ہیں لوگوں کے مطلب کی اور ان کی
منشاء کے مطابق ہے اس لئے اس کو ماننے کے لئے تیار ہیں۔ایک اور مثال ہے جو
اگر چہ فرضی ہے مگر حقیقت کو ظاہر کرتی ہے۔ایک بزرگ نے لکھا ہے ایک اونٹ کہیں
جارہا تھا آگے سے چوہا ملا اس نے اونٹ کی مہار پکڑ لی اور جدھر اونٹ جارہا تھا ادھر
ہی چل پڑا۔تھوڑی دور جا کر چوہے نے خیال کیا کہ میں ہی اس کو چلا رہا ہوں۔آخر
ایک دریا پر پہنچے اور وہاں اونٹ رک گیا۔چوہے نے کہا چل ! اس نے کہا نہیں چلتا۔جب تک میرا دل چاہا میں چلا اب دل نہیں چاہتا میں نہیں چلوں گا۔تو چونکہ ان
لیڈروں کی زبان سے وہی نکل رہا ہے جو لوگ چاہتے ہیں اس لئے اگر لوگ ان کے
پیچھے چل رہے ہیں تو یہ کوئی بڑی بات نہیں۔لیکن محمد رسول اللہ ﷺ نے مکہ والوں کے
چڑھاووں کی حفاظت کی فکر نہیں کی ، ان کے بتوں کی حفاظت نہیں کی جن پر چڑھاوے
چڑھتے تھے اور جن سے ان کی گزر اوقات ہوتی تھی بلکہ آپ نے ان کے اس
چڑھادوں کے رزق کو بند کر دیا اور کہہ دیا کہ ان خداؤں کو چھوڑو اور ایک خدا کو مانو۔پس مسٹر گاندھی وغیرہ لیڈروں کی مثال تو ایسی ہے کہ جیسے کوئی گاڑی یا موٹر جدھر

سيرة النبي عالم
93
جلد 2
جارہی ہو وہ چلتی جائے اور ایک شخص پیچھے ہاتھ رکھ دے اور کہے کہ میں اس کو چلا رہا
ہوں۔لیکن آنحضرت ﷺ نے جدھر گاڑی چل رہی تھی ادھر سے اس کا رُخ پلٹ کر
)
دوسری طرف کو پھیر دیا۔زرتشتی دو خداؤں کے قائل تھے۔آپ نے ان سے یہ عقیدہ
چھڑوایا۔عیسائی حضرت مسیح ناصری کو اپنے گناہوں کا کفارہ بنا کر اپنی نجات ان کی
صلیبی موت میں جانتے تھے اور اسی پر بھروسہ کئے بیٹھے تھے آپ نے اس کے خلاف
آواز بلند کی جو ان کے وہمی باغات کو جلا کر خاکستر کر گئی۔صلى الله
قوم نے آنحضرت ﷺ سے کیا سلوک کیا آپ کی قوم آپ کی
بات ماننے کے لئے
تیار نہ تھی بلکہ آپ کے خلاف کھڑی ہوگئی اور تیرہ سال تک آپ کو بے شمار تکالیف دیتی
رہی۔پھر وہ لوگ جو آپ کے ساتھ ہوتے ان پر نئے سے نئے مظالم توڑے گئے اور
عورتوں کو اونٹوں سے باندھ کر چیرا گیا۔گرم ریت پر لٹائے گئے اور ان کو مارا گیا اور
اتنا مارا گیا کہ وہ بے ہوش ہو گئے اور جب ان کو ہوش آتی بتوں کو ان کے سامنے پیش
کیا جاتا مگر پھر بھی جب وہ خدا کا ہی نام لیتے تو ان کو اور عذاب دیتے۔اس فتنہ کا
حال حضرت علیؓ کے اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابو ذر غفاری نے جب سنا
کہ مکہ میں ایک شخص نے خدا کا رسول ہونے کا دعویٰ کیا ہے تو انہوں نے اپنے بھائی کو
بھیجا۔لوگوں نے آنحضرت ﷺ تک اس کو پہنچنے نہ دیا اور واپس چلا گیا۔پھر وہ خود
آئے مگر کسی سے پوچھتے بھی نہ تھے کہ کوئی دھوکا نہ دے دے۔حضرت علیؓ سے ملاقات
ہوئی۔بڑی ردوکت کے بعد انہوں نے اپنا مقصد ظاہر کیا کہ میں آنحضرت ﷺ کو
دیکھنے آیا ہوں۔حضرت علیؓ نے ان کو کہا کہ میرے پیچھے پیچھے چلے آؤ۔جب کوئی
غیر شخص نظر آئے گا تو میں جھٹ ایک طرف ہو کر بیٹھ جایا کروں گا اور تم آگے نکل جایا
کرو۔اسی طرح حضرت ابوذر حضرت علیؓ کے ساتھ آنحضرت ﷺ کے حضور پہنچے اور
ایمان لے آئے۔مگر ان پر یہ اثر ہوا کہ ایمان لا کر خاموش نہ رہ سکے۔مکان

سيرة النبي عمال
94
جلد 2
نکلتے ہوئے کلمہ شہادت زور سے پڑھا۔اس پر مشرکین جمع ہو گئے اور آپ کو مارنے
لگے اور آپ بیہوش ہو گئے۔بعض لوگوں نے آپ کو چھڑا دیا اور اسی طرح ہوش آنے
پر آپ نے پھر ایسا ہی کیا۔لوگ پھر مارنے لگے 1۔ایسی ایسی مصیبتیں تھیں جو آنحضرت ﷺ اور صحابہ کو پہنچائی گئیں۔ان حالات
میں آپ کے اصحاب کو حبشہ کی طرف ہجرت کرنی پڑی اور کفار نے ان کا وہاں تک
تعاقب کیا مگر وہاں کے دربار میں جب مسلمان پیش ہوئے اور انہوں نے صفائی۔اپنے عقائد بتائے تو کفار کو مجبوراً واپس آنا پڑا۔لیکن ابھی مصائب کا خاتمہ نہیں ہو گیا۔آپ
کو پھر تکالیف پہنچائی گئیں اور آپ نے حضرت ابو بکر کو ساتھ لے کر مکہ سے ہجرت
کی۔پھر کفار نے پیچھا کیا مگر اللہ تعالیٰ نے آپ کی حفاظت کی۔اس حالت میں کون کہہ سکتا تھا کہ جس کے چند ساتھیوں کی جمعیت بھی منتشر ہوگئی
اور جس کو وطن سے بے وطن ہونا پڑا وہ کبھی غالب ہوگا۔جب آپ مدینہ میں پہنچے تو
ان لوگوں نے وہاں بھی آرام نہ لینے دیا بار بار چڑھ کر گئے۔چنانچہ ایک دفعہ جنگ
صلى الله
احزاب میں دس ہزار کی جمعیت لے کر مدینہ پر چڑھ آئے اور آنحضرت ﷺ کو مدینہ
کے اردگرد خندق کھودنا پڑی۔صحابہ کے ساتھ آپ بھی خندق کی کھدائی کے کام میں
شریک تھے۔احادیث و تاریخ سے ثابت ہے کہ جب آپ نے کدال چلائی اور ایک
پتھر پر لوہا پڑا اور اس میں سے شعلہ نکلا تو آپ نے بلند آواز سے کہا اللہ اکبر ! صحابہ
نے بھی اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔دوسری دفعہ آپ نے کدال ماری اور پھر شعلہ نکلا۔پھر
آپ نے بلند آواز سے کہا اللہ اکبر اور صحابہ نے بلند آواز سے اللہ اکبر کہا۔تیسری دفعہ پھر آپ نے کدال چلائی اور شعلہ نکلا آپ نے زور سے اللہ اکبر کہا اور
صحابہؓ نے بھی کہا۔پھر آپ نے صحابہ سے پوچھا کہ تم نے کیوں اللہ اکبر کہا؟ صحابہ
نے عرض کیا کہ چونکہ حضور نے اللہ اکبر کہا تھا اس لئے ہم نے بھی کہا ورنہ ہم
نہیں جانتے کہ کیا بات ہے۔اللہ اور اس کا رسول خوب جانتے ہیں۔آپ نے فرمایا

سيرة النبي علي
95
جلد 2
جب میں نے پہلی دفعہ کدال ماری اور شعلہ نکلا تو مجھے دکھایا گیا کہ مجھے قیصر کے ملک پر
فتح حاصل ہوئی اور دوسری دفعہ معلوم ہوا کہ کسریٰ کے ملک پر اور تیسری دفعہ حیرہ کے
بادشاہوں کی حکومت زیروز بر ہوتی دکھائی گئی 2۔جب آپ نے یہ فرمایا تو منافقین اور
مخالفین نے ہنسنا شروع کر دیا کہ یہ عجیب لوگ ہیں کہ پاخانہ پھرنے کی تو ان کو اجازت
نہیں اور کہا یہ جارہا ہے کہ قیصر وکسری کی سلطنتیں ہمیں ملیں گی اور ہم ان پر قابض ہوں
گے 3۔لیکن ان کی ہنسی جھوٹی ثابت ہوئی اور خدا کی بات پوری ہوئی اور اس سے
ثابت ہو گیا کہ اسلام سچا ہے اور اس کی یہ دلیل ہے کہ یہ جن گھروں میں ہے وہ بلند
کئے جائیں گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔خدا تعالیٰ نے سورۃ احزاب میں مسلمانوں کی حالت کا نقشہ یہ کھینچا ہے کہ
زمین با وجود فراخی کے ان کے لئے تنگ ہو گئی تھی اور دنیا نے فیصلہ کر لیا تھا کہ
مسلمان اب پس جائیں گے۔اُس وقت خدا ان کو بشارت دیتا ہے کہ تم مخالفین کو
پیس دو گے اور دنیا کی حکومت تمہاری ہی ہوگی۔چنانچہ حضرت ابوبکر صدیق کے عہدِ
مبارک میں شام فتح ہوا۔یہ ترقی اور یہ شان اور ادنیٰ حالت سے بلندی پر قدم کا
پہنچنا ثبوت ہے اس بات کا کہ اسلام سچا ہے۔کیونکہ خدا نے بتایا تھا کہ ایسا ہوگا اور
ایسا ہی ہوا اور دشمن سے دشمن کو اقرار کرنا پڑا کہ ہاں اسلام نے ترقی کی اور اس کی
ترقی کی اُس وقت پیشگوئی کی گئی تھی جبکہ مسلمانوں کو اپنے گھر میں بھی کوئی آرام
سے نہیں بیٹھنے دیتا تھا۔مگر پھر حکومت آئی اور غریبوں اور فقیروں کو خدا تعالیٰ نے
حکومتیں دیں۔حضرت ابو ہریرہ کا واقعہ چنانچہ حضرت ابو ہریرہ کا واقعہ ہے کہ جب وہ
ایک علاقہ کے گورنر بنائے گئے اور ان کے
پاس کسری کا ایک رومال تھا جب کھانسی آئی تو انہوں نے اس رومال سے منہ صاف کیا
اور کہا بخ بخ ابو هريرة 4۔اس کے معنے ہیں واہ واہ ابو ہریرہ۔آج تو کسری کے

سيرة النبي عمال
96
جلد 2
رومال میں ٹھوکتا ہے مگر ایک وقت تو تیری یہ حالت تھی کہ تجھ پر دنوں فاقے گزرتے
تھے اور تو حضرت ابوبکر کے پاس جاتا تھا کہ وہ بڑے صدقہ کرنے والے تھے اور ان
سے آیت صدقہ کے معنے پوچھتا تھا اور وہ بتاتے تھے۔حالانکہ معنے تجھ کو بھی آتے
تھے۔پھر حضرت عمرؓ کے پاس جاتا اور وہ بھی کچھ نہ کھلاتے۔آخر حضرت نبی کریم علی
کے پاس آتا اور آپ چہرہ سے ہی پہچان جاتے اور پوچھتے ابو ہریرہ ! بھوک لگی ہے؟
اور پھر آپ دودھ کا پیالہ منگواتے اور مجھ سے پہلے اور لوگوں کو پینے کو دیتے اور میں
خیال کرتا کہ مستحق زیادہ میں تھا آخر مجھ کو ملتا اور میں سیر ہوتا 5۔اسی طرح کئی فاقے
گزر جاتے اور لوگ مجھے مرگی زدہ خیال کر کے مارتے لیکن آج یہ حال ہے کہ
گردن کش بادشاہوں کے خاص درباری رومالوں میں تو تھوکتا ہے۔یہ کامیابی ، یہ
عروج ، یہ رفعت کوئی معمولی نہیں ہے۔فرانس کا ایک مصنف لکھتا ہے کہ میں حیران رہ جاتا ہوں جب میں یہ سوچتا ہوں
کہ کھجور کے ایک ادنی درجہ کے چھپر کے نیچے چند آدمی بیٹھے ہیں جن کے جسم پر پورا
کپڑا نہیں اور پیٹ بھی سیر نہیں۔وہ باتیں یہ کرتے ہیں کہ قیصر و کسریٰ کی سلطنتوں کو
کرلیں گے اور وہ کر کے بھی دکھا دیتے ہیں۔پس یہ ثبوت ہے اس بات کا کہ آنحضرت ﷺ جو مذہب لائے وہ حق ہے
کیونکہ اس کے لئے جونشان رکھا گیا تھا وہ پورا ہو گیا۔“ الفضل و مئی 1921 ء )
1: بخاری کتاب مناقب الانصار باب اسلام ابی ذر الغفاری صفحہ 648 حدیث نمبر 3861
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
2 السيرة الحلبية جلد 3 صفحه 11 مطبوعہ بیروت 2012 الطبعة الاولى
3: السيرة الحلبية جلد 3 صفحه 12 مطبوعہ بیروت 2012 الطبعة الاولى
4: ترمذی ابواب الزهد باب ماجاء في معيشة اصحاب النبي عل صفحہ 539 حدیث نمبر
2367 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الاولى

سيرة النبي علي
97
جلد 2
5:بخاری کتاب الرقاق باب كيف كان عيش النبي الله واصحابه و تخليهم من الدنيا
صفحہ 1120 حدیث نمبر 6452 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی