رسول کریمﷺ کیلئے خدا کی غیرت
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي الله
98
98
جلد 2
رسول کریم ﷺ کیلئے خدا کی غیرت
موازنہ مذاہب فرموده 9 مارچ 1921ء میں حضرت مصلح موعود نے
آنحضرت ﷺ کیلئے خدا کی غیرت کا ان الفاظ میں نقشہ کھینچا ہے فرمایا:۔ایک موٹا مسئلہ ہے اور اسی میں مسلمانوں کی حالت کا پتہ لگ جاتا ہے کہ وہ
کیسے ہیں۔مسلمانوں نے یہ مان لیا ہے کہ محمد رسول اللہ علیہ تو خاک کے نیچے مدفون
ہیں اور حضرت مسیح کو ذرا تکلیف پیش آئی تو خدا نے ان کو آسمان پر چڑھا لیا اور ان
کے دشمنوں کو انہیں ہاتھ تک نہیں لگانے دیا۔میں کہتا ہوں اگر آسمان پر رکھے جانے کا
صل الله
کوئی اہل تھا تو وہ ہمارے نبی محمد رسول اللہ کے تھے لیکن یہ لوگ اس کو پسند نہیں کرتے
صلى الله
اور آنحضرت علے کے متعلق یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ وہ مدفون زیر زمین ہیں اور مسیح کے
لئے بڑے پُر جوش قلب سے کہتے ہیں کہ وہ آسمان پر ہیں۔جب انہوں نے عیسائیوں
الله
کے مقابلہ میں حضرت نبی کریم عملے کی اس طرح ہتک کی تو خدا تعالیٰ نے بھی ان کو
ذلیل کر دیا اور فیصلہ کر دیا کہ جس طرح یہ حضرت عیسی کو آنحضرت علی سے بڑھاتے
ہیں اسی طرح ہم ان کو عیسی کے نام لیواؤں کے مقابلہ میں گرا دیں گے اور خاک میں
ملا دیں گے۔پس خدا کی غیرت نے محمد رسول اللہ ﷺ کی اس ہتک کو گوارا نہ کیا اس
لئے اس نے ان مسلمانوں کو ذلیل کیا اور عیسائیوں کو ان پر غالب کر دیا۔یہ لوگ جوش
سے کہتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بگڑی ہوئی امت کو مسیح ناصری
سنواریں گے۔خدا نے کہا بہت اچھا ہم مسیح کے ماننے کے مدعیوں کو ہی تم پر مسلط
کرتے ہیں۔پس جو کچھ ان کے ساتھ ہورہا ہے آنحضرت ﷺ کی ہتک کا نتیجہ ہے
سيرة النبي علي
99
99
جلد 2
اور جب تک یہ حضرت عیسی کو آنحضرت ﷺ سے افضل مانتے رہیں گے ذلیل رہیں
گے۔کیونکہ خدا نے ان کو یہ سزا دی ہے اس لئے اس سزا میں ان کے گھروں کو عزت
دینے کی بجائے ذلیل کیا جائے گا اور برباد کیا جاوے گا۔انہوں نے حضرت عیسی کو
خدا بنایا کہ وہ زندہ ہیں، نہ کھاتے ہیں نہ پیتے ہیں ، مر دوں کو زندہ کرتے ہیں اور جانور
پیدا کرتے ہیں۔جب ان کی یہ حالت ہو گئی تو خدا تعالیٰ ان کی کیسے مدد کر سکتا تھا۔قرآن کی حفاظت کے وعدے کا ایفاء اب ایک اور سوال ہے کہ
خدا نے وعدہ کیا تھا کہ
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ 1 دیکھنا یہ چاہئے کہ خدا نے اسلام کی حفاظت
اور قرآن کریم کی حفاظت کا کیا سامان کیا ہے۔اس کا جواب یہ ہے کہ خدا نے تو سامان
کیا ہے مگر لوگ اس کی طرف توجہ نہیں کرتے۔خدا ان کو مجبور کرے گا کہ وہ ادھر متوجہ
ہوں۔خدا نے ایک شخص کو اسلام کی خدمت کے لئے اور اس کو تمام دنیا کے مذاہب کے
مقابلہ میں بلند کرنے کے لئے مبعوث کیا ہے۔وہ شخص حضرت مرزا غلام احمد صاحب
ہیں۔جن کو ہم مانتے ہیں کہ وہ آنے والے مسیح نبی اللہ اور مہدی ہیں۔انہوں نے دعویٰ
کیا ہے کہ وہ اسلام کو دنیا میں دوبارہ غالب کریں گے اور اس کے مخالفوں کے سراس
کے آگے جھکا دیں گے اور ہم اس کے آثار دیکھ رہے ہیں۔دنیا ان پر طرح طرح کے اتہام لگاتی
خدا نے اسلام کے لئے کیا کیا ہے۔مخالف ان کو دجال، فریبی اور
کا ذب اور کیا کیا نام دیتے ہیں۔مگر یہ عجیب بات ہے کہ اسلام جو خدا کا پیارا مذہب
ہے وہ تو مٹ رہا تھا اور ہر طرف سے دشمنوں کے نرغے میں تھا خدا تعالیٰ نے بجائے
اس کی حفاظت کے ایک اور ایسا شخص بھیج دیا جو اس کو مٹائے اور اس کو نابود کر دے۔کیا یہ خدا کی اسلام سے محبت کا ثبوت ہے یا عداوت کا ؟ اگر اسلام خدا کا پیارا مذہب
ہے جیسا کہ واقعہ میں ہے تو ضرور تھا کہ اس مصیبت اور آفت کے وقت میں خدا تعالیٰ
سيرة النبي ع
100
جلد 2
اس کی خدمت اور حفاظت کے لئے کوئی پاک انسان مبعوث کرتا نہ کہ الٹا اس کو پاؤں
تلے روندنے کے لئے نعوذ باللہ ایک اور دجال کو بھیجتا۔حضرت مرزا صاحب کو لوگ نہ
مانیں ، انہیں گالیاں دیں، انہیں بدتر سے بدتر ٹھہرائیں مگر اتنا تو سوچیں کہ خدا نے
اسلام کے لئے کیا یہی کیا جبکہ اسلام ڈوب رہا تھا ایک اور ڈبونے والا بھیج دیا ؟ محبت کا
تو تقاضا یہ تھا کہ خدا اس کی حفاظت کے سامان کرتا اور اسے دشمنوں سے بچاتا۔مهر مادری
مشہور قصہ ہے مفسرین نے لکھا ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے
حضور دو عورتیں جھگڑتی ہوئی آئیں۔ان میں سے ایک عورت کے
بچے کو بھیڑیے نے کھا لیا۔وہ دوسری کے بچے کو اپنا بتلاتی تھی اور کہتی تھی کہ اس کا بچہ
مارا گیا ہے۔اُس وقت معاملہ بہت ٹیڑھا تھا۔حضرت سلیمان نے کہا کہ چھری لاؤ میں
ابھی فیصلہ کرتا ہوں۔بچے کو کاٹ کر آدھا ایک کو دے دیتا ہوں اور آدھا دوسری کو۔اُس
وقت جس عورت کا بچہ تھا فوراً بے تاب ہو کر بول اٹھی کہ یہ بچہ میر انہیں اسی کا ہے، اسی کو
دے دیا جائے مگر دوسری خاموش رہی۔حضرت سلیمان نے کہا کہ یہ بچہ اسی کا ہے جو کہتی
ہے کہ میرا نہیں 2 کیونکہ اس کو اس سے ہمدردی پیدا ہوئی اور دوسری کو کچھ اثر نہ ہوا۔پس مسلمان رسول اللہ ﷺ کے بچے کہلاتے ہیں اور دین خدا کا ہے۔مگر لوگ
اس پر غالب آرہے ہیں اور دمبدم اس پر پتھروں کی بوچھاڑ کرتے رہتے ہیں۔ایسی
حالت میں بجائے پتھروں سے بچانے کے خدا ایک اور پتھر پھینکنے والے کو بھیج دیتا
ہے۔کیا یہ ممکن ہے؟ کیا یہ بات ہو سکتی ہے؟ اس خیال کے لوگوں سے تو ہندہ ابوسفیان
کی بیوی ہی زیادہ سمجھدار رہی جب اور عورتوں کے ہمراہ وہ آنحضرت ﷺ کی بیعت
کرنے لگی اور آنحضرت ﷺ نے شرک نہ کرنے کا اقرار کرایا تو وہ بے اختیار بول
اٹھی کہ کیا ہم اب بھی شرک کریں گے حالانکہ ہم نے بتوں کی اس قدر مدد کی مگر ان
سے کچھ نہ ہو سکا۔اور آپ اکیلے تھے مگر آپ نے خدا سے اس قدر نصرت پائی۔اگر یہ
بت کچے ہوتے تو آپ کس طرح کامیاب ہو سکتے تھے۔
سيرة النبي عالي
101
جلد 2
پس جب اسلام خدا کا پیارا ہے اور اس کی نصرت و حفاظت کا وعدہ ہے تو کیا
وجہ ہے کہ خدا بجائے اظہار محبت کے اس کو نقصان پہنچا رہا ہے اور اس کی حفاظت کا
کوئی سامان نہیں کرتا۔آج وہ لوگ جن کی ساری عزت ہی رسول کریم
عام مسلمان اور احمدی
صلى الله کی اولاد ہونے کے باعث تھی عیسائی ہو کر
آنحضرت ﷺ کو گندی سے گندی گالیاں دیتے ہیں اور لکھوکھبا انسان عیسائی ہو چکے
ہیں مگر خدا تعالیٰ کو کوئی حمایت اسلام کا خیال نہ پیدا ہوا۔مسلمانوں کا ایک یہ خیال کہ
حضرت عیسی زندہ ہیں اور آنحضرت معہ فوت ہو گئے یہی ایک ایسا خیال ہے جو اسلام
کو عیسائیت کے مقابلہ میں ٹھہر نے نہیں دے سکتا اور کوئی مسلمان واعظ عیسائیوں کا
مقابلہ نہیں کر سکتا۔جب وہ یہ کہتے ہیں کہ ہمارا عیسی زندہ ہے اور محمد فوت ہو گئے اُس
وقت مسلمانوں کی زبانیں بند ہو جاتی ہیں۔مگر حضرت مرزا صاحب نے ایسے وقت میں
اسلام کی یہ خدمت کی اور اپنے شاگردوں کو ایسا تیار کیا کہ ان کے آگے سے پادری
اس طرح بھاگتے ہیں جس طرح لَا حَولَ سے شیطان۔عیسائیوں کے مقابلہ میں ہمارا
ایک لڑکا چلا جائے تو پادری گھبرا کر وہاں سے چلے جاتے ہیں۔“
1: الحجر : 10
66
(الفضل 9 مئی 1921 ء )
2:بخارى كتاب الفرائض باب اذا ادعت المرأة ابنا صفحه 1167 حدیث نمبر 6769 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية