خاتم الانبیاءﷺ کی حقیقت

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي الله
102
جلد 2
خاتم الانبیاء ﷺ کی حقیقت
علي
2 مئی 1921 ء کو جونا گڑھ ( گجرات کاٹھیا واڑ ) سے ایک صاحب نے حضرت
مصلح موعود کی خدمت میں حاضر ہو کر بیعت کی۔اس کو نصائح کرتے ہوئے آپ
فرماتے ہیں :۔”ہمارا دعوی ہے کہ رسول کریم ﷺ آخری نبی ہیں۔کیا بلحاظ اس کے کہ آپ کی
لائی ہوئی کتاب (قرآن کریم) کے بعد کوئی کتاب نہیں اور کیا بلحاظ اس کے کہ آپ کی
لائی ہوئی شریعت کے بعد کوئی شریعت نہیں۔لیکن اسی سے ہم ایک اور نتیجہ پر پہنچے ہیں اور
وہ یہ ہے کہ جو چیز ہمیشہ رکھنے کے لئے ہوتی ہے اس میں اگر کوئی نقص پیدا ہو جائے تو اس
کی فوراً اصلاح کی جاتی ہے۔مثلاً وہ کپڑا جو کئی سال پہنا ہو اس میں اگر سوراخ ہو جائے
تو فوراً رفو کرایا جاتا ہے لیکن جو کپڑا اتار کر کسی کو دے دینا ہو اس کی پرواہ نہیں کی جاتی۔پس چونکہ یہ شریعت آخری شریعت ہے اس لئے یہ بھی ضروری ہے کہ جب اس میں کوئی
رخنہ پڑے فوراً خدا تعالیٰ اس کی طرف توجہ کرے کیونکہ اس شریعت نے قیامت تک چلنا
ہے۔اگر بدل جانا ہوتا تو پھر ایسی ضرورت نہ تھی لیکن چونکہ یہ دین، یہ کتاب اور یہ رسول
ہمیشہ کے لئے ہے اس لئے اس کے متعلق جو کمزوریاں پیدا ہو جائیں ان کا دور کرنا
صلى
الله
ضروری ہے۔اس کے ماتحت ہمارا یقین ہے کہ رسول کریم ع کے بعد ہمیشہ ایسے وقت
کہ جب دین میں فتنہ برپا ہو ایسے لوگ ہوتے رہیں گے جو اس کی اصلاح کریں گے۔رسول کریم ﷺ کے غلام کی شان اس کے ساتھ ہی ہم یہ اعتقاد بھی
صلى الله
علیہ
رکھتے ہیں چونکہ رسول کریم علی

سيرة النبي ع
103
جلد 2
درجہ عظمت اور عرفان میں سب انبیاء سے بڑھے ہوئے ہیں اس لئے آپ کے
شاگردوں اور غلاموں میں سے جو لوگ دین کی اصلاح کے لئے کھڑے ہوں گے وہ پہلے
انبیاء کی امتوں میں سے کھڑے ہونے والوں سے بڑھ کر ہوں گے۔رسول کریم علی
نے فرمایا ہے کہ بنی اسرائیل میں ایسے لوگ ہوئے ہیں کہ خدا ان سے کلام کرتا تھا اس
امت میں بھی ایسا ہی ہوگا 1۔اس سے معلوم ہوا کہ پہلے انبیاء کے ذریعے ایسے لوگ پیدا
ہوتے رہے ہیں اور جب ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ رسول کریم علیہ کے کمالات گزشتہ تمام
انبیاء کے کمالات سے بڑھ کر ہیں تو اسی وجہ سے ہمارا یہ بھی عقیدہ ہے کہ پہلے انبیاء کی
امتوں میں جو ایسے لوگ پیدا ہوئے جن سے خدا تعالیٰ کلام کرتا تھا وہ محدث تھے مگر
رسول کریم ﷺ کی امت میں نبی بھی ہوا جو امتی ہو کر نبی تھا۔وہ نبیوں میں جاکر ان کی
صف میں کھڑا ہوگا اور بعض سے اپنی شان میں بڑھ کر بھی ہوگا مگر پھر بھی رسول کریم علی
کا امتی ہی ہوگا۔اس کی مثال ایسی ہے کہ کالج کا ایک لڑکا چھوٹے مدارس کا خواہ ممتحن
مقرر ہو جائے لیکن جب کالج میں آئے گا بحیثیت ایک شاگرد کے ہی ہوگا“۔(الفضل 30 مئی 1921ء)
پھر آپ اس نو مبائع کو رسول کریم میے کے بلند کردار سے آگاہ کرتے ہوئے
فرماتے ہیں :۔رسول کریم ﷺ کے اعلیٰ کردار کا اثر دیکھئے حضرت ابوبکر نے
رسول کریم ﷺ کو ایک ہی
دلیل سے مانا ہے اور پھر کبھی ان کے دل میں آپ کے متعلق ایک لمحہ کے لئے بھی شبہ
نہیں پیدا ہو۔اور وہ ایک دلیل یہ تھی کہ انہوں نے رسول کریم ﷺ کو بچپن سے دیکھا
صلى الله
تھا اور وہ جانتے تھے کہ آپ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا، کبھی شرارت نہیں کی کبھی گندی اور
نا پاک بات آپ کے منہ سے نہیں نکلی۔بس یہی وہ جانتے تھے اس سے زیادہ نہ وہ کسی
شریعت کے جاننے والے تھے کہ اس کے بتائے ہوئے معیار سے رسول کریم کے کو

سيرة النبي عالم
104
جلد 2
علوس
صلى الله
سچا سمجھ لیا، نہ کسی قانون کے پیرو تھے۔انہیں کچھ معلوم نہ تھا کہ خدا کا رسول کیا ہوتا ہے اور
اس کی صداقت کے کیا دلائل ہوتے ہیں۔وہ صرف یہ جانتے تھے کہ رسول کریم ﷺ نے
جھوٹ کبھی نہیں بولا۔وہ ایک سفر پر گئے ہوئے تھے جب واپس آئے تو راستہ میں ہی کسی
نے انہیں کہا کہ تمہارا دوست محمد ﷺ) کہتا ہے کہ میں خدا کا رسول ہوں۔انہوں نے
کہا کیا محمد ( ﷺ ) یہ کہتا ہے؟ اس نے کہا ہاں۔انہوں نے کہا پھر وہ جھوٹ نہیں بولتا جو
کچھ کہتا ہے سچ کہتا ہے کیونکہ جب اس نے کبھی بندوں پر جھوٹ نہیں بولا تو خدا پر کیوں
جھوٹ بولنے لگا۔جب اس نے انسانوں سے کبھی ذرا بد دیانتی نہیں کی تو اب ان سے
اتنی بڑی بددیانتی کس طرح کرنے لگا کہ ان کی روحوں کو تباہ کر دے۔صرف یہ دلیل تھی
جس کی وجہ سے حضرت ابوبکر نے رسول کریم ﷺ کو مانا اور اسی کو خدا تعالیٰ نے بھی
لیا ہے۔چنانچہ فرماتا ہے لوگوں کو کہہ دو فَقَدْ لَبِثْتُ فِيْكُمْ عُمُرًا مِنْ قَبْلِهِ أَفَلَا
تَعْقِلُونَ 3 میں ایک عرصہ تم میں رہا اس کو دیکھو۔اس میں میں نے تم سے کبھی غداری
نہیں کی پھر اب میں خدا سے کیوں غداری کرنے لگا۔یہی وہ دلیل تھی جو حضرت ابو بکر
نے لی اور کہہ دیا کہ اگر وہ کہتا ہے کہ خدا کا رسول ہوں تو سچا ہے اور میں مانتا ہوں۔اس کے بعد نہ کبھی ان کے دل میں کوئی شبہ پیدا ہوا اور نہ ان کے پائے ثبات میں کبھی
لغزش آئی۔ان پر بڑے بڑے ابتلا آئے ، انہیں جائیداد میں اور وطن چھوڑنا اور اپنے
عزیزوں
کو قتل کرنا پڑا مگر رسول کریم ﷺ کی صداقت میں کبھی شبہ نہ ہوا۔ایک اور صحابی کا ذکر ہے رسول کریم علیہ کا ایک یہودی سے لین دین کا معاملہ تھا
اس کے متعلق رسول کریم ﷺ نے جو کچھ فرمایا اسے سن کر صحابی نے کہا یا رسول اللہ !
یہی درست ہے جو آپ فرماتے ہیں۔رسول کریم ﷺ نے کہا یہ معاملہ تو میرے اور
اس کے درمیان ہے تم کو کس طرح معلوم ہے کہ جو کچھ میں کہتا ہوں وہ درست ہے؟
صحابی نے کہا یا رسول اللہ ! جب آپ خدا کے متعلق باتیں بتاتے ہیں اور ہم مانتے ہیں
کہ کچی ہیں تو اب جبکہ آپ ایک بندہ کے متعلق فرماتے ہیں تو یہ جھوٹ کس طرح

سيرة النبي عمال
105
جلد 2
ہوسکتا ہے۔اسی وجہ سے میں نے کہا ہے کہ جو کچھ آپ فرما رہے ہیں درست ہے۔یہ
صلى
الله
سن کر رسول کریم ﷺ نے اس صحابی کے متعلق فرمایا اس کا ایسا ایمان ہے کہ جہاں دو
آدمیوں کی شہادت کی ضرورت ہو وہاں اس ایک کی ہی کافی سمجھی جائے 4۔ان لوگوں کے دلوں میں رسول کریم علیہ کی صداقت کیوں اس طرح گڑ گئی تھی
اور کیوں ان کے دل میں کوئی شک و شبہ نہیں پیدا ہوتا تھا ؟ اس کی وجہ یہی ہے کہ انہیں
رسول کریم علیہ کی صداقت کے دلائل معلوم ہو گئے تھے۔“ (الفضل 30 مئی 1921 ء)
66
1: بخاری کتاب فضائل اصحاب النبى الله باب مناقب عمر بن الخطاب صفحہ 620
حدیث نمبر 3689 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
2: السيرة الحلبية جلد 1 صفحہ 448 449 مطبوعہ بیروت 2012 ء الطبعة الاولى
3: يونس: 17
4: ابوداؤد كتاب القضاء باب اذا علم الحاكم صدق شهادة الواحد صفحہ 518 حدیث نمبر
3607 مطبوعہ ریاض 1999 ، الطبعة الاولى

آج 10 میں سے 10 باقی