درود کے الفاظ کی ترتیب میں حکمت

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي عالم
107
جلد 2
درود کے الفاظ کی ترتیب میں حکمت
حضرت مصلح موعود نے 22 جولا ئی 1921ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا:۔" قرآن کریم کے ہر ایک لفظ میں اتنی حکمتیں ہیں کہ ہر ایک آدمی ان تک نہیں
پہنچ سکتا۔آج ایک موٹی سی بات بیان کرتا ہوں۔اس کا دوسرا حصہ پھر انشاء اللہ کبھی
موقع ہوا تو بیان کروں گا۔درود شریف سب مسلمان پڑھتے ہیں مگر اس کا اصل مفہوم
اکثر نہیں سمجھتے۔ان کو معلوم نہیں کہ ان کے درود پڑھنے سے نبی کریم ﷺ کو کیا فائدہ
پہنچتا ہے اور ان کے اپنے ایمان کو کیا فائدہ ہوسکتا ہے۔ایک بچہ روپے، ہیرے،
جواہر کی قدر نہیں کرے گا مگر روٹی کے ٹکڑے کو منہ میں ڈال لے گا۔اس وقت میں
درود کے ظاہری الفاظ کو لے کر ان کی خوبی سناتا ہوں۔درود میں صل پہلے رکھا ہے
اور بارِک بعد میں۔مسلمانوں کو شاذ ہی خیال آیا ہوگا کہ صَلِّ پہلے کیوں اور بَارِكْ
بعد میں کیوں ہے اور اس ترتیب میں خوبی کیا ہے۔جو شخص غور کرے گا اور علم سے اس
پر نگاہ ڈالے گا اس پر اس کی حقیقت ظاہر ہو جاوے گی۔عربی میں صلوٰۃ کے معنی دعا
کے ہیں۔اللَّهُمَّ صَلِّ کے معنی ہوئے اے اللہ ! تو رسول کریم ﷺ کے لئے دعا کر۔اب دعا دو قسم کی ہوتی ہے۔ایک وہ شخص دعا کرتا ہے جس کے پاس کچھ نہیں ہوتا وہ
دوسرے سے التجا کرتا ہے جیسے ماں باپ یا دوست سے مدد طلب کرنا۔اور دوسرے
اس شخص کی دعا ہوتی ہے جس کا اپنا اختیار ہوتا ہے۔اس کے معنی ہیں کہ وہ خود عطا
کر دیتا ہے۔خدا تعالیٰ بادشاہ ہے۔کبھی مانتا ہے کبھی نہیں۔خدا تعالیٰ کی دعا کے معنی
ہیں کہ وہ ہوا، پانی، زمین، پہاڑ غرضیکہ سب مخلوق کو کہتا ہے کہ میرے بندے کی

سيرة النبي ع
108
جلد 2
تائید کرو۔پس اللهُمَّ صَلِّ کے یہ معنی ہوئے کہ اے اللہ ! تو ہر ایک نیکی اور بھلائی
اپنے رسول کے لئے چاہ۔ایک ہی دفعہ کا پڑھا ہوا درود اگر قبول ہو جاوے تو یہ بہت
بڑی کامیابی ہے۔ورنہ انسان جو دعا خود تجویز کرے گا اس کی مثال ایسی ہوگی کہ کسی
فقیر نے ایک ڈپٹی سے سوال کیا۔اس نے اس کو روپیہ یا آٹھ آنے دیئے۔فقیر نے
دعا دی کہ خدا تعالیٰ تجھے تھانے دار کرے۔دراصل تو یہ بد دعا تھی مگر اس نے اپنی عقل
سے یہی سمجھا۔بندہ اپنی عقل سے جو چاہے گا وہ ضرور ناقص ہوگا۔اس لئے بندہ
خدا تعالیٰ سے کہتا ہے کہ تو چاہ کیونکہ تیرا علم کامل ہے۔بَارِک برکۃ سے نکلا ہے۔اس کے معنی اکٹھا ہونا ، جمع ہونا ہیں۔اسی لئے
بركة تالاب کو کہتے ہیں جہاں پانی جمع ہوتا ہے۔اللَّهُمَّ بَارِک کے معنی ہوئے
صلى الله
اے اللہ ! تو نبی کریم ﷺ کے لئے اپنی رحمتیں ،فضل اور انعامات جو تو نے ان پر کئے
ہیں ان کو اتنا بڑھا کہ سارے جہاں کی رحمتیں اور برکتیں ان پر اکٹھی ہو جاویں۔صلّ
بطور پیج کے ہے اور بَارِک اس سے بڑھ کر ترقی ہے۔یہ ترتیب نہایت ہی اعلیٰ اور اتم
ہے۔اسی طرح قرآن کریم کی ترتیب بھی احسن واکمل ہے۔ایسی باتوں پر غور کرنے
سے انسان کو عرفان ملتا ہے۔جب انسان ایسی باتوں پر غور کرتا ہے تو اس کا ایمان ترقی
کرتا ہے۔دوسرے لوگوں کی مثال اندھوں کی طرح ہوتی ہے وہ پڑھتے ہیں اور سمجھتے
(الفضل 5 ستمبر 1921ء)
نہیں۔“

آج 10 میں سے 10 باقی