رسول کریمﷺ کا ہر فعل عبادت تھا

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي الله
109
جلد 2
رسول کریم اللہ کا ہر فعل عبادت تھا
حضرت مصلح موعود 4 نومبر 1921 ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں:-
اس میں شبہ نہیں کہ خدا کا فضل ہی ہوتا ہے جس سے نجات ہوتی ہے اور کوئی شخص
اپنے عمل کی بنا پر دعویٰ نہیں کرسکتا کہ وہ نجات پائے گا۔کیونکہ سب سے بڑے عامل اور
سب سے بڑے خدا کے فرمانبردار محمد کیے ہیں آپ بھی اپنے اعمال پر بھروسہ نہیں
صلى الله
کرتے۔چنانچہ احادیث میں آتا ہے کہ رسول کریم مے سے حضرت عائشہ صدیقہ نے
سوال کیا کہ آپ تو اعمال سے ہی بہشت میں جائیں گے؟ آپ نے فرمایا نہیں عائشہ!
صلى الله میں بھی خدا کے فضل سے ہی جاؤں گا 1۔پس جب محمد ہے جیسا انسان جس کا ہر ایک
سانس، جس کا چلنا پھرنا عبادت میں داخل تھا، جس کا سونا اور جا گنا عبادت میں گنا جاتا
تھا، جس کی ہر حرکت و سکون عبادت تھی حتیٰ کہ جس کا پاخانے پیشاب کے لئے جانا اور
اپنی بیویوں کے پاس جانا بھی عبادت تھا۔اتنا بڑا عبادت گزار انسان جب کہتا ہے کہ
میں اپنے اعمال سے بہشت میں نہ جاؤں گا بلکہ خدا کے فضل سے تو اور کون ہے جو کہے
صلى الله
کہ میں عمل سے بہشت میں داخل ہو جاؤں گا۔یہ مت خیال کرو کہ رسول کریم کا
ہر فعل کیسے عبادت میں داخل ہو گیا۔کیونکہ ان کے متعلق خدا نے یہ بتایا ہے کہ ان کی
ہر ایک حالت عبادت تھی۔ناواقف کہہ سکتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کی ہر حرکت کیسے
عبادت ہوگئی مگر تم یاد رکھو کہ یہ بالکل صحیح بات ہے کہ محمد ﷺ کا ہر فعل عبادت تھا۔ہاں
آپ کے سوا کسی کا ہر ایک فعل عبادت نہیں۔آنحضرت ﷺ کے متعلق خدا نے فرمایا
لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ : کہ تمہارے لئے رسول اللہ ﷺ کے ہر فعل
صلى الله
صلى الله

سيرة النبي عمال
110
جلد 2
میں ایک نمونہ ہے۔کیا اس کے یہ معنی نہیں کہ رسول کریم ﷺ اپنے عمل سے بتلائیں
کہ کونسا فعل جائز ہے اور کونسا نا جائز ، کونسا مستحسن ہے اور کونسا مکر وہ اور کونسا حلال ہے
اور کونسا حرام۔پس رسول کریم ﷺ کا ہر ایک کام ایک بیان ہے اور ایک
ڈسکرپشن (Description) ہے۔مثلاً آپ کا نماز پڑھنا نہ صرف خدا کے ایک حکم
کی تعمیل تھی بلکہ اعلان تھا کہ یہ فرائض ہیں، یہ سنتیں ہیں اور یہ نوافل ہیں جو فرائض کے
علاوہ ہیں اور جن کا پڑھنا قرب الہی کے لئے ضروری ہے۔آپ کا کھانا کھانا اعلان تھا
کہ جو کچھ آپ کھاتے ہیں وہ حلال ہے اور جن چیزوں کو آپ نہیں کھاتے تھے وہ
کھانے کے ناقابل تھیں۔پس رسول کریم ﷺ کا ہر فعل چونکہ نمونہ بنایا گیا ہے لوگوں کے لئے اس لئے
آپ جن چیزوں کو جائز بتاتے تھے اور استعمال فرماتے تھے یہ عبادت تھی۔اسی طرح
جن سے منع فرماتے تھے اور استعمال نہ کرتے تھے یہ بھی عبادت میں شامل تھے۔غرض
آپ کا ہر فعل عبادت تھا کیونکہ خدا کے حکم کے ماتحت تھا۔چنانچہ اس کی ایک مثال ہے
کہ ایک شخص نے عصر کی نماز کا وقت دریافت کیا۔ظاہر ہے کہ اول وقت پر نماز پڑھنا
مستحسن ہے مگر آنحضرت ﷺ نے اتنی دیر کی کہ وقت نہایت تنگ ہو گیا 3 آپ کا نماز
میں یہ دیر کرنا بھی عبادت تھا۔کیوں؟ اس لئے کہ آپ یہ سبق دے رہے تھے کہ اگر
انسان کسی وجہ سے کسی وقت اول وقت میں نماز نہ پڑھ سکے تو اگر آخری وقت تک پڑھ
لے تو بھی اس کی نماز ہو جائے گی۔غرض فرائض میں اعلان تھا ، واجبات میں اعلان
تھا ، نوافل وسنن میں اعلان تھا کہ یہ سب کچھ عبادت الہی ہے۔اس حالت پر بھی آپ فرماتے ہیں کہ خدا کے فضل سے بہشت میں جائیں گے۔پھر ہم لوگ جن کے اعمال تھوڑے ہیں کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ہم اعمال سے بہشت میں
چلے جائیں گے۔اس سے تمہیں معلوم ہو گیا ہوگا کہ فضل کیسی ضروری چیز ہے مگر وہ محض
دعوی سے حاصل نہیں ہوتا اس کے حصول کے لئے بھی کسی چیز کی ضرورت ہے۔محض

سيرة النبي ع
دعوی ایمان سے کچھ نہیں بنتا۔“
111
جلد 2
( الفضل 14 نومبر 1921ء )
1: بخارى كتاب الرقاق باب القصد والمداومة على العمل صفحہ 1122 حدیث نمبر 6467
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
2: الاحزاب:22
ابن ماجه كتاب الصلوة باب ابواب مواقيت الصلوة صفحه 95،94 حدیث نمبر 667
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى

آج 10 میں سے 10 باقی