رسول کریمﷺ اور حضرت موسیٰؑ کی مماثلت اور آنحضرتﷺ کی افضلیت
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي الله
118
جلد 2
رسول کریم ﷺ اور حضرت موسی کی مماثلت
اور آنحضرت عمل کی افضلیت
حضرت مصلح موعود نے دسمبر 1921ء میں مولوی محمد علی صاحب کی
انگریزی کتاب The Split کے جواب میں آئینہ صداقت“ کے عنوان سے کتاب
لکھی۔اس میں رسول کریم ہے اور حضرت موسی کی مماثلت کا ذکر کرتے ہوئے
فرمایا:۔صلى الله
حضرت مسیح موعود صرف ایک ہی مثیل نہیں ہیں بلکہ آپ کے آقا آنحضرت علی
بھی ایک نبی کے مثیل ہیں یعنی حضرت موسی کے۔مگر باوجود اس کے آپ کے صحابہ کے
ساتھ اسی رنگ میں معاملہ نہیں ہوا جس رنگ میں کہ حضرت موسی کے صحابہ سے۔اور نہ
آپ کے صحابہؓ نے حضرت موسی کے صحابہ کا سا نمونہ دکھایا۔اللہ تعالیٰ خود قرآن کریم میں
آنحضرت ﷺ کا مثیل موسی ہونا ان الفاظ میں بیان کرتا ہے إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ
رَسُوْلًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا 1 ہم نے
تمہاری طرف ایک رسول بھیجا ہے جو تم پر نگران ہے جس طرح کہ ہم نے فرعون کی
طرف رسول بھیجا تھا۔اس آیت میں آنحضرت ﷺ کو حضرت موسیٰ کا مثیل اور
مشابہ قرار دیا ہے۔توریت بھی یہی کہتی ہے۔خدا تعالیٰ حضرت موسی کو مخاطب
کر کے فرماتا ہے ”میں ان کے لئے ان کے بھائیوں میں سے تجھ سا ایک نبی بر پا
کروں گا۔“
سيرة النبي ع
119
جلد 2
رسول کریم ﷺ کی اور حضرت پس آنحضرت ﷺے موسی کے مثیل اور
صلى
الله
اس سے مشابہ تھے مگر ہم دیکھتے ہیں کہ
موسی کی کامیابیوں کا مقابلہ جہاں آپ کو حضرت موسی سے بہت
سی مشابہتیں ہیں وہاں آپ کی کامیابیاں حضرت موسی سے بڑھی ہوئی ہیں۔حضرت موسی سے بھی ایک وعدہ کیا گیا تھا کہ کنعان کی زمین ان کو دی جاوے گی تا
کہ وہ ہمیشہ کے لئے ان کے ٹھہرنے کا مقام ہو۔آنحضرت ﷺ کو بھی ایک وعدہ
دیا گیا تھا کہ حرم ( حوالی مکہ) کی سرزمین ان کو دی جاوے گی تا ہمیشہ کے لئے ان
کے ٹھہرنے کا مقام ہو۔مگر حضرت موسی جب اس ملک کے فتح کرنے کے لئے
چلے تو با وجود اس کے کہ ان کی قوم نے ان سے پوری مدد کا وعدہ کیا تھا عین موقع
پر انہوں نے موسی کو یہ جواب دیا کہ یموسى إِنَّا لَنْ نَّدْخُلَهَا أَبَدًا مَّا دَامُوا
فِيْهَا فَاذْهَبْ اَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا قُعِدُونَ 3 یعنی اے موسیٰ ! ہم اس
زمین میں کبھی داخل نہ ہوں گے جب تک کہ اس میں اس کے پہلے قابض لوگ موجود
ہیں۔پس تو اور تیرا رب جاؤ اور ان سے جا کر لڑو ہم تو یہ بیٹھے ہیں۔حتی کہ حضرت
موسی کے ساتھ صرف چند آدمی رہ گئے اور لڑائی کا ارادہ چھوڑنا پڑا۔اس کے مقابلہ
میں ہمارے آنحضرت
علے جب مدینہ تشریف لائے تو آپ کا انصار سے یہ معاہدہ تھا
کہ صرف اُس وقت کہ ہم پر مدینہ میں کوئی حملہ آور ہو تمہارا فرض ہوگا کہ تم ہماری مدد کرو
اور یہ معاہدہ، بیعت عقبہ کے وقت جو انصار سے آپ نے ہجرت کرنے سے پہلے مکہ
مکرمہ میں لی تھی کیا تھا۔چنانچہ مشہور مؤرخ ابن ہشام لکھتا ہے کہ انصار نے رسول اللہ
صلى الله سے معاہدہ کیا تھا کہ یا رسول اللہ! إِنَّا بُرَاءٌ مِنْ ذِمَامِكَ حَتَّى تَصِلَ إِلَى
دِيَارِنَا فَإِذَا وَصَلْتَ إِلَيْنَا فَأَنْتَ فِي ذِمَّتِنَا نَمُنَعُكَ مِمَّا نَمْنَعُ مِنْهُ أَبْنَاءَنَا
وَنِسَاءَ نَا4۔یعنی یا رسول اللہ ! مدینہ سے باہر ہم آپ کی حفاظت کے ذمہ دار نہیں۔ہاں مدینہ پہنچ کر ہم آپ کے ذمہ دار ہیں۔ہم جن باتوں سے اپنے بیٹوں اور عورتوں
صلى الله
سيرة النبي عالم
120
جلد 2
کو بچاتے ہیں آپ کو بھی بچائیں گے۔یعنی جس طرح اپنی جانیں دے کر ہم اپنی
اولا د اور بیویوں کو قید اور قتل ہونے سے بچاتے ہیں آپ کو بھی بچائیں گے۔پس
جب بدر کی جنگ ہوئی اور آپ نے ارادہ کیا کہ دشمن کو روکنے کے لئے ہم آگے نکل
کر اس کا مقابلہ کریں تو لکھا ہے كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
يَتَخَوَّفُ أَنْ لَا تَكُونَ الأَنْصَارُ تَرى عَلَيْهَا نَصْرَهُ إِلَّا مِمَّنْ دَهَمَهُ
بالْمَدِينَةِ مِنْ عَدُوِّهِ وَ اَنَّ لَيْسَ عَلَيْهِمْ أَنْ يُسِيُرَبِهِمْ إِلَى عَدُوٌّ مِّنْ
بِلَادِهِمْ فَلَمَّا قَالَ ذَلِكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ سَعْدُ
بنُ مَعَادٍ وَاللهِ لَكَأَنَّكَ تُرِيدُنَا يَارَسُولَ اللَّهِ قَالَ أَجَلُ قَالَ فَقَدُ
امَنَّا بِكَ وَصَدَّقْنَاكَ وَ شَهِدْنَا اَنَّ مَا جِئْتَ بِهِ هُوَ الْحَقُّ وَ أَعْطَيْنَاكَ عَلَى
ذَلِكَ عُهُودَنَا وَ مَوَاثِيْقَنَا عَلَى السَّمْع وَ الطَّاعَةِ فَامُضِ يَارَسُولَ اللَّهِ لِمَا
أَرَدْتَ فَنَحْنُ مَعَكَ فَوَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَوِ اسْتَعْرَضْتَ بِنَا هَذَا
الْبَحْرَ فَخُضْتَهُ لَخُضُنَاهُ مَعَكَ مَا تَخَلَّفَ مِنَّا رَجُلٌ وَاحِدٌ وَمَا نَكْرَهُ أَنْ
تَلْقَى بِنَا عَدُوَّنَا غَدًا إِنَّا لَصُبُرٌ فِى الْحَرْبِ صُدُقَ فِي اللّقَاءِ لَعَلَّ اللَّهَ
يُرِيكَ مِنَّا مَا تَقِرُّبِهِ عَيْنُكَ فَسِرُبنَا عَلَى بَرَكَةِ اللهِ 5 یعنی رسول کریم
صلى الله
ے خوف کرتے تھے کہ کہیں انصار یہ خیال نہ کرتے ہوں کہ ان پر رسول اللہ ﷺ
کی مدد صرف اُسی وقت فرض ہے جب کوئی دشمن مدینہ پر حملہ آور ہو اور یہ کہ ان پر
رسول اللہ ﷺ کی نصرت کا حق نہیں جبکہ آپ ان کو ان کے علاقہ سے باہر کسی دشمن کا
مقابلہ کرنے کے لئے لے جانا چاہیں۔پس جب آپ نے کہا لوگو! تمہارا کیا مشورہ
ہے؟ تو سعد بن معاذ کھڑے ہوئے اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! ہم تو آپ پر
ایمان لا چکے ہیں اور آپ کی تصدیق کر چکے ہیں اور اس بات کی گواہی دے چکے
ہیں کہ آپ جو کچھ لائے ہیں وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اور اسی وجہ سے ہم نے
آپ سے پختہ عہد اور اقرار کئے ہیں کہ ہم آپ کی اطاعت اور فرمانبرداری کریں
صلى الله
سيرة النبي ع
121
جلد 2
گے۔پس یا رسول اللہ ! چلئے جدھر چلتے ہیں ہم آپ کے ساتھ ہوں گے۔اور اسی خدا
کی قسم جس نے آپ کو سچی تعلیم دے کر بھیجا ہے اگر آپ ہم کو اس سمندر کی طرف لے
جاویں ( بحیرہ احمر کی طرف اشارہ ہے جو عرب کے ساحل پر ہے ) اور اس کے اندر
داخل ہو جاویں تو ہم آپ کے ساتھ ہوں گے اور ہم میں سے ایک شخص بھی پیچھے نہ
رہے گا۔اور ہم اس بات کو نا پسند نہیں کرتے کہ آپ ہمیں لے کر کل ہی دشمنوں کا
مقابلہ کریں۔ہم لڑائی میں صابر اور جنگ میں ثابت قدم ہیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ
آپ جنگ میں ہم سے وہ بات دیکھیں گے جو آپ کی آنکھوں کو ٹھنڈا کرے گی۔پس
چلئے خدا تعالیٰ کی برکت کے ساتھ یا رسول اللہ۔رسول کریم ﷺ کے صحابہ اور حضرت اس جواب اور اس جواب
صلى الله
کا جو حضرت موسی کی قوم
موسی کے ساتھیوں کے جواب میں فرق نے باوجود وعد ہ مدد کے دیا
تھا مقابلہ کرو اور دیکھو کہ کیا ان دونوں جماعتوں سے زیادہ کوئی اور دو قومیں
متفاوت الحالات معلوم ہوتی ہیں۔مگر اس جواب سے بھی زیادہ عجیب جواب وہ ہے جو
مقداد بن عمرو نے دیا۔کیونکہ اس میں انہوں نے وہی الفاظ بتغیر مناسب دہرائے ہیں جو
حضرت موسی کی قوم نے حضرت موسی کو دیا تھا۔وہ کہتے ہیں کہ وَاللَّهِ لَا نَقُولُ لَكَ
كَمَا قَالَتْ بَنُواِسْرَائِيلَ لِمُوسى فَاذْهَبُ أنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هَهُنَا
قعِدُونَ - وَلَكِنْ اِذْهَبْ اَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا مَعَكُمَا مُقَاتِلُونَ؟ خدا کی قسم !
ہم تجھے وہ جواب نہیں دیں گے جو بنی اسرائیل نے موسی کو دیا تھا کہ جاتو اور تیرا
رب جا کر لڑو ہم یہاں بیٹھے ہیں بلکہ ہمارا جواب تو یہ ہے کہ چلئے آپ اور آپ کا رب
دشمن کا مقابلہ کریں ہم آپ کے ساتھ مل کر دشمنوں سے لڑیں گے۔صلى الله
یہ فرق تو اصحاب موسٰی اور اصحاب آنحضرت عﷺ کا ہے۔خدا کے معاملہ میں
بھی ہم یہی فرق دیکھتے ہیں۔حضرت موسی بغیر اس موعودہ زمین میں داخل ہونے کے
سيرة النبي عمال
122
جلد 2
اپنی جماعت سمیت اس زمین کے سامنے ہی خیمہ ڈالے ہوئے فوت ہو گئے اور آگے
صلى الله
ان کی اولاد کے ہاتھ پر وہ وعدہ پورا ہوا۔مگر آنحضرت علی نہایت شان و شوکت کے
ساتھ اپنے صحابہ کی جماعت میں گھرے ہوئے جس طرح چاند ہالہ کے اندر ہوتا ہے
مکہ میں بذات خاص فاتحانہ طور پر داخل ہوئے اور ہمیشہ کے لئے وہ ملک آپ کو دیا
گیا۔1: المزمل: 16
( آئینہ صداقت صفحه 11 تا 15 مطبوعہ قادیان 1921ء)
2 استثناء باب 18 آیت 18 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء
3: المائدة: 25
4 تا 6 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 675 مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الاولى