رسول کریمﷺ کی پاک زندگی
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي الله
123
جلد 2
رسول کریم ﷺ کی پاک زندگی
صلى الله
جلسہ سالانہ 1921ء کے موقع پر 27 دسمبر کو ہستی باری تعالیٰ“ کے عنوان سے حضرت
مصلح موعود نے خطاب فرمایا اس میں رسول کریم میہ کی پاک سیرت کے بیان میں فرمایا:۔اسی طرح ہم رسول کریم ﷺ کے متعلق دیکھتے ہیں کہ آپ کے دشمنوں نے
اقرار کیا کہ آپ صادق اور امین تھے اور آپ پر انہوں نے کوئی الزام نہ لگایا بلکہ دشمن
سے دشمن نے بھی آپ کی طہارت اور پاکیزگی کی شہادت دی۔چنانچہ مکہ میں ایک
مجلس ہوئی کہ باہر سے جب لوگ مکہ میں آئیں گے اور محمد (ﷺ) کے متعلق پوچھیں
گے تو ان کو کیا جواب دیں گے۔سارے مل کر ایک جواب بنا لو تا کہ اختلاف نہ ہو۔آگے ہی ہم بدنام ہو رہے ہیں کہ ایک کچھ کہتا ہے اور دوسرا کچھ کہتا ہے اس لئے حج پر
جولوگ آئیں گے انہیں کہنے کے لئے ایک بات کا فیصلہ کر لو۔اس پر ان میں سے ایک
نے کہا یہ کہہ دینا کہ جھوٹ کی عادت ہے جو کچھ کہتا ہے سب جھوٹ ہے۔یہ سن کر ایک
شخص جس کا نام نضر بن حارث تھا کھڑا ہوا اور اس نے کہا یہ بات نہیں کہنی چاہئے۔اگر یہ کہو گے تو کوئی نہیں مانے گا اور لوگ جواباً کہیں گے کہ كَانَ مُحَمَّدٌ فِيكُمُ
غُلَامًا حَدَثًا اَرْضَاكُمْ فِيْكُمْ وَ اَصْدَقَكُمْ حَدِيثًا وَأَعْظَمَكُمْ أَمَانَةً حَتَّى إِذَا
رَأَيْتُمْ فِي صُدْغَيْهِ الشَّيْبَ وَجَانَكُمْ بِمَا جَانَكُمْ بِهِ قُلْتُمْ سَاحِرٌ لَا وَاللَّهِ
مَا هُوَ بِسَاحِرٍ 1 محمد نے تم میں جوانی کی عمر بسر کی ہے اور اُس وقت وہ تم سب سے
زیادہ نیک عمل سمجھا جاتا تھا اور سب سے زیادہ سچا سمجھا جاتا تھا اور سب سے زیادہ
امانت کا پابند تھا یہاں تک کہ جب اس کی کنپٹیوں میں سفید بال آگئے اور وہ تمہارے
سيرة النبي ع
124
جلد 2
پاس وہ تعلیم لایا جو وہ لایا ہے تو تم کہنے لگ گئے کہ وہ جھوٹا ہے۔خدا کی قسم ! ان
حالات میں وہ جھوٹا نہیں ہوسکتا۔چنانچہ اس شخص کے اس جواب پر سب نے اپنی غلطی
کو تسلیم کیا اور اس اعتراض کی بجائے اور بات سوچنے لگے۔کیسی سچی بات تھی جو اس شخص نے پیش کی۔اگر پہلے کبھی رسول کریم ﷺ کی
طرف انہوں نے جھوٹ منسوب کیا ہوتا تو اب کوئی مان سکتا تھا۔لیکن جب پہلے وہ ساری
عمر آپ کو صادق کہتے رہے تھے تو پھر یکدم جھوٹ کے الزام کو کون سچا مان سکتا تھا۔صلى الله
اسی طرح ہر قل نے جب ابوسفیان سے رسول کریم علیہ کے متعلق پوچھا کہ
انہوں نے کبھی جھوٹ بولا ہے؟ تو اس نے کہا آج تک تو نہیں بولا2 اور کہا کہ آج تک
کا لفظ میں نے اس لئے لگایا تا کہ شبہ پڑسکے کہ شاید آئندہ بولے۔الله
اسی طرح ایک دفعہ رسول کریم ﷺ نے پہاڑ پر چڑھ کر لوگوں کو بلایا اور جب
وہ جمع ہو گئے تو فرمایا کیا اگر میں تمہیں کہوں کہ فلاں وادی میں ایک فوج جمع ہے جو تم پر
حملہ کرنے والی ہے تو مان لو گے ؟ انہوں نے کہا ہاں مان لیں گے 3 حالانکہ مکہ والوں
کی بے خبری میں اس قدر فوج اس قدر قریب جمع نہیں ہو سکتی تھی۔پس ان لوگوں کا اس
قسم کی بات بھی جو بظاہر ناممکن الوقوع ہو آپ کے منہ سے سن کر ماننے کے لئے تیار
ہو جانا بتاتا ہے کہ آپ کی صداقت پر ان لوگوں کو اس قدر یقین تھا کہ وہ یہ ناممکن خیال
کرتے تھے کہ آپ جھوٹ بول سکیں یا دھوکا دے سکیں۔‘‘ (ہستی باری تعالیٰ صفحہ 50،49)
1 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 347 348 مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الاولى
2 بخارى كتاب بدء الوحي باب كيف كان بدء الوحي إلى رسول الله علا صفحہ 3
حدیث نمبر 7 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
66
صلى الله۔3 بخارى كتاب التفسير تفسير سورة الشعراء باب وانذر عشيرتک الاقربین صفحہ 836
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية