رسول کریمﷺ کے ذریعہ اللّٰہ تعالیٰ کی صفت حفیظ، صفت خالقیت اور صفت شافی کا ظہور
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي الله
125
جلد 2
رسول کریم علیہ کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی صفت حفیظ،
صفت خالقیت اور صفت شافی کا ظہور
لیکچر ہستی باری تعالی فرمودہ 27 دسمبر 1921ء میں حضرت مصلح موعود نے
رسول کریم کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی صفت حفیظ ، صفت خالقیت اور صفت شافی
صلى الله
کے ظہور کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا:۔حفیظ کا ظہور چوتھی مثال میں خدا تعالیٰ کی صفت حفیظ کی پیش کرتا
صفت
ہوں۔تمام نبیوں نے شہادت دی ہے کہ خدا حفیظ ہے۔اب آؤ دیکھیں کہ کیا کوئی حفیظ ہستی ہے جو قانون قدرت کے علاوہ حفاظت کرتی
ہے؟ اگر کوئی ایسی ہستی ثابت ہو جائے تو ماننا پڑے گا کہ خدا تعالیٰ موجود ہے۔میں
اس صفت کے ثبوت میں رسول کریم ﷺ کے وجود کو پیش کرتا ہوں۔مکہ والوں نے
آپ کو مارنا چاہا خدا تعالیٰ نے آپ کو وقت پر اطلاع دی اور فرمایا کہ یہاں سے چلے
جاؤ۔آپ وہاں سے روانہ ہو گئے لیکن بعض مصالح کی وجہ سے راستہ میں ٹھہر نا پڑا۔قریب کے پہاڑ کی ایک غار میں جس کا منہ چند فٹ مربع ہے اور جسے غار ثور کہتے
ہیں آپ ٹھہر گئے۔مکہ والے تلاش کرتے کرتے اس جگہ تک جا پہنچے۔عربوں میں
کھوج لگانے کا علم بڑا یقینی تھا اور یہ ان کے لئے ضروری تھا کیونکہ وہ جنگی لوگ تھے
اگر اس کے ذریعہ اپنے دشمنوں کا پتہ نہ لگایا کرتے تو تباہ ہو جاتے۔رسول کریم ﷺ
کی تلاش میں بھی کھوجی لگائے گئے اور وہی پتہ لگاتے ہوئے اس غار تک مکہ والوں کو
سيرة النبي عل
الله
126
جلد 2
لے آئے۔وہاں آکر انہوں نے کہا کہ یا تو محمد ( ﷺ ) یہاں ہے یا پھر آسمان پر چڑھ
گیا ہے اس سے آگے نہیں گیا۔جب یہ باتیں ہو رہی تھیں تو نیچے آپ بھی سن رہے
تھے۔حضرت ابوبکر کو ڈر پیدا ہوا کہ میں اکیلا کیا کرسکوں گا ایسا نہ ہو کہ یہ لوگ خدا کے
رسول کو پکڑ لیں۔لیکن جس شخص کے متعلق آپ ڈر رہے تھے اور جو شخص حقیقتا مکہ
والوں کو مطلوب تھا وہ اس خوف کے وقت میں فرماتا ہے لَا تَحْزَنُ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا 1
غم نہ کھا خدا ہمارے ساتھ ہے۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ باوجود اس کے کہ کھوجی جن کی
بات پر ان لوگوں کو بہت ہی یقین ہوتا تھا وہ کہتے ہیں کہ آپ اس جگہ آئے ہیں مگر کوئی
آگے بڑھ کر غار کے اندر نہیں جھانکتا اور یہ کہہ کر کہ یہاں ان کا ہونا ناممکن ہے
لوگ واپس چلے جاتے ہیں۔میں جب مکہ گیا تھا تو اس غار کو دیکھنے کے لئے بھی گیا تھا لیکن اوپر چڑھتے ہوئے میرا
سانس پھول گیا اور میں وہاں تک نہ جاسکا دوسرے آدمی کو بھیجا کہ جا کر دیکھ آئے۔اس نے
آکر بتایا کہ اس غار کا منہ اچھا چوڑا ہے ایک چارپائی کے قریب ہے لیکن کیا یہ عجیب بات
نہیں کہ باوجود اس کے کہ ہر اک بات اس کی طرف اشارہ کر رہی تھی کہ آپ اس غار میں
ہیں اور وہ لوگ اس قدر جوش سے آپ کی تلاش میں آئے تھے مگر باوجود آپ کی گرفتاری کی
دلی خواہش کے اور واقعات کے آپ کے وہاں موجود ہونے کی طرف اشارہ کرنے کے ان
کو اس قدر توفیق نہ ملی کہ ذرا جھک کر غار میں دیکھ لیتے۔ان کے سامنے کوئی توپ نہیں تھی
جس کا انہیں ڈر ہو سکتا تھا نہ کوئی اور روک اور مشکل تھی۔لیکن ان میں سے کوئی بھی غار کو
نہیں دیکھتا اور سارے واپس چلے جاتے ہیں۔آپ کے إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا کہنے کے بعد ان
لوگوں کا اس طرح خائب و خاسر چلے جانا کیا اس امر پر دلالت نہیں کرتا کہ آنحضرت
ایک زبردست طاقت کی حفاظت میں تھے۔“ ہستی باری تعالیٰ صفحہ 65، 66 )
صفت خالقیت کا ظہور پانچویں مثال کے طور پر میں صفت خلق کو بیان
کرتا ہوں۔یہ بات واضح ہے کہ اگر تمام تخلیق کے
سيرة النبي الله
127
جلد 2
علاوہ جو دنیا میں ایک مقررہ قاعدہ کے ماتحت ہو رہی ہے ایک خاص تخلیق بھی ثابہ
ہو جائے تو ماننا پڑے گا کہ ایک ایسی ہستی ہے جس کی قدرت میں ہے کہ جو چاہے پیدا
کرے اور یہ خدا تعالیٰ کے موجود ہونے کا ایک زبر دست ثبوت ہوگا۔اس صفت کے
ثبوت کے طور پر میں رسول کریم ﷺ کا ایک واقعہ پیش کرتا ہوں۔آپ ایک دفعہ
کہیں جارہے تھے کہ آپ کے ساتھیوں کے پاس جو پانی تھا وہ ختم ہو گیا۔اتنے میں
آپ نے دیکھا کہ ایک عورت پانی لئے جارہی ہے۔آپ نے اس سے دریافت
فرمایا کہ یہاں سے پانی کتنے فاصلہ پر ہے؟ اس نے کہا تین منزل پر۔چونکہ ایک لشکر
آپ کے پاس تھا اور پانی ختم ہو چکا تھا آپ نے اس سے پانی کا مشکیزہ لے لیا اور
اس کے منہ پر اپنا ہاتھ رکھ کر لوگوں کو پانی دے دیا۔اللہ تعالیٰ نے اس میں ایسی
برکت دی کہ سب کی ضرورت بھی پوری ہوگئی اور اس عورت کے لئے بھی پانی بیچ
رہا۔یہ ایک زبر دست نشان صفت خالقیت کے ثبوت میں ہے اور اس واقعہ کے سچے
ہونے کا ثبوت یہ ہے کہ جب اس واقعہ کو اس کی قوم نے معلوم کیا تو وہ سب کی سب
ہستی باری تعالیٰ صفحہ 67 68 )
66
مسلمان ہو گئی 2۔“
صفت شافی کا ظہور ”ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں ایسے نظارے نظر آتے ہیں
کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے غیر معمولی طور پر شفا بعض
مریضوں کو ملتی ہے بغیر اس کے کہ طبعی ذرائع استعمال ہوں۔یا ان موقعوں پر شفا ملتی
ہے کہ جب طبعی ذرائع مفید نہیں ہوا کرتے۔چنانچہ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے
واقعات میں سے اس قسم کی شفا کی ایک مثال جنگ خیبر کے وقت ملتی ہے۔خیبر کی
جنگ کے دوران میں ایک دن آپ نے صحابہ سے فرمایا کہ خیبر کی فتح اس شخص کے
لئے مقدر ہے جس کے ہاتھ میں میں جھنڈا دوں گا۔حضرت عمرؓ فرماتے ہیں جب وہ
وقت آیا تو میں نے گردن اونچی کر کر کے دیکھنا شروع کیا کہ شاید مجھے ہی رسول کریم
جھنڈا دیں مگر آپ نے انہیں اس کام کے لئے مقرر نہ فرمایا۔اتنے
سيرة النبي عالم
128
جلد 2
میں حضرت
علی آئے اور ان کی آنکھیں سخت دکھ رہی تھیں۔آپ نے ان کی آنکھوں پر
اپنا لعاب دہن لگا دیا اور آنکھیں فوراً اچھی ہو گئیں اور آپ نے ان کے ہاتھ میں جھنڈا
66
دے کر خیبر کی فتح کا کام ان کے سپرد کیا 3۔“
(ہستی باری تعالیٰ صفحہ 70)
1 السيرة الحلبية جلد2 صفحه 206 مطبوعه بيروت 2012ء الطبعة الأولى
2 بخاری کتاب المناقب باب علامات النبوة فى الاسلام صفحہ 599 حدیث نمبر 3571
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
3:بخاری کتاب المغازی باب غزوة خيبر صفحہ 715 حدیث نمبر 4210 مطبوعہ ریاض 1999ء
الطبعة الثانية