ہستی باری تعالیٰ سے متعلق رسول کریمﷺ کی ایک حدیث کا مفہوم

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي الله
129
جلد 2
ہستی باری تعالی سے متعلق رسول کریم مے کی
ایک حدیث کا مفہوم
حضرت مصلح موعود ہستی باری تعالی، لیکچر فرمودہ 27 دسمبر 1921ء میں
خدا تعالیٰ کی ذات کی شکل وصورت سے متعلق رسول کریم ﷺ کی حدیث کا ذکر کرتے
ہوئے فرماتے ہیں :۔" خدا تعالیٰ کے متعلق یہ سوال بھی پیدا
کیا خدا کی کوئی صورت شکل ہے؟ ہوتا ہے کہ کیا اس کی کوئی صورت شکل
بھی ہے؟ اس کا جواب اسلام یہ دیتا ہے کہ اس کی کوئی صورت شکل نہیں۔صورت کے
یہ معنی ہوتے ہیں کہ ایک جسم ہے جو مختلف حصے رکھتا ہے اور ہر ایک حصہ کی ایک حد
بندی ہے مگر خدا سب حد بندیوں اور سب تقسیموں سے پاک ہے اس لئے اس کی کوئی
صورت نہیں ہو سکتی۔صورت صرف مادی اشیاء کے لئے ہوتی ہے بلکہ ان میں سے بھی
کثیف مادی اشیاء کی۔خدا کوئی جسم نہیں رکھتا بلکہ جسموں اور مادے کا خالق ہے۔حدیث میں خدا کی صورت اس بیان پر سوال ہو سکتا ہے کہ بعض حدیثوں
سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا کی صورت ہے ان
بتانے کا کیا مطلب ہے؟ احادیث کا کیا مطلب ہے؟ چنانچہ ایک حدیث
میں آتا ہے کہ ایک دن رسول کریم کے باہر نکلے اور آپ نے دیکھا کہ ایک شخص اپنے
غلام کو مار رہا ہے۔اس پر آپ نے فرمایا انَّ اللهَ خَلَقَ ادَمَ عَلَى صُورَتِهِ 1 که آدم کو خدا

سيرة النبي عمال
130
جلد 2
صلى الله
نے اپنی صورت پر بنایا پس چاہئے کہ اس کی صورت کا ادب اور احترام کرو۔اس سے
معلوم ہوا کہ خدا کی صورت ہے ورنہ رسول کریم ﷺ کیوں فرماتے کہ آدم کو خدا نے اپنی
صورت پر پیدا کیا ہے تم اس کی صورت کا ادب اور احترام کرو۔یاد رکھنا چاہئے کہ رسول کریم ﷺ کے اس ارشاد کے دو معنی ہیں۔ایک تو یہ ہے
کہ صورت کے معنی عربی میں وصف اور صفت کے بھی آتے ہیں اس لئے اِنَّ اللهَ
خَلَقَ ادَمَ عَلى صُورَتِہ کے یہ معنی ہوئے کہ خدا نے آدم کو اپنی صفات پر پیدا کیا
ہے۔جیسے فرما یا عَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاءَ كُلَّهَا 2 یعنی خدا نے اپنی وہ ساری صفات جو
بندوں سے تعلق رکھتی ہیں آدم کو سکھا ئیں۔یعنی انسان کو خدا نے ایسا دماغ دیا کہ جو
اس کی صفات کو جلوہ گر کر سکے۔وہ شخص چونکہ اپنے غلام کے منہ پر مار رہا تھا اور ممکن تھا
کہ اس کے دماغ کو صدمہ پہنچے اس لئے رسول کریم ﷺ نے اسے فرمایا کہ اس طرح
نہ مارو اور جس سے وہ غرض جس کے لئے انسان بنایا گیا ہے وہ باطل ہو جائے گی۔چنانچہ دوسری حدیثوں سے بھی پتہ لگتا ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا منہ پر نہیں مارنا
چاہئے 2۔وجہ یہ کہ دماغ مرکز ہے ساری صفات کا اور اس کو صدمہ پہنچنے سے صفات کا
ظہور رک جاتا ہے۔اس لئے رسول کریم ﷺ نے فرمایا خدا کی صفات کا ادب کرو خدا
نے انسان کا دماغ اس لئے پیدا کیا ہے کہ اس کی صفات اخذ کرے۔مگر تم منہ پر
مارتے ہو جس سے خطرہ ہوتا ہے کہ دماغ کو جو اس کے بالکل قریب ہے صدمہ
جائے اور انسان کی عقل کو نقصان پہنچ جائے جس سے وہ اپنی پیدائش کی غرض کو پورا
کرنے سے ہی محروم ہو جائے۔اس حدیث کے یہ معنی بھی ہو سکتے ہیں عَلى صُورَتِهِ سے مراد عَلَى صُورَةِ
الإنسان ہو۔یعنی آدم کو اس کے مناسب حال شکل پر پیدا کیا۔اس صورت میں اس
حدیث کا یہ مطلب ہوگا کہ چونکہ وہ زور سے مار رہا تھا اس لئے ممکن تھا کہ غلام کا کوئی
عضو ٹوٹ جاتا۔اس پر رسول کریم ﷺ نے فرمایا خدا نے تو اس کو اس کے مناسب حال

سيرة النبي عمال
131
جلد 2
شکل دی تھی کیا اب تم اس کو درست کرنے لگے ہو؟ گویا تعریضاً فرمایا کہ اس طرح
مار کر ایک بے کس آدمی کی شکل بگاڑ دینے کے یہ معنی ہوں گے کہ خدا تعالیٰ سے تو اس
کی شکل کے بنانے میں غلطی ہو گئی تھی اب تم اس غلطی کی اصلاح کرنے لگے ہو۔اس
صورت میں یہ زجر کا کلام ہے اور اس کے ہرگز یہ معنی نہیں کہ خدا کی کوئی صورت اور
شکل ہے جس پر اس نے انسان کو پیدا کیا ہے۔“ ہستی باری تعالیٰ صفحہ 96 تا 98)
1: مسند احمد بن حنبل مترجم جلد 4 صفحہ 80 حدیث نمبر 7414 مطبوعہ لٹل سٹار پرنٹرز لاہور
2: البقرة:32
3:ابو داؤد كتاب الحدود باب في ضرب الوجه في الحد صفحہ 634 حدیث نمبر 4493 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الأولى

آج 10 میں سے 10 باقی