رسول کریمﷺ جسمانی بیماریوں کے عظیم معالج

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي الله
134
جلد 2
رسول کریم ہے جسمانی بیماریوں کے عظیم معالج
حضرت مصلح موعود ہستی باری تعالی خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1921 ء میں
رسول کریم ﷺ کے جسمانی بیماریوں کے عظیم معالج ہونے کے حوالے سے فرماتے
ہیں :۔"
اب میں اس امر کی مثالوں سے تشریح کرتا ہوں۔مثلاً بعض بیماریاں ایسی ہیں
کہ ان کے علاج معلوم تھے اور بعض کے نہیں۔اور آج سے پہلے بعض بیماریوں کے
متعلق کہا جاتا تھا کہ لاعلاج ہیں۔حالانکہ لاعلاج کا لفظ ایک بیہودہ لفظ ہے کیونکہ اگر
خدا قادر مطلق ہے تو کوئی بیماری لاعلاج کس طرح ہو سکتی ہے ؟ ہاں اگر اس کے یہ معنی
ہیں کہ فلاں بیماری کا علاج ہمیں معلوم نہیں تو اور بات ہے ورنہ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ
فلاں بیماری کا کوئی علاج ہی نہیں تو وہ مشرک ہے وہ خدا کو قادر مطلق نہیں مانتا۔آج
تک بعض بیماریوں کے متعلق لوگ لکھتے چلے آئے ہیں کہ لاعلاج ہیں، لاعلاج ہیں مگر
محمد ہے جنہیں یہ لوگ اُمّی کہتے ہیں انہوں نے فرمایا مَا مِنْ دَاءٍ إِلَّا لَهُ دَوَاءٌ إِلَّا
ال و :
: : : کہ کوئی بیماری نہیں جس کا علاج نہ ہو۔یہ آپ نے کیوں کہا؟ اس لئے کہ
آپ کو معلوم تھا کہ خدا شافی ہے اس لئے سب بیماریوں کا علاج ہونا چاہئے۔اب
دیکھو رسول کریم ﷺ نے 1300 سال پہلے وہ نکتہ دریافت کر لیا جو یورپ نے آج
بھی نہیں کیا۔محمد ہے اس وقت جبکہ طب کا علم نہایت محدود تھا فرماتے ہیں یہ نہ کہنا کہ
فلاں بیماری کا کوئی علاج نہیں یہ بیوقوفی کی بات ہے۔تم دریافت کرنے میں لگے رہو
اس کا علاج ضرور نکل آئے گا۔اگر خدا شافی ہے تو اس نے اس مرض کا علاج بھی

سيرة النبي ع
135
جلد 2
صلى الله
ضرور قانون قدرت میں رکھا ہو گا تم کوشش کرو اور اسے تلاش کر لو۔دیکھو شافی صفت
کا علم رکھنے پر رسول کریم ﷺ کا نقطہ نگاہ اپنے ہم عصروں سے بلکہ اپنے بعد آنے
والے لوگوں کے نقطہ نگاہ سے بھی کس قدر بدل گیا۔دوسرے لوگ تو یہ خیال کرتے
تھے اور آپ کے بعد بھی اب تک یہی خیال کرتے رہے کہ جو باتیں ہمیں معلوم ہو چکی
ہیں ان سے بڑی اور کیا ہوسکتی ہیں مگر رسول کریم ﷺ جن کے علم کی بنیاد صفات الہیہ
کے علم پر تھی باوجود اُمّی ہونے کے فرماتے ہیں کہ یہ کہہ دینا کہ اس مرض کا علاج نہیں
بالکل غلط ہے۔علاج ہر اک شے کا موجود ہے دریافت کرنا تمہارا کام ہے۔آپ کے
اس ارشاد کے مقابلہ پر علم کا دعویٰ رکھنے والوں کی مایوسی کہو یا تعلی کہو کس قدر حقیر ، کس
قدر ذلیل اور کس قدر زشت و بدصورت معلوم ہوتی ہے۔کجا علم کے دعوئی کے باوجود
یہ کہنا کہ گود نیا کے آرام کے سب سامان میسر نہیں آتے مگر اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ
سامان پیدا ہی نہیں کئے گئے اور کجا رسول کریم ﷺ کا یہ دعویٰ کہ یہ کہنا کہ علم طب ختم
ہو گیا ہے جہالت ہے۔ابھی تو ہر بیماری کا علاج نہیں نکلا حالانکہ ہر بیماری کا علاج
اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے آپ کے مقابلہ پر دوسرے مدعیان علم کی حالت بالکل اُس
مینڈک کی حالت کی طرح معلوم ہوتی ہے جو کنویں کو ہی بہت بڑا سمجھتا ہے اور آپ کی
حالت یوں معلوم ہوتی ہے کہ گویا سمندر بھی آنکھوں میں نہیں بچتا۔“
ہستی باری تعالیٰ صفحہ 178 179 )
1 : مسند احمد بن حنبل جلد 8 صفحہ 132 حدیث نمبر 18646 مطبوعہ لاہور میں حدیث کے الفاظ اس طرح ہیں۔تَدَاوَوُا عِبَادَ اللَّهِ فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ يُنْزِلُ دَاءً إِلَّا أَنْزَلَ مَعَهُ شِفَاءً إِلَّا الْمَوْتَ وَالْهَرَم۔“
،،

آج 10 میں سے 10 باقی