صفت رب العالمین کے کامل مظہر

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

سيرة النبي عمال
136
جلد 2
صفت رب العالمین کے کامل مظہر
حضرت مصلح موعود ہستی باری تعالیٰ خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1921 ء میں
صلى الله
رسول کریم علیہ کو خدا تعالیٰ کی صفت رب العالمین کا کامل مظہر قرار دیتے ہوئے
فرماتے ہیں :۔صفت رحمانیت کو حاصل کرنے پر جب بندہ پر خدا تعالیٰ کی صفت رحمانیت
جلوہ کرتی ہے تو اُس میں پھر ایک نیا جوش پیدا ہوتا ہے اس لئے وہ چاہتا ہے کہ اور
اوپر چڑھے۔اُس وقت اس کے لئے اگلی منزل آسان ہو جاتی ہے اور وہ کہتا ہے کہ آؤ
اب میں رب العالمین کی صفت کا بھی جلوہ گاہ بنوں۔رب کا کام جیسا کہ میں بتا چکا
ہوں ماں باپ کے کام سے مشابہ ہوتا ہے۔ماں باپ یہ نہیں کیا کرتے کہ دودھ گھر
میں رکھ دیں کہ بچہ آپ تلاش کر کے پی لے گا بلکہ وہ یہ کرتے ہیں کہ بچہ کو خود تعتمد سے
دودھ پلاتے ہیں اور اگر وہ نہ پئے تو جبر آ پلاتے ہیں۔اسی طرح جب بندہ اس مقام پر
آتا ہے تو لوگوں کے پیچھے پڑپڑ کر انہیں ہدایت منواتا ہے اور اسی پر کفایت نہیں کرتا کہ
صرف وعظ کر دے۔رسول کریم ﷺ کی نسبت آتا ہے کہ آپ ایک دفعہ طائف میں
تشریف لے گئے۔وہاں کے لوگوں نے آپ پر پتھر پھینکے اور آپ واپس آگئے۔آتے
ہوئے رستہ میں ایک جگہ ستانے لگے۔باغ والے نے اپنے غلام کے ہاتھ کچھ میوہ
آپ کے لئے بھیجا۔آپ نے میوہ کی طرف تو کم ہی توجہ کی اس غلام ہی کو تبلیغ کرنے
لگ گئے 1 اور آپ کا یہ ہمیشہ دستور تھا کہ جہاں مکہ کے لوگ جمع ہوتے آپ وہاں چلے
جاتے اور انہیں تبلیغ کرتے۔حج کے لئے جو لوگ آتے ان کے خیموں میں تشریف لے

سيرة النبي علي
137
جلد 2
جاتے اور انہیں تبلیغ کرتے اور اس طرح نہیں کہ کوئی مل گیا تو اسے تبلیغ کر دی بلکہ آپ
تلاش کرتے پھرتے اور ڈھونڈ کر انہیں حق پہنچاتے جس طرح ماں باپ بچے کو تلاش
کر کر کے کھلاتے پلاتے ہیں کہ بھوکا نہ رہ جائے۔غرض اس صفت کو اپنے اندر پیدا کرنے کے یہ معنے ہیں کہ انسان اپنے آپ کو
دنیا کا باپ یا ماں فرض کرے اور لوگوں کے فائدے کا خود خیال رکھے اور خواہ لوگ
اس کی بات نہ بھی مانیں تب بھی ان کے پیچھے پڑا ر ہے۔جب انسان اپنے قلب کو ایسا
بنا لیتا ہے تو ایسے آدمی کو ایسے لوگ بھی مل جاتے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ہم اس سے کچھ لے
سکتے ہیں ان پر وہ جبر بھی کر سکتا ہے اور سزائیں بھی دے لیتا ہے اور اس طرح ان کی
تربیت کرتا ہے اور ان کی اصلاح کرتا ہے۔وہ کچھ لوگوں کو منتخب کر کے ان کو سکھاتا
ہے۔جب وہ مر جاتا ہے تو جن کو اس نے سکھایا ہوتا ہے وہ دوسروں کو سکھاتے ہیں اور
اس طرح یہ سلسلہ چلتا چلا جاتا ہے اور وہ اسی نسل کا باپ نہیں ہوتا جس کو سکھاتا ہے
بلکہ اگلی نسلوں کا بھی باپ ہوتا ہے۔جس طرح رسول کریم وہ آج بھی ہمارے باپ
ہیں جس طرح کہ صحابہ کرام رِضْوَانُ اللهِ عَلَيْهِمْ کے باپ تھے۔اس مقام کا انسان
اپنی ہمدردی کو کسی مذہب کے آدمیوں سے محدود نہیں کرتا بلکہ ہر مذہب کے لوگوں کا
ہمدرد ہوتا ہے اور سب کا سچا خیر خواہ ہوتا ہے۔یہ وہ مقام ہے جس کے کامل اور اکمل مظہر محمد رسول اللہ ﷺ تھے اور آپ
کے سوا اور کوئی نہیں۔وجہ یہ ہے کہ رب العالمین کا کامل مظہر وہی ہوسکتا ہے جو
پہلوں کی بھی تربیت کرے اور پچھلوں کی بھی اور یہ مقام سوائے رسول کریم
کے کسی کو حاصل نہیں۔آپ ہی ہیں جو فرماتے ہیں کہ جب آدم ابھی مٹی میں تھا اُس
وقت میں خاتم النبین تھا 2 آپ اس لئے پہلوں کی تربیت کرنے والے نہیں کہ آپ
نے براہ راست ان کو سکھایا بلکہ اس لئے کہ پہلے نبی اس لئے آئے تھے کہ لوگوں کو
محمد م کی تربیت کے نقطہ تک لے جائیں۔پس رسول کریم ﷺ ہی کامل طور پر

سيرة النبي عالم
138
جلد 2
الله
رب العالمین کی صفت کے مظہر تھے اور یہی وہ درجہ ہے جس کا پانے والا الْحَمدُ کا
مستحق ہوتا ہے اور اسی لئے رسول کریم ﷺ کا نام محمد رکھا گیا کہ سب تعریفیں آپ
میں جمع ہوگئیں۔اور یہ ناممکن تھا کہ بغیر محمد نام کے خاتم النبین نبی ہوتا پس آپ کا
نام بھی آپ کے خاتم النبین ہونے پر دلالت کرتا ہے۔“
نیز فرمایا:۔ہستی باری تعالیٰ صفحہ 203 تا 205)
ایک اور سوال ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ جب کہ نبی رب العالمین صفت کے
مظہر ہوتے ہیں تو بد دعا یا مباہلہ کیوں کرتے ہیں؟ اس کا جواب یہ ہے کہ نبی خود بخود
ایسا کبھی نہیں کرتے بلکہ خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت ایسا کرتے ہیں جیسے کہ حدیث میں
آتا ہے کہ جب نبی کریم ﷺ طائف میں گئے اور وہاں کے لوگوں نے آپ کو مارا اور
آپ واپس آگئے تو پہاڑ کا فرشتہ آپ کے پاس آیا اور کہا اگر حکم ہو تو پہاڑ اکھاڑ کران
لوگوں پر گرا دوں مگر رسول کریم ﷺ نے فرمایا نہیں اور آپ نے دعا کی یا اللہ ! اس
قوم کو پتہ نہیں کہ میں کون ہوں۔اسی طرح کہا یا اللہ ! ان کو ہلاک نہ کر شاید ان کی
اولا د مسلمان ہو جائے 3۔“
ہستی باری تعالیٰ صفحہ 206 207 )
1 : سیرت ابن ہشام جلد نمبر 1 صفحہ 476 مطبوعہ دمشق 2005ء الطبعة الاولى
2: مسند احمد بن حنبل جلد 7 صفحہ 127 حدیث نمبر 17380 مطبوعہ لاہور
3: مسلم كتاب الجهاد باب مالقى النبي الله صفحه 801،800 حدیث نمبر 4653 مطبوعہ ریاض
2000ء الطبعة الثانية

آج 10 میں سے 10 باقی