خدائی صفات کے کامل مظہر
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي عالم
139
جلد 2
خدائی صفات کے کامل مظہر
پر
برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ ویلز دسمبر 1921ء میں ہندوستان کے دورے
آئے۔حضرت مصلح موعود نے ان کی ہندوستان آمد کے موقع پر تحفہ شہزادہ ویلز کے
م سے ایک کتاب تصنیف فرما کر ان کو بھجوائی۔اس کتاب میں بائبل کے حوالہ جات
سے آنحضرت ﷺ کو خدائی صفات کا کامل مظہر ثابت کرتے ہوئے آپ تحریر فرماتے
ہیں :۔دوسری غرض ان کی آمد کی جیسا کہ وہ خود فرماتے ہیں یہ تھی کہ خدا کی
بادشاہت کی منادی کریں جیسا کہ لکھا ہے کہ مسیح نے اپنے دعویٰ کی ابتدا ہی سے یہ
منادی کرنی اور یہ کہنا شروع کیا کہ تو بہ کرو کیونکہ آسمان کی بادشاہت نزدیک
آئی 1۔66
اور آخر زمانہ میں بھی وہ یہی کہتا رہا کیونکہ جب اس نے حواریوں
کو تبلیغ کا کام
سپرد کیا تو تب بھی ان کو یہی ہدایت دی کہ چلتے ہوئے منادی کرو اور کہو کہ آسمان کی
بادشاہت نزدیک آئی 2۔“
اور جیسا کہ لوقا کی روایت کے مطابق یہ کہا کہ ان سے کہو کہ خدا کی بادشاہت
تمہارے نزدیک آئی 3۔“
خدا کی بادشاہت سے مراد مسیح علیہ السلام کی آمد نہیں ہوسکتی کیونکہ وہ اپنی عمر بھر
اس پر زور دیتے رہے کہ ان کی آمد ایسی ہے جیسے بیٹے کی آمد اور خدا کی آمد اُس وقت
ہوگی جب لوگ ان کو پھانسی دے دیں گے۔چنانچہ وہ اس واقعہ کو تمثیل میں یوں بیان
سيرة النبي عمال
کرتے ہیں:۔140
جلد 2
66
دو کسی شخص نے ایک انگور کا باغ لگا کے اسے باغبانوں کے سپرد کیا اور مدت تک
پردیس میں جارہا اور موسم پر ایک نوکر کو باغبانوں کے پاس بھیجا تا کہ وے اس انگور
کے باغ کا پھل اس کو دیں لیکن باغبانوں نے اس کو پیٹ کے خالی ہاتھ پھیرا۔پھر اس
نے دوسرے نوکر کو بھیجا انہوں نے اس کو بھی پیٹ کے اور بے عزت کر کے خالی ہاتھ
پھیرا۔پھر اس نے تیسرے کو بھیجا انہوں نے گھائل کر کے اس کو بھی نکال دیا۔تب اس
باغ کے مالک نے کہا کہ کیا کروں، میں اپنے پیارے بیٹے کو بھیجوں گا شاید اسے دیکھ
کر دب جائیں۔جب باغبانوں نے اسے دیکھا، آپس میں صلاح کی اور کہا کہ یہ
وارث ہے آؤ اس کو مار ڈالیں کہ میراث ہماری ہو جائے۔تب اس کو باغ کے باہر
نکال کے مارڈالا۔اب باغ کا مالک ان کے ساتھ کیا کرے گا ؟ وہ آوے گا اور ان
باغبانوں کو قتل کرے گا اور باغ اوروں کو سونے گا ہے۔اس تمثیل میں باغ سے مراد وہ ہدایت ہے جو خدا تعالیٰ نے قائم کی اور باغ
بنانے والا موسی تھا جو خدا تعالیٰ کی صفات کو اپنے اندر جذب کر کے اس کے جلال کے
اظہار کے لئے دنیا میں آیا اور باغ کے باغبانوں سے مراد بنی اسرائیل تھے اور نوکر جو
میوہ کا حصہ لینے گئے وہ انبیاء تھے جو موسٹی کے بعد بھیجے گئے اور بیٹا خود حضرت مسیح تھے
جو سب کے بعد میں آئے مگر موسی کے بعد کے نبیوں میں سب سے زیادہ خدا تعالیٰ کے
مقرب اور پیارے تھے لیکن بنی اسرائیل نے ان کی بھی قدر نہ کی اور ان کو صلیب پر
چڑھا دیا تو پھر اس تمثیل کے مطابق ہی ہونا رہ گیا کہ وہ نبی ظاہر ہو جس کا ظہور گویا
خدا تعالیٰ کا ظہور تھا اور وہ پچھلی سنت کے برخلاف بنی اسرائیل میں سے نہ ہو بلکہ ان
کے بھائیوں یعنی بنی اسماعیل میں سے ہو جس کی نسبت حضرت مسیح علیہ السلام کہتے ہیں
" کیا تم نے نوشتوں میں کبھی نہیں پڑھا کہ جس پتھر کو راج گیروں نے ناپسند کیا
سيرة النبي عمال
141
جلد 2
وہی کونے کا سرا ہوا۔یہ خداوند کی طرف سے ہے اور ہماری نظروں میں عجیب۔اس
لئے میں تم سے کہتا ہوں کہ خدا کی بادشاہت تم سے لے لی جائے گی اور ایک قوم کو جو
اس کے میوہ لاوے دی جائے گی۔جو اس پتھر پر گرے گا چور ہو جائے گا پر جس پر وہ
66
66
گرے گا اسے پیس ڈالے گا 5۔“
اور جس کے حق میں موسی نے خبر دی تھی کہ خداوند نے مجھے کہا کہ انہوں نے
جو کچھ کہا سو اچھا کہا میں ان کے لئے ان کے بھائیوں میں سے تجھ سا ایک نبی بر پا
کروں گا اور اپنا کلام اس کے منہ میں ڈالوں گا اور جو کچھ میں اسے فرماؤں گا وہ سب
ان سے کہے گا اور ایسا ہوگا کہ جو کوئی میری باتوں کو جنھیں وہ میرا نام لے کے کہے گا نہ
سنے گا تو میں اس کا حساب اس سے لوں گا۔“
یہ جو نوشتوں میں لکھا گیا اس کا پورا ہونا ضرور تھا ورنہ خدا کے برگزیدوں موسی
اور مسیح پر جھوٹ کا حرف آتا تھا کیونکہ کہا گیا تھا کہ ”ٹو جان رکھ کہ جب نبی خداوند کے
نام سے کچھ کہے اور وہ جو اس نے کہا ہے واقع نہ ہو یا پورا نہ ہوتو وہ بات خداوند نے
نہیں کہی بلکہ اس نبی نے گستاخی سے کہی ہے۔۔“
مگر جو کچھ برگزیدوں نے کہا تھا وہ حرف بحرف پورا ہوا اور بنی اسرائیل کے
بھائیوں یعنی حضرت ابراہیم کے دوسرے بیٹے اسمعیل کی اولاد میں سے خدا تعالیٰ نے
موسی کی مانند ایک نبی بر پا کیا جس کے ذریعہ سے ہدایت کا باغ بنی اسرائیل سے
لے کر مسلمانوں کے سپرد کیا گیا اور وہ جسے راج گیروں نے رد کیا تھا کونے کا پتھر ہوا۔جو اس پر گرا یعنی جو اس کے شہر پر جا کر حملہ آور ہوا وہ بھی چکنا چور ہوا اور جس پر وہ گرا
یعنی جس پر اس نے جا کر حملہ کیا وہ بھی ٹکڑے ٹکڑے ہوا۔اور جس نے اس کی بات نہ
سنی اس سے خدا نے اس کا حساب لیا۔اس وجود سے مراد حضرت مسیح علیہ السلام ہرگز
نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ خود فرماتے ہیں کہ یہ نبی ان کے صلیب پر لٹکائے جانے کے بعد
آئے گا۔اور نہ کلیسیا اس سے مراد ہو سکتا ہے کیونکہ کلیسیا نبی نہیں ہے اور نوشتے بتاتے
سيرة النبي علي
142
جلد 2
ہیں کہ وہ آنے والا ایک نبی ہوگا جو موسٹی کی مانند خدا کے جلال کا ظاہر کرنے والا ہوگا
اور شریعت اس کے داہنے ہاتھ میں ہوگی اور وہ مکہ کی پہاڑیوں پر سے جو فاران کہلاتی
ہیں دس ہزار قد وسیوں سمیت خدا کے دشمنوں پر حملہ آور ہوگا۔جیسا کہ لکھا ہے کہ:۔” خداوند سینا سے آیا اور شعیر سے ان پر طلوع ہوا۔فاران ہی کے پہاڑ سے وہ
جلوہ گر ہوا۔دس ہزار قد وسیوں کے ساتھ آیا اور اس کے داہنے ہاتھ ایک آتشی شریعت
وو
66
ان کے لئے تھی۔"
کلیسیا نہ نبی ہے نہ فاران سے وہ جلوہ گر ہوئی اور نہ دس ہزار قد وسیوں سمیت وہ
دنیا میں آئی۔یہ فاران سے جلوہ گر ہونے والا خدا کا مظہر وہی سردار انبیاء، سرور کائنات ،
سَيِّدُ وُلدِ آدَم ، کامل و اکمل و مکمل و مکمل ، حامد واحمد ومحمد ومحمود وجود تھا جس کی قوم کو
اس کے بنوئم نے خدا کی بادشاہت سے ہمیشہ کے لئے محروم قرار دیا اور جسے اس کی قوم
کے سرداروں نے ردی کر کے اپنے میں سے نکال پھینکا مگر آخر وہی کونے کا پتھر ہوا۔اور یا تو صرف ایک ہمراہی سمیت اسے مکہ چھوڑ کر وطن سے بے وطن ہونا پڑا تھا یا اسے
خدا نے وہ ترقی دی کہ جب اس کو اور اس پر ایمان لانے والوں کو مٹانے کے لئے اور
نیست و نابود کرنے کے لئے اس کی قوم کے لوگ دوسو میل کا فاصلہ طے کر کے ایک
زبر دست لشکر کے ساتھ اس پر حملہ آور ہوئے تو جیسا کہ مسیح علیہ السلام نے فرمایا تھا اس
مظہر شان خدا پر جو گرا وہ پاش پاش ہو گیا۔ایک قلیل اور بے سامان جماعت کے
ہاتھوں سے تجربہ کار جرنیلوں کو اللہ تعالیٰ نے شکست دلوائی اور ذلیل کروایا۔اور پھر
جب بار بار کے عفو کے بعد بھی اس کے دشمن باز نہ آئے اور معاہدہ پر معاہدہ کر کے
توڑنے لگے تو خدا تعالیٰ نے یہ دکھانے کے لئے کہ اس کی فتوحات اسی وجہ سے نہیں
ہیں کہ وہ اپنے گھر کے قریب ہوتا ہے اور اس کے دشمن ایک لمبا سفر کر کے اپنے گھروں
سے دور اس سے لڑنے آتے ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور اس کی تائید سے
سيرة النبي ع
143
جلد 2
ہیں اس کو حکم دیا کہ وہ خود دشمن کے قلعوں پر حملہ کرے اور وہ جس طرف گیا فتح و ظفر
نے اس کی رکابوں کو آکر تھام لیا اور دشمن اپنے گھروں میں بھی اس کا مقابلہ نہ کر سکا
اور حضرت مسیح کے کلام کا دوسرا پہلو پورا ہوا کہ وہ جس پر گرا اسے اس نے چکنا چور
کر دیا۔یہ فاران سے دس ہزار قد وسیوں سمیت آنے والا، آتشی شریعت اپنے داہنے
ہاتھ میں رکھنے والا جس کے ذریعہ سے نفس کے تمام گند جل جاتے ہیں اور جو کھوٹے
دلوں کو صاف کر کے کھرا سونا بنا دیتی ہے جس کی نسبت مسیح علیہ السلام کہتے ہیں کہ :۔” میری اور بہت سی باتیں ہیں کہ میں تمہیں کہوں پر اب تم ان کی برداشت نہیں
کر سکتے لیکن جب وہ یعنی روح حق آوے تو وہ تمہیں ساری سچائی کی راہ بتاوے گی
اس لئے کہ وہ اپنی نہ کہے گی لیکن جو کچھ وہ سنے گی سو کہے گی اور تمہیں آئندہ کی خبریں
دے گی۔“
وہ جس کی غلامی پر انبیاء کو بھی فخر ہے وہ ہی بانی اسلام مثیل موسیقی مگر موسیقی سے اپنی
تمام شان میں بالا محمد رسول اللہ ﷺہے ہیں جنہیں آج دنیا میں ظالم اور بٹ مار کہا جاتا
ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس نے خونریزی سے سطح زمین کو رنگ دیا اور ایسا ہونا ضرور تھا
کیونکہ تمام انبیاء کے مخالفین کے دل ایک ہی سانچے میں ڈھلے ہوئے ہوتے ہیں وہ ہر
ایک بات کے دونوں پہلوؤں کو برا کہتے ہیں۔وه
یوحنا کھاتا پیتا نہیں آیا اور وے کہتے ہیں کہ اس پر ایک دیو ہے۔ابن آدم
کھاتا پیتا آیا اور وے کہتے ہیں کہ دیکھو ایک کھاؤ اور شرابی اور محصول لینے والوں اور
66
گنہگاروں کا یار 10۔“
مسیح ناصری بلا تلوار کے آیا اور بلا کسی گناہ کے صلیب پر لٹکایا گیا اور انہوں نے
اس کے سر پر کانٹوں کا تاج رکھا اور صلیب پر انکار یا اور جنسی سے شور مچایا کہ اے
یہودیوں کے بادشاہ ! سلام 11 اور بڑے بڑے عالموں نے ٹھٹے مار مار کر کہا 12۔
سيرة النبي علي
144
جلد 2
اس نے اوروں کو بچایا پر آپ کو نہیں بچا سکتا۔اگر اسرائیل کا بادشاہ ہے تو
اب صلیب پر سے اتر آوے تو ہم اس پر ایمان لاویں گے۔اس نے خدا پر بھروسہ
رکھا۔اگر وہ اس کو چاہتا ہے تو وہ اب اس کو چھڑاوے۔کیونکہ وہ کہتا تھا کہ میں خدا کا
بیٹا ہوں 13۔66
اور کہا کہ تو جو ہیکل کا ڈھانے والا اور تین دن میں بنانے والا ہے آپ کو بچا۔66
اگر تو خدا کا بیٹا ہے صلیب پر سے اُتر آ14۔“
مگر محمد رسول اللہ اللہ جو خدا تعالیٰ کے جلال و جمال کا کامل مظہر تھا جب اس
نے شریر اور سرکش انسان کو اس کے حد سے بڑھ جانے اور اخلاق اور دیانت بلکہ
انسانیت کو بکلی ترک کر دینے پر سزا دی تو اس زمانہ کے عالموں نے جو فقیہوں اور
فریسیوں کے قائم مقام ہیں مسیح کی مثال کو یاد سے بھلاتے ہوئے اس پر آوازے
کسے کہ دیکھو وہ خدا کا نبی کہلاتا ہے اور اس کا مظہر اپنے آپ کو ظاہر کرتا ہے لیکن پھر
اس کی تلوار دشمن کے سر پر اٹھتی ہے اور وہ اپنے مخالف کو تہہ تیغ کرتا ہے۔کیا
راستبازوں کی یہی علامتیں ہوتی ہیں؟ اور صادق یہی نمونہ دکھایا کرتے ہیں؟ کیوں
اس نے عفو سے کام نہ لیا ؟ اور کیوں بخشش کا دامن لوگوں کے سروں پر نہ ڈالا ؟ اور یہ
معترض یہ نہیں دیکھتے کہ اس نے قدرت پر عفو کا نمونہ دکھایا اور قابو پا کر چھوڑ دیا اور
گلے میں رسی ڈال کر آزاد کر دیا اور حلق پر چھری رکھ کر زندگی بخشی اور اس قدر
گنا ہوں کو معاف کیا کہ اگر اس کا عفو ہزار نبی پر بھی تقسیم کیا جائے تو سب اپنے عفو
سے زیادہ حصہ پالیں۔ہاں جس طرح خدا تعالیٰ جو رحم کا سرچشمہ اور عفو کا منبع ہے
اصلاح کے لئے نہ دکھ دینے کے لئے شریر کو پکڑتا اور سزا دیتا ہے اس نے بھی ایسا ہی
کیا تا خدا کا کامل مظہر قرار پائے اور موسی کا مثیل ٹھہرے۔اور اگر وہ ایسا نہ کرتا تو
آج یہی معترض جو اس کی دفاعی جنگوں پر حرف گیری کرتے ہیں زور زور سے
اپنے گلے پھاڑتے اور آسمان کو سر پر اٹھا لیتے کہ دیکھو وہ موٹی کا مثیل بنتا ہے لیکن
سيرة النبي الله
145
جلد 2
66
دس ہزار قدوسی اس کے ساتھ نظر نہیں آتے جو فاران کی پہاڑیوں پر سے اس کے
ساتھ حملہ آور ہوں اور شریر کو اس کی شرارت کی سزا دیں اور خدا کی بادشاہت کو زمین
پر قائم کریں۔“ تحفہ شہزادہ ویلز صفحه 22 تا 30 کریمی پریس لاہور مطبوعہ مارچ 1922ء)
1 متی باب 4 آیت 17 نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ 1870ء
2 متی باب 10 آیت 7 نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ 1870ء
3: لوقا باب 10 آیت 9 نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ 1870ء
4 : لوقا باب 10 آیت 9 تا 16 نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ 1870ء
5 متی باب 21 آیت 42 تا 44 نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ 1870ء
6: استثناء باب 18 آیت 17 تا 19 نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ 1870ء
7: استثناء باب 18 آیت 22 نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ 1870ء
: استثناء باب 33 آیت 2 نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ 1870ء
9: یوحنا باب 16 آیت 12 ، 13 نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ 1870ء
10: متی باب 11 آیت 18 ، 19 نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ 1870ء
11: یوحنا باب 19 آیت 2 ، 3 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011ء
12 منتی باب 27 آیت 29 نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ 1870ء
13 متی باب 27 آیت 42 ، 43 نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ 1870ء
14: متی باب 27 آیت 43،42 نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ 1870ء