تربیت اولاد سے متعلق رسول کریمﷺ کا اسوہ
سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)
سيرة النبي الله
147
جلد 2
تربیت اولا د سے متعلق رسول کریم علیہ کا اسوہ
حضرت مصلح موعود نے تربیت اولاد سے متعلق رسول کریم ﷺ کا اسوہ بیان
کرتے ہوئے ایک دوست کو تحریر فرمایا:۔اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو فرماتا ہے قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا
اپنے آپ کو بھی اور اپنے اہل و عیال کو بھی دوزخ کی آگ سے بچاؤ۔اور فرماتا ہے
وَأمُرُ أَهْلَكَ بِالصَّلوةِ وَاصْطَبِرْ عَلَيْهَا ے اپنے اہل کو نماز کا حکم دے اور اس پر
اصرار کر۔رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں كُلُّكُمْ رَاعٍ وَ كُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ 3 - تم
میں سے ہر ایک شخص ایک چرواہے کی حیثیت رکھتا ہے اور اس سے ان لوگوں کی روحانی
تربیت کے متعلق سوال کیا جائے گا جو اس کے نیچے رکھے گئے تھے۔جس طرح کہ مالک
اپنے چرواہے سے جانوروں کے متعلق دریافت کرتا ہے کہ اس نے ان کو کس حالت میں
رکھا۔حدیث میں آتا ہے کہ رسول کریم ہے کے ساتھ آپ کے نواسہ کھانا کھانے لگے تو
آپ نے ان کو باوجود چھوٹی عمر کے نصیحت کی کہ كُلُّ بِيَمِينِكَ وَمِمَّا يَلِيُكَهِ دائیں
ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔اور ایک دفعہ زکوۃ کی ایک کھجور آب
آپ کے نواسہ
نے منہ میں ڈال لی تو آپ نے منہ میں انگلی ڈال کر زور سے کھینچ کر نکال لی اور فرمایا آل
محمد پر صدقہ حرام کیا گیا ہے 5۔اسی طرح آپ نے فرمایا کہ بچہ کودینی امور پر کار بند کرنے
کے لئے اگر سختی بھی کی جائے تو مناسب ہے۔“
1: التحريم : 7
( الفضل 13 اپریل 1922ء)
سيرة النبي علي
133:4:2
148
جلد 2
3: بخارى كتاب النكاح باب المرأة راعية فى بيت زوجها صفحه 930 حدیث نمبر 5200
مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
4: بخارى كتاب الأطعمة باب التسمية على الطعام صفحه 960 حدیث نمبر 5376 مطبوعہ ریاض
1999 ء الطبعة الثانية میں الفاظ بدیں طور ہیں۔کل بیمینک و کل مما یلیک
66
5:بخارى كتاب الزكوة باب اخذ صدقة التمر عند صرام النخل صفحہ 242،241 حدیث نمبر
1485 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية